Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسٹرنگز بینڈ کےٹوٹنےسے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا اسکے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی  فرحان سعید

    اسٹرنگز بینڈ کےٹوٹنےسے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا اسکے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی فرحان سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے معروف بینڈ اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر کہا کہ بینڈ کے ٹوٹنے سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : گلوکار فرحان سعید نے ’اسٹرنگز‘ کے ٹوٹنے پر انستاگرام اسٹوری میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں اس سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہے لیکن بینڈ کے ٹوٹنے کی کئی وجوہات ہوں گی۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں فرحان سعید نے کہا کہ میں بس ’اسٹرنگز‘ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں آپ نے پاکستانی موسیقی کیلئے جو کیا وہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے 1980 کی دہائی کے اختتامی سال کے دوران وجود میں نے والے بینڈ کو اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل کالج کے دنوں میں ہی دھوم مچانے والے اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔

    33 سال بعد معروف پاکستانی میوزیکل بینڈ اسٹرنگزٹوٹ گیا

  • بھارتی شو ’دی کپل شرما شو‘ کی جلد ہی نئے انداز کے ساتھ اسکرین پر واپسی

    بھارتی شو ’دی کپل شرما شو‘ کی جلد ہی نئے انداز کے ساتھ اسکرین پر واپسی

    کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے پر بند کیا جانے والا معروف بھارتی شو ’دی کپل شرما شو‘ کا مئی سے نئے انداز میں دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی سے کپل شرما نئے انداز سے اپنے شو میں واپسی آنے والے ہیں تاہم مئی کے مہینے میں کونسی تاریخ میں آغاز کیا جائے ان حتمی تاریخوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    کپل شرما شو کاحصہ رہنے والے کامیڈین کرشنا ابھیشک کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نئے انداز سے نئے سیٹ پر شو کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شو میں اس مرتبہ متعدد نئی چیزیں شامل کی جائیں گی اور شو میں نئے لوگ بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ جنوری میں بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہوا اور شو انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ فروری سے اس شو کو بند کردیا جائے-

    کپل شرما شو کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے شو کی ابتدا میں پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس کا حصہ تھے جبکہ شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک ، مومل شیخ سمیت دیگر شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

  • شادی میں نہ بلانے کے شکوے پر پریانکا چوپڑا کا مداح کو دلچسپ جواب

    شادی میں نہ بلانے کے شکوے پر پریانکا چوپڑا کا مداح کو دلچسپ جواب

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مداح کے شادی میں نہ بلانے کے شکوے پر دیا گیا دلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا نے’ آسک می اینی تھنگ کا سیشن رکھا سیشن کے دوران سنتوش پٹنیک نامی مداح نے پریانکا سے شکوہ انداز میں سوال کیا کہ انہیں کیوں 2018 میں پریانکا اور نک نے شادی پر مدعو نہیں کیا؟ دراصل میں ان دنوں جودھ پور کے آس پاس ہی تھا۔


    پریانکا نے مداح کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ مجھے معاف کیجیے گا سنتوش پٹنیک، میں آپ کو نہیں جانتی شاید یہ ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

  • آن لائن گیم پب جی ایک ارب ڈاؤن لوڈز کیساتھ  دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز کی دوڑ میں شامل

    آن لائن گیم پب جی ایک ارب ڈاؤن لوڈز کیساتھ دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز کی دوڑ میں شامل

    ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمزچینی کمپنی ٹیک جائنٹ ٹینسنٹ کے مطابق ان کے موبائل فون گیم پب جی موبائل نے چین کے باہر مجموعی طور پر ایک ارب ڈاؤن لوڈز کے سنگِ میل عبور کرلیا جس کے بعد آن لائن گیم پب جی دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز میں شامل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق پب جی موبائل، پلیئر ان نون کے بیٹل گراؤنڈز کا موبائل ورژن ہے، جس میں پلیئرز کا ایک گروہ، ایک دوسرے سے اس وقت تک لڑتا رہتا ہے جب تک صرف ایک کھلاڑی باقی نہیں رہ جاتا ہے یہ آن لائن گیم اس وقت سے مقبول ہے جب اسے 3 برس قبل 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

    پب جی موبائل کے ڈاؤن لوڈز کے حالیہ اعداد و شمار کے بعد یہ اب کلو گیمز کے سب وے سرفر اور کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے کینڈی کرش ساگا سے پیچےرہ گیا ہے۔

    ڈیٹا اینالیٹکس فرم سینسر ٹاور کے مطابق مذکورہ دونوں گیمز کھیلنے میں آسان ہیں اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہے۔

    نیکو پارٹنرز کے تجزیہ کار نے کہا کہ پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاؤن لوڈز کا مطلب ہے کہ اس جیسے دیگر گیمز بھی اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں۔

    ٹینسینٹ جو ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمز کمپنی ہے جس کا چین میں اسی طرح ایک اور گیم ہے جو پیس کیپر ایلیٹ کہلاتا ہے۔

    یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آگیا ہے جب ٹینسینٹ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ چوتھی سہ ماہی میں ان کے آن لائن گیمز ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں ویڈیو گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہے۔

    کمپنی کے مطابق ان کے 2 ہٹ گیمز اونر آف کنگز اور پب جی موبائل، اسی سہ ماہی میں چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بالترتیب ٹاپ رینکنگز میں رہے۔

  • پرینیتی چوپڑا کی فلم آن لائن لیک ہوگئی، پروڈیوسرزکو بڑے مالی نقصان کا خدشہ

    پرینیتی چوپڑا کی فلم آن لائن لیک ہوگئی، پروڈیوسرزکو بڑے مالی نقصان کا خدشہ

    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم ‘سائنا’ سینما گھروں میں ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں بعد یہ فلم ٹیلی گرام اور مووی رولز جیسے پلیٹ فارم پر ایچ ڈی کوالٹی میں آن لائن لیک کردی گئی جہاں سے یہ ٹورنٹ سائٹس کا ہدف بن چکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلم کے لیک ہونے کی وجہ سے پروڈیوسرزکو بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ اس سے فلم کی باکس آفس پر کمائی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی بھارتی فلم اس طرح سے آن لائن لیک ہوئی ہو اس سے قبل گاڈزیلہ بمقابلہ کانگ ، ممبئی ساگا ، روحی ، بمبئی بیگم جیسی متعدد فلمیں اسی طرح لیک ہو چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم ‘سائنا ‘ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اس میں ان کے کردار کو پرینیتی چوپڑا نے نبھایا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرینیتی چوپڑا کی فلم سائنا کا پہلا پوسٹر شیئر کیا گیا تو اسے سوشل میڈیا صارفین اور بیڈ منٹن کے شائقین کی جانب سے بھر پور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا دراصل فلم کے پوسٹر میں ایک بنیادی غلطی ہے کہ شٹل کاک کو ہاتھ اوپر کر کے اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم بیڈمنٹن میں ایسا نہیں ہوتا۔بیڈمنٹن کھلاڑی ہاتھ نیچے کر کے قدرے الگ طریقے سے شٹل کاک کو ہٹ کرتے ہیں جبکہ اس طرح ٹینس کے کھلاڑی گیند کو ہٹ کرنے کے لیے یہ انداز اپناتے ہیں۔

    تاہم اس پوسٹر پر ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ یہ سائنا نہیوال کی بائیوپک ہے یا ثانیہ مرزا کی؟ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوسٹر بنانے والا شخص ٹینس کا شوقین ہے۔

    پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ’سائنا‘ کا پوسٹر تنقید کی زد میں

  • موٹرولا نے جی سیریز کے 2 مِڈ رینج موبائل فون لانچ کر دیئے

    موٹرولا نے جی سیریز کے 2 مِڈ رینج موبائل فون لانچ کر دیئے

    موٹرولا نے گزشتہ ماہ ای اسیریز کے انٹری لیول فون کے بعد اب جی سیریز کے 2 مِڈ رینج موبائل فون بھی متعارف کرا دیئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹو جی-50 بظاہر موٹو جی-10 جیسا ہے جبکہ موٹرولا ایج ایس کو ری برانڈ کرکے موٹو جی-100 کا نام دیا گیا ہے جو رواں برس کے آغاز میں چین میں لانچ ہوا تھا۔


    موٹو جی-50 کا ریکٹینگولر کیمرا ایزل ہے جس میں ٹرپل سینسر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

    موٹو جی-50

    اس کا آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل ساڑھے 6 انچ کا ہے، جس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز اور ریزولوشن 720پکسلز ہے۔

    موٹو جی- 100

    موٹو جی -100 کا ڈیزائن موٹرولا ایج ایس جیسا ہے اس کا فنگر پرنٹ اسیکینر موجود ہے جبکہ بیک پر کواڈ-کیمرا سینسر سیٹ اپ موجود ہے۔

    ڈسپلے میں جی-100 کی آئی پی ایس ایل سی ڈی 6.7 انچ کی ہے اور اس کا پکسل ریزولوشن 2520×1080 ہے موٹو جی -100 ، ایچ ڈی آر 10 سپورٹ سے لیس ہے اور برائٹنس 560 نٹس ہے۔

    موٹرولا کے یہ دونوں موبائل واٹر ریزیسٹنٹ لیکن ان میں آئی پی ریٹنگ موجود نہیں ہے۔

    موٹو جی-50 میں اسینپ ڈریگن 480 فائیو جی چپ سیٹ موجود ہے، اس کے ساتھ ہی اس کی جی پی یو بھی جی-10 سے بہتر ہے۔

    جی-50 ، 4 جی بی ریم اور 64 جی یا 128 جی بی آن بورڈ اسٹوریج سے لیس ہے۔

    موٹو جی 100 میں کوال کوم اسنیپ ڈریگن 870 موجود ہے اور اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود ہے۔

    دونوں ہینڈ سیٹس اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہیں اور ان میں ایک نیا یوزر انٹر فیس بھی موجود ہے جو MY UI کہلاتا ہے۔

    موٹو جی 50 میں بیک پر ٹرپل سینسر کیمرا موجود ہے، ساتھ میں 48 میگا پکسل مین سینسر، 5 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سینسر موجود ہے۔

    سیلفیز کے لیے موٹو جی50 میں 13 میگا پکسل کا سنگل سینسر کیمرا بھی موجود ہے۔

    دوسری جانب جی100 میں کواڈ سینسر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے، 16 میگا پکسل کا وائیڈ سینسر موجود ہئ جو فیز-ڈیٹیکٹ آٹوفوکس کی صلاحیت رکھتا ہے ساتھ ہی 2 میگا پکسل کا فکسڈ-فوکس ڈیپتھ سینسر اور ایک ٹی او ف سینسر موجود ہے۔

    سیلفی کیمرا میں 16 میگا پکسل سینسر اور ایک 8 میگا پکسل 100 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا موجود ہے۔

    موٹرولا کے دونوں نئے موبائل فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری، فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

    موٹرولا کی بلاگ پوسٹکے مطابق موٹو جی 50 آئندہ چند ہفتوں میں یورپی مارکیٹس میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 250 یورو (45 ہزار 473 روپے ہوگی)۔

    جی 100 کی قیمت چین میں 305 ڈالر ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹس میں ممکنہ طور پر 499 ڈالر (77 ہزار روپے) ہوگی۔

  • حسینہ معین کی وفات مُلک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے    مہوش حیات

    حسینہ معین کی وفات مُلک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈستری کی نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مصنف و ڈرامہ نگار حسینہ معین کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس انہیں زندگی بھر رہے گا۔

    باغی ٹی وی : تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حسینہ معین کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ معین کی وفات مُلک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ان کے ڈراموں میں خواتین کی نقش نگاری خاصی حیران کُن تھی جو اب ہمیں ڈراموں میں نظر نہیں آتی۔


    مہوش حیات نے حسینہ معین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ معین کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس مجھے زندگی بھر رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حسینہ معین دل کا دورہ پڑنے سے 79 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئی تھیں حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔

  • کورونا میں مبتلا آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل

    کورونا میں مبتلا آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل

    کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا تھا اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں چھت پر چائے کا مگ تھامےکورونا تجربے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں اداکارہ نے دکھی لہجے میں کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران نہ کسی چیز کو چکھ سکتی ہیں نا ہی سونگھ سکتی ہیں، وہ اس دوران اپنے دوستوں، اپنی روزمرہ زندگی اور خاص طور پر اپنے اہل خانہ کو مس کررہی ہیں۔

    دوسری جانب اتنی ہی دیر میں اداکارہ کی والدہ کی آواز آتی ہے اور وہ نیچے سے ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے سنی جاسکتی ہیں۔

    بعد ازاں آمنہ الیاس جب اپنی والدہ کو اپنے پاس آنے یا ان کے پاس جانے کا کہتی ہیں تو کوویڈ مثبت ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ بھی ان کو جھڑکتے ہوئے اندر جانے کا کہہ دیتی ہیں جس پر منہ کہتی ہیں انہیں اس یعنی قرنطینہ والی زندگی سے نفرت ہے-

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران، باہر نکلنے لوگوں سے ملنے اور اہل خانہ کو گلے لگانے کا لالچ، لیکن دور رہیے ناکہ اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

    آمنہ الیاس بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئیں

  • ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کر دی

    ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کر دی

    معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آنے کے بعدآئی فون، آئی پیڈ اور اسمارٹ گھڑیوں کے لیے ایک ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فونز اور آئی پیڈز کے لیے آئی او ایس 14.4.2 اور اسمارٹ گھڑیوں کے لیے واچ او ایس 7.3.3 کی ایمرجنسی اپ ڈیٹ دی ہےایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں خامی گوگل کے تھریٹ اینالیسز گروپ نے تلاش کی ہےاور یہ براہ راست ایپل کے ویب کٹ براؤزر انجن میں موجود ہے۔

    اس حوالے سے اپنے دیئے گئے بیان میں ایپل کا کہنا ہے کہ اس خامی کا بہت تیزی سے ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اس لیے ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کی گئی ہے تاہم ابھی ایپل کی جانب سے اس خامی کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں مگر ایسی خامیاں اکثر صارفین کو ایسی سائٹس پر منتقل کرتی ہیں جہاں ان کی معلومات اور ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

    اس خامی کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایپل نے پرانی ڈیوائسز یعنی آئی فون5s، آئی فون 6، آئی فون 6پلس، آئی پیڈ ائیر، آئی پیڈ منی2، آئی پیڈ منی 3 اور آئی پوڈ ٹچ (چھٹی جنریشن) کے لیے بھی آئی او ایس 12.5.2 ریلیز کیا ہے۔

    اس لیے اگر آپ کسی بھی سنگین سیکیورٹی مسئلے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنا آپریٹنگ سسٹم فوراً اپ ڈیٹ کر لیں۔

  • فیس بک پلیٹ فارم اور انسٹاگرام پر بطورعطیہ جمع کی گئی رقم پانچ ارب ڈالرتک جا پہنچی

    فیس بک پلیٹ فارم اور انسٹاگرام پر بطورعطیہ جمع کی گئی رقم پانچ ارب ڈالرتک جا پہنچی

    سان فرانسسكو: دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے لوگوں اور تنظیموں نے پانچ ارب ڈالر کا عطیہ جمع کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک نے باضابطہ طور پر اپنےمرکزی پلیٹ فارم، اس کے ٹولز اور انسٹاگرام پر 12 ماہ کے دوران پانچ ارب ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کی تصدیق کی ہے بالخصوص فیس بک کی جانب سے کورونا وبا کے دوران لوگوں کی غیرمعمولی مدد کی گئی ہے

    اس ضمن میں فیس بک نے کئی طرح کے ٹولز متعارف کرائے ہیں جو مختلف تنظیموں کو فنڈ جمع کرنے میں مدد دیتے ہیں فیس بک کے مطابق ماحولیاتی اور انسانی عوام کی بنا پر اس نے عطیہ اور عطیہ کنندگان پر خصوصی توجہ رکھی ہے صرف 2020 میں کورونا وبا میں لوگوں کی مدد کرنے کے ضمن میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کی گئی ہے۔