Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایک بار پھر دلیپ کمار طبیعت کی خرابی پر اسپتال منتقل

    ایک بار پھر دلیپ کمار طبیعت کی خرابی پر اسپتال منتقل

    بھارتی اداکار دلیپ کمار ایک بار طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے. جس کے باعث انہیں گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دلیپ صاحب کی طبعیت خراب ہونے پر اداکار کی عمر اور حال ہی میں اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔

    جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اوران کی حالت میں بہتری آرہی ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب رواں ماہ 6 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور11 جون کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

  • حریم شاہ کی حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب دینے کی دھمکی

    حریم شاہ کی حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب دینے کی دھمکی

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: چند روز قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا۔ مرد نے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں نیلے رنگ کا نگینہ جڑا تھا بعد ازاں اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا-

    لیکن حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔تاہم بعد میں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔

    حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔

    حریم شاہ کے اس بیان کے بعد سندھ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگانے میں مصروف تھا کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے؟

    حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر سعید غنی کا بیان

    تاہم گزشتہ روز ہ حریم شاہ کی شیئر کی ہوئی تصویر کے حوالے سے ایک شخص پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر اس کی ہے اور اس میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ اس کی دوست کا ہے۔ تاہم یہ تصویر حریم شاہ کے پاس کہاں سے آئی اسے نہیں معلوم۔

    حریم شاہ کی منگنی کی تصویر کی حقیقت، انگوٹھی اور گھڑی والا شخص منظر عام پر آ گیا

    ٹک ٹاک اسٹار کے دوست حسن اقبال نے اس حوالے سے کہا کہ حریم شاہ نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ ان کی ہے، ہاتھ ان کی دوست کا ہے، حریم شاہ کا نہیں ہے اس تصویر میں جس گھڑی اور انگوٹھی کو دکھایا گیا ہے وہ میری ہے جب کہ خاتون کا ہاتھ میری امریکی دوست کا ہے۔

    اب اس کے بعد حریم شاہ نے بھی رد عمل دیا ہے ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ حسن میرے ساتھ ویڈیو بناتے تھے اور کہتے تھے کہ مجھے پروموٹ کرو۔

    کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے نئی ویڈیو

    انہوں نے کہا کہ میں حسن اقبال کی کوئی چیز شیئر نہیں کی ہے، میں انہیں قانونی طریقے سے جواب دوں گی۔ٹک ٹاک اسٹار نے ایک بار پھر کہا کہ میری شادی ہوچکی ہے اور میں بہت جلد اس حوالے سے تصاویر شیئر کروں گی۔

    ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی

  • کورونا کی بھارتی قسم نے پورے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سات شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی بھارتی قسم نے پورے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سات شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

    سڈنی: آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیاتھا جس میں آسٹریلیا کے ساتھ شہروں مین مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی : عہدیداروں میں بدھ کے روز معمولی کیس میں اضافے کی اطلاع ملی ہے ، جس میں 200 سے زیادہ مقدمات ہیں آدھی آبادی – 12 ملین سے زیادہ افراد – سڈنی ، برسبین ، پرتھ ، ڈارون ، ٹاؤنس وِل اور گولڈ کوسٹ میں رہائش پذیر گھر کے احکامات کے تحت ہیں۔

    بدھ کے روز ، آسٹریلیا کے شہر ایلس اسپرنگس نے بھی جنوبی آسٹریلیا میں معاملات سامنے آنے کے بعد اچانک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا

    حکام کو خدشہ ہے کہ وائرس اب قریبی ابورجنل برادریوں میں پھیل سکتا ہے جو پہلے ہی خطرے سے دوچار ہیں۔

    بدھ کے روز ملک بھر میں ، ریاستی رہنماؤں نے کہا کہ نئے معاملات سامنے آنے کے بعد انہیں "نازک صورتحال” کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    بہت سارے رہنماؤں نے ویکسینیشن کا ععمل تیز پر زور دیا ہے کیونکہ صرف 5٪ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

    پیر کے روز ایک بڑے یو ٹرن میں ، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ 40 سال سے کم عمر کے ہر فرد کو اپنے جی پی سے بات کرنے کے بعد وہ آسٹرا زینیکا ویکسین لے سکتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز آسٹریلوی وزیر اعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ (کورونا کی بھارتی قسم) نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    سڈنی کےعلاوہ کوئنزلینڈ اورمغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے اسے ’ نازک صورتحال ‘ قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ جوش فرائیڈین برگ نے کوویڈ-19 رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کورونا کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم کے ساتھ اس وبا کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں‘ کورونا انفیکشن میں اضافے کے بعد بروقت سڈنی اور ڈارون میں لاک ڈاؤن اور چاروں ریاستوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ہیں۔

    پیر کے روز نیو ساؤتھ ویلز کی پریمیئر گلیڈیز برجیکلائین کا کہنا تھا ان کی ریاست میں ڈیلٹا ویئریئنٹ کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز 30 کیسز سامنے آئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 ہزار افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی حکومت نے گریٹر سڈنی، بلیو ماؤنٹین، سینٹرل کاسٹ اور وولون گونگ میں مزید دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہےتاہم سڈنی میں صورت حال زیادہ باعث تشویش ہے جہاں 50 لاکھ رہائشی گھروں پر رہ کر کام کر رہے ہیں۔

  • انیل کپور "حنا دلپزیر” کے مداح ،اداکارہ کو "آرٹ دیوا” قرار دیا

    انیل کپور "حنا دلپزیر” کے مداح ،اداکارہ کو "آرٹ دیوا” قرار دیا

    بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر کے مداح نکلے۔

    باغی ٹی وی : چند سال پہلے بھارتی اداکار انیل کپور کا دیا ہوا یک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اداکار نے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں ہنر کی کمی نہیں، اگر پلیٹ فارم مہیا کیا گیا تو کوئی ہنر پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، اداکاروں اور اداکاراؤں سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔ا

    داکار انیل کپور نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور کامیڈین حنا دلپزیر نے انہیں بہت متاثر کیا، انہوں نے حنا دلپزیر کو ’آرٹ دیوا‘ قرار دیا تھا۔

    اس وقت بھارت میں اپنی ٹی وی سیریز 24 لانچ کرنے والے اداکارانیل کپور کا کہنا تھا کہ وہ حنا کو ایک متاثر کن شخصیت سمجھتے ہیں۔

    ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت…

    پاکستان کے لیے قابلِ فخر بات یہ ہے کہ بھارتی اداکار اپنی اکیڈمی میں طلبہ کو مختلف کرداروں کو مختلف طریقوں سے ادا کرنے کے فن کو سیکھانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے حنا کی اداکارانہ صلاحیتوں کی مدد لیتے ہیں۔

    ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں فیصل جاوید خان

  • پتو کی:زمین پھٹی نہ آسمان گرا، گزشتہ کئی سالوں سے حقیقی باپ 15سالہ بیٹی کوجنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    پتو کی:زمین پھٹی نہ آسمان گرا، گزشتہ کئی سالوں سے حقیقی باپ 15سالہ بیٹی کوجنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    چونیاں زمین پھٹی نہ آسمان گرا پتوکی میں حقیقی باپ گزشتہ کئی سال سے اپنی 15 سالہ سگی بیٹی کو تشدد اور جنسی حوس کا نشانہ بناتا رہا کئی سال سے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو تھانہ سٹی پولیس نے بازیاب کرالیا اور شیطان صفت باپ کو حراست میں لے لیا ۔

    باغی ٹی وی : چونیاں کے نواح شیطان صفت باپ کے ہاتھوں تشدد اورجنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بیٹی نے اپنی پھوپھی کی بیٹی کو احوال بتایا جس پر اس نےفوری پرائم منسٹر پورٹل اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن پر مدد کی کال کی ائلڈ پروٹیکشن آفیسر عدنان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی محمد اعظم نے مشترکہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا-

    ملزم کی سگی بیٹی عائشہ کے مطابق اس کے باپ خرم شہزاد نے 6 شادیاں کر رکھی ہیں اور اپنی 5 بیویوں کو پہلے طلاق دے چکا ہے اس کی ایک اور 8 سالہ سوتیلی بہن حفصہ بھی ہے جو اس کے ساتھ رہتی ہے جس کی ماں کو بھی میرے والد نے طلاق دے رکھی ہے جس سے ان کا والد زیادتی کرنے کی نیت رکھتا ہے-

    عائشہ نے اپنے والد ملزم خرم شہزاد کے خلاف کاروائی کے لیے تحریری درخواست تھانہ سٹی میں دے دی ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اعظم نے کہا معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تمام حقائق جاننے کے بعد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • اداکاروں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی     عدنان صدیقی

    اداکاروں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی عدنان صدیقی

    پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکاروں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی جتنی لگتی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ ان کے کسی آنے والے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے اس ویڈیو میں عدنان صدیقی ساتھی اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

    انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اداکاروں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی جتنی لگتی ہے۔

    عدنان صدیقی نے اداکاروں کی مشکل زندگی کے بارے میں لکھا کہ ’شوٹنگز بہت کٹھن ہوتی ہیں، سخت روشنی ہوتی ہے، بہت ساری نظریں آپ پر ہوتی ہیں، ٹیکس، ری ٹیکس اور میرے جیسے بد مزاج ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ موڈی چائلڈ ایکٹرز، چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کے لیے پریشان ہدایتکار اور کنجوس پروڈیوسرز اور بہت کچھ ہے جس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے ہنستے ہوئے لکھا کہ لہٰذا، سیٹ پر تھوڑی تفریح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ سارا کام اور کوئی ڈرامہ عدنان کو ایک سُست لڑکا نہیں بناتا۔

    آخر میں انہوں نے مبہم انداز میں لکھا کہ اب یہ راز بھی فاش ہوگیا ہے کہ وہ اپنے نئے ڈرامے یا سیریز میں اس نئے انداز میں نظر آئیں گے۔

    ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہونا انڈسٹری کے لیے فخرہے ،عائزہ خان کا ماہرہ کوخوبصورت…

  • سجل علی، سائرہ یوسف، یمنٰی زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان ’صنف آہن‘ میں جلد ایک ساتھ نظر آئیں گی

    سجل علی، سائرہ یوسف، یمنٰی زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان ’صنف آہن‘ میں جلد ایک ساتھ نظر آئیں گی

    پاکستان کی معروف اداکارائیں سجل علی، سائرہ یوسف، یمنٰی زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان کو وویمن لیڈ ایکشن ڈراما میں ایک ساتھ نظر آئیں گی-

    باغی ٹی وی : خبریں ہیں کہ پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید پروڈیوسر شہزاد نصیب اور ثنا شاہنواز کے ساتھ جلد ہی شائقین کے لیے ایک نیا ڈراما پیش کریں گے۔

    اداکارہ یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان ، رمشا خان اور پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ تمام ایک ساتھ وویمن لیڈ ڈرامے میں دکھائی دیں گی جبکہ ثمینہ ہمایوں ڈرامے کو پروڈیوس کر رہی ہیں-

    تمام اداکاراؤں کی جانب سے مذکورہ ڈرامے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے دوران تصاویر بھی شیئر کی گئیں، جن میں تمام اداکاراؤں کو قومی پرچم کے مشابہ ہرے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے لباس پر ’صنف آہن‘ کو بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

    اداکاراؤں کی جانب سے کی گئی پوسٹس کے مطابق ’صنف آہن‘ کے نام سے بنائے گئے ڈرامے کو جہاں ’سکس سگما‘ اور ’نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ‘ پروڈیوس کریں گے، وہیں انہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کی بھی معاونت حاصل رہے گی۔

    آئی ایس پی آر کی معاونت سے بنائے جانے والے مذکور ڈرامے کی کہانی ڈراما و ناول نگار عمیر

    ’صنف آہن‘ کو اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو کب تک نشر کیا جائے گا۔

    اگرچہ ’صنف آہن‘ کی کاسٹ کا حصہ بننے والی تمام اداکاراؤں نے ڈرامے سے متعلق پوسٹس کیں لیکن انہوں نے ڈرامے کی کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ڈرامے کو کب تک نشر کیا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈرامے کی کہانی پاک فوج یا دیگر سیکیورٹی اداروں میں خدمات سر انجام دینے والی بہادر خواتین کی جدوجہد کے گرد گھومے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ڈرامے میں کون سے مرد اداکار کاسٹ کیے جائیں گے اور کیا ڈرامے میں ان خواتین کو رومانوی انداز میں بھی دکھایا جائے گا یا نہیں؟

  • خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز ،مذہبی حلقوں کی شدید مذمت

    خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز ،مذہبی حلقوں کی شدید مذمت

    بہت جلد ، جنوبی افریقہ میں خواتین کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت ہوگی ، بالکل اسی طرح جیسے مردوں کو بھی متعدد بیویاں رکھنے کی اجازت ہے۔

    باغی ٹی وی :بی بی سی کی خبر کے مطابق اس اقدام کی تجویز ملک کے محکمہ برائے امور داخلہ نے کی ہے ، جو شادی کے ایک نئے عمل کو بنانے اور شادی کو مزید جامع بنانے کی کوشش کر رہا ہے سب کے حقوق کی بات کرنے والے سماجی کارکنوں نے حکومت سے کہا کہ اس طرح کی شادیوں کو جائز قرار دیا جائے تاکہ معاشرے میں برابری اور پسند کو یقینی بنایا جا سکے کیونک قانون پہلے ہی ایک مرد کو ایک سے زائد شایوں کی اجازت دیتا ہے۔

    اس ہفتے شائع ہونے والی پالیسی دستاویز جسے باضابطہ طور پر گرین پیپر کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ حکومت نے عوامی تبصرے کے لیے جاری کیا ہے کیونکہ اس چیز نے سنہ 1994 میں سفید فام اقلیت کی حکمرانی کے خاتمے کے بعد شادی بیاہ کے قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متعارف کروانے پر زور دیا ہے۔ ان دستاویزات میں مسلمانوں، ہندوؤں، یہودیوں اور راستافیرین مذہب والوں کے شادی کے تصورات کو بھی قانونی حق دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    جنوبی افریقہ کی حکومت کی طرف سے ’پولی اینڈری‘ یعنی ایک وقت میں ایک خاتون کو ایک سے زائد افراد کے ساتھ شادی کو جائز قرار دینے کی تجویز پر ملک میں موجود قدامت پسند حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو آیا ہے۔

    پولی اینڈری کے مضمون پر مہارت رکھنے والے پروفیسر کولس ماچوکو کے لیے کوئی زیادہ حیرت کی بات نہیں ہے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس تجویز پر اعتراض کا مقصد عورت پر کنٹرول ختم ہونے کا ہے۔

    ان کے مطابق افریقی معاشرے صیحح معنوں میں مساوات کے قائل نہیں ہیں۔ ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ ایسی خواتین کے ساتھ کیا کریں جن پر ہمارا بس نہیں چلتا۔ جنوبی افریقہ کا آئین دنیا کا ایک لبرل ترین آئین ہے، جو ہم جنس پرستوں کی شادی کو جائز قرار دیتا ہے اور مردوں کے لیے زیادہ شادیوں کی بھی اجازت دیتا ہے۔

    کاروباری شخصیت اور ٹی وی پروگرام کے میزبان موسیٰ مسیلیکو جن کی چار بیویاں ہیں بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو خواتین کے لیے زیادہ شادیوں کی اس تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ چیز افریقی ثقافت کو تباہ کر دے گی۔

    ان لوگوں کے بچوں کا کیا بنے گا؟ وہ اپنی شناخت کے بارے میں کیسے جان سکیں گے۔ اب خواتین مرد کا کردار بھی ادا کر سکیں گی۔ یہ پہلے کسی نہیں سنا ہوگا۔ اب کیا خواتین لا بولا یعنی برائیڈ پرائس بھی ادا کریں گی۔ کیا مرد اس عورت کے خاندانی نام کو اپنے نام کے ساتھ لکھ سکیں گے؟

    اگرچہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے اس کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے لیکن پارلیمنٹ میں نشستیں رکھنے والے مذہبی پیشواؤں کی طرف سے پولی اینڈری کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز کی مذمت کی گئی ہے۔

    حزب اختلاف کی افریقن کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی (اے سی ڈی پی) کے رہنما ریورنڈ کینتھ میشو نے کہا ہے کہ یہ چیز معاشرے کو تباہ کر دے گی۔

    ان کے مطابق پھر ایسا وقت بھی آئے گا کہ ایک مرد اپنی اہلیہ سے کہے گا کہ آپ مجھ سے زیادہ دوسرے مرد کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔ اور یہ چیز دو مردوں کے درمیان تضاد پیدا کرے گی۔

    اسلامی الجماع پارٹی کے رہنما گنیف ہینڈرکس کا کہنا ہے کہ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو یہ معلوم کرنے کے لیے کہ والد کون ہے اس کے متعدد ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت پیش آئے گی۔

  • میرا کی والدہ پر فراڈ کا مقدمہ درج

    میرا کی والدہ پر فراڈ کا مقدمہ درج

    اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی جانب سے دیا گیا ایک کروڑ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق شاہد محمود نامی شہری کی جانب سے دی گئی درخواست پر شفقت زہرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہد محمود نے پرانے مراسم کی بنا پر شفقت زہرہ کو ایک کروڑ روپے دیے تھے جس کی واپسی کے لیے شفقت زہرہ نے شاہد محمود کو چیک دیا تاہم جب  وعدے کے مطابق چیک جب لاہور کے ایک نجی بینک میں جمع کروایا گیا تو چیک ڈس آنر ہو گیا۔

    پولیس کا  کہنا ہے کہ بعد ازاں شفقت زہرہ نے 15 روز میں رقم دینے کا وعدہ کیا جس پر شاہد محمود نے دوبارہ چیک فیصل آباد کے نجی بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروایا جو کہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ ڈس آنر ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق رقم واپسی کے تقاضے پر شفقت  زہرہ کی جانب سے شاہد محمود کو سنگین نتائج کے دھمکیاں دی گئیں اور  رقم کی واپسی سے انکار کر دیا گیا جس پر شاہد محمود کی درخواست پر شفقت زہرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-

    واضح رہے کہ حال ہی میں مبشر لقمان کو دیئے گئے انٹر ویو میں میرا کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ یہ ایک پروفیشنل ڈاکٹر ہے، سپیشلسٹ ہے، اب سپیشلٹ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ڈاکو ہوتے ہیں، پروفیشنل چور، فلم میں ایک ہیرو کا کردار اور ایک ولن، ہیرو ،ہیروئن کا کردار واضح ہوتا ہے، ولن کا کردار واضح ہوتا ہے، دنیا میں جنگ ہے اچھائی اور برائی کی، یہ پروفیشنل ڈاکو ہیں لینڈ مافیا کے، یہ قبضہ مافیا کے سردار ہیں اور دو نمبر لوگ ہیں ،انہوں نے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے دونمبری میں، یہ پروفیشنل چور ہیں، انہوں نے دن دہاڑے میں پاکستان میں نہیں تھی، امریکہ میں تھی، دبئی میں تھی اور فلم کی شوٹنگ کر رہی تھی، مجھے پتہ چلا ایم ایم عالم روڈ میں جو ہماری زمین ہے فرسٹ فلور پر میرا آفس ہے، میرے والد بھی اس آفس میں بیٹھتے ہیں، امی بیٹھتی ہیں، میرے بھائی احسن بیٹھتے ہیں،میرے ڈائریکٹر،پروڈیوسرز بیٹھتے ہیں ہم وہان بیٹھ کر کام کرتے ہیں، ہم نے جب وہ جگہ خریدی تھی اس وقت سے لے کر 2013 سے 2021 میری کسٹڈی میں ہے اور میں اسکی پوزیشن میں ہوں، یہ آفس میرا ہے،میرا نام ارتضیٰ رباب ہے ، اس آفس میں پروڈیوسر آتے ہیں، لوگ آتے ہیں فلم کی باتیں، منصوبہ بندی ،آئیڈیاز ڈسکس ہوتے ہیں، ایک ڈاکو، چور جس کی بری نیت، سوچ ،ناپاک ارادے تھے، ایک قبضہ مافیا نے قبضہ پر کوشش کی

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اس نے میری امی کو ہراس کیا، امی کے ساتھ فراڈ کیا، دو نمبری کی میری والدہ کے ساتھ،

    پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی اداکارہ میرا

    میرا لٹ گئی،مسلح افراد کا حملہ، میرا کی امی کے ساتھ زیادتی،جانیے اداکارہ میرا کی زبانی

  • امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں عمارت گرنے کا واقعہ ،جدید مشینری کے باوجود ریسکیو آپریشن میں ناکامی

    امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں عمارت گرنے کا واقعہ ،جدید مشینری کے باوجود ریسکیو آپریشن میں ناکامی

    امریکا کی ریاست فلوریڈا میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے 150 افراد میں سے کسی ایک کو بھی جدید مشینری ہونے کے باوجود چھٹے روز بھی تاحال زندہ نہ نکالا جاسکا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی عمارت کے سربراہ نے عمارت مخدوش ہونے کے خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے تاہم کسی نے نوٹس تک نہ لیا۔

    انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔

    13 منزلہ عمارت کے ملبے سے گیارہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں 149 افراد تاحال تلاش نہ کیے جاسکے ملبے تلے ممکنہ طور پر دبے 149 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں-

    امریکہ میں گرنے والی عمارت سے 156 افراد تا حال لاپتہ

    میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ عمارت گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

    واضح رہے کہ جمعرات عمارت گرنے کا واقعہ میامی کے علاقے سرف سائیڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ جب عمارت گری تو اس وقت اکثر مکین سو رہے تھے۔ عمارت جزوی طور پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد میں سے اکثر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

    فلوریڈا،عمارت کے ملبے تلے 150 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں