Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تقریری مقابلوں میں کمپیوٹر بھی انسان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار

    تقریری مقابلوں میں کمپیوٹر بھی انسان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار

    آئی بی ایم میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ’پروجیکٹ ڈیبیٹر‘ کے نام سے ایسا خودکار نظام تیار کرلیا ہے جو انسان سے تقریری مقابلہ کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اگرچہ اب تک کے تجربات میں یہ تقریری مقابلوں میں یہ کسی ماہر انسانی مقرر کو شکست تو نہیں دے سکا ہے لیکن اسے بنانے والوں کو امید ہے کہ کچھ عرصے کی مسلسل تربیت کے بعد ایسا بھی ممکن ہوجائے گا اس نظام پر گزشتہ کئی سال سے کام جاری ہے جبکہ اس کا پہلا عوامی مظاہرہ 2019 میں کیا گیا تھا۔

    اس نظام کی مزید تربیت کرکے بہتر بنانے کےلیے ماہرین نے ’نیچرل لینگویج پروسیسنگ‘ میں تحقیق کا ایک ذیلی شعبے’آرگیومنٹ مائننگ‘ سے استفادہ حاصل کیا ہےآرگیومنٹ مائننگ میں مصنوعی ذہانت (AI) والا کوئی نظام اِدھر اُدھر منتشر معلومات کو یکجا کرتا ہے اور ان کے درمیان ’منطقی تعلق‘ کا پتا لگاتا ہے۔

    تحقیقی مجلّے ’’نیچر‘‘ کے رواں ماہ 20 مارچ کے شمارے میں شائع شدہ مقالے کے مطابق، پروجیکٹ ڈیبیٹر کو 40 کروڑ خبروں کے ذریعے تربیت دے کر اس قابل بنایا گیا ہے کہ یہ 100 مختلف موضوعات پر انسان سے بحث یا تقریری مقابلہ کرسکتا ہے۔


    اگرچہ ’’پروجیکٹ ڈیبیٹر‘‘ اب تک اس قابل تو نہیں ہوا ہے کہ کسی ماہر انسانی مقرر کا مقابلہ کرسکے لیکن اس کا مشاہدہ کرنے والے بیشتر افراد (انسانوں) نے مختلف بحثوں کے دوران پروجیکٹ ڈیبیٹر کو اچھے نمبر دیتے ہوئے اس کی کارکردگی کو ’’خاصی مناسب‘‘ قرار دیا ہے۔

    پروجیکٹ ڈیبیٹر
    اس خودکار نظام کو تخلیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ ڈیبیٹر کی کارکردگی اور بھی بہتر ہوگی۔

    انہیں امید ہے کہ یہ نظام آئندہ چند سال بعد تقریری مقابلوں میں بھی انسان کو شکست دینے کے قابل ہوجائے گا۔

    کمپیوٹر سائنس میں ’’مصنوعی ذہانت‘‘ (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کا شعبہ ویسے تو لگ بھگ پچھلے 70 سال سے وجود رکھتا ہے لیکن حالیہ 30 برسوں کے دوران اس کی ترقی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

    آج زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت نہ صرف انسانوں کی مدد کررہی ہے بلکہ کئی طرح کے مقابلوں میں اپنے مدمقابل انسانوں کو شکست بھی دے چکی ہے-

  • صبا قمرہونے والے شوہرعظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

    صبا قمرہونے والے شوہرعظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان پر بھروسہ ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر صبا قمر نے تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں ہمسفر کے انتخاب اور شادی سے متعلق کیے گئے اعلان پر جہاں صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے ان کے اور ان کے ہونے والے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا وہیں دوسری طرف اداکارہ کی ایک مداح نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کردیے۔

    ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

    عظیم خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو برساتی کیڑے قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’لزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرواس کے بعد ہی میں آپ کی بات کا جواب دوں گا آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔

    عظیم خان نے کہا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے آپ دو ٹکے کی شہرت کے لیےکسی کی آنے والے کی زندگی برباد کرسکتے ہیں؟ جب کہ ہماری نیت یہ ہے کہ ہم نکاح کرکے اپنی زندگی گزاریں آپ کو یہ سب کرکے کیا فائدہ ہوگا؟

    عظیم خان نے کہا تھا کہ صبا کے گزرے ہوئے کل میں جو بھی تھا مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا نہ ہی صبا کو اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ میرے گزرے ہوئے کل میں کیا تھا، ہم ایک دوسرے کے آج اور مستقبل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    عظیم خان کے اس ردعمل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اُن کا ساتھ دیا تو وہیں اُن کی ہونے والی اہلیہ و اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

    صبا قمر نے عظیم خان کی پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تُم پر بھروسہ ہے ساتھ ہی اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

    صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی

    زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات پرصبا قمر کے ہونے والے شوہر کا ردعمل

  • کیا سائنسدانوں کو کائنات میں ’پانچویں قوت‘ کے آثار ملے ہیں؟

    کیا سائنسدانوں کو کائنات میں ’پانچویں قوت‘ کے آثار ملے ہیں؟

    جنیوا: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں ’شاید‘ ایک ایسے نئے بنیادی ذرّے کے شواہد ملے ہیں جو ’ممکنہ طور پر‘ کسی ’پانچویں قوت‘ کا نمائندہ بھی ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :سرن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ذرّاتی طبیعیات کے سب سے بڑے بین الاقوامی مرکز ’سرن‘ میں تقریباً 900 سائنسدانوں کی عالمی ٹیم کو یہ شواہد سرن میں نصب ’لارج ہیڈرون کولائیڈر بیوٹی‘ (LHCb) نامی ذرّاتی اسراع گر (پارٹیکل ایکسلریٹر) میں 2011 سے 2018 کے دوران کئی تجربات سے جمع ہونے والے ڈیٹا کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے بعد حاصل ہوئے۔

    تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’لیپٹوکوارک‘ (Leptoquark) نامی اس ذرّے کے حق میں ملنے والی شہادتیں ابھی اتنی مضبوط نہیں کہ انہیں پورے اعتماد سے اس نئے بنیادی ذرّے کی ’دریافت‘ قرار دیا جاسکے۔


    لیپٹوکوارک کی تازہ شہادتیں اگرچہ اتنی مضبوط ہیں کہ ان کے غلط ہونے کا امکان صرف 0.1 فیصد ہے، لیکن فزکس میں نئی شہادتوں/ ثبوتوں کو ’دریافت‘ قرار دینے کےلیے ان کے غلط ہونے کا امکان 35 لاکھ میں صرف ایک، یعنی 0.00002857142 فیصد، یا اس سے بھی کم ہونا چاہیے۔

    مانچسٹر اور سی ای آر این کے ایل ایچ سی بی کے ترجمان پروفیسر کرس پارکس کا کہنا ہے کہ ، اگر لیپٹو کوارک عالمگیریت کی خلاف ورزی کی تصدیق کردی جاتی ہے تو اس کے لئے ایک نئے جسمانی عمل کی ضرورت ہوگی ، جیسے نئے بنیادی ذرات یا تعامل کا وجود ،”-

    یونیورسٹی آف مانچسٹر اور سی ای آر این کے ایل ایچ سی بی کے ترجمان پروفیسر کرس پارکس کا کہنا ہے۔ "موجودہ LHCb ڈیٹا کو استعمال کرنے سے متعلقہ عملوں کے بارے میں مزید مطالعات جاری ہیں۔ ہم یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں گے کہ کیا وہ موجودہ نتائج میں دلچسپ اشارے کو تقویت دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ہم کائنات میں چار بنیادی قوتوں سے واقف ہیں جنہیں ہم نے بالترتیب قوتِ ثقل (گریویٹی)، برقناطیسی قوت (الیکٹرو میگنیٹک فورس)، کمزور نیوکلیائی قوت (وِیک نیوکلیئر فورس) اور مضبوط نیوکلیائی قوت (اسٹرونگ نیوکلیئر فورس) کے نام دے رکھے ہیں۔

    قوتِ ثقل کو چھوڑ کر باقی کی تینوں کائناتی قوتوں آپس میں یکجا کرنے کےلیے ’اسٹینڈرڈ ماڈل‘ کے نام سے ایک تھیوریٹیکل فریم ورک تقریباً 50 سال سے موجود ہے جو ان گنت تجربات و مشاہدات سے تصدیق کے بعد ذرّاتی طبیعیات میں ایک مستند نظریئے کا مقام بھی حاصل کرچکا ہے۔

    البتہ، سائنسدانوں کی اکثریت متفق ہے کہ اسٹینڈرڈ ماڈل صرف ایک ’کام چلاؤ‘ نظریہ ہے جس میں بنیادی نوعیت کی بہت سی خامیاں ہیں جنہیں دور کرکے اس نظریئے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    لیپٹوکوارک کی حالیہ شہادتوں کا تعلق ’بیوٹی کوارک‘ نامی ایک بنیادی ذرّے سے ہے جو نہایت اعلی توانائی کے ماحول میں وجود پذیر ہوتا ہے لیکن ایک سیکنڈ کے تقریباً 700 ارب ویں حصے میں ٹوٹ پھوٹ کر، یعنی انحطاط پذیر ہو کر الیکٹرون، میوآن اور ان کے اینٹی پارٹیکلز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

    اسٹینڈرڈ ماڈل کے مطابق، بیوٹی کوارک کے انحطاط سے تقریباً یکساں تعداد میں الیکٹرون اور میوآن بننے چاہئیں۔ یہی وہ بات ہے جسے ماہرین ’لیپٹون آفاقیت‘ (Lepton Universality) کہتے ہیں۔

    تاہم ’ایل ایچ سی بی‘ میں زبردست توانائی پر ’پروٹون بوچھاڑوں‘ میں تصادم سے بننے والے بیوٹی کوارکس کے انحطاط سے الیکٹرونوں کی تعداد، میوآنز سے زیادہ دیکھی گئی۔

    یہ شواہد پہلی بار 2014 میں سامنے آئے تھے لیکن تب اسٹینڈرڈ ماڈل سے مطابقت نہ رکھنے والی ان شہادتوں کے غلط ہونے کا امکان ایک فیصد (1%) تھا۔

    ’ایل ایچ سی بی‘ میں مزید تجربات کی تیاریاں جاری ہیں جو اس سال شروع ہو کر مزید کچھ سال تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گے۔ نئے تجربات میں بطورِ خاص ’لیپٹوکوارک‘ کے موجود ہونے یا نہ ہونے کے حتمی امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    البتہ، فی الحال ہم موجودہ شہادتوں کو امید افزا ضرور کہہ سکتے ہیں لیکن ’دریافت‘ قرار نہیں دے سکتے۔

    ماہرین کے نزدیک، بیوٹی کوارک کے انحطاط سے نسبتاً زیادہ تعداد میں الیکٹرون بننے کی وجہ ’لیپٹوکوارک‘ نامی ایک بنیادی ذرہ ہے جس کی پیشگوئی تو بہت پہلے سے موجود ہے لیکن اب تک ہم اسے دریافت نہیں کر پائے ہیں۔

  • زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات پرصبا قمر کے ہونے والے شوہر کا ردعمل

    زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات پرصبا قمر کے ہونے والے شوہر کا ردعمل

    سڈنی: اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے حال ہی میں تصدیق کی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر صبا قمر نے تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں ہمسفر کے انتخاب اور شادی سے متعلق کیے گئے اعلان پر جہاں صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے ان کے اور ان کے ہونے والے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا وہیں دوسری طرف اداکارہ کی ایک مداح نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کردیے۔

    خود پر لگے الزامات پر عظیم خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ن الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

    اپنے ویڈیو بیان میں عظیم خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو برساتی کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی موجودگی کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر تماشا لگانے کی کیا ضرورت ہے؟

    عظیم خان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے آپ دو ٹکے کی شہرت کے لیےکسی کی آنے والے کی زندگی برباد کرسکتے ہیں؟ جب کہ ہماری نیت یہ ہے کہ ہم نکاح کرکے اپنی زندگی گزاریں آپ کو یہ سب کرکے کیا فائدہ ہوگا؟

    عظیم خان نے کہا کہ صبا کے گزرے ہوئے کل میں جو بھی تھا مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا نہ ہی صبا کو اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ میرے گزرے ہوئے کل میں کیا تھا، ہم ایک دوسرے کے آج اور مستقبل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا آخری جواب ہے اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو، تب میں آپ کی بات کا جواب دوں گا، آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔

    دوسری جانب پاکستانی انٹرنیٹ اور شوبز انڈسٹری پر نئی جوڑی بن کر اُبھرنے والی صبا قمر اور عظیم خان کی جانب سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار نئی معنی خیز پوسٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے جنہیں مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ان دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ بھی دی جا رہی ہے۔

    صبا قمر اور عظیم خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے عظیم خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’اس وقت ہمیں صرف آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، بہتری کی امید کرنی چاہیے جبکہ عظیم خان کی جانب سے آسٹریلیا سے جَلد پاکستان آنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب صبا قمر نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’انہوں نے سب کچھ اللّٰہ کے سپرد کر دیا ہے، ہم سب صرف دعا کر سکتے ہیں-

    واضح رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ بہت جلد عظیم خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

    صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی

  • صدارتی ایوارڈ برائے حُسنِ کارکردگی: سکینہ سموں کی تنقید پر اداکارہ ریشم کا شدید ردعمل

    صدارتی ایوارڈ برائے حُسنِ کارکردگی: سکینہ سموں کی تنقید پر اداکارہ ریشم کا شدید ردعمل

    صدارتی ایوارڈ برائے حُسنِ کارکردگی اپنے نام کرنے والی اداکارہ ریشم نے سینئر اداکار سکینہ سموں کی تنقید پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مکمن ہوسکتا ہے کہ میں کوئی بھی اعزاز حاصل کرنے کی حقدار نہ ہوں لیکن جس طرح کی رائے ہمارے سینئر اداکار اپنے جونیئر فنکاروں کے لیے رکھ رہے ہیں کیا وہ درست ہے؟‘

    ریشم نے کہا کہ سینئر اداکار تو اپنے جونئیر اداکار کی محنت کو سراہتے ہیں اُن کے لیے اپنا دل بڑا رکھتے ہیں لیکن یہاں تو سینئر کے ہاتھوں جونیئر اداکاروں کی جدوجہد اور محنت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

    اُنہوں نے سینئر اداکارہ سکینہ سموں کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سکینہ جی کو بہت سے اعزازات سے نوازے۔

    ریشم نے مزید کہا کہ جب کوئی انسان کسی دوسرے انسان کو نیچے دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو حقیقت میں وہ دوسروں کے سامنے اپنا کردار ظاہر کر رہا ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ سکینہ سموں نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حُسنِ کارکردگی ملنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا –

    سینئر اداکارہ نے کہا تھا کہ مجھے صدارتی اعزاز حاصل کرنے کے مقام تک پہنچنے کے لیے 40 سال لگے جبکہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ حکومت پاکستان نے علی ظفر اور ریشم جیسے فنکاروں کو اتنے بڑے صدارتی اعزاز سے نوازا میری نظر میں علی ظفر اور ریشم صدارتی اعزاز حاصل کرنے کے حقدار نہیں۔

    علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینے پر سکینہ سموں برہم

  • بنگلہ دیش میں مودی کے دورے کےخلاف احتجاج کے باعث فیس بک نے سروسز بند کر دیں

    بنگلہ دیش میں مودی کے دورے کےخلاف احتجاج کے باعث فیس بک نے سروسز بند کر دیں

    دنیا بھر میں مقبول و معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیس بک’ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس کی سروسز مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کے باعث بند کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مذہبی سیاسی جماعتوں سے منسلک ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے، جس دوران پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کی طرف سے فیس بک کی بندش سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا تاہم ماضی میں اس نے احتجاج اور مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔

    گزشتہ روز چٹاگونگ شہر میں مظاہرین کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر مبینہ حملے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے حفاطت اسلام کے 4 کارکنان ہلاک ہوگئے تھے۔

    دارالحکومت ڈھاکا میں گزشتہ پولیس نے جھڑپوں کے دوران مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ربر کی گولیاں استعمال کیں جس سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

    فیس بک نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش میں ہماری سروسز کی بندش سے آگاہ ہیں، ہم صورتحال کو مزید سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیں جلد از جلد سروسز کی مکمل بحالی کی امید ہے۔

    فیس بک نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں جس طرح اس کی سروسز بند کی گئیں اسے اس پر سنگین خدشات ہیں حالانکہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے مواصلات کا موثرنظام ضروری ہے۔

    گزشتہ روز ہفتہ کو حفاظت اسلام اور دیگر مذہبی گروپوں کے ہزاروں کارکنان نے چٹاگونگ اور ڈھاکا کی سڑکوں پر اپنے حامیوں کی ہلاکت کے خلاف مارچ کیا۔

    چٹاگونگ میں ریلی میں شریک گروپ کے سیکریٹری عزیزالحق نے بتایا کہ ‘پولیس نے ہمارے پرامن حامیوں پر فائرنگ کی اور ہم اپنے بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی چٹاگانگ میں پولیس کی فائرنگ پر تنقید کی-

    حفاظت اسلام نے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کے لیے آج مورخہ 28 مارچ یعنی اتوار کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی گزشتہ عالمگیر کورونا وبا کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر جمعہ کے روز ڈھاکا پہنچے تھے وہ بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سالہ جشن میں شرکت کے لیے دو روزہ دور کر رہے ہیں۔

  • پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان    از: طہ منیب

    پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان از: طہ منیب

    پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان از طہ منیب

    چند روز قبل عثمان رضا جولاہا صدر والنٹیئر فورس پاکستان کی دعوت پر انسٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جس میں وفاقی وزیر علی محمد خان ، ترجمان پنجاب حکومت سیمابیہ عارف، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان فرخ ڈال، صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی سمیت متعدد یوتھ قائدین شریک ہوئے۔

    قومی یکجہتی کے عنوان پر ملک کے طول و عرض سے نوجوان شریک تھے۔ بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا سمیت کشمیر سے نوجوان قیادت نے اپنے مسائل بتانے کے ساتھ ساتھ انکے حل پر زور دیا۔

    راقم نے قیام پاکستان کی بنیاد یوم پاکستان کی روداد اور نظریہ پاکستان کی اہمیت کو یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا کہ یہ دو قومی نظریہ ، نظریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان تھا جسکی بنیاد پر یہ ملک لا الہ الااللہ کے نظام اور اسکے احکامات کی تعمیل کیلئے حاصل کیا۔ آج ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کی حالت زار اس نظریہ کی حقانیت پر دلالت کرتی ہے۔

    جہاں ایک سال قبل متنازعہ شہریت بل میں لاکھوں مسلمان سڑکوں پر جبکہ ہزاروں طلباء نیو دہلی میں لاٹھیوں اور گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔ چند دن پہلے ایک مسلم بچہ مندر میں پانی پینے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا جبکہ بابری مسجد، گجرات فسادات سمیت ہند میں مسلم کش فسادات کی ایک تاریخ ہے۔

    جب یہ نظریہ کمزور پڑا تو ہمارا ملک دولخت ہو گیا جہاں کل مودی نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کے قیام کی جدوجہد میں شرکت کی وجہ سے اپنی گرفتاری کا حوالہ دیا اور اس سے قبل اندرا گاندھی نے بھی انڈین پارلیمنٹ میں اپنی فاتحانہ تقریر میں نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبونے کی بات کی تھی۔

    دوسری طرف ہزاروں پڑھے لکھے پی ایچ ڈی ، ایم فل ، انجینئرز کشمیری نوجوانوں کا پچھلی ایک دہائی میں تکمیل پاکستان کی جنگ میں پیش کیا گیا مقدس خون پاکستانی ارباب اختیار کے سامنے سوال بن کر کھڑا ہے۔

    پاکستان کی یوتھ پاکستان کا مستقبل ہے ، یوتھ اگر نظریہ پاکستان کے سبق کو یاد کرے اور اس پر عمل پیرا ہو تو یہ ارباب اختیار کو بھی نظریہ پاکستان پر کھڑا کر سکتی ہے۔ یہ نظریہ پاکستان ہی ہے جو ہماری سالمیت اور بقا کا ضامن ہے۔

  • شرمپ سموسہ بنانے کی ترکیب

    شرمپ سموسہ بنانے کی ترکیب

    شرمپ سموسہ

    وقت : 35سے 40منٹ

    تعداد : 4 سے 6

    اجزائے ترکیبی مقدار
    درمیانے شرمپ (خول سمیت یا صاف) 2½ گرام
    تیل (تلنے کے لئے) 2کپ
    پیاز (باریک کٹے ہوئے) آدھا کپ
    ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1سے 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    خشک دھنیا (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    سموسہ پٹی 12سے 15 عدد
    سادہ آٹا 2کھانے کے چمچ
    سجاوٹ کے لئے:
    تازہ پودینہ 1چھوٹی گٹھی
    لیمو ں کے قتلے 6سے8 ٹکڑے

    طریقہ کار:
    شرمپ کو 2سے 3 منٹ تک ابالیں اور انہیں بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ابلے ہوئے شرمپ کو باؤل میں ڈالیں۔ پیاز، ہرادھنیا، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ، خشک دھنیا پاؤڈر اور لیمن جوس ڈال کر نرمی سے مکس کریں۔ 3کھانے کے چمچ پانی لے کر اس میں آٹا مکس کرکے پتلا پیسٹ بنا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک سموسہ پٹی لیں ایک چمچ شرمپ کا آمیزہ اس میں ڈال کر اسے بندکردیں تاکہ مکسچر باہر نہ آئے۔ مثلث کی شکل کے سموسے بنا کرانہیں آٹے کے پیسٹ سے جوڑ دیں۔ اسی طرح تمام سموسے تیارکرلیں۔ کڑاہی میں 3سے 4سموسے گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کڑاہی سے نکال کر انہیں کچن ٹشو پر خشک کریں۔ پودینے کے پتے ڈش میں بچھا کر ان پرسموسے رکھیں۔ لیموں کے قتلے اور پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ زیادہ دیر تک فرائی نہ کریں اس طرح شرمپ سخت ہوجائیں گے۔

  • انسٹاگرام اسٹوریز  پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش

    انسٹاگرام اسٹوریز پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش

    فسین بک کی مقبول فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسٹوریز پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : یہ سب جانتے ہیں کہ انسٹاگرام فی الحال اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے صارف کو 8 ایموجیز پیش کرتا ہے تاہم جلد ہی صارفین کے لیے انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کے لیے مزید اسٹیکرز متعارف کروا دیئے جائیں گے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسٹالیک ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کے مختلف اسٹیکرز کی آزمائش کر رہا ہے۔

    انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کے اظہار کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جن میں کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کسی بھی صارف کی انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کا اظہار کرپائے گا۔

    ویڈیو میں انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے 4 مختلف کیٹگریز کے اسٹیکرز (ہیپی، لوو ، فنی اور سیڈ) دیکھے جا سکتے ہیں، اور ہر کیٹگری میں مزید 5 اسٹیکرز شامل ہیں۔

    تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے یہ اسٹیکرز کب متعارف کروائے جائیں گے۔

  • سجل علی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں؟

    سجل علی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی کے ٹوئٹر پر چرچے یہاں تک کہ اداکارہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں-

    باغی ٹی وی :سجل علی نے گزشتہ روز اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ ایک قریبی دوست عمیر قاضی کے سنگیت کی محفل میں شرکت کی اور اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کیں جوکہ ان کے مداحوں کو بہت پسند آئیں اور کچھ ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    سجل کے مداحوں نے سجل کی ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر دلچسپ کیپشنز کے ساتھ شئیر کیا جس کے بعد ہیش ٹیگ سجل علی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔


    ایک صارف نے اس ٹوئٹر ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے اداکارہ سجل کا موازنہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کو مہنگی عالیہ بھٹ دیکھنی ہے تو سجل کو دیکھیں۔


    https://twitter.com/PARILikePEARL/status/1375771615397576705?s=20


    https://twitter.com/Oreo_xxlover/status/1375721265772650497?s=20

    کورونا ایس و اپیز کی خلاف ورزی پرصبور اور سجل علی سمیت دیگر لوگوں کو تنقید کا سامنا