Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مریم نواز کی رمضان کے روایتی مشروب کی ریسیپی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    مریم نواز کی رمضان کے روایتی مشروب کی ریسیپی کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سوشل میڈیا پر رمضان میں استعمال ہونے والے روایتی مشروب کے حوالے سے ایک پیغام میں مریم نواز شریف نے افطار کے مشروب میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے ڈالنے کا مشورہ دیا-

    باغی ٹی وی : مریم نوازکی ریسیپی کو جہاں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا وہیں مخالفین نے اسے سیاسی ذائقے سے چکھا سوشل میڈیا پر صارفین نے پاکستان کے دو معروف مشروبات روح افزااور جام شیریں کے بارے کہا کہ تین دہائیوں سے ان مشروبات میں لیموں کا رس ڈال کر پینے کا اپنا لاجواب و لازوال مزہ ہے۔


    اس ٹوئٹ پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ان مشروبات میں پودینے کے چند پتے اور برف کے ٹکڑے بھی ڈال کر پئیں، مریم کے ری ٹوئٹ پر ان کے فالورز اور مخالفین کے رس بھرے اور زہر بھرے جوابات کا سلسلہ جاری ہو گیا-


    ایک صارف نے کہا یہ بہت اچھا ہے کسی نے کہا کہ چلو اب آج سے اس مشروب میں پودینہ ڈال کر پینا بھی شروع،-


    میم کی پسند ہماری خواہش، تو کوئی بولا پہلے مشروب مشرق، اب مشروب مریم، جیتی رہیں، خوش رہیں اور آگے بڑھ کر قیادت کریں، ہمارے ملک میں اسٹرکچرل تبدیلی اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے –


    کسی نے کہا بڑا اچھا ٹیسٹ ہے میڈم صاحبہ آپ کا-


    ایک صارف نے کہا صرف ایک عظیم لیڈر ہی نہیں اچھی کُک بھی ہیں-


    کسی نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ میم آپ بالکل صحیح کہتی ہیں، پودینہ تیزابیت اور معدے کی جلن کو ختم کرتا ہے، اور ہاضمے کے لیے اچھا ہے-


    ایک نے کہا میڈم ہمیں لگتا تھا آپ کو صرف سیاست ہی آتی ہے-


    ایک صارف نے کہا آج سے یہ ہمارا لیگی شربت کہلاۓ گا۔ یوتھیے اس شربت سے پرہیز رکھیں۔!


    کسی نے کہا میم آپ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، عوام سے صرف مہنگای کم کرنے اور کشمیر پر بات کریں، آپ میں دم ہے، آپ دنیا کے سامنے ڈٹ کر کشمیر کا مسئلہ حل کروا سکتی ہیں۔


    ایک صارف نے کچوکا دیا کہ یہ مشروب سب روزہ داروں کے لیے ہے، اعلیٰ تربیت یافتہ بے شعور اور حسد سے بھرپور قوم یوتھ صرف اپنے لیڈر کی جھوٹی تقریروں سے پیاس بجھایا کریں۔

    مریم نواز کے مخالفین نے بھی مریم کی رمضان ریسیپی میں اپنی سیاسی کڑواہٹ گھولنے کی بھر پور کوشش کی۔


    کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ یہ مشروب باقاعدہ پئیں تاکہ آپ کے اندر کی نفرت، غصہ اور زہر ختم ہو، کوئی بولا کہ اس مشروب میں ذرا جھوٹ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے ٹکڑے اور کیلیبری فونٹ کی ٹائپنگ بھی شامل کر لیں-
    https://twitter.com/tabassum872/status/1388507155297447936?s=20
    کسی نے کہا کہ اور اگر وہ چوری کے پیسوں کا ہو تو الگ ہی مزہ دیتا ہے-


    ایک صارف نے کہا کہ بی بی سیاست تو ہونی نہیں, ٹوٹکوں کی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں نانی صاحبہ

  • دکان کیوں بند کروں؟ بااثر تاجر نے اسسٹنٹ کمشنر پر پستول تان لیا

    دکان کیوں بند کروں؟ بااثر تاجر نے اسسٹنٹ کمشنر پر پستول تان لیا

    فتح جنگ: دکان کیوں بند کروں؟ بااثر تاجر نے اسسٹنٹ کمشنر پر پستول تان لیا-

    باغی ٹی وی : جہالت سر چڑھ کر بولنے لگی، فتح جنگ کے بااثر تاجر کی کرونا ایس او پیز کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوشش، ہڑتال اور سڑک جام کرنے کی دھمکی، دکان بند کروانے کی کوشش پر اسسٹنٹ کمشنر پر پستول تان لی-

    تفصیلات کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عمل درآمدکیلئے اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت اعوان ، سی او خان بادشاہ ٹیم کے ہمراہ گشت کے دوران جب شیخ فیصل ڈیری ملک کو کھلا پایا تو حکومتی ہدایات کے مطابق اے سی نے دکان بند کرنے کا کہا جس پر دکاندار گالم گلوچ پر اتر آیا اور دکان بند کروانے پر سخت نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں-

    معاملہ یہیں ختم نہ ہوا، دکاندار شیخ فیصل نے اے سی فتح جنگ عظیم شوکت اعوان پر پستول تان لی اور موجود ہجوم کو ہڑتال کرنے اور روڈ بلاک کرنے پر اکسایا، پولیس چوکی فتح جنگ میں واقعہ کی رپورٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی مدعیت میں دفعات 324,186,188 اور 148 تعزیرات پاکستان کے تحت رپورٹ درج کرلی گئی-

  • امریکی اداکار اور عمران خان کی مشابہت کے چرچے

    امریکی اداکار اور عمران خان کی مشابہت کے چرچے

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے مشابہت رکھنے والے امریکی اداکار ال پیکینو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی اداکار ال پیکینو کے ایک فین اکاؤنٹ کی جانب سے دو تصاویر شیئر کی گئیں ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویروں میں سے ایک تصویر امریکی اداکار ال پیکینو کی ہے جبکہ دوسری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے۔


    دونوں شخصیات کی تصویریں دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین دنگ رہ گئے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ال پیکینو آپس میں بےحد مشابہت رکھتے ہیں۔
    https://twitter.com/L0TUS1337/status/1387828879516225539?s=20
    لوٹس نامی صارف نے جواب میں عمران خان اور امریکی اداکار کی جوانی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’واہ! ہمشکل۔‘


    ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں شخصیات کافی مشابہت رکھتی ہیں۔‘
    https://twitter.com/noorayy__/status/1387493290069663745?s=20
    ماہ نور نامی صارف نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’میں اب کیا کہوں؟‘


    منصور نامی شخص نے عمران خان کو امریکی اداکار سے بہتر قرار دیا-


    ایک صارف نے کہا کہ حقیقت میں ان کو اپنی زندگی کے کسی بھی وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا کریں اور آپ کو فرق نظر آئے گا … اس کی ضمانت ہے-
    https://twitter.com/SuhaibJAhmed/status/1387630957713371136?s=20
    واضح رہے کہ ال پیکینو ایک مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار ہیں، وہ کئی مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • فرحان اختر کورونا کی جعلی ادویات بنانے والوں پربرس پڑے

    فرحان اختر کورونا کی جعلی ادویات بنانے والوں پربرس پڑے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار و ڈائریکٹر فرحان اختر نے کورونا کی جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر فرحان اختر نے بتایا کہ کورونا کی جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے اور بیچنے کی خبر دیکھی۔


    فرحان اختر نے انہیں انتہائی گھٹیا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مایوسی اور اندھیرے کے وقت میں لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے آپ کو ایک قسم کا عفریت بننا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ آپ جو کوئی بھی ہیں آپ کو شرم آنی چاہیے۔

  • آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ اولمپیا ڈیوکاکس انتقال کر گئیں

    آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ اولمپیا ڈیوکاکس انتقال کر گئیں

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اولمپیا ڈیوکاکس 89 سال کی عمر میں چل بسیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولمپیا ڈیوکا کس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں جس کے بعد ہفتے کو نیویارک میں ان کی موت ہوگئی۔

    اداکارہ اولمپیا ڈیوکاکس نے60 سے زائد فلموں اور 50 ٹی وی سیریز میں کام کیا تھا جبکہ 1987 میں انہوں نے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔

  • تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہوں جلد ہی گھر منتقل ہو جاؤں گا        رندھیر کپور

    تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہوں جلد ہی گھر منتقل ہو جاؤں گا رندھیر کپور

    بھارتی اداکار اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور جلد گھر بھی منتقل ہوجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : رندھیر کپور گزشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیئے گئے تھے اور کئی روز آئی سی یو میں رہے تھے۔

    ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ جلد ہی انھیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں اور جلد ہی گھر منتقل ہوجاؤں گا۔

    کورونا کا شکار کرینہ کپور کے والد آئی سی یو منتقل

    انہوں نے کہا کہ اسپتال میں علاج کے دوران انھیں آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑی، مجھے سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی، صرف بخار رہا۔

    دوسری جانب ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رندھیر کپور کو آئی سی یو میں صرف آبزرویشن کے لیے رکھا گیا تھا، اب وہ بہتر ہیں اور چند دن مزید اسپتال میں رہیں گے۔

  • زویا ناصراورنومسلم یوٹیوبرکرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گیا

    زویا ناصراورنومسلم یوٹیوبرکرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زویا ناصر نے اپنی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین بھی موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ یوٹیوبر شاہ ویر جعفری بھی ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھولکی پر سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر نے اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

    زویا ناصر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول رتن۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔

    اُنہوں نے اپنے دوستوں کے لیے لکھا کہ میں خدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جس دن اُسے مجھے تُم سب سے ملوایا۔

    زویا ناصر کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے-

    دوسری جانب زویا ناصر کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی۔

    واضح رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

  • اہرام مصر سے بھی پرانی سعودی عرب میں دریافت ہونی والی پتھر کی تعمیرات

    اہرام مصر سے بھی پرانی سعودی عرب میں دریافت ہونی والی پتھر کی تعمیرات

    شمال مغربی سعودی عرب میں دریافت ہونی والی پتھر کی تعمیرات جنہیں ’مستطیل‘ کہا جاتا ہے تعمیرات پر تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مصر کے اہرام سے بھی پہلے کی ہیں-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ پتھر کے زمانے کے آخری دور میں ہوئی یہ دیوقامت تعمیرات 7000 سال سے زیادہ پرانی ہیں۔


    عرب نیوز کے مطابق آثار قدیمہ کی اس دریافت سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ مستطیلیں دنیاکی قدیم ترین یادگاروں میں شامل ہیں۔


    رائل کمیشن فار العلا (آر سی یو) نے اس دریافت کو ‘مستطیل’ کا نام دیا ہے اگرچہ ان مستطیلوں کے وجود کے بارے میں سب کو پہلے سے علم ہے تاہم نئی تحقیق کے دوران ان کی پہلے سے دگنی تعداد میں دریافت ہوئی ہے یہ تقریباً ایک ہزار کے قریب ہیں۔


    ہر مستطیل کے آخر میں ایک دیوار ہے جو دیگر طویل دیواروں سے جڑی ہوئی ہے اس سے ان دیوقامت مستطیلوں کے صحنوں کے سلسلے وجود میں آ جاتے ہیں جن کی لمبائی20 میٹر سے لے چھ سو میٹر تک ہے۔


    ہر مستطیل کے مرکزی داخلی راستے کے باہراس کی بنیاد میں گول یا نیم گول سیل بنائے گئے ہیں تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ان مستطیلوں نے تقریباً دو لاکھ مربع کلومیٹر کا علاقہ گھیر رکھا ہے یہ مستطیلیں ایک جیسی دکھائی دیتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا تعلق ایک ہی زمانے سے ہے۔


    اس دریافت پر ہونے والی تحقیق یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے اس پراجیکٹ کا حصہ ہے جو وہ العلا اور خیبر کے صوبوں میں کر رہی ہے یہ منصوبہ آر سی یو کے آثار قدیم پروگرام میں شامل ہے۔


    پرتھ میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں ماہر آثار قدیمہ اور تحقیق کی شریک مصنفہ میلیسا کینیڈی نے این بی سی ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ’ہم انہیں یاد گاری لینڈ سکیپ خیال کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً دو لاکھ مربع کلو میٹر سے زیادہ بڑے علاقے میں پائی گئی ہیں اور یہ شکل میں بالکل ایک جیسی ہیں۔ اس لیے شاید ان کے حوالے سے عقیدہ یا فہم بھی ایک جیسے ہیں۔

  • ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تو وہ میری بڑی بہن ہی بن سکتی ہیں    دانیال ظفر

    ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تو وہ میری بڑی بہن ہی بن سکتی ہیں دانیال ظفر

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر جو خود بھی گلوکار ہیں نے حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان کی ویب سیریز ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ میں اداکاری کی ہے-

    باغی ٹی وی : دانیال ظفر کے حال ہی میں نجی چینل سے نشر ہونے والے ان کے ڈرامے ’’تانا بانا‘‘ کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز’’بارہواں کھلاڑی‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    برطانوی خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں دانیال ظفر نے ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ویب سیریز میں وہ ایک کرکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ خود بارہویں کھلاڑی ہیں ان کے مقابل اداکارہ کنزیٰ ہاشمی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    دانیال ظفر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ماہرہ خان کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا اگر وہ اور ماہرہ خان ایک ساتھ کام کریں بھی تو ماہرہ کے ساتھ ان کا کردار کیا ہوسکتا ہے وہ یا تو ان کی بڑی بہن بن سکتی ہیں یا اس قسم کا کوئی دوسرا کردار۔

    بعد ازاں انہوں نے ہنستے ہوئے ماہرہ خان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تین چار سال بعد ایسا ممکن ہوسکتا ہے جب وہ عمر میں کچھ بڑے ہوجائیں گے دانیال نے کہا ان کی خواہش ضرور ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں۔

    دانیال ظفر نے بتایا کہ ان کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ بطور اداکارہ نہیں بلکہ پروڈیوسر کی حیثیت سے ہوا ہے تو جب بھی ان سے کردار یا کہانی کے بارے میں بات ہوئی تو وہ ہمیشہ پرجوش رہیں اور اسکرپٹ پر وہ خود بھی کام کرتی رہی ہیں تاکہ بہتر نتائج مل سکیں۔

    دانیال نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی لہذا اس کردار کے لیے انہوں نے اپنے کزن سے مدد لی اور اپنے بڑے بھائی علی ظفر سے بھی سیکھنے کا موقع ملا۔

    بارہواں کھلاڑی کے ہدایت کار عدنان سرور کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں پر فلمیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور عدنان کے نام پر ’شاہ‘ جیسی فلم ہے جو انتہائی کم بجٹ میں بنائی گئی تھی عدنان نے کئی مرتبہ انہیں کام کرنے کی مکمل آزادی دی جو بہت کم ہوتا ہے۔

    دانیال نے کہا کہ وہ 12 سے 15 گانوں پر کام کررہے ہیں، جنھیں وہ اس پراجیکٹ کے بعد مکمل کریں گے۔

    دانیال ظفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اداکاری اور گلوکاری میں سے گلوکاری کا انتخاب کریں گے اور اس بارے میں ان کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں کیونکہ ان کے دل سے تو موسیقی ہی نکلتی ہے۔

    اداکار و گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کرتے ہوئے زیادہ وقت نہیں ہوا اس لیے ممکن ہے کہ کچھ عرصے کے بعد وہ اداکاری کے بارے میں یہ کہہ سکیں، لیکن فی الحال وہ گلوکاری ہی کو بہتر جانتے ہیں۔

  • انوشکا نے  پہلی ملاقات میں شوہر ویرات کوہلی کیخلاف متکبرانہ رویہ کیوں اختیار کیا؟

    انوشکا نے پہلی ملاقات میں شوہر ویرات کوہلی کیخلاف متکبرانہ رویہ کیوں اختیار کیا؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار شوہر ویرات کرہلی کے خلاف متکبرانہ رویہ اختیار کیا تھا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات 2013 میں شیمپو کے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی جس میں دونوں ماڈلنگ کررہے تھے۔

    بھارتی میڈیا میں ماضی میں دئیے گئے انوشکا شرما کے انٹر ویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے-جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ کیا ویرات میرے گھر آئے تو میں کہوں گی ہاں، کیا وہ میرے دوست ہیں ، ہاں، کیا میں انہیں جانتی ہوں تو اس کا جواب ہے ہاں، لیکن یہاں اور بھی تفصیلات ہیں جنہیں لوگ نہیں جانتے۔

    انوشکا نے اس انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے ایک اشتہار میں اکٹھے کام کیا میں نے ان کے خلاف کچھ متکبرانہ رویہ اختیار کیا کیونکہ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ مغرور سمجھے جاتے ہیں لیکن جب میں ان سے ملی تو وہ بہت بردبار، ذہین اور ہنسی مذاق کرنے والے شخص نظر آئے۔

    انوشکا نے بتایا کہ اشتہار کی شوٹنگ تین دن تک جاری رہی اور دوسری رات میں نے اپنے نئے گھر کی خوشی میں دوستوں کو ڈنر پر بلالیا میں نے ویرات کو بھی دعوت دی اور یہیں سے ہماری دوستی شروع ہوئی۔

    واضح رہے کہ فلم اور کرکٹ کی اس جوڑی 11 دسمبر 2017 کو شادی کی تھی اور اب یہ دونوں کی ایک خوبصورت سی بیٹی ہے-