Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کیلئےوفاقی حکومت نے وزرائےاعلیٰ کو خط لکھ دیئے

    قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کیلئےوفاقی حکومت نے وزرائےاعلیٰ کو خط لکھ دیئے

    وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلیف کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی وزرا اعلی کو خط لکھ دئیے گئے،احسن اقبال نے ریلیف کمیٹی کے ہمراہ وزراعلی ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی : احسن اقبال کے دستخط بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلی ، وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردار تنویر الیاس اور وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں-

    پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا

    احسن اقبال نے خط میں لکھا کہ ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہوسکے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے-

    خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیا جاسکے۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے میری سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے-

    احسن اقبال نے مزید خط میں لکھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہےاشتراک عمل سے سیلاب زدگان کی مدد کا عمل تیز ہونے کے علاوہ وسائل اور کوششوں کو مربوط بنانا ممکن ہوگا-

    پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

  • مون سون کا چوتھا اورطاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    مون سون کا چوتھا اورطاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا چوتھا اور ایک اور طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی اور جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشوں ہو سکتی ہیں۔

    پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا

    دوسری جانب کمشنر آواران داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ ضلع آواران میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، سیکریٹریز محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے آواران پہنچے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق مون سون بارشوں سے قدرتی چراہ گاہیں بحال ہوگئی ہیں۔

    چرواہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں میں بیماریوں کے تدارک کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان تاحال گزشتہ دنوں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی سے تاحال نہیں نکل سکا ہے، ایسے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کاشکار ہے چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ہرنائی، زیارت میں متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔

    بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں ہیں انتظامیہ سیلاب متاثرین سے شناختی کارڈ دکھانے کا کہہ رہی ہے جبکہ متاثرین کا سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا ہے، لوگ انتظامیہ کے ہتک آمیز سلوک کی شکایت کر رہے ہیں۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

    بلوچستان کا ضلع لسبیلہ ایسا خطہ ہے، جہاں آبادی دور دراز اور میلوں کے فاصلے پر واقع ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بدحال لوگوں کو امداد ملنے میں دشواریوں کا سامنا رہاپانی میں ڈوبے گھروں کا سامان بہہ چکا، شناختی کارڈ اور دیگر سامان بھی باقی نہ رہا، سوال یہ ہے کہ اب انتظامیہ کی شرط کیسے پوری کی جائے؟

    متاثرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت اور مقامی انتظامیہ کا فرض ہے کہ ان کے بےجا مطالبات کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے اور نقصانات کا ازالہ کرے۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

  • ایف آئی اے نے ریلوے کے اعلیٰ افسر کو کروڑوں کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے ریلوے کے اعلیٰ افسر کو کروڑوں کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا

    لاہور: ریلوے کے اعلی افسر کو ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق ریلوے افسر پر الزام ہے کہ ملزم نے بطور پی ڈی ریلوے لوکل پرچیز(Local Purchase) اور سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورے تھے تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان شافع جس نے گریڈ 20 میں ترقی پا کر بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے اپنے دیگر افسران کے ساتھ مل کر تقریباً چار کروڑ کا فراڈ کیا اور کنٹریکٹر سے ٹینڈرز کے عوض ٹھیکہ جات کہ مد میں دو دو کڑور روپے وصول کئے۔

    بعد ازاں اپنے فرنٹ مین ریلوے ملازم عثمان جاوید و دیگر کی مدد سے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا اور کنٹریکٹر کی رقم ہضم کرنا چاہی مگر کنٹریکٹر خرم اقبال نے گذشتہ سال کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی –

    کنٹریکٹر خرم اقبال کی درخواست پر مفصل انکوائری کے بعد ملزم عدنان شافع پر دسمبر 2021 میں مقدمہ نمبر 103/21 درج ہوا، محمکہ کی اندرونی انکوائری کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی کے انہی ٹھیکہ جات کی رقم ملزم عدنان شافع ہضم کر چکا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

  • پنجاب کے سیاحتی مقامات  پر ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا

    پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا

    پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے ہیلپ لائن وضع کر دی گئی ہے سیاحتی مقامات ہوں مزارات یا پھر کوئی اہم ایونٹ یا اس حوالے سے اب اگر کسی بھی شخص کو کہیں کوئی مدد یا معلومات درکار ہیں تو ہیلپ لائن 1421 پر کال کر کے حاصل کر سکتا ہے-

    پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری

    حکام کے مطابق ہیلپ لائن کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ہو گا جیسے ہی کوئی شخص ایمرجنسی کال کرے گا تو اس پر فوری کاروائی شروع ہو جائے گی پہلے یہ سروس مری میں شروع ہو گی، جس کے بعد مرحلہ وار پورے پنجاب میں ہیلپ لائن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

    سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی شخص ہیلپ لائن استعمال کرے گا تو مری میں سکواڈ موجود ہوگا اگر وہ مطمئن نہ ہوا تو یہاں موجود لوگ ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی آسانی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں-

    قانون کے مطابق عمران خان کو نااہلی کے ساتھ پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے:جاوید لطیف

    انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور مدد کیلئے مری میں خصوصی ٹورسٹ سکواڈ بھی لانچ کیا جائے گا، ٹورسٹ سکواڈ 106 افراد پر مشتمل ہو گا پورا سکواڈ مری میں موجود ہو گا ہم ہیلپ کرنے کیلئے تیار ہیں ہر طرح کی سیاحوں کو مدد دیں گے اسکواڈ میں نہ صرف نوجوان بلکہ خواتین بھی شامل ہونگی اور یہ اسکواڈ 24 گھنٹےسیاحوں کی مدد کیلئے موجود ہوگا۔

    مری جانےوالےسیاحوں کی مدد کےلیےوزیراعلیٰ پنجاب بھی متحرک:خودمانیٹرنگ کرنےلگے

  • پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

    پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بار ش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں34،لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ 37 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،ژوب میں 36 اور بارکھان میں33 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا نوکنڈی اوردالبندین میں درجہ حرارت 42سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،زیارت میں 27،قلات میں 32 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا-

    گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہابارش کی وجہ سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار اور چمبڑ سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا۔

    چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے، مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

    دوسری جانب بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں ہیں انتظامیہ سیلاب متاثرین سے شناختی کارڈ دکھانے کا کہہ رہی ہے جبکہ متاثرین کا سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا ہے، لوگ انتظامیہ کے ہتک آمیز سلوک کی شکایت کر رہے ہیں۔

    بلوچستان کا ضلع لسبیلہ ایسا خطہ ہے، جہاں آبادی دور دراز اور میلوں کے فاصلے پر واقع ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بدحال لوگوں کو امداد ملنے میں دشواریوں کا سامنا رہاپانی میں ڈوبے گھروں کا سامان بہہ چکا، شناختی کارڈ اور دیگر سامان بھی باقی نہ رہا، سوال یہ ہے کہ اب انتظامیہ کی شرط کیسے پوری کی جائے؟

    متاثرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت اور مقامی انتظامیہ کا فرض ہے کہ ان کے بےجا مطالبات کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے اور نقصانات کا ازالہ کرے۔

    خیراتی اداروں کےنام پرجمع فنڈزپاکستان بھجوانےکا الزام،برطانیہ میں تحقیقات شروع

  • کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں کہ واپسی پر ملزمان نے اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور پیسے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

    شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوئے تھے-

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی تھی جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔

    وئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

  • کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

    کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

    9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جلوس نکالے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوگا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،سےگزرےگا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

    دوسری جانب 9 محرم کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا، جلوس سے قبل 10:30 پر نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔

    مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے، مرکزی جلوس 12 بجے تک برآمد ہوگا، جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی گلیاں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

    جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار معمور ہوں گے۔

    لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا جبکہ اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہواتاہواواپس یہیں ختم ہوگا۔

    روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جبکہ پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

    اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز:  ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو شاباش دی ہے۔

    مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے، شاباش چیمپئن۔

    پاکستان کی افواج نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنا دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، ارشد ندیم نے قوم کو قابل فخر بنادیا ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے پی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’شاباش ارشد ندیم، ہمیں آپ کے ریکارڈ تھرو اور گولڈ میڈل پر فخر ہے-

    دوسری جانب ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پوری قوم کا شکریہ ،رات کو جاگ کر میرے لیے دعا کی اور اللہ تعالی نے ان سب کی دعاؤں سے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا ۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مجھے کہنی اور گھٹنے کی انجری تھی، طبی ماہرین کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بہت کام کیا پاکستان اسپورٹس بورڈ،پنجاب اسپورٹس بورڈ کا شکریہ جنہوں نے سہولیات دیں، مجھے انجری بھی تھی اور فینز چاہتے تھے کہ گولڈ میڈل جیتوں، پوری امید کے ساتھ آیا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے گولڈ میڈل جیتوں گا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے نیرج چوپڑا انجری کی وجہ سے نہیں تھے، اگر وہ ہوتے مقابلے میں تو اور بھی مزہ آتا میں حکومت سے کہوں گا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دی جائیں، انشااللہ ترکی میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا۔

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے اولمپکس سے پہلے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جرمنی بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔


    صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا کہ ارشد ندیم کو دو سال کے لیے ذاتی خرچ پر جرمنی بھجوانےکو تیار ہوں پاکستان کے لیے اس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ یہ گولڈ میڈلز جیتتے رہیں۔

    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے

    رپورٹس کے مطابق 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت دیا گیا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی آصف زمان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لےجایا جائے گا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

    اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہےارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

  • مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ بہترین ڈرائیورز ہوتی ہیں، تحقیق

    مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ بہترین ڈرائیورز ہوتی ہیں، تحقیق

    حال ہی میں انگلینڈ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہترین ڈرائیور قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تحیقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین ڈرائیورز زیادہ بہتر ہوتی ہیں اور ان کے حادثات بھی کم ہوتے ہیں۔

    فرانسیسی سائنسدان نےساسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی

    تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کے اندر فوری ردعمل دینے کی خاصیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ مردوں کے مقابلے میں بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں بھی زیادہ اچھی ہوتی ہیں گاڑی چلاتے ہوئے خواتین کا وہیل پر کنٹرول زیادہ مستحکم ہوتا ہے۔

    تحقیق 43 مرد اور 33 خواتین ڈرائیورز پر مشتمل تھی جس میں انہیں ڈرائیونگ سمیلیٹر استعمال کرنا تھا، تحقیق کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین نے بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں اوسطاً 2.45 سیکنڈ کا وقت لیا جب کہ مردوں کو اس عمل میں اوسطاً 2.63 سیکنڈ لگے۔

    روسی ہائپر سونک ماہرغداری کے شبہ میں گرفتار

    تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس وقت خواتین میں مردوں کے مقابلے سڑک حادثات میں ملوث ہونے کا رجحان کم ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ خواتین کے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا رجحان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    قبل ازیں 2020 میں نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ خواتین مردوں کے مقابلے بہتر ڈرائیور بنتی ہیں یہ جاننے کےلئے سائنسدانوں نے سڑک پر ہونے والی اموات کی تعداد کے حساب لگایا تھا-

    برطانوی محققین نے 2005 سے 2015 تک سڑکوں پر ہونے والی 14,425 اموات کا سرکاری ڈیٹا بیس استعمال کیا جس میں ایک سے زیادہ گاڑیاں شامل تھیں۔ حادثات کا ذمہ دار ٹھہرائے بغیر، انہوں نے کاروں، وینوں، ٹرکوں، موٹرسائیکلوں، بسوں اور سائیکلوں کے ڈرائیوروں سے وابستہ دیگر لوگوں کی اموات کی تعداد کا حساب لگایا۔

    جزائر فرسان میں 1400 قبل مسیح کے نایاب نوادرات اور نمونے دریافت

    انجری پریوینشن میں ہونے والی اس تحقیق میں پتا چلا خواتین سفر کرتے ہوئے، ٹرک اور بسیں سب سے زیادہ اموات میں ملوث تھیں جن میں سڑک پر دوسرے افراد شامل تھے، اور موٹرسائیکلیں سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے کاروں کی نسبت دوگنا خطرناک تھیں بائیسکل سوار دوسرے لوگوں کے مقابلے میں سب سے کم ہلاکتوں میں ملوث تھے۔

    لیکن خواتین کے مقابلے میں، کاروں اور وین کے مرد ڈرائیوروں میں فی میل چلنے والے مہلک حادثات کی شرح دوگنا تھی۔ مرد ٹرک ڈرائیوروں کی شرح خواتین ٹرک ڈرائیوروں سے تقریباً چار گنا تھی، اور موٹرسائیکل چلانے والے مردوں کی شرح خواتین موٹر سائیکل سواروں سے تقریباً 12 گنا زیادہ تھی۔ بس ڈرائیوروں اور سائیکل سواروں کے لیے، جنسوں میں بہت کم فرق تھا۔

    اس تحقیق کے پیچھے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم گاڑی کے استعمال سے آپ کو دوسروں کے لیے لاحق خطرات کو دیکھ رہے ہیں، لندن کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر کی ریڈر، ریچل ایلڈریڈ نے کہا۔ "یہ اس کا ایک پہلو ہے جسے ہم اکثر نہیں دیکھتے ہیں۔”

    مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کا مشن خلا میں روانہ

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھر کھول دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راول ڈیم انتظامیہ کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے پانی کے لیول کو کم کرکے 1750.50 فٹ کیا جائے گا۔

    جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، پانی کا لیول کم کرنے کے لئے گیارہ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے-

    راول ڈیم انتظامیہ اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔

    دوسری جانب ٹانک میں سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر ہو گئے ہیں خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیلابی ریلوں کے بعد صورت حال بہتر نہ ہوسکی سیلابی پانی کی وجہ سے پائی پل ٹوٹنے کے باعث کئی روز سے درجنوں دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس کی وجہ سے خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان

    ادھر بلوچستان میں مون سون بارشوں کے تین اسپیلز کے دوران مجموعی طور جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے، جب کہ سیلاب سے اٹھارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ اور سولہ پل بہہ گئے۔ تئیس ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔متاثرین ابھی پچھلے سیلاب سے سنبھل نہیں سکے تھے کہ پی ڈی ایم اے نے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق مکران، کوئٹہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ،سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق…