Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیر اعظم  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا کابینہ کورونا سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع اور ممنوعہ اور غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دے گی۔

    کابینہ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی اور وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔

    وزیر اعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ ای سی سی کے گزشتہ 2 اجلاس اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی –

    آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت صوبوں کے لیے مختص نشستوں کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہو گا جبکہ وفاقی کابینہ ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پربھی غور کرے گی۔

  • ایک منظم سازش کے تحت  سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے      مجلس شوریٰ، مرکزی علماء کونسل پاکستان

    ایک منظم سازش کے تحت سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے مجلس شوریٰ، مرکزی علماء کونسل پاکستان

    طمجلس شوریٰ، مرکزی علماء کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ انڈیاکی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اورمقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ انڈین قبضے کی مذمت کرتے ہیں عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی حقوق کے تناظر میں دیکھیں۔

    مرکزی علماء کونسل پاکستان جذبہء حب الوطنی کو اجاگر کرنے اور وطن عزیز میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے ماہ اگست میں استحکام پاکستان کے عنوان سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے 14، اگست کو علماء کونسل کے تمام دفاتر اور مدارس پر پاکستان کے پرچم لہرائے جائیں گے۔
    افغانستان میں امن پاکستان کے علماء کی خواہش ہے افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے پاکستان کی طرف سے خلوص نیت سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

    ایک منظم سازش کے تحت عالم اسلام کے مرکز سعودی عرب کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور پاک سعودی تعلقات کو کچھ قوتیں متنازعہ دکھانے کیلئے عرصہ دراز سے مصروف عمل ہیں اُمت مسلمہ ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی حکومت سعودی عرب کی طرف سے یکم محرم سے مختلف ممالک کیلئے عمرہ کی اجازت کے اعلان کا غیر مقدم کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ جلد سفری پابندیاں ختم ہوں دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی حرمین شریفین میں حاضری کی سعادت حاصل کرسکیں۔

    پیغام پاکستان متفقہ قومی بیانیہ ہے جس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے اس قومی بیانیے کو قانونی شکل دی جائے اسی کی روشنی میں علماء کرام محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ غیر مشروط تعاون کیا جائے گا سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کیلئے علماء منبر و محراب سے نوجوان نسل کی رہنمائی کریں گے۔

    نور مقدم قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے نامزدملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے چونکہ اسلام خواتین پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اسلام نے عورت کو بے شمار حقوق اور تحفظ دئیے ہیں میرا جسم میری مرضی کے نعرے کا انجام بھیانک ہے جس کے خوف ناک نتائج سامنے آئے ہیں مرکزی علماء کونسل پاکستان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کا تحفظ کریں اور انہیں دینی احکامات سے آگاہی دیں۔

    مرکزی علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شریک ارکان کے نام

    مرکزی علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر ملحقہ جامع مسجد گول میں زیر صدارت صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی کے منعقد ہواجس میں مولانا شاہ نواز فاروقی مرکزی سیکرٹری جنرل،پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین، حافظ محمد شعبان صدیقی وائس چیئرمین،حافظ شعیب الرحمن قاسمی وائس چیئرمین،،مولاناشبیر احمد عثمانی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حافظ محمد امجد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ قانونی مشیر، علامہ حفیظ الرحمن قاسمی فنانس سیکرٹری، مفتی حفظ الرحمن بنوری رئیس دار الافتاء،مولانا اکرام اللہ قاسمی صدرصوبہ خیبر پختونخواہ،قاری محمد مشتاق لاہوری صدر صوبہ پنجاب نے شرکت کی-

    مولانا ابوسفیان حنفی نائب صدر، مولانا عثمان طارق نائب صدر،مولانا محمدشعیب صدیق نائب صدر،حافظ مقبول احمد جنرل سیکرٹری،مولانا محمد اعظم فاروق ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مولانا رسال الدین آزاد ایڈیشنل سیکرٹری، سردار شہزاد رفیق فنانس سیکرٹری، مولاناسیدآصف شاہ بخاری سیکرٹری اطلاعات و نشریات،مولاناعابد فاروقی صدرڈویژن فیصل آباد مولانا عبدالعزیز ڈیرہ غازی خان،حافظ محمدسعیدصدرڈویژن لاہور، مولاناسعید ربانی صدر ڈویژن ملتان، مولانا محمد شریف، صدرچکوال،ڈاکٹر عبدالقیوم صدر چنیوٹ،مولانا قاسم عمار چنیوٹ، مولانا محمدنعیم طلحہ صدر ضلع فیصل آباد، مولانا فیاض حسین صدر گجرات،مولانا عبید اللہ حیدری صدر گوجرانوالہ،مولانا عبدالعلیم حقانی صدر جھنگ بھی شریک ہوئے-

    مولانا لقمان حنبلی صدر خانیوال، مولانا خضر حیات صدر ملتان،مولانا حماد عبدالرحمان صدر میانوالی، جام عباس صدر مظفر گڑھ،مولانا محمد اشرف حلیم وٹو صدر اوکاڑہ،مولانا محمد بلال حفیظ صدر راولپنڈی، مولانا افضل کلیار صدر سرگودھا،مولانا محمدکاشف صدر شیخوپورہ،مولانا نعیم اللہ توحیدی صدر سیالکوٹ،مولانا معاذ عباسی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ،مولانا الطاف اللہ فاروقی سٹی صدر فیصل آباد، قاری ثاقب عزیز ضلعی جنرل سیکرٹری فیصل آباد، مولانا کرم داد حذیفی سیکرٹری ڈویژن فیصل آباد، حافظ محمد حنیف صدر تحصیل کمالیہ، حافظ حسن معاویہ،مولانا عامر اشرف صدر تحصیل سمندری، مولانا خلیل احمد قاسمی صدر تحصیل تاندلیانوالہ، قاری محمد مشتاق صدر تحصیل جڑانوالہ، مولانا محمد اقبال دیپالپور، مولانا حبیب الرحمن چیچہ وطنی بھی شریک ہوئے-
    محمد عبداللہ
    شعبہ نشر واشاعت مرکزی علماء کونسل پاکستان

  • سعودی عرب سے 28 قیدی پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پرسینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا

    سعودی عرب سے 28 قیدی پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پرسینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا

    سعودی عرب میں معمولی جرائم کےباعث سزاپانے والے 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا۔رہائی پانے والوں میں 19 قیدی سرکاری اخراجات پر لاہور پہنچے سرکاری اخراجات پر پاکستان آنے والے قیدیوں کے علاوہ 9 قیدی ذاتی سفری خرچ پر لاہور پہنچے سعودی عرب سے رہائی پانے والے 19 میں سے 7 قیدیوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہےحیات اللہ، زاہد خان، رحیم اللہ اور عمران خان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہےغلام خان، محمد اسماعیل اور عبیداللہ کا تعلق بھی مہمند ایجنسی سے ہےرہائی پانے والے ستراج خان کا تعلق لوئر دیر سے ہےمحمد زبیر کا تعلق سیالکوٹ سے ہےرہائی پانے والوں میں سوات کے رحمت شاہ اور شبیر شاہ بھی شامل کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ارہب حسین بھی رہائی پانی والوں میں شامل صفداللہ باچا اور نہار احمد کا تعلق چار سدہ سے ہےرہا ہونے والے اکرام اللہ شاہ کا تعلق ہنگو سے ہے مردان سے تعلق رکھنے والے عزت خان بھی شامل پشاور سے تعلق رکھنے والے سید محمد بھی رہائی پانے والوں میں شامل رہائی پانے والوں میں ایبٹ آباد کے آصف رضا بھی شامل ہے،غلام مرتضی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے

     

    اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں، اس کے لیے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں – قیدیوں کے استقبال کیلئے ائرپورٹ پر اوور سیز پاکستان فاونڈیشن کے ڈاریکٹر مصطفی حیدر اور سیدہ صبا فاطمہ ریجنل ڈاریکٹر بھی ائرپورٹ پر موجود تھے

    اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

    انہوں نے کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے حکومت گلف میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

  • اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

    اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

    اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔‘

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    انہوں نے کہا کہ وہ ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں اور کورونا مثبت آنے پر ان کی جو حالت ہے اس نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگی ہوتی تو کیا حالت ہوتی۔

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    اداکارہ نے کہا کہ میں صحت کے حوالے سے کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیے میری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔

    اُشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کورونا ویکسین لگوائیں کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    اداکارہ نے کہا حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں-

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز،آسڑیلیا نے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز،آسڑیلیا نے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

    آسڑیلین کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز میتھو ویڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آسڑیلیا کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہے آسڑیلیا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔اس سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    آسڑیلین ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا جس کے باعث نئے کپتان کا اعلان کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل سمیت دیگر اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

    دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گامیچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے…

    پہلا اورتیسرا ٹی20 میچ بارش کی وجہ سےبغیر کسی نتیجےکےختم ہوگئےتھے جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی تھی۔

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا…

    خاتون نے 7 میڈل جیت کر ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

  • بل گیٹس اور ملینڈا نے طلاق کے پیپرز پر دستخط کر دیئے    غیر ملکی میڈیا

    بل گیٹس اور ملینڈا نے طلاق کے پیپرز پر دستخط کر دیئے غیر ملکی میڈیا

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس نے طلاق کے تین ماہ بعد باضابطہ طور پر علیحدگی کے پیپرز دستخط کردیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ کے جج نے دونوں کے درمیان طلاق کے پیرزپر دستخط کردیئےبل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں ملینڈا گیٹس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بل گیٹس سے ان کی شادی ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار ہوگئی تھی۔

    دونوں کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ طلاق کے اعلان کے لیے اتنے برسوں تک انتظار کی وجہ ان کے بچے تھے اس وقت طلاق کا اعلان کی وجہ بظاہر یہ ہے کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی فوبی اب 18 سال کی ہوگئی ہےذرائع نے بتایا تھا کہ ان کی سب سے چھوٹی اولاد نے ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کرلی اور انہوں نے اس وقت تک اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے طلاق کے لئے 27 برس انتظار کیوں کیا؟

    بل اور ملینڈا گیٹس میں پہلے ہی اپنے اثاثوں کی تقسیم سے متعلق معاہدے کرچکے ہیں بل گیٹس کی مجموعی دولت کا تخمینہ 130 بلین ڈالر سے زائد ہے، جس میں سے وہ اپنی سابقہ بیوی کو 65 بلین ڈالر تک منتقل کرسکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملینڈا گیٹس کی دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس سے طلاق کے فیصلے کی ممکنہ وجہ بل گیٹس کی جیفری ایپسٹین سے ملاقاتیں تھیں۔

    جیفری ایپسٹین امریکی سرمایہ کار تھے جنہیں 2019 میں جنسی جرائم کی وجہ سے سزا ہوئی تھی اور انہوں نے جیل ہی میں خودکشی کرلی تھی۔ فردِ جرم کے مطابق ایپسٹین نے درجنوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ کیا تھا۔

    ایپسٹین کے متعدد اہم شخصیات سے تعلقات تھے، جن میں سابق صدور ٹرمپ اور بل کلنٹن اور برطانوی شہزادہ اینڈریو کے علاوہ متعدد نوبیل انعام یافتہ شخصیات شامل ہیں بل گیٹس نے 2019 میں ایپسٹین کے مرنے کے بعد ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ ان سے ملتے رہے ہیں لیکن اس پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسے ’فیصلے کی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

    بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    ایک بیان میں گیٹس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’اگرچہ ایپسٹین بری طرح سے گیٹس کے پیچھے پڑے ہوئے تھے مگر گیٹس کی ایپسٹین کے ساتھ کسی قسم کی کوئی شراکت داری یا دوستی نہیں تھی۔‘ بیان میں یہ بھی لکھا تھا کہ گیٹس نے کبھی ایپسٹین کی پارٹیوں میں شرکت نہیں کی-

    خیال رہے کہ دونوں شخصیات نے 1994ء میں شادی کی تھی اور اس موقع پر باہمی رضامندی سے کسی قسم کا معاہدہ بھی نہیں کیا تھا۔ امریکی قانون کہتا ہے کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے تو طلاق کے بعد دولت کی تقسیم مساوی طور پر ہوتی ہے۔

    بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    ان کی ملاقات 1980ء میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے مائیکروسافٹ کمپنی کو جوائن کیا تھا بل گیٹس اور میلنڈا کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب اور امیر ترین جوڑوں میں ہوتا تھا دونوں مل کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا نام بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہے دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔

    اس فلاحی تنظیم نے موذی بیماریوں اور بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اب تک اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 124 بلین ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے موجود ہیں انہوں نے اس تمام دولت کا بڑا حصہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ سے کمایا جو انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر قائم کی تھی۔

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

  • بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے آواز ضرور اٹھانی چاہیئے     اراکین یورپی پارلیمنٹ

    بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے آواز ضرور اٹھانی چاہیئے اراکین یورپی پارلیمنٹ

    بارسلونا : سپین کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد انسانی حقوق کی شدید پامالی پر خط لکھنے والے یورپین پارلمینٹیرین میں6 ہسپانوی ممبران شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یورپین پارلمینٹیرین میں کاتالان آزادی پسند رہنما پوجدیمونت اور ان کی پارٹی کے دیگر دو اراکین شامل ہیں اس میں ایک رکن سوشلسٹ پارٹی اور ایک رکن سیوتادانس جماعت کا اور پودیموس کی جانب سے واحد یورپین پارلمینٹیرین ایدویا ولا نوا رویز شامل ہیں۔یوں مجموعی طور دونوں حکومتی جماعتوں ، حزب اختلاف اور آزادی پسند جماعتوں نے کشمیر کے موقف کی تائید کی ہے۔

    اراکین یورپی پارلیمنٹ نے اپنے کمیشن سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو ہیومن رائٹس واچ ورلڈرپورٹ 2021 اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ہیومن رائٹس نے 2018-2019 کی رپورٹ میں میں شائع کیا ہے۔

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ 2019سے مقبوضہ کشمیر بدترین لاک ڈاؤن میں ہے، نقل وحرکت، معلومات تک رسائی، صحت، تعلیم اور آزادی اظہار کے حوالے سے حالات خراب ہیں۔

    یورپین کمیشن کے صدر ارسولا وون ڈیرلیئن اور نائب صدر جوزف بوریل کو مخاطب کرکے خط میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق، بنیادی آزادی اور بین الاقوامی قواعد کے مطابق قانون کے چمپیئن کے طور پر یورپی یونین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے اپنی آواز ضرور اٹھانی چاہیے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ یورپی یونین کو عالمی برادری کی جانب سے کشمیریوں کے لیے کیے گئے وعدوں پر عمل کروانے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنی تمام قوت اور ذرائع استعمال کرنے چاہیئں۔

    یورپی اراکین نے واضح کیا کہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی حیثیت سے ہم بھارت اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ساتھ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ اپنی کاؤشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر تے ہیں تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے کشمیریوں کے مستقبل کے لیے ان کی آواز سننا اور فیصلے کا موقع دینا انتہائی ضروری ہے۔

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    خط میں لکھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، لوگوں کو عقوبت خانوں میں ڈالا جاتا ہے اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہے، کئی لوگ زیر حراست ہیں۔

    اراکین یورپی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت یہاں پر قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے، یہ دو جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان خطرے کی علامت ہے جو کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتی ہے۔

    قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم…

    اراکین یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ سیکیورٹی کے حالات مزید بگڑ گئے ہیں کیونکہ مقامی آبادی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور بھارت کا متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ان حالات کی وجہ سے وادی میں بدامنی پیدا ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین تناؤ بھی بڑھتا ہے۔

    ہر ہفتے کم از کم 30 ہزار افغان بے گھر ہو رہے ہیں:امریکی اخبار

  • وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    پاکستانی حکومت نے پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا مستقل ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اب پڑھائی نہیں بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی عمارت اب کرائے پر حاصل کی جاسکے گی وزیراعظم ہاؤس میں اب فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی۔

    باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تجویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مقامی اور عالمی فوڈ، فیشن، ثقافتی تقریبات اور ونٹیج گاڑیوں کی نمائش کرائی جائے گی۔

    قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم خبرنے دل دُکھی کردیا

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے، پرائم منسٹر ہاؤس کے تجارتی استعمال کیلئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں جو سیکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

    واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان نے 19 اگست 2018ء کہا تھا کہ میری سوچ ہے کہ ہم اسے (وزیراعظم ہاؤس کو) ایک اعلیٰ قسم کی یونیورسٹی بنائیں، جو ریسرچ کرے گی اور یہاں دنیا کے بڑے بڑے اسکالرز بلائیں گے تاہم اب پی ٹی آئی حکومت نے عمران خان کے اعلان سے یو ٹرن لیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کو مستقل آمدنی کا ذریعہ بنانے کیلئے اسے کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  • ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں49 ہزار 798 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 3 ہزار 582 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔

    کورونا کےسبب چین سےبھیجے گئے7ہزارسےزائد پاکستانی ڈاکٹرز:انجینئرزرُل گئے:مستقبل…

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 306، پنجاب میں تین لاکھ 58 ہزار 387، اسلام آباد میں 88 ہزار 344، بلوچستان میں 30 ہزار 627، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 34 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 57، خیبرپختونخوا 4 ہزار 477، اسلام آباد 804، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 633cافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    ٹریفک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور میزبان عامر لیاقت حسین کے خلاف اندراجِ مقدمہ کیلئے سندھ پولیس سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس حکام عامرلیاقت کے خلاف مقمدمہ درج کرانے کیلئے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے ٹریفک حکام نے عامر لیاقت کے خلاف روزنامچہ انٹری کرادی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ روزنامچہ انٹری کرادی ہے اب دیکھتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس مقدمہ درج کرتی ہے یا نہیں۔

    جیل میں کاٹے گئے دن بہت دردناک تھے سلمان خان

    خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت لینے والے ٹریفک پولیس اہلکار پر برس پڑے تھے انہوں نے اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤن میں ، پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے۔

    چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار کرس وو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

    کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

    نوجوان لڑکی کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش پر شہزاد رائے کا دلچسپ جواب

    شرمیلا فاروقی کا عائزہ خان کے ڈرامے میں جنسی ہراسانی کو لاپرواہی سے دکھانے پر…