Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو عہدے سے فارغ کرنے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری

    صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو عہدے سے فارغ کرنے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری

    صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو عہدے سے فارغ کرنے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تحریری حکمنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا،حکمنامہ میں
    عدالت نے اپیل اور متفرق درخواست پر الگ الگ نوٹسز جاری کر دئیے-

    عدالت نے میں وفاق، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بنک، چیرمین ایس ای سی پی، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی، چیرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کر دیا-

    حکمنامہ میں لکھا گیا کہ لطیف قریشی اپنے وکیل ڈاکٹر جی ایم چوہدری نے اپیل کے فیصلے کے خلاف ہے، سنگل رکنی بنچ نے 29 جون کو لطیف قریشی کی درخواست منظور کی-

    حکمنامہ کے مطابق تمام فریقین آئندہ سماعت سے پہلے جواب ہائیکورٹ میں جمع کرائیں، رجسٹرار آفس تمام فریقین کو نوٹس جاری کریں-

    جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس وزارت خزانہ، نیشنل بنک اور لطیف قریشی کے اپیل کے ساتھ کلب کر دے رجسٹرار آفس نیشنل بنک کے صدر عارف عثمانی کی اہلیت سے متعلق تمام اپیلوں کو 9 اگست کے لئے مقرر کر دے-

  • کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) کے بارے میں بات چیت کے بعد سے بہت کچھ چل رہا ہے۔ تاہم ، اس کے شروع ہونے میں چار دن باقی ہیں ، تازہ ترین پیش رفت کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہا کہ وہ کے پی ایل ٹورنامنٹ کو تسلیم نہ کرے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسی طرح انگلش اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈوں کو بھی خطوط لکھ کر کہا تھا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکیں۔

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

    بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرد یا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے-

    ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    گویا جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز نے بھی کے پی ایل سے دستبراداری سے اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی-

    ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

  • محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط

    محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط

    عرب پارلیمنٹ کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پارلیمانی سفارتکاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون و تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسلم ممالک اور بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں عرب پارلیمنٹ عرب ممالک کا مشترکہ پلیٹ فارم ہونے کے باعث ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ عرب پارلیمنٹ کا مجموعی کردار انتہائی لائق تحسین ہے پاکستان عرب پارلیمنٹ میں بطور ابزرور کی حیثیت سے شمولیت کیلئے تیار ہےعرب پارلیمنٹ عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی رابطہ کاری مستقبل کے تعاون کیلئے نئی راہ ہمورا کرے گی مسائل کو سمجھنے اور حل نکالنے کیلئے بین الپارلیمانی رابطہ کاری میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہےاس سلسلے میں عرب پارلیمنٹ کیلئے قانون سازی سے متعلق تربیتی پروگرام ترتیب دیئے جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، تجارت اور افرادی قوت کے شعبوں میں معاونت کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے گلوبلائزیشن کے اس دور میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی معاونت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے پاکستان مسلم اُمہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے-

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ خطے کی رابطہ کاری کو بڑھانے کیلئے پاکستان عرب دنیا کے ساتھ رابطہ کاری کے اقدامات اور منصوبوں کو اہم سمجھتا ہے۔عرب پارلیمنٹ کے وفد کا دورہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا پاکستان کی خارجہ پالیسی، رابطہ کاری، شراکت دارانہ ترقی اور سماجی و اقتصادی خوشحالی اور امن کے پیغام پر منحصر ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم پائیدار ترقی پر یقین رکھتے ہیں پاکستان فلسطینیوں کے جائز حق کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہیں پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت اس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی مسلم اُمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے عالم اسلام اور عرب ملکوں میں بے چینی اور غصے کی فضا پائی جاتی ہےکشمیر کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہوگا جو خطے و علاقائی امن و سلامتی کیلئے ضروری ہے۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے پاکستان عرب دنیا کیلئے ایک اہم ملک ہے پاکستان کے ساتھ تعاون کو انتہائی سمجھتے ہیں اقتصادی ترقی و سماجی خوشحالی ہمارا مشترکہ عزم ہے اور اسی کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اس دورے سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی رابطوں اور کثیر الجہتی معاونت کیلئے راہیں ہموار کرنے میں مدد ملےعرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ عرب پارلیمنٹ میں خطاب کی یہ دعوت کسی بھی غیر عرب پارلیمانی لیڈر کو پہلی بار دی گئی ہے-

    محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کو اپنے لئے بہت بڑی خوش قسمتی سمجھتا ہوں جلد پارلیمانی وفد کے ہمراہ عرب پارلیمنٹ کا دورہ کروں گا عرب پارلیمنٹ کے وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا اور باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط بھی کیے۔

    عرب پارلیمنٹ کے صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے-

  • روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر  شہباز شریف کا اظہار افسوس

    روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر شہباز شریف کا اظہار افسوس

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سینئر صحافی اور روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے –

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رفیق افغان نے صلاح الدین شہید کے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے میں عمر وقف کردی –

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے محبت رکھنے والے پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے رفیق افغان نے پاکستانی صحافت میں ایک نئے روزنامے کا اضافہ کرکے اپنی قلمی اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا-

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

    واضح ہے کہ روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی آج صبح انتقال کرگئے ہیں-

  • الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کاعمل کیوں شروع  نہیں ہوسکا؟

    الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کاعمل کیوں شروع نہیں ہوسکا؟

    اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کا عمل شروع نہ ہوسکا-

    باغی ٹی وی : ذرائع اپوزیشن لیڈر کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آفس کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مشاورت کےلیے کوئی خط موصول نہیں ہوا وزیراعظم آفس سے کوئی کال بھی نہیں آئی –

    آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور اراکین۔کے تقرر کےلیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازمی ہے کسی رکن کی مدت پوری ہونے کے 45 دن کے اندر نئے رکن کی تعنیاتی لازمی ہے –

    خیبر پختونخوا اور پنجاب کے الیکشن کمیشن کے اراکین کی مدت پوری ہوئے دس دن سے زائد ہوگئے لیکن ابھی تک نئے اراکین کی تقرری کےلیے عمل شروع نہیں ہوسکا وزیراعظم عمران خان بذریعہ خط یا ملاقات اپوزیشن لیڈر مشاورت کرسکتے ہیں-

    حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کےلیے مشاورت جاری ہے جیسے ہی مشاورت مکمل ہوگی اپوزیشن سے رابط کیا جاے گا ۔

  • وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں      ترجمان وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں ترجمان وزیر خارجہ

    دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ داعش اور طالبان کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیرگردش وزیر خارجہ سے منسوب بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی :زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں وزیر خارجہ نے افغانوں کی قیادت میں افغانوں کو قبول امن عمل کی بات کی تھی-

    دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری، علاقائی فریقین اور افغانوں کے اتفاق رائے کی واضح بات کی تھی ان کے بیان کو افغان تنازعہ میں کسی ایک فریق کی وکالت کے غلط تاثر پر محمول نہیں کرنا چاہئے-

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم افغان تنازعہ کے تمام فریقین کو مدنظر رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے مستقبل کا ازخود فیصلہ کرنا ہے-

    زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے لئے تمام توانیاں بروئے کارئے لانے پر توجہ مرکوز ہونی چاہئے-

  • سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا     گور نر پنجاب

    سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا گور نر پنجاب

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر مملکت پار لیمانی امور علی محمد خان نے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے تما م قومی ادارے ایک پیج پر ہیں اداروں کو ریموٹ کنٹر ول سے چلانے کی بجائے انکو آزاد اور مستحکم بنا یا جارہا ہے-

    صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن میں ایک نہیں درجن بیانے چل رہے ہیں ان سے کوئی خطرہ نہیں موجودہ حکومت کسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہےوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے-

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سر کاری اور نجی پرائمری سکولوں میں یکساں نظام تعلیم تاریخی اقدام ہےعمران خان کی قیادت میں اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کیا جارہا ہے-

    ٹریفک کاؤنٹنگ،مانیٹرنگ،و آگاہی مہم

    گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کامزید کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے اپنی اور دوسروں کی جان کے دشمن ہیں کوروناکوشکست دینے کیلئے ہر پاکستانی کو ویکسی نیشن بھی لازم کروانا ہوگی –

    جبکہ وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈہ اور ویژن نہیں عوام حکومت کیساتھ ہیں آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کی جیت عوام کا حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے –

    آج آزاد جموں و کشمیرمیں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان آئینی مدت پوری کریں گے پاکستان خطے میں امن کیلئے نیک نیتی سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے-

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

  • پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اچانک بڑا فیصلہ، وجہ کیا بنی ؟

    پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اچانک بڑا فیصلہ، وجہ کیا بنی ؟

    نویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو اور دس محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی-

    صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

    جبکہ محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کیلئے آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

    لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

    اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

    کراچی میں رکن قومی اسمبلی نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں‌ اڑا دیں

  • عراق سے غیر ملکی فوج کے انخلاء سے متعلق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا اہم بیان

    عراق سے غیر ملکی فوج کے انخلاء سے متعلق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا اہم بیان

    عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا امریکی فوج کی واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ عراق سے غیر ملکی فوج اس سال کے آخر تک نکل جائے گی ۔

    باغی ٹی وی : العربیہ اردو کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے عراقی صدر برہم صالح اور دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور انتخابات وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    الکاظمی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا دورہ امریکا مختلف شعبوں میں امریکا کے ساتھ مستقل تعلقات اور شراکت داری کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

    عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 کے بعد کوئی امریکی فوجی عراق میں نہیں ہوگا، عراق اپنے لوگوں کیلئے اچھے موقع فراہم کرنے اور عوامی خدمت کیلئے نئی شروعات کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

    واضح رہے کہ نیو یارک ٹائمز نے بتایا تھاکہ عراق کے وزیر اعظم اس ہفتے کے آخر میں واشنگٹن جا رہے ہیں اور امریکی صدر سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریں گےاس دورے سے "جنگی قوتوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔”

    امریکی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ امریکہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی طرف سے اس درخواست کی پابندی کرے گا ، جس نے پیر کے روز اس سال کے آخر تک امریکی جنگی افواج کے انخلا کے لئے ایک آخری تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ عراق میں حالات اب ٹھیک ہو رہے ہیں، اس لیے سال کےآخر تک جنگی مشن سے نکل جائیں گے، لیکن داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کا عراق اور افغانستان سے فوجیں نکالنے کا مقصد چین کے اثرو رسوخ کو خطے میں بڑھنے سے روکنے کے لیے ساری توجہ ان پر مرکوز کرنا ہے۔ ان جنگوں میں امریکا سالوں سے لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے تاہم جوبائیڈن انتظامیہ کا ماننا ہے کہ چین ان کے لیے مستقل کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

  • صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

    صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لیے شہریو ں کا تعاون ضروری ہے اور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں-

    انہوں نے کہا کہ بے ا حتیاطی کے باعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا،آئندہ بھی اٹھائیں گے۔

    عثمان بزدار نے ہدایات دی ہیں کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں اورحکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 جبکہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی-

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212 ہو گئی ہے-

    پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اسد عمر

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 21، خیبرپختونخوا 4 ہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    ملک میں کورونا سے مزید 40 افردا جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد