Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • معروف تحقیقی و تجزیاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

    معروف تحقیقی و تجزیاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

    معروف تجارتی و اقتصادی شعبہ سے متعلقہ تحقیقی و تجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جاری درجہ بندی کے مطابق پاکستان کو رہن سہن کےاخراجات کے انڈیکس میں 18.58 پوائنٹس کے ساتھ رہنے کے لئے دنیا کا سستاترین ملک قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس درجہ بندی میں افغانستان24.51 ،بھارت 25.14 اورشام 25.31 انڈیکس کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے دنیا میں رہن سہن کے اعتبار سے درجہ بندی کے تعین کے لئے مختلف اداروں کی طرف سے استعمال کئے جاتے ہیں جن میں گو بینکنگ ریٹس کمپنی بھی شامل ہے اس کمپنی نے رہن سہن کی قوت برداشت کا تخمینہ لگانے کے لئے 4 پیمائشی معیارات استعمال کئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے درجہ بندی کے لئے بروئے کار لائے گئے معیارات میں رہائش اور نقل وحمل کے کرائے، مقامی قوت خرید، صارف قیمت، روز مرہ زندگی کے استعمال کی اشیا شامل ہیں ان معیارات سےحاصل ہونے والے نتائج اور معلومات کادنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہونے والے نیو یارک سٹی میں رہن سہن کے اخراجات کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    دوسری جانب رہن سہن کےاعتبار سے مہنگے ترین ممالک میں کیمن جزائر کا انڈیکس 141.64 ، برمودا 138.22 ، سوئٹزرلینڈ 122.67 اور ناروے 104.49 رہا ہے۔ ان چاروں ممالک کے مقابلے میں نیو یارک شہر کی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے۔ کسی بھی جگہ رہنے اور زندگی کی پر آسائش گزر بسر کے اخراجات کے لئے رقم، گھر، راشن، ٹیکسز اور بنیادی صحت جیسی بنیادی سہولیات درکار ہوتی ہیں۔

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

    رپورٹس کے مطابق بعض ممالک میں اس کی لاگت بہت زیادہ ہے خاص طور پر بڑے شہروں کے گردونواح کے علاقوں جیسا کہ امریکہ میں ، نیو یارک اور سان فرانسسکو جیسے شہروں میں رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں اور اس کے بر عکس بعض ممالک میں یہ لاگت بہت کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان ممالک میں سکونت کے لئے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں روز مرہ استعمال کی اشیاکی قیمتوں نے دنیا کی سب سے زیادہ مضبوط معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے امریکی محکمہ زراعت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 22۔2021 میں خوراک کی عالمی رسد بڑھنے کی توقع ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ہے –

    چینی سے بھرا کنٹینر سمندر میں جا گرا :یہ چینی کس کی تھی ؟اہم خبرآگئی

    رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی ایک متعلقہ رپورٹ میں پیشں گوئی کی گئی ہے کہ اجناس کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے مستقبل میں عالمی خوراک کی قیمتیں بھی ماہانہ بنیادوں پر بڑھ سکتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایف اے او کے خوراک کی قیمت کے انڈیکس میں اناج ، خوردنی تیل کے بیج ، دودھ کی مصنوعات ، گوشت اور چینی کی پیداوار کے لیے ماہانہ تبدیلیاں ریکارڈ کی ہیں جس کے مطابق سبزیوں کے تیل کی قیمت انڈیکس میں پام ، سویابین اور دیگر تیل کے پیداواری بیجوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    کرونا ڈیلٹا تیزی سے جڑیں پھیلانے لگا ، 62 اموات

    پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ جنوب مشرقی ایشیا میں پیداوار میں کمی کی وجہ بھی ہے جبکہ بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے امکانات کی وجہ سے خاص طور پر بائیو ڈیزل سیکٹر سے وابستہ سویا آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایف اے او نے کہا کہ فصل کی کاشت میں تاخیر کی وجہ سے شوگر انڈیکس میں ماہانہ 6.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برازیل میں فصل کی پیداوار میں کمی پر خدشات ہیں جو دنیا کا سب سے بڑا چینی برآمد کنندہ ہےایف اے او نے ماہانہ بنیادوں پر تقریبا بڑی خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اسی طرح کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو بھی ریکارڈکیا ہے کیونکہ دنیا ابھی تک کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہے-

    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

  • کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

    کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

    کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے ہزاروں افغان بے گھر ہو چکے ہیں اور قندھار میں گزشتہ 20 سال کی بدترین لڑائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ہرات میں یواین کمپاونڈپرحملےمیں ایک گارڈ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے جس کے باعث شہر میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب دو روز قبل تقریباّ دو سو افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ یہ اس پروگرام کا حصّہ تھا جس کے تحت انہیں امریکی حکومت کی مدد کرنے کے اعتراف کے طور پر امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس موقعے پر صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن اس اعتبار سے ایک اہم سنگ میل ہے کہ ہم نے افغانستان کے شہریوں سے جو وعدہ کیا تھا، اس کی تکمیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ وہ شہری ہیں جنہوں نے گزشتہ بیس برس کے دوران امریکی فوجیوں اور سفارت کاروں کی کاندھے سے کاندھا ملا کر مدد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام امریکیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان بہادر افغان شہریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی، ان میں ہمارے قابل فخر سابق فوجی بھی شامل ہیں، جو مسلسل ان افغان شہریوں کی وکالت کرتے رہے، جو ان کے ساتھ افغانستان میں دوش بدوش کھڑے رہے۔

    وائٹ ہاوس کے حکام نے چودہ جولائی کو ‘آپریشن ایلائیز ریفیوج’ کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق جنگ میں مترجموں سمیت جن افغانیوں نے حکومت امریکہ کی مدد کی، انہیں اور ان کے خاندانوں کا بحفاظت انخلا کیا جائے گا، کیوں کہ ان کی زندگیوں کو طالبان سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچا توبائیڈن بھی بول اُٹھے

  • اجرت نہ ملنے پر ملازم نے زیر تعمیر عمارت کو کروڑوں کانقصان پہنچا دیا

    اجرت نہ ملنے پر ملازم نے زیر تعمیر عمارت کو کروڑوں کانقصان پہنچا دیا

    برلن: جرمنی میں اجرت نہ ملنے پر ملازم نے زیر تعمیر عمارت کو کروڑوں کانقصان پہنچا دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے علاقے بلیک فاریسٹ کے شہر بلوم برگ میں تعمیراتی کام کا ایک ٹھیکیدار اجرت نہ ملنے پر نہ ملنے پر بھاری مشینری کے ہمراہ پہنچا اور زیر تعمیر عمارت میں تباہی مچا دی۔ اس زیرتعمیر عمارت میں 30 مکانات ہیں اور سب میں کام جاری تھا۔

    ملزم نے گاڑی کے ذریعے زیر تعمیر مکانات کے باہر والے حصے سے جڑی ہر چیز کو تباہ کر دیا جس میں دروازے بالکونیاں سمیت دیگر چیزیں شامل تھیں۔

    پولیس کے مطابق عمارت کو نقصان ہونے والے تخمینہ کی لاگت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

    مذکورہ شخص توڑ پھوڑ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم پر پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

    سینٹری ورکز کی حکومتی سطح پر پہلی بار حوصلہ افزائی

    ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکر گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے

    ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی…

  • دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز

    عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے جبکہ 42 لاکھ 33 ہزار 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 29 ہزار 315 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    فرانس میں 61 لاکھ 27 ہزار 19 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 867 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 57 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    روس میں 62 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 563 ہے۔ برطانیہ میں 58 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 654 اموات ہوچکی ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 24 ہزار 384 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 56 ہزار 437 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی ہے اور 23 ہزار 422 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

    اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ( اتوار ) کوسہ پہر تین بجے "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں عوام سے برا ہ راست گفتگو کریں گے اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔


    یاد رہے کہ رواں سال فروری سے وزیراعظم عمران خان "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان جلد ہی ایک بارپھرعوام سے ٹیلی فون پربراہ راست گفتگو کریں گے

    طالبان جنگجو نہیں عام شہری کی طرح ہیں وزیر اعظم عمران خان

    امریکا نےافغانستان میں ستیاناس کردیا وہ جس مقصد کیلئے بھی افغانستان گیا اس کا…

    میرے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا وزیر…

  • کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر  برہم

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کی جانب سے آئی سی سی کے متعدد ممبران کو کشمیر پریمیئر لیگ سے اپنے ریٹائرڈ کرکٹرز کو واپس بلانے پر زور ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک کر کھیل کو بدنام کیا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ پی سی بی سے منظور شدہ ایونٹ ہے-

    ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بی سی سی آئی نے ایک بار پھر آئی سی سی ارکان کے ذاتی معاملات میں مداخلت کی ہے،بی سی سی آئی کا یہ رویہ اسپرٹ آف کرکٹ کے برخلاف اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے-

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی بی یہ معاملہ آئی سی سی کے مناسب فورم پر اٹھائے گا-

    اس سے قبل جموں و کشمیر کی رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہرشل گبز کے کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں نے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانا چاہتا ہے کیونکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ لفظ کشمیر جڑا ہے بھارت لفظ کشمیر کو دنیا کو مٹانا چاہتا ہے-

    ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    مشعال ملک کاکہنا تھا کہ بھارتی انتہا پسند حکومت کھیل سے بھی خوفزدہ ہے عالمی پلئیرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں بھرپور رول ادا کرنا چاہیےآئی سی سی کو بھارتی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے-

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

    بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرد یا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے-

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    گویا جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز نے بھی کے پی ایل سے دستبراداری سے اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی-

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

  • ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے    ڈبلیو ایچ او

    ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اب تک 132ملکوں میں پھیل چکا ہے ڈبلیو ایچ او

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مراکش سے پاکستان تک ڈیلٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیئے ہیں، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

    عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور متعدد ممالک میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے پاکستان میں بھی کورونا کے بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کیلیفورنیا وائرس کے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں –

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    جبکہ کورونا وائرس کے باعث سندھ کی صورتحال آئے روز خراب ہوتی جا رہی ہےسندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔

    سندھ میں حکومت ہماری:کرونا کی وجہ سے بھارت والی صورتحال ہوئی تو ذمہ دار”وہ” ہونگے: بلاول…

    ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد کیلیفورنیا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ

     

  • رجب طیب اردوان ملک میں آگ لگنےوالی آگ کے واقعات پر برہم

    رجب طیب اردوان ملک میں آگ لگنےوالی آگ کے واقعات پر برہم

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

    واضح رہے کہ ترکی کے ایجیئن اور بحیرہ روم کے ساحل پر موجود 21 اضلاع کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مختلف حادثات میں اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ترکی کے جنوبی حصے میں موجود رواں ہفتے بحیرہ روم ریزورٹ ریجن میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ گرم موسم اور تیز ہوائیں آگ کو پھیلنے میں مدد دے رہی ہیں، جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں وقت لگے گا جبکہ مقامی حکام کے مطابق آگ کے لپیٹ میں آنے کے خدشے پر انطالیہ کے 18 گاؤں اور اضلاع خالی کرالیے گئے ہیں جبکہ آدانا اور مرسین میں 16 علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سیاحتی شہر بودرم کے قریب ایک ہوٹل بھی خالی کرایا گیا ہے دوسری جانب 4ہزار سے زائد فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اس کے علاوہ آگ بجھانے کے آپریشن میں جہاز اور ہیلی کاپٹرز سمیت دیگر بھی شریک ہیں-

  • ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    ملتان کے شہر کی رہائشی یتیم لڑکی عالیہ شعیب کی وراثتی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا نے قبضہ کر لیا متاثرہ لڑکی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ملتان کے قریبی شہر کی رہائشی عالیہ شعیب کہنا ہے کہ ان کے والد کا دو سال ہوئے انتقال ہو چکا ہے دو سال گزرنے کے باوجود وارثت میں ان کوحصہ نہیں ملا ان کے چچا اور سوتیلے بھائی نے وراثتی جائیداد پر رقبضہ جما رکھا ہے-
    https://twitter.com/PTI_ki_cheeti/status/1421386090095779841?s=20
    میڈیکل فرسٹ ائیر کی طالبعلم عالیہ شعیب نےسوال کیا کہ کیا اس ملک میں انصاف ملنا اتنا مشکل ہے کیا اس ملک میں اگر آپ یتم ہوتے ہو تو اتنا دربدر کر دیا جاتا ہے کیا آپ کو دھمکیاں ملتی ہیں کہ آپ کو اپنا حق مانگنے پر قتل تک کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے؟-

    عالیہ شعیب نے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال کیا کہ کیوں ہمارے ادراوں میں سیاسی اثرو رسوخ اور پریشر بڑھ رہاہے کیوں ہمیں انصاف نہیں ملتا؟-

    عالیہ نے کہا کہ میرے والد کی وفات کو دوسال سےزیادہ عرصہ گزر گیا ہے میرے والد صاحب کہا کرتے تھے کوئی اپنا نہیں ہے لوگ صرف مطلب کے ہوتے ہیں اگر کوئی آپ کے ساتھ حد سے زیادہ اچھا اور میٹھا ہے اس سے زیادہ آپ کے لئے بُرا کوئی نہیں ہے اور ان کی وفات کے بعد مجھے یہ بات بہت اچھے سے سمجھ آئی اور انہی کے اپنوں نےمجھے یہ بات بات سمجھائی-

    ملتان کی رہائشی متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ میرا ایک سوال ہے کیا اس ملک میں انصاف ملنا اتنا مشکل ہے کہ ہر کسی کے ساتھ ہی یہی ہو رہا ہے کیا یتیم بچے ہر وقت عدالتوں اور حکومتی اداروں کے چکر لگاتے پھریں کیا بیوہ عورتوں کے ساتھ بد سلوکی ہو رہی ہے کیا ان پر سیاسی پریشر بڑھ رہا ہے یا صرف ہمارے ساتھ ہی ہو رہا ہے ؟-

    انہوں نے بتایا کہ شروع میں سوتیلا بھائی اور چچا اچھے بن کر ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر جھوٹے کیس بناتے رہے وراثت کا انتقال جو کہ قانوناً ایک ماہ کے اندر اندر درج کیا جاتا ہے ہمیں کروانے میں ایک سال لگ گیا حلقہ پٹواری جو ہمارے چچا اور بھائی سے رشوت لئے بیٹھے ہیں ہمیں ہماری زمینوں کے دستاویزات نہیں دیتے-
    https://twitter.com/PTI_ki_cheeti/status/1421387772192038912?s=20
    ملتان کے ایم این اے احمد حسین ڈہہڑ کے سیاسی دباؤ وجہ سے کوئی ایکشن نہیں لیتا کمشنر ، ڈی سی تمام آفس کے بعد اب مجھے انصاف کی امید نہیں
    میری اعلیٰ حکام سے گذارش ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے-

  • خلیل الرحمان قمر کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

    خلیل الرحمان قمر کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

    پاکستان کے معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کا ٹک ٹاکرز کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ کہاں کے اسٹارز ہیں اللہ انہیں راہ ہدایت پر لائے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک دیئے گئے انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری اورفنکاروں سے متعلق باتیں کیں۔ وہیں ٹک ٹاکرز کو بھی اہم مشورے سے نواز دیا-

    میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ آپ کو ایک خاتون میں سب سے زیادہ کیا چیز متوجہ کرتی ہے؟ اچھا میک اپ، اچھا لباس یا اس کا بات کرنے کا انداز؟میزبان کے سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا مجھے کسی بھی خاتون کی حیا اور وفا اس میں سب سے اچھی لگتی ہے۔

    شو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے ٹک ٹاکرز کے بارے پوچھے گئے سوال پر بات کرتے ہوئے کہا یہ کہاں کے اسٹارز ہیں اللہ انہیں راہ ہدایت پر لائے۔ تاہم انہوں نے بہت سے ٹک ٹاکرز کو باصلاحیت بھی قرار دیا۔

    خلیل الرحمان قمر نے ٹک ٹاکرز کو مشورہ دیا کہ آپ اس طرح ٹک ٹاک نہ بنائیں کہ کسی کے بولے ہوئے لفظوں پر پرفارمنس دیں بلکہ خود بولیں۔ جب ٹک ٹاکرز اپنی آواز میں خود جملے بولیں گے تو ہمیں پتہ چلے گا کہ ان میں ٹیلنٹ کتنا ہے اور اس طرح وہ ڈاراما سازوں کی نظروں میں آئیں گے۔ کیونکہ کسی بھی ٹک ٹاکر کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اسے کسی ڈرامے میں کاسٹ کرلیا جائے۔

    صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے