Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    نئی دہلی: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر ٹرین کی لائٹنگ ہٹ میں پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، جب کہ دو افراد باہر کھڑے ہو کر پہرہ دے رہے تھے یہ تمام ملزمان ریلوے کے الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازم ہیں۔

    ڈی سی پی (ریلوے) ہریندر سنگھ کے مطابق، واقعہ کی اطلاع 21-22 جولائی کی رات 3:27 بجے ملی۔ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن تھانے میں ایک خاتون نے فون کیا اور بتایا کہ اسے 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے بتایا کہ وہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر کھڑی ہے۔ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق 30 سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے 2 سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔ وہ ایک دوست کے ذریعے ملزم سے رابطے میں آئی، ملزم نے بتایا تھا کہ وہ ریلوے میں کام کرتا ہے اور اسے نوکری دلائے گا۔ اس کے بعد دونوں باتیں کرتے رہے۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق 21 جولائی کو ملزم نے متاثرہ کو فون کیا اور بتایا کہ اس نے نیا گھر لیا ہے اور اس کے بیٹے کی سالگرہ کی پارٹی بھی ہے، اس لیے وہ آجائے متاثرہ لڑکی 21 جولائی کی رات 10:30 بجے کیرتی نگر میٹرواسٹیشن پرمیٹرو سے نیچے اتری، جہاں سے ملزم اسے اپنے ساتھ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 میں بنی الیکٹریکل کے مینٹیننس اسٹاف کیلئے بنائی گئی جھونپڑی میں لے گیا جہاں 12:30 بجے کے بعد 2 ملزمان نے باری باری اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 2 ملزم باہر کھڑے پہرہ دیتے رہے-

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ملزمان میں ستیش کمار (35 سال)، ونود کمار (38 سال)، منگل چند (33 سال) اور جگدیش چند (37 سال) شامل ہیں ان میں سے ستیش متاثرہ کے رابطے میں تھا۔

  • قطر ورلڈ کپ: دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری

    قطر ورلڈ کپ: دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری

    قطر میں متوقع عالمی فٹ بال کپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی قطر ورلڈ کپ میں تقریبا چارماہ کا وقت باقی ہے لیکن جس رفتار سے فٹ بال شائقین ہوٹلوں میں ابھی سے اپنے لیے کمرے یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں اس سے لگتا ہے کہ ‘ قطر ورلڈ کپ 2022 ‘ کے موقع پر ہوٹلوں میں جگہ ملنا مشکل ہو جائے گا فٹ بال شائقین کی کوشش یہ لگتی ہے کہ فٹ بال کے ساتھ قطر کے علاوہ پڑوسی ملکوں بشمول متحدہ عرب امارات کی سیر کا بھی لطف اٹھائیں۔

    مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی برطانوی ہوٹل چین ‘ پریمئیر ان ‘ فٹ بال دیکھنےکےلیے قطر آنے والے متوقع شائقین کے لیے ابھی سے تیاریوں کو تیز کر چکی ہے العربیہ کے مطابق برطانوی ہوٹل چین کے ڈائریکٹر سائمن لی کا کہنا ہے کہ میزبانی کے میدان میں ہم ایک اور بڑے سیزن کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ معمول کی سیاحتی سرگرمیوں کے عروج کے دنوں میں ہی قطر ورلڈ کپ ہونے جارہا ہے۔’

    سائمن لی کےمطابق ‘ پریمئیر ان ‘ کے لیے بھی قطر ورلڈ کپ کے دنوں میں سرگرمی عروج پر ہوگی، جس کی شروعات ابھی سے ہو چکی ہیں۔ ہمارے ہوٹلوں میں لوگوں کی دلچسپی غیر معمولی ہوگی ، اس کے علاوہ کھانوں اور کھیلوں کی وجہ سے بھی ہمارے ہوٹل نمایاں اور اہم رہیں گے۔

    اگرچہ ورلڈ کپ قطر میں ہورہا ہوگا۔ لیکن یو اے ای فٹ بال شائقین کی آمدو رفت اور قیام و طعام کے ایک بہت بڑے اور کلیدی مرکز کے طور پر سامنے ہوگا۔ شائقین شٹل پروازوں کے ذریعے بھی قطر اور دبئی کے درمیان رش کر رہے ہوں گے۔ ہماری کمپنی تمام ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں تیزی دیکھ رہی ہے۔ حتٰی کے حال ہی میں کھلنے والی ‘پریمئیر ان’ کی ‘برشا ہائیٹس’ میں ستر فیصد بکنگ ہو چکی ہے۔

    ہم پہلے سے ہی ماہ نومبر کے لیے اپنے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں حالیہ چند ہفتوں سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے ہوٹل چونکہ ائیر پورٹس کے قریب تر ہیں اس لیے فٹ بال شائقین کے لیے دلکشی زیادہ رکھتے ہیں۔

    ایک تجزیہ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ 2022 کی آخری سہ ماہی متحدہ عرب امارات میں سیاحت کے عروج کے دن ہوں گے –

    قطر ورلڈ کی اس 28 دنوں تک جاری رہنے والی پر جوش سرگرمی کے دوران شائقین کے لیے بیس لاکھ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ ان ٹکٹوں میں سے بارہ لاکھ ٹکٹ اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔ فٹ بال شائقین دنیا بھر سے بالعموم اور مغربی دنیا کے ساتھ ساتھ عرب دنیا سے بالخصوص بڑی تعداد میں متوقع ہیں۔

  • ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

    ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

    ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی فارس کے شہر استھبان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے متعدد مقامات پر سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچا لیا جبکہ سیلابی پانی میں پھنس جانے والے 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

    ایران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اس بار کئی دہائیوں سے خشک سالی کے شکار ملک میں شدید بارشیں ہوں گی اور یہ بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث دریا کے کنارے بنی عمارات اور شاہراہوں کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سال 2019 میں ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کم از کم 76 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    امریکا میں دس سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے ریاست نیو یارک کی راک لینڈ کاؤنٹی میں رہنے والے مذکورہ شخص کو تقریباً ایک ماہ قبل فالج ہوا تھا۔

    نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا۔

    ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر پیٹریسیا روپرٹ کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہل خانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ قریبی رابطے تھے مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ راک لینڈ کا یہ رہائشی اس وائرس سے کب اور کہاں متاثر ہوا۔

    ہیلتھ کمشنر کے مطابق پولیو کا یہ کیس وائرس کی ایک کمزور قسم کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو دراصل بیرون ممالک میں استعمال ہونے والی ویکسین میں موجود ہوتا ہے جو کبھی کبھی انفیکشن بھی پیدا کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں اس ویکسین کا استعمال سال 2000 میں بند کر دیا گیا تھا۔

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق متعلقہ شخص آرتھوڈوکس یہودی کمیونٹی کا رکن ہے جس میں سال 2018 اور 2019 کے درمیان خسرے کی وبا بھیلی تھی۔ اس وبا کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ انتہائی کم افراد نے ویکسین لگوائی ہوئی تھی۔

  • چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاءبازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی موجود

    چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاءبازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی موجود

    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلاء باز نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرِن کے چاند پر قدموں کے نشان کی زبردست ویڈیو جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : ناسا میں جاری کی گئی ویڈیو میں دونوں خلاء بازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی چاند پر حیران کن طور پر واضح ہے۔


    ناسا نےبدھ کے روز چاند کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا آج اپولو کے چاند پر اترنے کی سالگرہ ہے جب انسانوں نے پہلی بار کسی دوسری سطح پر قدم رکھا تھا لُونر ریکونائسینس آربِٹر سے بنائی جانے والی ویڈیو میں خلاء بازوں کے قدموں کے نشان دِکھائی دیتے ہیں جو ابھی تک وہاں موجود ہیں ۔


    ناسا نے لکھا کہ اپولو 11 سب سے زیادہ جانا جانے والا مشن ہے لیکن اس سے قبل بھیجے جانے والے مشنز نے اس مشن کےلیے راہ ہموار کی جن میں روور اور سرویئر جیسے روبوٹِک مشنز سمیت اپولو 8، 9 اور10 کے عملے کے ساتھ بھیجے جانےوالے مشنز شامل ہیں،جن میں چاند کے مدار میں داخلے ہونے اور اس سے خارج ہونے کی آزمائش کی گئی تھی۔


    یہ آربِٹر2009 سےچاند کامطالعہ کر رہا ہے اور ایجنسی کے دیگر مشنز کی نسبت بہت زیادہ،1.4 پِیٹا بائیٹ حجم کا، ڈیٹا زمین پر بھیج چکا ہے کچھ اندازوں کے مطابق ایک پِیٹا بائیٹ 500 ارب معیاری پرنٹڈ صفحات کے برابر ہوتا ہے۔

  • برطانیہ میں 750 سال پرانے جہاز کا ملبہ دریافت

    برطانیہ میں 750 سال پرانے جہاز کا ملبہ دریافت

    ڈوسیٹ: برطانیہ کے ڈوسیٹ کے ساحل میں قرونِ وسطی کے ایک بحری جہاز کا ملبہ دریافت ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق ’مارٹر ریک‘ نامی جہاز کی باقیات 2020 میں خلیجِ پُول میں پہلی بار دریافت ہوا اس کا نام مارٹر ریک اس میں ملنے والے پیالوں کی وجہ سے رکھا گیا جس میں آٹے کے لیے اناج کو پِیسا جاتا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز میں لگی لکڑیوں کے چھلوں کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کم از کم 750 سال پُرانی ہیں۔ برطانیہ کے سمندروں سے 11ویں سے 14ویں صدی کے درمیانی عرصے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی جہاز کا کوئی ملبہ اب تک نہیں ملا –

    یہ جہاز اپنےجہاز کے ڈیزائن سے کِلنکر جہاز معلوم ہوتا ہے جس کو لکڑی کے پھٹوں کی تہہ پر تہہ لگا کر بنایا جاتا ہے۔جہاز میں استعمال کی جانے والی لکڑی آئرش اوک سے لی گئیں جن کو 1242 سے 1265 کے درمیان کاٹا گیا یہ بادشاہ ہینری سوم کا دور تھا۔

    رپورٹ کے مطابق شعبہ برائے ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اور اسپورٹ کی جانب سے مارٹر ریک کو اعلیٰ سطحی قانونی تحفظ دے دیا گیا ہے مارٹر ریک کی پہلی بار نشاندہی ٹریور اسمال نامی غوطہ خور نے کی جو گزشتہ 30 برس سے پُول میں ڈائیونگ چارٹر چلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ایک ملاح خاندان میں پیدا ہوئے انہوں نے جہازوں کے ملبے کی تلاش میں بطور کپتان سمندروں میں ہزاروں میل کا سفر کیا۔2020 کے موسمِ گرما میں انہوں نے ایک غیردریافت شدہ حادثے کی جگہ دریافت کی۔ انہیں اس جگہ پر غوطے کی اجازت دی گئی اور پھر جو ہوا وہ تاریخ ہے وہاں انگلینڈ کا قدیم ترین جہاز کا ملبہ دریافت کیا گیا۔

  • حیدرآباد،پی ٹی آئی کارکنوں کی پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش

    حیدرآباد،پی ٹی آئی کارکنوں کی پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش

    حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم، پی ٹی آئی کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیراؤ کر کے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جہاں حیدرآباد کے حیدرچوک پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست اور حمزہ شہباز کی کامیابی پر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور آصف زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔

    وہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی حیدر چوک پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور آصف زرداری کے خلاف نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے کارکن کی گاڑی کا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہو گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرتصادم کرنے والے افراد کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرکے حیدر چوک، قاضی عبدالقیوم روڈ اور اسٹیشن روڈ پر پولیس موبائل کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرتحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سےلاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اوردیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

    تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

    احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

  • امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    امریکا میں چلتی ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں دریائے صوفی پل پر سفر کرنے والی اورنج لائن ٹرین میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی وائرل ویڈیو میں ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کا اگلا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے ٹرین میں آگ بھڑکنے پر بہت سے مسافروں نے شعلوں سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگادی حکام کے مطابق تقریباً 200 مسافروں کو سب وے ٹرین سے باہر کودنا پڑا خوش قسمتی سے اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔


    نیویارک ٹائمز نے میساچوسٹس بے ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (ایم بی ٹی اے) کے ایک اعلیٰ اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ آگ اس وقت لگی جب ایک ٹرین سے دھات کا ٹائر ڈھیلا ہوا۔


    ایم بی ٹی اے کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع آج صبح اس وقت ملی جب وہ ویلنگٹن اور اسمبلی اسٹیشن کے درمیان پل پر آگے بڑھ رہی تھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات ملنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرتحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سےلاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اوردیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

    تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

    احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کےعہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کےخلاف سراپا احتجاج ہیں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں تھیں –

    عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی-

  • حرمین شریفین کی حرمت ایک سرخ لکیر ہے،اسکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،شیخ عبدالرحمٰن السدیس

    حرمین شریفین کی حرمت ایک سرخ لکیر ہے،اسکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،شیخ عبدالرحمٰن السدیس

    ریاض: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے حرمین شریفین اور مقدس مقامات سے متعلق ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے اور ان کی مکمل تعمیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    باغی ٹی وی : شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین کی حرمت سعودی عرب کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور جو لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے ان کی قومیت یا نوعیت کچھ بھی ہو۔

    ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

    ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے امور میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔صدارت عامہ حرمین شریفین کے امورمیں خود مختار ہے انہوں نے ان حفاظتی جرائم پر تعزیری سزائیں لاگو کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ہر ایک سے اس مذہبی اور قومی ذمہ داری میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

    اسرائیلی یہودی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد کرنے والے سعودی شہری کو گرفتارکرلیا گیا سعودی حکام کے مطابق پولیس نے یہودی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لئے مدد فراہم کرنے والے سعودی شہری کو گرفتارکرلیا شہری کا کیس سعودی پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جو اس مقدمے کی پیروی کریں گے۔ اسرائیلی صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا۔


    پولیس کا کہنا ہےکہ غیرمسلم کو مکہ مکرمہ میں داخلے میں مدد فراہم کرنا جرم ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی چینل کے لئے کام کرنے والے صحافی گل تماری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ مکہ کی سڑکوں اور اہم مقامات پر موجود تھا اسرائیلی صحافی جبل رحمت پر بھی چڑھ گیا تھا۔ سعودی قوانین کے مطابق مکہ کی سرزمین پر غیر مسلم نہیں آ سکتے اور اس کو یقینی بنانے کے لئے کئی جگہوں پر چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

    اسرائیلی صحافی نے واپسی پر اس رپورٹ کو شائع کیا تھا اسرائیلی صحافی کا کہنا تھا کہ مکہ کا دورہ کرنا اس کا دیرینہ خواب تھا اور اس کےگائیڈ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک اسرائیلی صحافی ہے-

    اسرائیلی صحافی نے تقریبا 10 منٹ کی ڈاکیومینٹری بنائی جسے ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا جبکہ صحافی کے ساتھ بظاہر ایک مقامی گائیڈ موجود تھا، جس کا چہرہ ویڈیو میں دھندلادیا گیا تاکہ پہنچان نہ ہوسکے گلِ تمرے کیمرے کے سامنے ہیبرو زبان میں آہستہ آواز کے ساتھ بولتے ہیں اور بعض اوقات وہ اپنی اسرائیلی شناخت چھپانے کے لیے فورا انگریزی زبان بولنا شروع کردیتے ہیں تاکہ اسکی شناخت نہ ہوسکے۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیر برائے علاقائی تعاون ایساوی فریج نے مکہ سے متعلق ایک اسرائیلی نیوز چینل 13 کی رپورٹ کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ صرف ریٹنگ کی خاطر اس رپورٹ کو نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ اور نقصان دہ تھا۔

    اسرائیلی صحافی نے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی کو یہ ویڈیو بری لگی ہو تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔ اس پوری کوشش کا مقصد مکہ کی اہمیت اور دین اسلام کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا تھا اور ایسا کرتے ہوئے مذہبی رواداری اور شمولیت کو فروغ دینا تھا۔