Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • صحیح صحافت اور تنقید ملک کیلئے بڑی نعمت ہے، وزیراعظم کے لائیو کالز سیشن کے دوران سینئیر صحافی کی کال کا جواب

    صحیح صحافت اور تنقید ملک کیلئے بڑی نعمت ہے، وزیراعظم کے لائیو کالز سیشن کے دوران سینئیر صحافی کی کال کا جواب

    وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات اور مسائل حل کرنے کیلئے براہ راست کالز پر جواب دینے کے سیشن کا اہتمام کیا جس دوران سینئر صحافی حبیب اکرم نے بھی کال ملا لی-

    باغی ٹی وی : سینئر صحافی حبیب اکرم نے کال کے دوران کہا کہ میں نے یہ کال اس لیے ملائی کہ دیکھ سکوں کیا کالز واقعی براہ راست ہیں یا کہیں فیصل جاوید ادھر اُدھر سے تو نہیں کر وا رہے میں نے سوچا تھا کہ اگر کال نہ ملی تو میں خبر بناﺅں گا اور پروگرام میں بات کروں گا لیکن کال مل گئی اور میری خبر رہ گئی ۔

    صحافی حبیب اکرم کا کہناتھا کہ میں جانتا ہوں کہ صحافیوں کا وقت نہیں ہے ہم آپ سے ملاقات میں سوالات بھی کر تے ہیں لیکن بطور شہری میں ایک مسئلے پر توجہ دلانا چاہتاہوں کہ شوکت خانم کو جانے والی ایک سڑک کا ایک حصہ تو بالکل ٹھیک ہے اور کوئی اشارہ نہیں ہے لیکن تین کلومیٹر پر مشتمل ایک حصے پر شہریوں کو تین سگنلز کا سامنا کرنا پڑتا ہے –

    لیکن وہاں کسی انڈر پاس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یوٹرن کو مینج کر تے ہوئے معاملہ حل کیا جا سکتا ہے اگر آپ پنجاب حکومت کو ہدایت کر دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا اب مجھے یہ بھی یقین ہو گیا ہے کہ آپ براہ راست کالز پر لوگوں سے بات کر رہے ہیں ۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان براہ راست کال کے دوران حبیب اکر م کی کال پر مسکراتے رہے اور پھر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزا دمیڈیا سے ملک کے وہ سربراہ ڈرتے ہیں جنہوں نے قانون توڑنا ہوتاہے کیونکہ وہ ناجائز کام کر رہے ہوتے ہیں-

    وزیر اعظم نے کہا کہ اگر میں نے چوری کی ہو اور لندن میں فلیٹس بنائیں ہوں تو مجھے آزاد میڈیا سے ڈر لگے گا ، آزاد رائے ملک کیلئے بڑی نعمت ہے ، میڈیا سے اختلاف تب ہوتاہے جب جعلی خبریں چلائی جاتی ہیں اور پراپیگنڈہ کیا جاتاہے صحیح صحافت اور تنقید ملک کیلئے بڑی نعمت ہے ۔

    علمائے کرام کا مشکورہوں جنہوں نے کرونا سے آگاہی اوراحتیاط کا درس دیااوراہتمام بھی کیا:وزیراعظم

  • پاکستانی رواں سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، سعودی حکومت کا فیصلہ

    پاکستانی رواں سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، سعودی حکومت کا فیصلہ

    سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث اس سال بھی پاکستانیوں کیلئے عمرہ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے –

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت صحت و جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے-

    ترکی سے اچھی خبرآگئی:107مقامات میں سے 98 میں آگ بجھا دی گئی

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق صرف پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کے مسلمان ہی سعودی عرب میں داخل ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔

    سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کاکھلونا ڈرون مار گرایا

    جن ممالک پر سعودی حکومت کی جانب سے پابندی برقرار رکھی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت، مصر ، ترکی ، انڈونیشیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، اتھوپیا ، ویت نام ، لبنان اور افغانستان شامل ہیں ۔

  • قصور: غلطی سے دونوجوانوں سرحد پار کر گئے، بھارت نے کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر آگئی

    قصور: غلطی سے دونوجوانوں سرحد پار کر گئے، بھارت نے کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر آگئی

    فیروز والا کے قریب پاکستانی سرحد سے دو پاکستانی نوجوان مبینہ طور پرسرحدپار کرکے بھارتی علاقہ میں چلے گئے جن کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی صوبہ پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورسز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق فیروز والا کے قریب پاکستانی سرحد سے دو پاکستانی نوجوان مبینہ طور پرسرحدپار کرکے بھارتی علاقہ میں چلے گئے جن کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو رات دیر گئے پاکستانی علاقہ قصورکے نواحی گاؤں سے دو نوجوان رات کو کسی کام کے لئے گھر سے نکلے اور اندھیرے میں دونوں مبینہ طور پر بھارتی سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے امرکوٹ کے قصبہ تھیہ کہلان میں جا پہنچے۔

    جس کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ان کو سیدھا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ان کے قبضہ سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی۔بھارتی حکام نے ان دونوں نوجوانوں کی لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لئے پاکستان رینجرز کے حکام سے رابطہ کیا ہے –

    قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان رینجرز کے حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دو نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دونوں نوجوان بھارتی علاقے میں کیسے داخل ہو گئے۔

    ایک طرف طوفانی بارشیں :دوسری طرف مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلہ

  • راولپنڈی: گداگر خاتون نسیم بی بی اور کم سن بچے کے قاتل کا دوران تفتیش حیران کن انکشاف

    راولپنڈی: گداگر خاتون نسیم بی بی اور کم سن بچے کے قاتل کا دوران تفتیش حیران کن انکشاف

    راولپنڈی مہوٹہ موہڑہ میں قتل ہونے والی گداگر خاتون نسیم بی بی اور اس کے کم سن بچے کے قتل کیس کے ملزم واجد نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے حیران کن دعویٰ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم واجد نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا،تاہم مقتولہ کی جانب سے شادی اور بچے کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار پر دونوں کو قتل کیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ پہلے سے شادی شدہ تھی، ملزم نے اس سے پہلے دوستی کی اور قیمتی موبائل بھی تحفہ میں دیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ کو 14 ماہ کا بچہ باپ کے حوالے کرنے کو کہا ملزم مقتولہ کو عامل سے ملانے کا جھانسہ دے کر مہوٹہ موہڑہ جنگل لے کر گیا تھا۔

    نوجوان لڑکی کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش پر شہزاد رائے کا دلچسپ جواب

    پولیس کے مطابق ملزم واجد علی مہوٹہ موہڑہ کا رہائشی ہے اور فرنیچر کا کام کرتا ہے جبکہ مقتولہ کا تعلق وہاڑی سے تھا اور وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھی ،پیشے کے اعتبار سے خاتون گداگر اور ایک 14 ماہ کے بچے کی ماں تھیں۔

    راولپنڈی کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ جو ریسکیو 15 کی اطلاع پر 24 جولائی کو شہر کے ایک قدرے سنسان علاقے مہونہ موہڑہ پر پہنچے اور وہاں انھیں زخمی حالات میں ایک عورت اور ایک بچے کی لاش ملی۔

    پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ خاتون کی گردن پر تیز دھار آلے کا زخم تھا۔ ان کی حالت بھی ٹھیک نظر نہیں آرہی تھی اور اس کی گردن سے خون نکل رہا تھا ہم نے خاتون سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کیں تو وہ صرف اتنا ہی کہہ سکیں کہ یہ بچہ یوسف گلفام ہے اور میں نسیم ہوں اور اس کے بعد وہ کوشش کرنے کے باوجود بھی مزید بات نہیں کرسکیں۔

    ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو…

    پھر یہی خاتون ہسپتال میں تین روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئیں پولیس نے متاثرہ خاتون کی ہمشیرہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل، اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    راولپنڈی کے تھانہ چونترہ میں ماں بیٹے کے قتل کا مقدمہ مقتولہ نسیم بی بی کی بہن شمیم بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    شمیم بی بی کی جانب سے درج مقدمہ میں کہا گیا کہ 24 جولائی کو ان کی بہن نسیم بی بی اپنے بیٹے گلفام کے ساتھ اپنے بھائی محمد رمضان کے ہمراہ گداگری کے لیے چک بیلی خان بازار پہنچے۔

    مقدمے کے مطابق نسیم کا ایک جاننے والا شخص انھیں اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر گاؤں مہوٹہ موہڑہ لے گیا۔

    راولپنڈی: مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دیدی

    مقدمے میں کہا گیا کہ دو گھنٹے بعد وہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر تیزی سے ہمارے پاس سے گزر گیا جس سے شمیم بی بی اور محمد رمضان کو شک ہوا۔ جب انھوں نے نسیم بی بی اور گلفام کی تلاش شروع کو تو مہوٹہ موہڑہ کے جنگل میں انھیں نسیم اور ان کا بیٹا ملا۔

    نسیم بی بی نے انھیں بتایا کہ وہ شخص انھیں اس مقام پر لے کر آیا تھا اور پھر اس نے ان کے ساتھ زبردستی جنسی فعل کیا۔ مقدمے کے مطابق نسیم نے کہا کہ ریپ کرنے کے بعد اس نے چھری نکال کر انھیں قتل کرنے کی نیت سے وار کیا جو ان کی گردن پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

    پھر اس شخص نے چھری کا دوسرا وار ان کے بیٹے گلفام پر کیا۔ چھری اس کی گردن کے بائیں جانب لگی اور وہ بھی شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    شمیم بی بی نے بتایا کہ وہ کُل پانچ بہن بھائی ہیں۔ ان کا تعلق وہاڑی سے ہے تاہم کچھ عرصے سے ان کا خاندان اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم ہیں۔ شمیم بی بی نے بتایا کہ ان کی بہن نسیم راولپنڈی کے علاقے روات میں اپنے ماموں محمد رمضان کے پاس رہائش پذیر تھیں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد وکیل خضر خان کو اہم عہدے کا سربراہ مقرر کر…

    ان کا کہنا تھا کہ نسیم کی دس برس قبل کم عمری میں ہی شادی ہوگئی تھی جس کے بعد اگلے کئی سال تک وہ اولاد کے لیے بے چین تھیں تاہم بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ بے حد خوش تھیں۔

    وہ اپنے بیٹے کو اپنی جان سے زیادہ چاہتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے اس کا نام یوسف رکھا، پھر پتا نہیں کیا ہوا اور اس نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ تو دنیا کا خوبصورت ترین بیٹا ہے اور یوسف کے ساتھ گلفام بھی لگا دیا۔

    شمیم بی بی کا کہنا تھا کہ نسیم کا خاوند ساہیوال میں ہوتا ہے جبکہ یہ ساہیوال اور راولپنڈی آتی جاتی رہتی تھیں۔ اسی طرح اس کا خاوند بھی آتا جاتا رہا تھا۔ دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے کو بہت خیال رکھتے تھے-

  • نیویارک پراپرٹی کیس: آصف علی زرادری نے نیب کو جواب جمع کرا دیا

    نیویارک پراپرٹی کیس: آصف علی زرادری نے نیب کو جواب جمع کرا دیا

    سابق صدر آصف زرداری نے نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی تحقیقات کے معاملے میں نیب کو جواب جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے جواب میں کہا کہ قومی احتساب بیورو نیب صرف انتقامی نشانہ بنا رہا ہے، امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا اسی سال ہی فروخت کر دیا تھا۔

    قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب فلیٹ خریدا اس وقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا، امریکہ اپنے علاج کیلئے گیا تھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر پر پانچ لاکھ 30ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے جبکہ سابق صدر نے جواب جمع کروانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی-

    نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی ؟ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا

  • کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا    مہوش حیات

    کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

    پاکستان کی تمغہ امتیاز اداکار ہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔

    ہیش ٹیگز اورنعروں کا وقت ختم ،حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کررہی…

    اداکارہ کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اداکارہ نے ردعمل دیا ہے-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دے کریا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔

    مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور عورتیں… وینا ملک بھی وزیراعظم کے…

  • قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی: محمد رضوان ایک کے بعد ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتے جا رہے ہیں انہوں نے گزشتہ روز کے میچ میں ایک سال میں ٹی 2 انٹر نیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے –

    ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے 46 رنز سکور کئے ، جب انہوں نے میچ میں 43واں رن لیا تو ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا-
    محمد رضوان اس سال 14اننگز کھیل کر 752 رنز بنا چکے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے پال سٹرلنگ کے پاس تھا ، پال سٹرلنگ نے سال 2019 میں 20 اننگز کھیل کر 748رنز بنائے تھے ۔

    محمد رضوان اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں ، انہوں نے اس سال تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ 1189 رنز بنائے ہیں ۔

    دوسری جانب پلیئر آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آج بہت خوش ہوں بحیثیت باؤلر آج یہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا پلیئر آف دی میچ ہے اس ایوارڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا-

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمارے مجموعے میں دس سے پندرہ رنز کم تھےمگر ایک باؤلنگ یونٹ کی حیثیت سے ہم نے اچھا پرفارم کیاکپتان نے مجھے بہت حوصلہ دیاویسٹ انڈیز کے پاس بہت اچھے پاور ہٹرز موجود ہیں ایسے بلے بازوں کے خلاف اچھی باؤلنگ پر خوش ہوں-

    انہوں نے کہا ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے بطور بیٹنگ یونٹ مزید بہتری کی ضرورت ہے ہماری بیٹنگ اس قابل ہے کہ ہم 180 رنز کا مجموعہ بنا سکتے ہیں امید ہے کل کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلیں گے-

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  • نوجوان لڑکی کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش پر شہزاد رائے کا دلچسپ جواب

    نوجوان لڑکی کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش پر شہزاد رائے کا دلچسپ جواب

    پاکستان کے مقبول گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش انتہائی دلچسپ انداز میں کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مٹھائی اور گرین ٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ گرین ٹی کو مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مِل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے۔


    گلوکار کے اس ٹوئٹ پرمداحوں نے بھی کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیا تاہم ایک خاتون مداح نے ایسا کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔

    ثنا خان نامی صارف نے کمنٹ میں گلوکار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلیں، میں روز آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کر دوں گی۔


    صارف کی اس ٹوئٹ پر شہزاد نے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ برائے مہربانی ایسی باتیں نہ کریں، لوگ مجھے ویمپائر کہنے لگیں گے۔


    خاتون نے اس پر کہا کہ اب جواب دے دیا ہے تو شادی بھی کر لیتے ہیں۔

  • ٹوکیو اولمپکس :25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلہ،  پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

    ٹوکیو اولمپکس :25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلہ، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

    ٹوکیو اولمپکس میں 25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ قومی شوٹر محمد خلیل اختر سٹیج 1 میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے۔

    مون سون بارشوں کا سپیل کب تک جاری رہے گا؟

    پاکستانی شوٹر غلام مصطفی ٰبشیرسٹیج 1 میں 293 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد خلیل اختر 286 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ شوٹنگ ایونٹ میں 27 شوٹر حصہ لے رہے ہیں، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کی دوسری سٹیج کل ہوگی، ٹاپ 6 شوٹر فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

  • ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو افردا گرفتار

    ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو افردا گرفتار

    کورونا لاک ڈاﺅ ن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے بہاد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب رکوا دی –

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب رکوا دی اور دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک ریسٹورنٹ، شادی ہال اور ایک کیفے کوبھی سیل کر دیا گیا۔

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    دوسری جانب موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر ائیرپورٹ تھانے میں گرفتار تمام افراد کو رہا کر دیا گیا سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرز کو دی جانے والی استثنی کے علاوہ وفاق کےزیر انتظام مندرجہ ذیل سیکٹرز بھی پہلے سے تعین کردہ SOPs کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

    فضائی آپریشن معمول کے مطابق پہلے سے وضع کردہ SOPs کے مطابق جاری رہیں گے، ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی وفاق کے زیرانتظام دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم اور کرونا SOPs کے مطابق فرائض سر انجام دینے کی ھدایات جاری کردی گئی ہیں‌-

    سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض

    بیکری، ڈیری ملک شاپز پر کوئی وقت لاگو نہیں ہوگا، دودھ کی گاڑیوں سمیت دیگر اہم سامان کی ترسیل والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے، گاڑیوں کے عملے کا ویکسیینیشن کارڈ چیک کر کے جانے دیا جائے۔ ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری کے تحت کام کرسکتے ہیں۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق چنگچی، ٹیکسی اور رکشہ کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت دیدی گئی، گنجائش سے زائد افراد رکشہ، چنگچی اور ٹیکسی میں سوار نہ ہوں، گاڑی میں دو افراد کی سواری پر سے بھی پابندی اٹھالی گئی، دودھ اور بیکری کی دکانوں کے عملے کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے-

    ویکسی نیشن کیلئے رش،احتجاج،دھکم پیل،سیکیورٹی گارڈ زخمی:پولیس طلب کرلی گئی