Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل فونزلوٹ کر فرار

    کراچی: خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد، 28 تولہ سونا،4 موبائل فونزلوٹ کر فرار

    کراچی کے علاقے قائدآباد کے توحید محلہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں خاتون سمیت 7 مسلح ملزمان گھر سے 56 لاکھ روپے نقد اور 28 تولہ سونا،4 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گھر میں ڈکیتی تین روز قبل ہوئی تھی واردات کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کے ماسٹر مائنڈ ،اے آر وائی کے عماد یوسف کراچی سے گرفتار

    مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے خاتون نے دروازہ کھٹکھٹایا اور 6 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے والدہ کی تجوری سے 33 لاکھ روپے نقد،3لاکھ روپے کے برائز بانڈ لوٹ لیے جبکہ والدہ سے ساڑھے 5 تولہ سونا اور لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے۔

    اس کے علاوہ ملزمان دوسری منزل پر بھائی سے ساڑھے 4 تولہ سونا،لائسنس یافتہ پستول لے گئے جبکہ ٹاپ فلور پر الماری سے ملزمان نے 23 لاکھ روپے نقد لوٹے اور اہلیہ کا 7 تولہ،بھانجی کا 6 تولہ اور بہن کے 5 تولے کے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ…

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان گھر سے 4 مہنگے موبائل بھی لے گئے جبکہ ڈکیتی کرنے کے بعد خاتون سمیت ساتوں ملزمان سفید رنگ کی کار میں فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ ہوئی ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک آر گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جاں بحق شخص کو جنریٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگا-

    شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

    قبل ازیں کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا تھا ہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں کہ واپسی پر ملزمان نے اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور پیسے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے-

  • غربت کے ہاتھوں پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی

    غربت کے ہاتھوں پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی

    فیصل آباد: غربت کے ہاتھوں پریشان باپ نے 2 بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں عتیق نامی شخص نے غربت سے پریشان ہوکر یہ انتہائی قدم اُٹھا یا اہل علاقہ کے مطابق گھر میں سے کسی کی آواز نہ آنے اور کسی سرگرمی نہ ہونے پر پتہ کرنے کے لئے دروازہ کھٹکایا گھر کا دروازہ نہ کھلنےپراہل محلہ نے ریسکیوکو کال کی باپ اور 2 بیٹیوں کی خون آلود لاشیں دیکھ کرعلاقےمیں کہرام مچ گیا اطلاع ملنے پرریسکیو، ایدھی اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

    شیخوپورہ:قتل کرکےلاش جانوروں کی گوبرکےڈھیرمیں دبا دی گئی

    ذرائع کے مطابق گھر میں لاشوں کے قریب سے ایک تحریری پیغام بھی ملا، جس پر لکھا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کو چھری سے ذبح کر رہا ہوں۔ مالک مکان کا کرایہ دینا ہے ،انہوں نے تنگ کیا ہوا ہے، بیوی کی وفات کے بعد نوکری نہ ملنے سے بہت پریشان ہوں اور اپنے لیے کوئی جگہ نہیں۔

    تحریری نوٹ پر مزید لکھا تھا کہ ہماری لاشیں ایدھی ویلفیئر کو دے دی جائیں اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے۔ہماری اجتماعی قبریں بنائی جائیں اور گھر کا سامان بھی ایدھی ویلفیئر کو دے دیا جائے۔پولیس نے شواہد جمع کرکے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں ضلع شیخوپورہ کے علاقے چوک پھلروان سے صفدر آباد روڈ پر تقریباً ایک کلومیٹر دور گائوں گجر پورہ کے زمیندار بھائیوں صدیق گجر، حبیب گجر اور شفیق گجر پسران بشیر گجر نے ایک نامعلوم کے ہمراہ اپنے ملازم ولایت علی ولد کالا کو اپنے ڈیرہ پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ولایت علی کی موت واقع ہوگئی تھی –

    بچے کی نازیبا ویڈیو بنانا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید کی سزا

    ملزمان نے مقتول کی لاش جانوروں کے باڑے ساتھ گوبر کے ڈھیر میں دبا دی تھی ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مقتول کے گھر والوں کو کہا تھا کہ ولایت علی کام چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، قتل کے تیسرے روز شدید بارش میں گوبر بہہ جانے سے تعفن زدہ لاش برآمد ہوگئی، اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی –

    چوکی انچارج چوک پھلروان نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے بیٹے کو بذریعہ فون اطلاع کی تھی جس پر مقتول کا بیٹا تعظیم اپنے چچا ودیگر رشتے داروں کے ہمراہ اپنے گائوں ملیانوالی سے شام سات بجے گجر پورہ گئے اور پولیس کی موجودگی میں مقتول ولایت علی کی پھولی ہوئی تعفن زدہ لاش جانوروں کی گوبر کے ڈھیر سے نکالی-

    خاتون کا آپریشن کرتے بیہوشی کی حالت میں ڈاکٹر نے کیا گھناؤنا کام، ویڈیو وائرل

  • پنجاب بھر میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامہ معطل

    پنجاب بھر میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامہ معطل

    پنجاب حکومت نے تاجر برادری کے لیے بڑا ریلیف دے دیا اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کرکے پنجاب بھر میں رات نوبجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامے کو معطل کر دیا گیا جبکہ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

    شہباز گل میں عقل نہیں افواج پاکستان کیخلاف بیان قابل افسوس، پرویز الہی

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کی اور سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنےکا حکم دےدیا پرویز الہی نےکہا کہ تاجر برادری رات گئے تک کاروبار کرسکے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے توانائی کی بچت کے لیے پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا حمزہ شہباز نے صوبہ بھر کے تاجر رہنماوں اور نمائندوں سے ملاقات کرنے کے بعد کہا تھا کہ توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس رات ساڑھے 11بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی –

    دوسری طرف، تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا اور صوبہ بھر کے تاجر عہدیداروں اور نمائندوں نے توانائی کی بچت کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا تھا سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے اور میں آج بھی حکومتی اقدامات کی غیر مشروط حمایت پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • اخلاقیات کو مسخ کرنا آزادی صحافت نہیں، تجزیہ: شہزاد قریشی

    اخلاقیات کو مسخ کرنا آزادی صحافت نہیں، تجزیہ: شہزاد قریشی

    آزادی صحافت کا مطلب ذمہ داری صحافت ہے صحافت کو ملی و قومی اقدار کا پابند بنانا اور اس پر سختی سے کاربند رہنا صحافیانہ ذمہ داری کا اولین تقاضا ہے۔ قومی تقاضوں کا سودا کرنا اور تاریخ کو مسخ کر کے پیش کرنا اور اپنے صفحات اور اسکرین پر اخلاقیات کا جنازہ نکال دینا کسی طور بھی آزادی صحافت کے زمرے میں نہیں آتا۔

    بدقسمتی سے صحافیوں نے قومی فریضہ کو پس پشت ڈال کر سیاسی جماعتوں کے بیانیے پر چلنا شروع کر دیا ہے صحافی گروپوں میں تقسیم ہو چکے ہیں ملک اور قوم کے مسائل کو پس پشت ڈال کر قصیدے لکھنا اور بولنا شروع کر دیا جس کا نقصان ملک و قوم کو ہوتا ہے۔ جو کچھ آج ہو رہا یا ماضی میں ہوتا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    اس وقت قوم جن اداروں پر فخر کرتی ہے وہ عدلیہ، پاک فوج اور میڈیا ہے جانبداری میڈیا کے لئے زہر قاتل ہے میڈیا کا کوئی ادارہ ہو یا کوئی فرد جب وہ جانبدار بن گیا تو وہ ختم ہو جاتا ہے یعنی میڈیا نے اپنی حیثیت اور وقار کو خود ہی ختم کر دیا۔ قارئین اور سامعین نہ تو کسی کی تنخواہ دیکھتے ہیں نہ کسی کا عہدہ و الفاظ دیکھتے ہیں اور انہی الفاظ سے اس کی قدر و قیمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    آج صحافی گروپوں میں تقسیم ہو کر اپنا نقصان کر رہے ہیں۔ وہ میڈیا اور صحافی جو ماضی میں قیادت کے فرائض انجام دیتے تھے قومی مسائل اور تحریکوں میں قائدانہ کردار اداکرتے تھے آج گروپوں میں تقسیم ہو کر سیاسی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کےقائدین کے فلسفوں پر چل کر اپنا وقار اور عزت دائو پر لگا رہے ہیں۔

    میڈیا بدنام ہو رہا ہے کہ میڈیا یکطرفہ ہو گیا ہےبعض صحافیوں نے تو کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت میں اندھا دھند کام شروع کیا ہے۔ ہمیں اس ملک کو سیاسی انتشار اور بحرانوں سے بچانے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ قومی معاملات اور ریاستی مفادات کو سامنےرکھ کر لکھنا اور بولنا ہوگا۔

    ملک کا سیاسی مستقبل اور ملک کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے جڑا ہے۔ ملکی سیاسی جماعتیں آئین اور قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی منصفانہ و شفاف انتخابات کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ سیاسی جماعتیں انتقامی راستوں کا انتخاب کرنا چھوڑ دیں سیاست میں تشدد ہلاکو خان اور چنگیز خان کا مذہب ہے۔

    اقتدار اور عوامی حمایت یہ سب کچھ عارضی ہوتا ہے جو کسی کے پاس مستقل نہیں رہتا۔ شداد کی جنت نہ رہی ، فرعون کی خدائی نہ رہی الغرض کئی حکمران جو فلک بوس محلوں میں رہتے تھے زمین بوس ہو گئے۔

  • نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    ملتان: نشتر اسپتال کے بھٹہ ہال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا تعلق صومالیہ سے تھا، جس نے ہاسٹل کے واش روم میں خود کو چھری مار کر خودکشی کرلی۔

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا اور ایف سی پی ایس (فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان) کے امتحان کی تیاری کررہا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ واقعے کے بارے میں تحقیات جاری ہیں-

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی کینیڈین خاتون کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا، ردا نامی کینڈین نیشنل خاتون کا قاتل اسکا شوہرہی نکلا-

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد سہیل نے اپنے قریبی عزیزوں کی مدد سے بیوی کو قتل کروایا، ملزم شہزاد سہیل نے بیوی کو قتل کروانے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا ملزم شہزاد سہیل نے دولت کی ہوس میں بیوی کا قتل کروایا، مقتولہ ردا شہزاد کو کینیڈا میں بیماری کے علاج کی مد میں 8 کروڑ روپے ملے تھے، ملزم شہزاد سہیل زبردستی اپنی بیوی ردا شہزاد کو پاکستان میں ہی رکھنا چاہتا تھا لیکن وہ کینیڈا واپس جانے کی ضد کررہی تھیں۔

    بیوی کا پاکستان میں نہ رہنا جرم بن گیا اس وجہ سے خاوند نے پیشہ ور قاتل سے بیوی کو قتل کرایا۔ گوجرانوالہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے کراچی گئی وہاں اداروں سے شوٹرکامقابلہ ہوا، جس میں ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں ۔ شوہرعبوری ضمانتیں کرواکرراہ فراراختیارکررہاتھا، جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

  • اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند ہے،تحقیق

    اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند ہے،تحقیق

    ٹیوبِنگن: ماہرین نے ایک تحقیق میں اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کسی کا اپنے خیالوں میں کھونا یا ذہن کا ادھر اُدھر بھٹکنا ایک ایسی سرگرمی ہے جس کو کم اہمیت دی جاتی ہے لیکن یہ ایسی چیز ہے جس کو جتنا کیا جائے اتنا فائدہ مند ہے۔

    جنوبی جرمنی میں قائم یونیورسٹی آف ٹیوبِنگن کے محققین یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ انسان عام طور پر اپنے سوچنے کی صلاحیت کو استعمال کرنے سے جھجھکتا کیوں ہے۔

    فرانسیسی سائنسدان نےساسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی

    250 افراد کے گروپ کا مطالعہ کرنے والے نفسیات دانوں نے بےمقصد سوچ بچار کےعمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جتنی تحقیق کے شرکاء نےسوچی تھی یہ سرگرمی اس سے زیادہ اطمینان بخش تھی۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق میں تجربوں کے تسلسل سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر لوگوں کو ان کے اذہان بھٹکانے کا موقع دیا جائے تو وہ اس سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں البتہ کچھ لوگ اس فعل کو محنت طلب سرگرمی سمجھتے ہیں۔

    ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اپنے خیالات میں کھو جانے کا عمل مسائل کو حل کرنے، تخلیقی صلاحیت بڑھانے، تصور کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور اپنی اہمیت کے خیال سے آشنا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ان فوائد کے باوجود اکثر افراد اپنے خیال میں کھونے یا کھڑکی کے باہر کسی چیز کو بےمقصد تکنے کے بجائے اپنی توجہ میں خلل دیئے جانے کو پسند کرتے ہیں اسمارٹ فون اس کی واضح مثال ہے جو اس آزادنہ سوچنے کی عادت کو ختم کر رہا ہے۔

    ناسا نے زمین سے 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پرکہکشاں کی رنگین تصاویر جاری کر دیں

    تحقیق میں شامل ڈاکٹر سکولر نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خیالات تخلیقی صلاحیتوں کو جنم دیں، تو آپ تھوڑا مختلف انداز اختیار کرنا چاہیں گے اور اس کے بجائے ان خیالات پر توجہ مرکوز کریں گے جو آپ کو متجسس اور دلچسپ معلوم ہوں۔ وہ اس مشق کو "ذہن حیرت انگیز” کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کتاب یا مضمون میں پیش کردہ خیالات کے بارے میں سوچیں جو آپ پڑھ رہے ہیں یا ایک پوڈ کاسٹ جسے آپ نے سنا ہے۔

    ڈاکٹر سکولر اوران کے ساتھیوں نے پایا کہ لوگ مسائل کےحل کی کوشش سے وقفہ لینےاور دن میں خواب دیکھتے ہوئےایک غیر ضروری کام کرنے کے بعد ان کے مزید تخلیقی حل تلاش کرتے ہیں جب وہ اس وقفے کے دوران دوسری چیزیں کرتےتھے یا تو خاموشی سے بیٹھتے تھے یا کسی مختلف مشکل کام پر توجہ مرکوز کرتے تھے یا جب انہوں نے بالکل بھی وقفہ نہیں لیا تھا، تو مسئلہ حل کرنا زیادہ مشکل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ذہن کو حیرت میں ڈالنا‘‘ ناول کے ساتھ آنے کا ایک موقع ہوسکتا ہے، مختلف نقطہ نظر جن کے بارے میں آپ نے پہلے سوچا بھی نہیں تھا اگر آپ کا دماغ خراب جگہوں پر جاتا ہے تو ذہن سازی کی کوشش کریں۔

    فٹبال کے حجم کی نئی غیر معمولی جیلی فش دریافت

    اونٹاریو میں کوئنز یونیورسٹی کےماہر نفسیات جوناتھن سمال ووڈ نے کہا، تاہم، کچھ مسائل دن میں خواب دیکھنے کے ذریعے حل نہیں ہوتے ہیں اور آپ کو یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ دن میں خواب دیکھنا آپ کو ان کی طرف واپس لاتا ہے اور آپ پر دباؤ ڈالتا ہے۔

    ڈاکٹر سکولر نے کہا کہ اس صورت حال میں، ذہن سازی کی مشق کرنا ایک ذہنی حالت جس میں آپ موجودہ لمحے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں مسلسل چہچہاہٹ پر لگام ڈالنے میں مدد کر سکتی ہے،” ڈاکٹر سکولر نے کہا۔ جیسے ہی آپ نے محسوس کیا کہ آپ کے خیالات تناؤ یا افسردہ ہو گئے ہیں، توقف کریں اور اپنی توجہ کو موجودہ لمحے کی طرف موڑنے کی کوشش کریں اپنی سانسوں اور ان احساسات کے بارے میں سوچیں جو آپ محسوس کرتے ہیں اس کےبعد، اپنے دن کے خوابوں کو زیادہ مثبت سمت میں ڈھالنا،ایک خوشگوار یادداشت کے بارے میں سوچیں، کہیں، یا ایک ٹی وی شو جو آپ کو تفریح فراہم کرے-

    ناسا ایک بار پھر چاند پرمشن روانہ کیلئے تیار

  • بلی نے چوری کی واردات ناکام بنا دی

    بلی نے چوری کی واردات ناکام بنا دی

    مسی سپپی: امریکا میں ایک پالتو بلی نے اپنے مالک کو بروقت بیدار کرکے چوری کی واردات ناکام بنا دی ہے 9 کلو وزنی تندست بلی کا نام کیلیکو بینڈٹ ہے-

    باغی ٹی وی : مسی سپپی کے رہائشی 68 سالہ شخص فریڈ ایورٹ کی پالتو بلی کا نام کیلکو ہے جس نے اس وقت اپنے مالک کو خبردار کیا جب 2 افراد کے چوری کی غرض سے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی یہ مکان بیلڈن شہرکی نواح میں واقع ہےجہاں 25 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا-

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    این بی سی نیوز کے مطابق آپ نے محافظ کتوں کے بارے میں سنا ہے، 68 سالہ ایورٹ نے کہا یہ ایک محافظ بلی ہے گزشتہ ہفتے رات کی تاریکی میں جب ڈھائی سے تین بجے کے درمیان دو مشکوک افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بلی اس خطرے کو بھانپ گئی۔

    کیلیکو فوراً اپنےمالک کی خوابگاہ میں بھاگی پلنگ پر چڑھی، اور اس دوران تیز آواز میں میاؤں میاؤں بھی کرتی رہی اس نےاپنے 68 سالہ مالک کی چادرکھینچی اورہاتھ پر پنجے رگڑے اس عجیب ردِ عمل سےفریڈ چوکنا ہوا کہ دال میں کچھ کالا ہےکیونکہ اس نے کبھی ایسا برتاؤ نہیں کیا تھا۔

    امسال ریکارڈ کیا گیا جولائی اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،اقوام متحدہ

    فریڈ نے دیکھا کہ گھر کے باہر دو مشکوک افراد موجود ہے جو لوہے کی سلاخ سے دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کے پاس پستول بھی تھا وہ فوراً اندر گیا اور ہاتھ میں پستول لے کر حملہ آوروں کو للکارا لیکن وہ کھڑے رہنے کی بجائے بھاگ کھڑے ہوئے۔

    اس طرح پولیس کو بلائے بغیر ہی بلا ٹل گئی اور فریڈ نے بتایا کہ اگر یہ بلی نہیں ہوتی تو گھر لٹ چکا ہوتا اور شاید وہ زندہ بھی نہ ہوتا۔

    ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

  • آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

    آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

    کیپ ٹاؤن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ریور سڈیل مشرقی کیپ میں کیپ ٹاؤن سے ڈسپیچ جاتے ہوئے میں کار حادثہ پیش آیا جس میں جنوبی افریقہ کے سابق امپائر سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔

    روڈی کوئٹزن کے بیٹے نے والد کی موت کی تصدیق کی کہا کہ وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گولف ٹورنامنٹ میں گئے تھے اور ان سے پیر کو واپس آنے کی امید تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے گولف کا ایک اور راؤنڈ کھیلنے کا فیصلہ کیا،” کوئٹزن جونیئر نے جنوبی افریقہ کی ایک ویب سائٹ الگوا ایف ایم نیوز کو بتایا۔

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

    روڈی کوئٹزن نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران 397 میچوں میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کا کردار ادا کیا، انہوں نے 128 ٹیسٹ، ریکارڈ 250 ون ڈے اور 19 ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے۔

    آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائر کوئٹزن 1990 سے 2010 تک کرکٹ کی دنیا سب سے زیادہ میچوں میں نمائندگی کرنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، وہ الاقوامی سطح پر تقریباً 400 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

    2002 سے آٹھ سال تک ICC کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ رہے اور 331 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی، یہ ریکارڈ 2010 میں ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت تھا، جسے پاکستان کے علیم ڈار نے توڑ دیا ڈار اور ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کے ساتھ، کوئرٹزن 100 سے زیادہ ٹیسٹ میں کھڑے ہونے والے تین امپائروں میں سے ایک تھے۔

    شیخوپورہ:قتل کرکےلاش جانوروں کی گوبرکےڈھیرمیں دبا دی گئی


    دوسری جانب ان کی اچانک موت پر سابق کرکٹرز سمیت امپائرز نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    یہ ان کے خاندان اور پھر جنوبی افریقہ اور کرکٹ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے علیم ڈار نےکوئٹزن کی موت کے بارے میں کہا۔ "میں ان کے ساتھ بہت سے کھیلوں میں شریک رہا وہ نہ صرف ایک امپائر کے طور پربہت اچھےتھے بلکہ ایک بہترین ساتھی بھی تھے، میدان میں ہمیشہ بہت تعاون کرتے تھے اور میدان کے باہر بھی مدد کرنےکے لیے ہمیشہ تیار رہتے تھےوہ جس طرح سے تھا، اس کی وجہ سے کھلاڑی بھی ان کی عزت کرتے تھے۔

    ساتھی جنوبی افریقی امپائرماریس ایراسمس نےکہا کہ روڈی جسمانی اور ذہنی طور پرایک مضبوط انسان تھے اس نےجنوبی افریقی امپائروں کے لیے عالمی سطح پر پہنچنے کی راہ ہموار کی ہم سب کو یقین دلایا کہ یہ ممکن ہےایک حقیقی لیجنڈ۔ ایک نوجوان امپائر کے طور پر۔ میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔

    ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سیکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بے ہوش،ویڈیو وائرل

  • بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    بھارت میں ایک بے اولاد خاتون کوعلاج کا جھانسہ دے کر جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں ہندو سادھو کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق خود ساختہ سادھو سوامی ویرا گیانند گری کو ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک خاتون یاتری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سادھو نے اسے بھوپال میں 17 جولائی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا وہ شادی کے کئی سال بعد بھی بے اولاد ہے اور سادھو نے یقین دلایا تھا کہ وہ پوجا پاٹ کے ذریعے اسے اولاد کے قابل بنا دے گا۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ سادھو نے اسے کوئی چیز کھانے کو دی جسے کھانے کے بعد وہ مدہوش ہو گئی جس کے بعد سادھو نے زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے سادھو سوامی ویرا گیانند گری کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    قبل ازیں بھارت میں باپ نے 13 سالہ بیٹی سے زیادتی کی تھی جس کے نتیجے میں بیٹی نے بچے کو جنم دے دیا تھا تامل ناڈو میں ایک سفاک باپ نے 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد بیٹی حاملہ ہو گئی ،بیٹی نے بچےکو جنم دیا، سرکاری ہسپتال میں جب لڑکی نے بچے کو جنم دیا تو طبی عملے نے اسکے باپ کے بارے میں پوچھا تو لڑکی نے بتایا کہ میرا باپ ہی اسکا باپ ہے، میرا باپ میرے ساتھ گھناؤنا کام کرتا رہا جس کی وجہ سے میں حاملہ ہو گئی اور آج بچے کو جنم دیا-

    زیادتی کے نتیجے میں ہونیوالے حمل کو عدالت نے ضائع کرنے سے روک دیا

    ہسپتال انتظامیہ نے بچی کی باتیں سن کر پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے ہسپتال پہنچ کر بچی کا بیان لیا اور بچی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ انکے باپ کی عمر چالیس برس سے زائد ہے 8 سال قبل میرے والد نے ہماری ماں کو طلاق دے دی تھی ، ہم دو بہن بھائی تھے، جب میں گھر مین اکیلی ہوتی تو والد میرے ساتھ زیادتی کرتا اور دھمکی دیتا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا، میرا والد ویلڈر کا کام کرتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے-

    زیادتی کیس کے ملزم نے رہائی کے بعد پھر چاقو کی نوک پر کی زیادتی

  • ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

    ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

    کیرالہ : بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے نئی مثال قائم کردی۔

    باغی ٹی وی : "این ڈی ٹی وی” نے اپنی رپورٹ میں خبر رساں ایجنسی "اے این آئی” کے حوالے سے بتایا کہ 42 سالہ خاتون بِندو اور ان کے 24 سالہ بیٹے ویویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا۔

    زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک، 11 نابینا اور 30 سے زائد کی حالت غیر

    اس موقع پر خاتون کے بیٹے ویویک کا کہنا تھاکہ ہم کوچنگ کلاسز میں اکٹھے گئے تھے میری والدہ نے مجھے اس تک پہنچایا اور میرے والد نے ہمارے لیے تمام سہولیات کا بندوبست کیا۔ ہمیں اپنے اساتذہ سے بہت حوصلہ ملاہم ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ساتھ امتحان بھی پاس کرلیں گے جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 رینک کے ساتھ پاس کیا جب کہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔


    جب اس کا بیٹا 10 ویں جماعت میں تھا، بندو نے اس کی حوصلہ افزائی کے لیے کتابیں پڑھنا شروع کیں، لیکن اس نے اسے کیرالہ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے تیار ہونے کی ترغیب دی۔ نو سالوں میں، وہ اور اس کا بیٹا ایک ساتھ سرکاری نوکری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارت: سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت

    بندو نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 کے رینک کے ساتھ پاس کیا، جب کہ اس کے بیٹے نے 92 کے رینک کے ساتھ لاسٹ گریڈ سرونٹ (ایل جی ایس) کا امتحان پاس کیا۔ تین کوششوں کے بعد – دو ایل جی ایس امتحان کے لیے اور ایک ایل ڈی سی کے لیے – بندو کا چوتھی کوشش کامیاب رہی۔

    اس نے پچھلے 10 سال ایک آنگن واڑی سنٹر میں پڑھاتے ہوئے گزارے ہیں اس نے کہا کہ اس کے دوست، اس کا بیٹا اور اس کے کوچنگ سینٹر کے انسٹرکٹرز سفر کے دوران مسلسل تحریک اور مدد کا ذریعہ تھے۔

    ترکیہ میں آج سے پرااسلامک گیمز کا آغاز

    انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ ایک پبلک سروس کمیشن امیدوار کو کیا ہونا چاہیے اور کیا نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے، اس کا مطلب تھا کہ وہ مسلسل مطالعہ نہیں کرتی تھی امتحان کی تاریخ سے چھ ماہ پہلے اس نے پڑھنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد، وہ تین سال بعد ٹیسٹ کے اگلے دور کے اعلان تک وقفہ لیتی تھیں۔

    کیرالہ میں Stream-2 عہدوں کے لیےعمر کی حد 40 ہےلیکن مخصوص زمروں کےلیے کچھ مستثنیات ہیں۔ دیگر پسماندہ طبقات کے گروپ میں یہ چھوٹ تین سال کے لیے ہے۔ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور بیواؤں کے لیے یہ پانچ سال کے لیے ہے۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون نےچوتھی بار اور ان کے بیٹے نے تیسری بار امتحان دے کر اس میں کامیابی حاصل کی۔

    جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں