Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکا کا شہر جہاں پولیس محکمے کو تحلیل کر دیا گیا

    امریکا کا شہر جہاں پولیس محکمے کو تحلیل کر دیا گیا

    امریکا کے ایک شہر سے پولیس کے محکمے کو ہی ختم کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "دی گارجئین” کے مطابق ریاست الاباما کے ایک چھوٹے شہر ونسینٹ میں 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ میسجز کے تبادلے کے انکشاف کے بعد پولیس کے محکمے کو تحلیل کردیا گیا۔

    ویانا مذاکرات کامقصد ایران کےساتھ معاہدے کوبحال کرنا اور پابندیاں ہٹانا ہے:روس

    الاباما کے چھوٹے شہر ونسنٹ نے اپنے دو افسران کے درمیان نسل پرستانہ ٹیکسٹ پیغامات کے تبادلے کے انکشاف کے بعد اپنی پولیس فورس کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

    ان پیغامات کو سب سے پہلے ایک ویب سائٹ نے 2 اگست کو رپورٹ کیا تھا اور اسی روز ونسینٹ سٹی کونسل کا اجلاس ہوا تاکہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔

    سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل مقامی پولیس کے سربراہ جیمز سرگلے نے کہا تھا کہ ان کے محکمے کی جانب سے اندرونی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ذمہ داران کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

    مگر 4 اگست کو انکشاف ہوا کہ درحقیقت جن 2 افسران کے درمیان نسل پرستانہ پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا ان میں سے ایک جیمز سرگلے خود تھے جن کو برطرف کردیا گیا اس کے بعد جیمز سرگلے کے نائب جان ایل گوس کو بھی برطرف کردیا گیا بعدازاں سٹی کونسل نے پورے محکمے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا۔

    5 اگست کو Shelby کے شیرف آفس کی جانب سے ایک بیان میں سٹی کونسل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران شہریوں کی خدمت کررہے تھے۔

    برمنگھم کے جنوب مشرق میں واقع اس شہر کی آبادی 2 ہزار ہے جن میں سے 500 سیاہ فام ہیں اور صرف آٹھ ہسپانوی لوگ ہیں۔

    جوبائیڈن کا نیومیکسیکو میں پاکستانیوں سمیت چارمسلمانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

  • کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس:  تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا،وزیراعظم

    کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس: تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ملاقات کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوح بٹ، ارشد ندیم،شریف طاہر، زمان انور، انعام بٹ، شاہ حسین شاہ، علی اسد اور عنایت اللہ نے مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کاسر فخرسے بلند کر دیا ان پاکستانی ایتھلیٹس نےاقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، یہ سب پوری قوم کا فخر ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا، کامن ویلتھ گیمز میں شریک دیگر پاکستانی ایتھلیٹس بھی قابل تعریف ہیں دیگر ایتھلیٹس بھی محنت اور لگن سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں-

    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے، انجری کے باوجود سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بے مثال مظاہرہ کیا، نصف صدی سے زائد عرصےبعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلیتھ گیمز جیتنے پر مبارکباد پیش کی، کہا ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے، آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔

    ادھر ارشد ندیم کے آبائی گاؤں میاں چنوں میں جشن کا سماں ہےارشد ندیم کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ علاقے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، اس موقع پر قومی ایتھلیٹ کے دوستوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

    ارشد ندیم کے بھائی علیم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، دوسرے بھائی شاہد کا کہنا ہے کہ بازو میں انجری کے باوجود ارشد نے پاکستان کا پرچم بلند کیاوالد نے کہا کہ ارشد کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

    جبکہ ارشد کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالٰی کی شکر گزار ہوں،گولڈ میڈل جیت کر بیٹے نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

  • کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

    کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

    پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔

    باغی ٹی وی : لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند گیشر برم ٹو آج سر کی، شہروز کاشف کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی

    شہروز کاشف چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، شہروز کاشف کی جی ون دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔

    واضح رہے کہ شہروز کاشف پہلے ہی 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں شہروز کاشف 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں کوہ پیما شہروز کاشف نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےکے موقع پر صدر نے آنر شپ لینے کا کہا لیکن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد کسی نے میری کال نہیں اٹھائی جب کہ صدر پاکستان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کمائی کا ذریعہ پوچھا۔

    پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    انہوں نے کہا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر 50 لاکھ روپے ملتے تھے لیکن 10 لاکھ بھی نہیں ملے، میں ادھارکے پیسوں سے ملک کے لیے کوہ پیمائی میں ورلڈ ریکارڈ بنا رہا ہوں، میرے والد نے گھر اور پلاٹ بیچ دیے ہیں، اب والد نے بھی مالی تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر دروازےپر دستک دے چکا ہوں، جواب نہ ملنے پر مایوس ہوں اور اب اپنے لیے لوگوں سے فنڈز مانگنے پر مجبور ہوں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں میرے لیے اعلان کردہ رقم کاکیس پھنساہواہے جب کہ مجھے زبانی کہاگیا میں ایتھلیٹس کے ایلیٹ پول میں شامل ہوں۔

    خیرسگالی کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز ہے،کوہ پیما شہروز کاشف

  • اٹلی : خشک ہونے والے دریا سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

    اٹلی : خشک ہونے والے دریا سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

    اٹلی میں قحط سالی سے خشک ہونے والے دریا سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : یورپ کو اس موسم گرما کے دوران ہیٹ ویوز کا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچا اور دیگر اثرات بھی دیکھنے میں آئےان میں سے ایک اثر اٹلی میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک دریا کی سطح قحط سالی کے باعث اتنی کم ہوگئی کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران وہاں ڈوبنے والا بم سطح پر آگیا۔

    سخت گرمی: جاپانی عوام پالتو جانوروں کو پنکھوں والے لباس پہنانے لگے

    بی بی سی کے مطابق 450 کلوگرام (1,000lb) کا یہ بم 26 جولائی کو اٹلی کے شمال میں ایک گاؤں بورگو ورگیلو کے قریب ماہی گیروں کو دریائے پو کے کنارے سے ملا تھا اٹلی کی 70 سال کی بدترین خشک سالی میں 650 کلومیٹر (400 میل) دریا کے بڑے حصے سوکھ گئے ہیں۔

    غیر معمولی طور پر گرم موسم اور بارش کی کم سطح نے شمالی اٹلی میں پانی کی قلت کو بڑھا دیا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

    فوج کے اہلکار کرنل مارکو ناسی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ یہ بم ماہی گیروں کو پو دریا کے کنارے سے ملا تھا کیا کیونکہ قحط سالی کے باعث دریا میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے فوجی ماہرین نے اس بم کو وہاں سے منتقل کرکے ایک جگہ کنٹرول دھماکا کیا اس بم کو ڈی فیوز کرکے کنٹرول دھماکا کرنا آسان کام نہیں تھا۔

    جوبائیڈن کا نیومیکسیکو میں پاکستانیوں سمیت چارمسلمانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

    یہی وجہ تھی کہ بم کو دوسری جگہ پہنچانے سے قبل وہاں اردگرد کی آبادیوں سے 3 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، فضائی حدود کو بند کردیا گیا جبکہ ریلوے لائن اور شاہراؤں کو بھی بند کیا گیا۔

    بم ڈسپوزل ماہرین نے امریکی ساختہ بم سے فیوز کو نکالا اور فوجی افسران کے مطابق اس میں 240 کلوگرام دھماکا خیز مواد موجود تھااس کے بعد بم اسکواڈ نے اسے 45 کلومیٹر دور منتقل کیا تاکہ اسے تباہ کیا جاسکے۔

    یوکرین کا روس پر ایک بار پھر جوہری پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

  • ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سیکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد  سے خاتون بے ہوش،ویڈیو وائرل

    ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سیکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بے ہوش،ویڈیو وائرل

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بے ہوش ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تھانہ شارع فیصل کے علاقے راشد منہاس روڈ گلستان جوہر بلاک 17 میں ہاؤسنگ سوسائٹی نعمان گرینڈ سٹی میں نجی سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئی۔

    خاتون کا آپریشن کرتے بیہوشی کی حالت میں ڈاکٹر نے کیا گھناؤنا کام، ویڈیو وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ پہلے ایک خاتون سے بات کر رہاہے، اسی دوران گارڈ مشتعل ہوگیا اور اس نے خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارا، جس سے خاتون زمین پر گر گئی خاتون نے اٹھنے کی کوشش کی تو گارڈ نے زمین پر گری خاتون کے چہرے پر لات بھی ماری جس سے خاتون بے ہوش ہو گئی-


    واقعے کے وقت اپارٹمنٹ کے مرکزی گیٹ پر مبینہ طور پر یونین کے ذمے دار بھی موجود تھے جو خاتون کی مدد کرنے کی بجائے وہاں سے کھسک دیئے-

    لاہور:گونگی بہری لڑکی سےمبینہ زیادتی

    لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ میں لوگوں پر تشدد معمول بن چکا ہے اور اپارٹمنٹ کے رہائشی یونین کے عہدیداروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکے ہیں جبکہ اپارٹمنٹ کی بالائی منزل کے متعدد فلیٹ ایسے بھی ہیں، جن پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا ہے ۔

    اس حوالےسے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے شاہراہ فیصل تھانے سے رجوع کیا تھا خاتون کا رہائشی عمارت کی یونین سے جھگڑا چل رہا تھا پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

  • جوبائیڈن کا نیومیکسیکو میں پاکستانیوں سمیت چارمسلمانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

    جوبائیڈن کا نیومیکسیکو میں پاکستانیوں سمیت چارمسلمانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے نیومیکسیکو میں پاکستانیوں سمیت چارایشیائی نژاد مسلمانوں کے قتل پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے –

    باغی ٹی وی : امریکی صدر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ریاست کے شہرالبوکرک میں چار مسلمان افراد کی ہولناک ہلاکتوں پرمیں رنج وغم میں مبتلاہوں اگرچہ ہم مکمل تحقیقات کے منتظر ہیں مگرمیری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میری انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ پختگی سے کھڑی ہے ان نفرت انگیز حملوں کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    یوکرین کا روس پر ایک بار پھر جوہری پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

    نیومیکسیکو کی گورنرمشعل لوجان گریشم نے ان ہلاکتوں پرغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے انھیں”مکمل طورپرناقابل برداشت” قرار دیا اور کہا کہ وہ تفتیش میں مدد کے لیے ریاستی پولیس کے اضافی افسروں کو البوکرک بھیج رہی ہیں ہم البوکرک اورعظیم تر نیومیکسیکو کی مسلم کمیونٹی کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب امریکا میں مسلم شہری حقوق کے سب سے بڑے گروپ امریکی اسلامی تعلقات کونسل (سی اے آئی آر) نے ان افراد کے قاتل یا قاتلوں کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے والے کو10 ہزارڈالربہ طورانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    نیومیکسیکوکے سب سے بڑے شہرالبوکرک میں پولیس نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ وہ تین مسلمان افراد کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔اب پولیس کو شُبہ ہے کہ ان کا تعلق گذشتہ سال ہونے والے ایک چوتھے قتل سے ہے۔

    چینی سرحدوں پرامریکہ اوربھارت کی جنگی مشقیں

    البوکرک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کوجمعہ کی شب ایک اورمقتول کا پتاچلا تھااس شخص کی لاش لوتھرن فیملی سروسز کے دفتر کے قریب سے دریافت ہوئی ہے یہ دفترپناہ گزینوں کو امداد فراہم کرتا ہے۔

    پولیس نے اس شخص کی شناخت نہیں کی تاہم بتایا کہ اس کی عمربیس،پچیس سال تھی۔وہ مسلمان ہے اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والاہے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جمعہ کے قتل کا تعلق جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان افراد کے حالیہ تین قتلوں سے بھی ہو سکتا ہے۔

    اس سے قبل قتل ہونے والوں میں دوپاکستانی مسلمان مرد تھے۔ان میں ایک 27 سالہ نوجوان کی لاش یکم اگست کو ملی تھی اور ایک 41 سالہ شخص کی لاش 26 جولائی کو ملی تھی۔

    چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سراغ رساں اب اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیاان تینوں قتلوں کا تعلق افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شخص کی موت سے ہے جسے 7 نومبر2021 کوالبوکرک میں ایک کاروبار سے باہرقتل کردیا گیا تھا۔مقتول یہ کاروباراپنے بھائی کے ساتھ مل کرچلارہا تھا۔

    پولیس نے ان واقعات سے متعلق معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص پرزوردیا کہ وہ اس کی اطلاع دے اور کہا کہ ایف بی آئی بھی ان پُراسرار واقعات کی تفتیش میں مدد کررہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق قتل کی ان وارداتوں کے بعد شہرکی مسلم کمیونٹی میں تناؤمیں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اسلامی مرکزنیومیکسیکو کے عوامی امور کے ڈائریکٹر طاہرگوبا نے بتایا کہ اب لوگ گھبراہٹ کا شکارہونے لگے ہیں۔

    خطے میں روسی غلبہ ختم کرنے کیلئےامریکی وزیر خارجہ کا تین مُلکی دورہ

  • ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں،لیگی رہنما کا عمران خان کے ٹوئٹ جواب

    ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں،لیگی رہنما کا عمران خان کے ٹوئٹ جواب

    وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان پرجواب دیتے ہوئے انہیں موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیےکو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔


    عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ان کےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت)کےنرغےمیں ہے کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔

    قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کیلئےوفاقی حکومت نے وزرائےاعلیٰ کو خط لکھ دیئے


    دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔


    سعد رفیق نے لکھا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمۂ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

  • شہناز گل سلمان خان کی فلم سے‌آؤٹ،سوشل میڈٰیا پرایک دوسرے کو ان فالو کر دیا

    شہناز گل سلمان خان کی فلم سے‌آؤٹ،سوشل میڈٰیا پرایک دوسرے کو ان فالو کر دیا

    معروف اداکارہ شہناز گل نے بالی وڈ سپر اسٹار اور بگ باس کے میزبان سلمان خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ جس کا نام تبدیل کر کے”بھائی جن” رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں، انھیں اب اس فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

    معرف باھرتی شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہناز اب سلمان کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی تاہم رپورٹس میں کسی قسم کی وجہ کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب اگر انسٹاگرام کی بات کی جائے تو 11.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ شہناز گِل اپنے اکاؤنٹ سے صرف 11 شخصیات کو فالو کر رہی ہیں جن میں سلمان خان شامل نہیں ہیں جبکہ سلمان خان جن کے انسٹاگرام پر 53.3 ملین فالوورز ہیں، انہوں نے بھی شہناز گل کو فالو نہیں کیا ہوا۔

    خیال رہے کہ شہناز گل نے بگ باس کے 13ویں سیزن میں شرکت کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی ملی تھی، دیکھتے ہی دیکھتے وہ ناصرف لوگوں کی پسندیدہ بن گئیں بلکہ انہیں سلمان بھی کافی پسند کرتے تھے۔

    بعد ازاں اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان سے اپنے تعلق پر وضاحت بھی پیش کرنا پڑی بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شہناز گل نے کہا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سلمان سر کے بہت قریب ہوں،کچھ مداح یہ بھی کہتے ہیں کہ میں ذاتی طور پر ان سے ملاقات کرتی ہوں اور وقت گزارتی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے-

    شہناز نے انکشاف کیا تھا کہ میں ان سے کبھی بھی ذاتی طور پر نہیں ملی، میں ان کے سامنے زیادہ بات چیت نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے سامنے خود کو شرمیلی محسوس کرتی ہوں، میرے پاس ان (سلمان خان) کا موبائل نمبر بھی نہیں ہے میرے منہ سے کبھی ان کے لیے سلمان خان نہیں نکلے گا، میں ہمیشہ انہیں سر ہی کہہ کر مخاطب کرتی ہوں’۔

    شہناز نے کہا تھا کہ سلمان خان کو پتہ ہے کہ کس وقت کیا کرنا ہے اور کیا کہنا ہے، وہ انتہائی پر اعتماد شخص ہیں، وہ ہر صورتحال کو بہت اچھی طرح سے سنبھال لیتے ہیں-

  • سخت گرمی:  جاپانی عوام پالتو جانوروں کو پنکھوں والے لباس پہنانے لگے

    سخت گرمی: جاپانی عوام پالتو جانوروں کو پنکھوں والے لباس پہنانے لگے

    ٹوکیو: جاپان میں ان دنوں شدید گرمی ہے اور لوگ اپنے پالتو کتے بلیوں کو گرمی کی حدت سے بچانے کے لیے انہیں پنکھوں والے لباس پہنا رہے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں لباس ساز ایک کمپنی ’سویٹ مومی‘ نے ایسےدلکش لباس بنائے ہیں جن پر پنکھے نصب ہیں جو بے زبان جانوروں کو سخت گرم موسم سے بچا سکتے ہیں اس لباس میں 80 گرام (3-اونس) کا نظام لگا ہے جو بیٹری اور پنکھے پر مشتمل ہے اور اسے جالی دار لباس کے اوپر پہنایا جاتا ہے جس سے پالتو جانور کو خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

    پالتو جانوروں کا پنکھا جولائی میں پیش کیا گیا تھا اور اب تک 100 آرڈر موصول ہوچکے ہیں۔ پانچ مختلف سائز میں دستیاب پنکھے کی قیمت 74 ڈالر ہے-

    کمپنی کی سربراہ رائی اوزاوا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک پالتو کتا ہے جو گرمیوں میں پورا دن بے چین رہتا تھا اور شام کی واک کے وقت بھی گرمی سے نڈھال تھا اس سال جاپان میں بارشیں نہیں ہوئیں، گرمیاں جلد آگئیں جن کی شدت زیادہ تھی اسی وجہ سے ہم نے درست وقت میں جانوروں کےلیے درست شے متعارف کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ جون کے آخر تک ٹوکیو میں بارشیں ہوئیں لیکن اس کے بعد سے گرمی کی شدید بڑھتی گئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ مسلسل نو روز تک درجہ حرارت 35 درجے سینٹی گریڈ سے نیچے نہ آسکا۔

    اس پنکھے کو خریدنے والے 48 سالہ شخص نے بتایا کہ پہلے وہ پالتو کتے پر خشک برف کے تھیلے رکھتے تھے لیکن اس کے مقابلے میں جانور کو پنکھے والا لباس پہنانا قدرے آسان ہے۔

  • اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے،شیخ رشید

    اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی : شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی


    سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں۔ جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ5سٹار ہوٹل ہیں۔12اگست3بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا-

    قانون کے مطابق عمران خان کو نااہلی کے ساتھ پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے:جاوید لطیف

    قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے موجودہ فسطائی حکومت سے نمٹنے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا اعلان وہ آزادی جلسے میں کریں گے۔

    ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ برسرِ اقتدار مجرموں اور ان کے سرپرستوں کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنےسر جھکائیں گے؟ یا بحیثيت قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟فسطائی حکومت سے نمٹنے کے لیے ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا اعلان 13 اگست کو آزآدی جلسے میں کروں گا۔

    پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا