Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عائزہ خان گھر میں نئے ممبر کی انٹری پر خوشی سے نہال

    عائزہ خان گھر میں نئے ممبر کی انٹری پر خوشی سے نہال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کے گھرنئے ممبر کی انٹری ہوئی جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ عائزہ خان کا شماربہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ اداکاری کی بھی ماہر ہیں انہوں نے اپنی بے مثال اداکاری کے باعث اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے عائزہ خان ڈرامہ سیریل محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل ، مہرپوش اور پاکستان کی تاریخ کے بلاک بسٹر ڈرامے محبت تم سے نفرت ہے میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں –

    عائزہ خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات ست لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹا گرام پر 80لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ تمام فنکاروں میں اول نمبر پر ہیں-اب اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے چپکے چپکے میں کام کر رہی ہیں اس ڈرامے کو بھی شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک طوطے کی ویڈیو شیئر کی جس کا نام مینو ہے، اور لکھا کہ مینو میرے گھر کا نیا فرد ہے۔

    اداکارہ ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں جس کردار کو ادا کر رہی ہیں اس کا نام بھی ’مینو‘ ہی ہے جس سے متعلق عائزہ خان نے کہا کہ ڈرامہ تو جلد ختم ہوجائے گا لیکن یہ مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔

  • مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر کنگنا مودی سرکار پر برس پڑیں

    مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر کنگنا مودی سرکار پر برس پڑیں

    اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی سرکار کی جانب سے مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی اس وقت کورونا وائرس کی سنگین صورتحال چل رہی ہے آگسیجن کی کمی کے باعث بھی سیکڑوں ہلاکتیں ہورہی ہیں جس کے باعث مودی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت 3 ماہ کے اندر ملک میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے، ایک آکسیجن پلانٹ میں ایک منٹ کے اندر ایک ہزار لیٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

    مودی سرکار کے اس اقدام پر کنگنا رناوت نے سخت ناراضگی کا اظہا کیا ہے-
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1389078292049776647?s=20
    بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کرہ ارض سے جرثومے یا کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ اسی کی زرخیزی پر اثر انداز ہوگا اور زمین انہیں یاد کرے گی لیکن انسان کے جانے سے زمین کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر آپ زمین سے محبت نہیں کرتے تو زمین کو قطعاً آپ کی کوئی ضرورت نہیں۔

    اداکارہ نے کہا ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنا رہا ہے اور آکسیجن سلینڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں لیکن ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے ہم نے اپنی غلطیوں اور ان سے ہونے والی تباہی سے کچھ نہیں سیکھا ۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1389073638121377795?s=20
    کنگنا نے مزید کہا کہ انسانوں کے لیے آکسیجن پلانٹس کے اعلان کے ساتھ ساتھ حکومت کو فطرت کے لیے بھی کچھ ریلیف فراہم کرنا چاہیے اور جو لوگ اس آکسیجن کا استعمال کررہے ہیں انہیں ہوا اور فضا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کرنا چاہیے، ہم کب تک کسی طفیلیئے کی طرح زمین سے لیتے رہیں گے اور زمین کو واپس کب لوٹانا شروع کریں گے۔

    اداکارہ نے ’’درخت اگانے‘‘ سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں161 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 161 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 37 ہزار587 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار377 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.98 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو چکی ہے۔

    ورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ https://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں

  • ملک بھر میں آج مسلمان اعتکاف کریں گے ، این سی اوسی کی جانب سے گائیڈ لائن جاری

    ملک بھر میں آج مسلمان اعتکاف کریں گے ، این سی اوسی کی جانب سے گائیڈ لائن جاری

    اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنی ’’خود کو روک لینا، بند کر لینا، کسی کی طرف اس قدر توجہ کرنا کہ چہرہ بھی اُس سے نہ ہٹے‘‘ وغیرہ کے ہیں۔

    جبکہ اصطلاح شرع میں اس سے مراد ہے انسان کا علائقِ دنیا سے کٹ کر خاص مدت کے لئے عبادت کی نیت سے مسجد میں اس لئے ٹھہرنا تاکہ خلوت گزیں ہو کر اﷲ کے ساتھ اپنے تعلقِ بندگی کی تجدید کر سکے۔

    پچھلی قوموں میں بھی اعتکاف کی عبادت موجود تھی، قرآن میں اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے : ترجمہ، اور ہم نے تاکید فرمائی ابراہیم و اسماعیل کو کہ میرآ گھر خوب ستھرا کرو طواف والوں اور اعتکاف والوں اور رکوع و سجود والوں کے لیے۔

    حدیث کی روشنی میں:
    نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کیا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہوا۔ پھر آپ کے بعد آپ کی ازواج مطہرات (بیویاں) اعتکاف کرتی رہیں۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

    اللہ تعالٰیٰ کی قربت و رضا کے حصول کے لیے گزشتہ امتوں نے ایسی ریاضتیں لازم کر لی تھیں، جو اللہ نے ان پر فرض نہیں کی تھیں۔ قرآن حکیم نے ان عبادت گزار گروہوں کو ’’رہبان اور احبار‘‘ سے موسوم کیا ہے۔ تاجدار کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تقرب الی اللہ کے لیے رہبانیت کو ترک کر کے اپنی اُمت کے لیے اعلیٰ ترین اور آسان ترین طریقہ عطا فرمایا، جو ظاہری خلوت کی بجائے باطنی خلوت کے تصور پر مبنی ہے۔ یعنی اللہ کو پانے کے لیے دنیا کو چھوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ دنیا میں رہتے ہوئے دنیا کی محبت کو دل سے نکال دینا اصل کمال ہے۔

    شرائط اعتکاف:

    1: مردوں کا اعتکاف مسجد میں ہی ہو گا۔

    علماء کے مطابق اعتکاف جماعت والی مسجد میں ہی درست ہے یعنی ایسی مسجد جہاں لوگ باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے اکٹھے ہوتے ہوں۔ شمنی نے کہا : جماعت والی مسجد اعتکاف کے لیے شرط ہے اور اس سے مراد ایسی مسجد ہے جہاں مؤذن اور امام مقرر ہو اور اس میں پانچ وقت کی نمازیں یا کچھ نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھی جاتی ہوں۔ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے : اعتکاف صرف ایسی جامع مسجد میں درست ہے جہاں پانچوں وقت کی نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہوں اور یہی امام احمد کا قول ہے۔ علامہ ابن ہمام نے کہا : اس کو بعض مشائخ نے صحیح قرار دیا ہے۔ قاضی خان نے کہا : اور ایک روایت میں ہے کہ اعتکاف جامع مسجد میں ہی درست ہے اور یہی حدیث کا ظاہری معنی ہے۔ اور امام ابو یوسف اور امام محمد سے مروی ہے کہ اعتکاف کسی بھی مسجد میں جائز ہے اور یہی امام مالک اور امام شافعی کا بھی قول ہے-

    2: سنت یہ ہے کہ 19 رمضان کو غروب آفتاب سے پہلے پہلے مسجد میں معتکف پہنچ جائے۔

    ایام اعتکاف:
    رمضان کے آخری دس دن کا اعتکاف حضرت عبد اﷲ بن عمر سے روایت ہے : محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرے(دس دن) کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے-

    رمضان کے آخری بیس دن کا اعتکاف : حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر سال رمضان المبارک میں دس دن اعتکاف فرماتے تھے۔ لیکن جس سال آپ کا وصال ہوا اس سال آپ نے بیس دن اعتکاف فرمایا-

    اس طرح رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے ساتھ ہی 21 رمضان المبارک کو یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ بھی منایا جاتا ہے تاہم رواں سال محکمہ اوقاف پنجاب نے پابندی عائد کردی ہے۔

    کورونا کے پیش نظر محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے محکمہ اوقاف کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے یوم علی رضی ﷲ تعالی عنہ، اعتکاف، شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں اجتماعات اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں-

    این سی او سی کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں ۔

    این سی او سی کی ہدایت کے مطابق یوم علی کرم ﷲ وجہہ پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے، یوم علی کرم ﷲ وجہہ پر کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، یوم علی کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں، علما اور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے-

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سےلائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں-

    گائیڈ لائنز کے مطابق جمعتہ الوداع کے لئے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں، جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے، صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے وضوخانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے، مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔

  • واٹس ایپ کا وائس میسج کا جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ کا وائس میسج کا جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    دنیا بھر میں مقبول فیس بک کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کا استعمال کرنے والے متعدد صارفین میسج ٹائپ کرنے کے بجائے وائس میسج کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ وقت کم لگتا ہے اور پیغام جسے بھیجا جا رہا ہوتا ہے اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔


    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔

    اِس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

    ویب بیٹا انفو کی جانب سے فراہم کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اِس فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر یہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر موجود نہیں ہوگا تاہم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    لیکن یہ فیچر کمپنی کب متعارف کرائے گی اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا-

  • علی انصاری کے بعد مشال خان نے بھی جیون ساتھی چن لیا؟

    علی انصاری کے بعد مشال خان نے بھی جیون ساتھی چن لیا؟

    حال ہی میں اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی منگنی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشال خان نے بھی اداکار قاسم خان سے تعلق کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ماضی میں اداکارہ مشال خان اور علی انصاری کے درمیان خاصی گہری دوستی رہ چکی ہے تاہم جوڑا گزشتہ برس علیحدہ ہوگیا تھا مشال سے بریک اپ کے بعد علی انصاری نے اداکارہ صبور علی کے ساتھ منگنی کر لی ہے-

    تاہم اب مشال خان کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ا کاؤنٹ پر تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں مشال خان کی تیسری انگلی میں خوبصورت انگوٹھی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس تصویر کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان تعلق میں ہیں اور انہوں نے منگنی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب قاسم خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ سیارہ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں کیوںکہ میں مشال سے ملا۔

  • اقراعزیزکی گود بھرائی کے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے چرچے

    اقراعزیزکی گود بھرائی کے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے چرچے

    یپاکستانی کی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز کے گود بھرائی کی رسم پر پہنے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی : بہت جلد ننھے مہمان کی والدہ بننے والی اداکارہ اقرا عزیز کی گود بھرائی میں پہنے گئے دوپٹے پر 100 خصوصی پیغامات درج تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں –

    اداکارہ کے دوپٹے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر حسین نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب اقرا اُن کے پاس اپنی گود بھرائی کے دوپٹے اور لباس کی ڈیزائننگ کے لیے آئیں تو اُنہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اقرا نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر مغربی طرز کے بجائے ہماری روایتی تقریب ’گود بھرائی‘ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ڈیزائنر نے کہا کہ اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا۔

    حسین نے کہا کہ ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔

    ڈیزائنرحسین نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے اقرا کے دوپٹے پر 100 مختلف پھولوں کے ساتھ وہ 100 دُعائیں اور پیغامات لکھے جو اُنہوں نے ہمیں دی تھیں۔

    ڈیزائنر نے بتایا کہ اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔‘

    اقرا کے دوپٹے پر لکھے گئے پیغامات میں سے چند یہ ہیں:

    اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں ، علم سب سے بڑی دولت ہے،لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے
    اللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو، کسی سے لڑائی نہ کرو، کمان سے نکلا تیر اور منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کبھی واپس نہیں جاتے-

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی گئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔‘

    اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔

    اقرا نے گود بھرائی کی چند تصایر شئیر کرتے ہوئے یاسر حسین کے لئے لکھا کہ میرے پیارے اس خوبصورت سفر کے ذریعے آپ حیرت انگیز پارٹنر رہے ہیں میں آپ کو اپنا بنانے کے لئے اللہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میرے تمام موڈ کا خیال رکھنا ، کھانے ، آرام اور کیا نہیں۔ میں آپ جیسے آدمی کے ساتھ فیملی شروع کرنے پر بہت خوش ہوں

    دوسری جانب یاسر حسین نے اس خاص موقع پر بےحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے –
     

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

  • فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فیصل آباد : تحصیل سمندری میں ٹریفک حادثےمیں‌ 2افراد جاں بحق –

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری قومی شاہراہ 45 اڈہ جگدے روڈ سمندری پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے –

    جاں بحق ہونے والوں میں 53 سالہ محمد مشتاق ولد منگتا اور اس کی 50 سالہ بیوی کنیز بی بی شامل ہیں-

    کیس کو تھانہ تارخانی کی پولیس کے ہینڈ اوور کر دیا گیا پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر قریبی اسپتال میں منتقل کر دی ہیں–

  • امجد صابری کے بیٹے کی آواز میں ’بھر دو جھولی ‘ سن کر مداح آبدیدہ ہو گئے

    امجد صابری کے بیٹے کی آواز میں ’بھر دو جھولی ‘ سن کر مداح آبدیدہ ہو گئے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آوازمیں ’بھر دو جھولی یا محمد ﷺ‘ نعت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: مرحوم امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری نے نعت رسول مقبول بھر دو جھولی یا محمد ﷺ پڑھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    امجد صابری کے مداحوں نے مجدد امجد صابری کی آواز کی خوب سراہا اور ان کی آواز کو بالکل والد امجد صابری کی آواز تشبیہہ دی۔

    مداحوں نے کہا کہ آواز سن کرایسا لگتا ہے کہ امجد صابری واپس آگئے ہوں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ مجدد امجد صابری کی آواز نے دل جیت لیے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

    مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں حورین صابری

    بابا! آپ کے بغیر زندگی گُزرنا بہت مشکل ہے پریسا صابری

  • ریچا چڈا اسکرپٹ رائٹر بن گئیں

    ریچا چڈا اسکرپٹ رائٹر بن گئیں

    بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے اسکرپٹ رائٹنگ شروع کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا اسکرپٹ رائٹنگ کی جانب گامزن ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس طرح لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے خود کومصروف کر رکھا ہے۔

    ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران ریچا چڈھا نے کہا کہ وہ لکھنے کے حوالے سے ہمیشہ انجوائے کرتی ہیں، انھیں ایسا کرنا اچھا لگتا ہے یہ میری ایک ایسی مصروفیت ہے کہ جس کے سبب میں ذہن کو کلیئر کرتی ہوں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ جب گزشتہ برس لاک ڈاؤن جاری تھا تو میں نے زیادہ تخلیقی انداز میں تحریر کرنا شروع کیا اور کوشش کی کہ میں اسکرپٹ لکھوں، اس حوالے میں سب سے زیادہ برطانوی اداکارہ و مصنفہ فوبی والر برج سے متاثر ہوں۔

    ریچا چڈا نے کہا کہ اس سلسلے میرا خیال یہ ہے کہ اسکرپٹ رائٹنگ کے دوران پہلا مسودہ اچھا ہو یا برا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔