Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دعوت فکر ہے یاران نکتہ دان کے لیے

    دعوت فکر ہے یاران نکتہ دان کے لیے

    سلام،سفیر سری لنکا۔۔۔جنرل(ر)سعد خٹک
    (تحریر،علی عمران شاہین)
    ……..
    سری لنکا میں مسلم خواتین کے نقاب لینے پر پابندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد مسلم دنیا نے حسب روایت اسی بے حسی بلکہ بہرے اندھے گونگے پن کا مظاہرہ کیا جیسا وہ طویل عرصے سے امت کے ہر چھوٹے بڑے دکھ درد پر کرتی آئی ہے۔ لیکن اسی دوران جب سری لنکن حکومت صاف کہہ چکی تھی کہ مسلم خواتین کے نقاب اور مسلم مدارس پر پابندی کا فیصلہ ہو چکا ہےاور اسے فقط پارلیمان سے روایتی منظوری کی ضرورت ہے،دنیائے اسلام سے پہلی اور واحد آواز سری لنکا میں متعین پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر)سعد خٹک کی سنائی دی جنہوں نے سری لنکن حکومت کو اس فیصلے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیااور سری لنکن حکومت کوویڈ 19کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہی ہے مقامی حکومت کا عام مسلمانوں پر دہشت گردی کی روک تھام کے نام پر نقاب پر پابندیاں لگانا یہاں اور دنیا بھر کے اہل اسلام کے لئے تکلیف کا باعث اور مسلم اقلیت کے بنیادی انسانی حقوق چھیننے کے مترادف ہوگا۔اس سے دنیا میں انسانوں کی باہم نفرت اور تقسیم میں اضافہ ہوگا۔۔۔۔۔(انہوں نے ساتھ ہی سری لنکا کی مسلم خواتین کے پردے پر پابندی لگانے کے حوالے سے بی بی سی کی شائع کردہ خبر بھی شئیر کی)
    ٹوٹر پر بیان جاری کرنے کے بعد دوسرے دن پاکستانی سفیر نے سری لنکا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور ان کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا اور ان کو بتایا کہ سری لنکن حکومت کی اس طرح کی پالیسیوں سے پاکستانی عوام میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس عمل کی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے۔
    سعد خٹک کی سری لنکن وزیر خارجہ سے ملاقات کے تھوڑی دیر بعد ہی سری لنکا کی حکومت کی جانب سے حیران کن بیان جاری ہوا جس میں ایک سینئر سری لنکن وزیر اور وفاقی کابینہ کے ترجمان کہیلیا رمبوک ویلا نے کہا کہ سری لنکا کی حکومت کو مسلم خواتین کے پردے پر پابندی عائد کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور یہ کہ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ مکمل اتفاق رائے اور قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیاجائے گا اور تمام فریقوں کو اس پر اعتماد میں لیا جائے گاـ
    اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ لنکن حکومت کے ہفتہ وار مشاورتی اجلاس میں یہ معاملہ سرے سے زیر بحث ہی نہیں آیا۔
    یاد رہے کہ سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویرا سیکرا نے 13 مارچ کو اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے کابینہ کے ایک حکم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کی رو سے سری لنکا میں برقعہ پر مستقل پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ 1000 کے قریب مسلم مدارس بھی بند کر دئیے جائیں گے ۔ کابینہ کا یہ حکم پارلیمان میں پیش کیا جائے گا اور رسمی کارروائی کے بعد یہ پابندی عائد کر دی جائے گی۔ مسلم ممالک کی نمائندہ سمجھی جانے والی تنظیم او آئی کے رکن
    57 ممالک میں سے پاکستان کے سفیر وہ پہلے اور واحد عہدے دار تھے جنہوں نے سری لنکا کی مسلمان ماؤں بہنوں کی عصمت اور عزت کے لئے آواز بلند کی اور اس پر شاندار کامیابی حاصل کی یہاں یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے میجر جنرل(ر)سعد خٹک کی کوششوں سے ہی سری لنکا میں کرونا سے فوت ہونے والے مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق تدفین کی اجازت ملی ورنہ سری لنکن حکومت نے مسلمانوں کو بھی ان کی میتیں جلوانے پر مجبور کر رکھا تھا اور یہ کام حکومت خود اپنی نگرانی میں کرتی تھی اور مسلمانوں کی میتیں بھی ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کی جاتی تھیں۔اس ضمن میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہےکہ جب حال ہی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے دورے پر گئے تو وہاں کی حکومت نے مسلم پارلیمنٹرینز کو عمران خان سے ملوانے سے صاف انکار کر دیا تھا لیکن جنرل(ر)سعد خٹک نے ایک بار پھر جراتمندانہ کردار ادا کیا اور اپنے طور پر نہ صرف مسلم پارلیمنٹرینز کی عمران خان سے ملاقات کرائی بلکہ سری لنکا کے قائد حزب اختلاف کو بھی عمران خان سے ملوایا اور عمران خان کے دورے کے خلاف بعض حلقوں کی جانب سے جاری تنقید کو خاموش کرا دیا۔
    سری لنکا کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام دو سال قبل ملک میں ایسٹر سنڈے پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر ہونے والے متعدد منظم حملوں کے بعد کیا جا رہاتھا جب اپریل 2019 میں خودکش حملہ آوروں نے متعدد مقامات پر حملے کیے جن میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔
    اس وقت جب حکام نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی تھی تو عارضی طور پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اب حکومت اس پابندی کو مستقل کرنے جا رہی تھی۔
    سری لنکا میں مسلم خواتین کے برقعے پر پابندی کے خلاف سوشل میڈیا پر کھل کر آواز بلند کر کے جنرل سعد نے بجا طور پر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔ہم تو اس موقع پر اللہ سے دعا ہی کر سکتے ہیں کہ پاکستان کو ہر جگہ ایسے ہی سفیر میسر آئیں جو دینی و ملی معاملات پر ایسے ہی مسلم امہ کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنے والے ہوں۔۔۔۔
    سچی بات تو یہ ہے کہ جنرل ر سعد خٹک نے چند ماہ کی قبل ملنے والی اس ذمہ داری میں جتنا بڑے معرکے سر کئے ہیں دو ارب کے لگ بھگ مسلمان اس کا آج تک سوچ ہی سکتے تھے اور کسی میں اتنی حمیت و غیرت نہیں دکھائی دی کہ وہ گنگ زبان کو جنبش ہی دےدیتا۔ اگر آج چار دانگ عالم میں صرف اور صرف مسلمان ہی ہر طرح کے ظلم و تعدی کا شکار ہیں تو اس کی وجہ ان کا یہی مردہ لاشیں بن جانا اور محض یہ سوچ کر وقت گزارنا کہ میں تو محفوظ ہوں کے علاوہ کچھ اور نہیں۔یہ امہ یہ بھی نہیں سوچتی کہ اگر ان کے ملکوں میں کسی کافر کو اس کی اپنی غلطی سے اگر کانٹا بھی چبھ جائے تو اس کا ذمہ دار بھی انہیں گردان کر ہر طرف سے عالمی سطح پر ایک طوفان بدتمیزی برپا کردیا جاتا ہےاور عالمی طاقتیں اور ان کے گماشتہ ادارے مسلم ملکوں کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔اس کھلی ناانصافی اور دوعملی پر بھی اس امت کی آنکھیں کھلنے کا نام نہیں لیتں اور یوں ان کی حیثیت برائلر مرغیوں جیسی ہوچکی ہے جو باری باری کٹتی جاتی ہیں اور کسی کو یہ نظر نہیں آتا کہ جو ہاتھ باربار پنجرے میں آتا ہے وہ سب کو دبوچ دبوچکر ذبح کرتا جارہا ہے اور بچ جانے والی آخری مرغی بھی چھری پھرنے تک بے فکر دانا چگ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔
    اس سب کے ساتھ حیران کن مذموم کردار ہمارے اس پاکستانی میڈیا کابھی ہے جس نے اپنے ملک کے ایک سفیر کے اتنے بڑے کارنامے کو کسی سطح پرم معمولی جگہ دینا گوارہ نہ کیا جبکہ بھارتی میڈیا اس کی کوریج کررہا ہے کہ پاکستانی سفیر کے ردعمل کی وجہ سے سری لنکن حکومت اپنا طے شدہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوئی ہے۔
    دعوت فکر ہے یاران نکتہ دان کے لئے

  • کرپشن سے کیسے نمٹا جائے ؟علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    کرپشن سے کیسے نمٹا جائے ؟علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے بتارہے ہیں کہ کرپشن سے کیسے نمٹاجائے۔

    باغی ٹی وی :گلوکار علی گل پیر سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختصر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں سوشل میڈیا پر علی گل پیر کی ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان کی ویڈیوز پر بہت زیادہ لائکس اور ویوز آتے ہیں۔

    گزشتہ روز علی گل پیر نے وزیراعظم عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم بتارہے ہیں کہ ملک میں جاری کرپشن سے کیسے نمٹاجائے۔

    ویڈیو میں پس منظر میں خان صاب کی آواز چل رہی ہے جس میں وہ ملک میں کرپشن کرنے والے لوگوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں جس شخص پر اربوں روپے کرپشن کے چارجز ہوتے ہیں اور وہ جیل سے نکلتا ہے تو لوگ اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں (واہ کیا کرپشن کی ہے)۔ مجھے بتائیں کیسے کرپشن ختم ہوگی ؟ جو کرپشن کرے گا رشوت دے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ویڈیو میں علی گل پیر وزیراعظم کی آواز پر ایکٹ کررہے ہیں۔

    علی گل پیر کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر بے حد پسندکیا جارہا ہے اور محض چند گھنٹوں ہزاروں سے زائد ویوز آچکے ہیں-

  • واٹس ایپ نے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دی

    واٹس ایپ نے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دی

    دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ نے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 (iOS9) کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دی ہے اور اب صرف آئی فون 5 یا اس کے بعد نئے آنے والے ایپل اسمارٹ فونز پر ہی واٹس ایپ چل سکے گا۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کے حال ہی میں شائع ہونے والے سپورٹ ڈاکومنٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے آئی او ایس 9 کے لیے اپنی سپورٹ ختم کر دی ہے اور اب صرف 2016 میں ریلیز ہونے والے آئی او ایس 10 پر چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ چلےگا۔


    خیال رہے کہ اب تک آئی او ایس 9 والے آئی فونز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکتا تھا لیکن اب سپورٹ ختم ہونے کا مطلب ہے کہ آئی فون 4s رکھنے والے صارفین کو واٹس ایپ دستیاب نہیں ہو گا۔

    یا اگر آپ آئی فون 5 یا اس کے بعد کا کوئی ماڈل رکھتے ہیں اور اس پر ابھی تک آئی او ایس 9 انسٹال ہے تو فوراً اپ گریڈ کر لیں۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ پہلی مرتبہ نہیں کیا جا رہا ہے، گزشتہ سال واٹس ایپ نے آئی او ایس 8 پر چلنے والی ڈیوائسز کے لیے بھی سروس بند کردی تھی اس لیے جو صارفین آئی فون 4s استعمال کرتے ہیں تو فوراً اپنی چیٹ کا بیک اپ بنا لیں تاکہ اسے کسی دوسرے فون میں منتقل کر سکیں۔

  • خواتین سے متعلق متنازع بیان: امیتابھ بچن کی نواسی وزیراعلیٰ اتر کھنڈ پر برہم

    خواتین سے متعلق متنازع بیان: امیتابھ بچن کی نواسی وزیراعلیٰ اتر کھنڈ پر برہم

    بالی ووڈ کے لینجڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ کی نواسی نویا نویلی نندا نے خواتین کے جینز پہننے سے متعلق وزیراعلیٰ اتر کھنڈ کے متنازع بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بگ بی امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں لہذا جیسے ہی کوئی چیز انہیں بری لگتی ہے فوراً سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیتی ہیں چند روز قبل بھی نویا نے والدہ کو کام نہ کرنے کا طعنہ دینے والے کو کرارا جواب دیا تھا تاہم اس بار اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیراٹھ سنگھ راوت نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کا پھٹی ہوئی جینز پہنا سماجی تباہی کا باعث ہے اور یہ کوئی اچھی مثال نہیں۔

    اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے بلکہ امیتابھ بچن کی نواسی نویا نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کپڑے بدلنے سے پہلے اپنی ذہنیت کو بدلو، نویا نے انسٹاگرام پر جینز پہنی ہوئی تصویر ڈالی اور کہا کہ میں تو پھٹی ہوئی جینز پہنوں گی اور فخر کے ساتھ پہنوں گی۔

  • سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے دو انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرلئے

    سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے دو انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرلئے

    ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’زندگی تماشا‘ نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب 15 مارچ کو منعقد ہوئی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔

    فیسٹیول کے دوران فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا فلم کے ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا جبکہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

    عارف حسن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم کو عالمی طور پر پزایرائی حاصل ہورہی ہے سرمد کھوسٹ بھی اس موقع پر بہت خوش تھے انہوں نے کہا فیسٹیول کے دوران میری فلم کو دو ایوارڈز ملنے سے میری اور میری ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

    سرمد کھوسٹ نے فلم کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم پابندی کی وجہ سے میرے ملک میں نہیں دکھائی جاسکی لیکن اپنی فلم کے لیے نئے شائقین کی تلاش نے مجھے سینما کی طاقت پر زیادہ سے زیادہ یقین کرنے پر مجبور کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فلم ’’زندگی تماشا ‘‘ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ اسے پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا بعد ازاں یہ فلم آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

  • جعلسازی سے بچانے والے وہ خاص لیبل جو دکھائی نہیں دیتے

    جعلسازی سے بچانے والے وہ خاص لیبل جو دکھائی نہیں دیتے

    روس کی آئی ٹی ایم او یونیورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسے لیبل ایجاد کرلیے ہیں جو نظر نہیں آتے لیکن انہیں ایک خاص اسکینر کی مدد سے دیکھا اور جانچا جاسکتا ہے جعلسازوں کےلیے اس غیرمرئی لیبل کی نقل تیار کرنا بہت مشکل ہوگا-

    باغی ٹی وی :آج کل ’نقالوں سے ہوشیار‘ کرنے والے ہولوگرافک اسٹیکرز اور لیبلز بہت عام ہوچکے ہیں لیکن وہ سب کے سب دکھائی دیتے ہیں لہٰذا کوئی بھی جعلساز انہیں دیکھ کر ان کی ہوبہو نقل تیار کرکے صارفین کو دھوکا دے کر اصل کمپنی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    آن لائن ریسرچ جرنل ’’ایڈوانسڈ مٹیریلز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع رپورٹ کے مطابق تاہم روس کی آئی ٹی ایم او یونیورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسے لیبل ایجاد کرلیے ہیں جو نظر نہیں آتے لیکن انہیں ایک خاص اسکینر کی مدد سے دیکھا اور جانچا جاسکتا ہے جعلسازوں کےلیے اس غیرمرئی لیبل کی نقل تیار کرنا بہت مشکل ہوگا’نادیدہ‘ لیبل تیار کرنے کےلیے ماہرین نے سلیکان پر مشتمل انتہائی باریک فلم استعمال کی، جو بالکل شفاف ہوتی ہے۔

    اگلے مرحلے پر اس فلم میں باریک باریک چھید کردیئے گئے جن میں سے چند سوراخوں کے اندر، ایک خاص ترتیب سے، اربیئم نامی ایک نایاب عنصر کے ذرّات بھر دیئے گئے جبکہ باقی سوراخ خالی رکھے گئے۔

    اس لیبل پر ایک مخصوص نظام سے منسلک اسکینر کے ذریعے لیزر ڈالی جاتی ہے جس سے ان سوراخوں میں موجود اربیئم کے ذرّات ایک منفرد رنگ سے روشن ہوجاتے ہیں یوں ایک شناختی نمونہ (پیٹرن) بن جاتا ہے جس کے فوری اور خودکار موازنے سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کا تعلق کس کمپنی سے ہے۔

    لیبل چونکہ غیر مرئی ہوتا ہے اور صرف مخصوص لیزر ڈالنے پر ہی دکھائی دیتا ہے، لہذا جعلسازوں کےلیے بھی اس کی نقل تیار کرنا بہت مشکل ثابت ہوگا۔

  • کمسن طالبات سے جنسی سوالات جیسا اہم مسئلہ اجاگر کرنے پرہم باغی ٹی وی کے مشکور ہیں    ڈاکٹر مصباح احمد

    کمسن طالبات سے جنسی سوالات جیسا اہم مسئلہ اجاگر کرنے پرہم باغی ٹی وی کے مشکور ہیں ڈاکٹر مصباح احمد

    سینیٹر حافظ عبدالکریم کی بہو ڈاکٹر مصباح احمد نے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے نصاب کا مسئلہ اجاگر کرنے پر باغی ٹی وی شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سینیٹر حافظ عبدالکریم کی بہو ڈاکٹر مصباح احمد کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سکولز نے ایک بار پھر بہت مایوس کیا پہلے جہاد کی آیات نصاب سے نکالیں پھر ختم نبوت کے معاملے میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ کیا پھر قادیانیوں کو نوازا جہلاء کو منصب تعلیم پر بٹھایا اسلامی ہیروز کے ہوتے ہوئے مسٹر چپس کا رٹا لگوایا شروع سے لے آخر تک مسلمان بچوں کی زبان پر اللہ اور اس کے رسول کا نام نہ آنے دیا الف انار تو پڑھایا الف اللہ یا اذان نہ دماغ میں بٹھایا-


    انہوں نے برہمی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن اب تو حد ہو گئی ہے آٹھ سالہ بچی کے سیکسوئل ریلیشن کا پوچھ کر کیا دماغ میں بٹھانا چاہتے ہیں اس کے دماغ میں کیا ڈالنا چاہتے ہیں دیکھ نہیں رہے آج کل ہمارے اسکولز کالجزیونیورسٹیز میں کیا کچھ ہو رہا ہےڈرگزرومان خودکشی بس تعلیم نہیں باقی سب کچھ ہے پرائیویٹ سکولز مافیا کے ڈسے لوگوں کی آخری امید سرکاری سکول ہی ہوتے ہیں ،مگر جب وہاں بھی گوروں کے سکولز کا نظام چلے تو بتائیے کہ مسلمان کہاں جائیں-

    ڈاکٹر مصباح احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہو بے حیائی طوفان بدتمیزی اور طلباء کی ناکامی کی اصل وجہ سرکاری نظام اور نا اہل انتظامیہ ہے علم کے نام پر سوائے علم کے باقی سب کچھ سکھایا جاتا ہے میوزک پیریڈ کے نام پر بچوں کو ڈسکو سکھایاس کے نام پر ننگا کر کے اوچھی حرکات سکھائی جاتیں ہیں کرایٹیویٹی کے نام پر کری یٹر سے ہی دور کیا جاتا ہے اسلام کا کون سوچے کا دین کا درد کون سمجھے گا ہم اپنے گھریلو مسائل ذاتی کاروبار جاب کی فکر سے ہی نکلتے جو دین اور تعلیم کا کچھ سوچیں –

    انہوں نے کہا کہ باقی بکاؤ میڈیا کا بھی کردار آپ کے سامنے ہے بھلا ہو باغی ٹی وی کا جس نے اس معاملے کو اجاگر کر کے ہمیں خبردار کیا-

    واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں کے بچوں اور بچیوں میں ایک پرفارما تقسیم کیا جارہا ہے جس میں کئی سوالات پوچھے جا رہے ہیں. جس میں ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا آپ کبھی جنسی سرگرمی میں ملوث رہے ہیں.اگرچہ اس پرفارما کی ہیڈنگ میں لکھا ہے کہ یہ طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے ہے تاہم معصوم طلبہ جو کہ دس گیارہ سال کی بچے ہیں ان سے یہ سوال کیا جائے تو کیا اثرات مرتب ہوں .

    اس پرفارما میں بچوں کے متعلق کافی سوالات پوچھے جاتے ہیں جن میں بچوں کی صحت کے متعلق عنوان کے تحت میڈیکل ہسٹری کے سوالات ہیں. جس میں والدین کی سرجیکل ہسٹری ، میڈیکل ہسٹری ، بچے کا وزن کم ہونا یا زیادہ ہونے کے بارے میں سوالات ہیں.

    اسی طرح جنرل اوور آل فزیکل ایگزائمن کے تحت بچے کا قد ، وزن ، بلڈ پریشر اور دیگر سوالات ہیں. جنرل زہنی صحت کے بارے میں کئی سوالات ہیں جس میں سیلف کیئر یعنی خود اپنا کتنا خیال رکھتا ہے ، رپورٹ بلڈنگ ، صورت حال کو سمجھنا اور اپنے نگران کو اس بارے بتانے کی صلاحیت بارے سوالات ہیں.

    نفسیاتی ہسٹری کے تحت بھی کافی سوالات ہیں جس میں ، سگرٹ نوشی ، کسی طرف سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ. چوری کی عادت ، سکول لیٹ آنا، بری صحبت، منشیات کا استعمال جنسی سرگرمی وغیر ہ شامل ہے .

    ریاست مدینہ کا نام اور کمسن طالبات سے جنسی سوالات، فرید پراچہ، ناصر اقبال پھٹ پڑے

    کیا آپکی آٹھ سالہ بیٹی جنسی تعلقات قائم کرتی ہے؟ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں والدین سے سوال

  • کامیابی کا راز جو سلمان خان نے کیارا ایڈوانی کو بتایا

    کامیابی کا راز جو سلمان خان نے کیارا ایڈوانی کو بتایا

    بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کو بالی ووڈ دُپر اسٹار سلمان خان نے کا میابی کا راز بتا دیا-

    باغی ٹی وی :سلمان خان کے بارے میں یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ انہوں نے ہر اس شخص کی مدد کی جو انڈسٹری میں آنے کا خواہشمند ہے انہوں نے نئے نئے چہرے بالی ووڈ میں متاقعرف کرائے اور ہمیشہ اپنے جونئیرز کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں سپورٹ کیا چاہے وہ مالی لحاظ سے ہو یا اخلاققی یا کرئیر کے حوالے سے سلمان ہر کسی کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور اسی لئے وہ ابالی ووڈ انڈسٹری میں سلو بمیاں اور بھائی کے نام سے پُکارے جاتے ہیں-

    حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کو بھی مخلصانہ مشورہ دیا کیارا بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اور وہ مختصر کیریئر میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ ’’کبیر سنگھ‘‘، اکشے کمار کے ساتھ ’’گڈ نیوز‘ اور ’لکشمی بم‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکی ہیں۔

    حال ہی میں ایک انٹریو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہیں زندگی میں سب سے اچھا مشورہ کس نے دیا؟ ادکارہ نے جواب دیا کہ چند روز قبل ہیں سلمان خان نے انہیں زبردست مشورہ دیا اور وہ ہمیشہ اپنے جونیئرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    کیارا ایڈوانی کے مطابق سلمان خان نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا ’اپنے کام میں اتنی محنت کرو کہ تم سے زیادہ تمہارا کام بولے‘۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا ’ان کا بچپن ممبئی میں ہی گزرا ہے اور ممبئی ان کے لیے گھر جیسا ہے اور یہ دنیا کا بہترین ترین شہر ہے‘۔

    بوائے فرینڈ سے متعلق سوال پر کیارا ایڈوانی نے نام بتانے سے گریز کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ اگر انہیں پتہ چلا کہ ان کا بوائے فرینڈ انہیں چیٹ کررہا ہے تو وہ انہیں بلاک کردیں گی اور دوبارہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گی۔

    بالی ووڈ میں سلمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی ازابیل کیف

    سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے عمران ہاشمی

  • بلاول اچھے لیڈر بن سکتے ہیں ان کا ٹائم آئے گا   متھیرا

    بلاول اچھے لیڈر بن سکتے ہیں ان کا ٹائم آئے گا متھیرا

    اپنے لباس اور بے باک انداز کے باعث کافی مشہور پاکستان کی متنازع میزبان و وی جے متھیرا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ان کے مشہور ڈائیلاگ گھبرانا نہیں ہے پر مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں متھیرا آن لائن شو ٹو بی آنیسٹ 2.0 میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے بارے اور پاکستان کی سیاست کے باتے میں بات کی -پروگرام کے میزبان نے ان سے پوچھا سکون کس چیز میں ہے؟ تو متھیرا نے جواب دیا سکون صرف رب کو یاد کرنے میں ہے۔ میری زندگی کا ایک مقصد ہے رب راضی تو سب راضی۔ رب کو راضی کرنے سے دنیا آپ کے قدموں میں ہوتی ہے۔

    میزبان نے پوچھا رب کو کیسے راضی کیا جائے جس کے جواب میں متھیرا نے کہا ہم بہت سی چیزوں پر غور کرتے ہیں لیکن انسانیت پر کوئی فوکس نہیں کرتا، اللہ سب کے دل میں بستا ہے اس لیے کسی کا دل نہیں دکھانا چاہئے۔

    میزبان نے متھیرا کو موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینےکے لیے کہا تو متھیرا نے خان صاحب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’خان صاحب گھبرانا ہے‘‘ ہم تو گھبرا رہے ہیں آپ بھی گھبرالیں۔

    متھیرا نے پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشرف کا دور اور ان کے بعد آصف زرداری کا دور بہت بہتر تھا۔اپنے پسندیدہ سیاستدان کے بارے میں بتاتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو پسند ہیں وہ ایک اچھے لیڈر بن سکتے ہیں اس کا ٹائم آئے گا۔

    متھیرا نے اپنی متنازع شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات بہت چھوٹے چینل سے کی تھی اور میری پہچان بنی ہی اس وقت جب شو پر ایک شخص نے میری بے عزتی کی لہذا بے عزتی( بدنامی) نے ہی میرا نام بنایا ہے۔

  • سیاست میں انٹری سے متعلق گردش خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    سیاست میں انٹری سے متعلق گردش خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل

    بالی ووڈ کوئین اداکارہ کنگنا رناوت کی سیاست میں انٹری سے متعلق گردش کرتی خبروں پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت اپنے بے باک انداز گفتگو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے کسی نہ کسی تنازع میں گھری رہتی ہیں –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کسی سوشل میڈیا صارف نے ان سے سوال کرلیا کہ کیا وہ بھارتی پارلیمنٹ میں لوک سبھا کے لیے اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے منڈی سے الیکشن لڑیں گی؟

    اس ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ انہیں سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے لیے گوالیار سے الیکشن لڑنے کا آپشن دیا گیا تھا۔

    ساتھ میں انھوں نے ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کی آبادی 60 سے 70 لاکھ ہے، جہاں نہ غربت ہے اور نہ ہی جرائم ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کنگنا کا کہنا تھا کہ اگر میں سیاست میں آتی ہوں تو پھر میں ایسی ریاست کا انتخاب کروں گی جہاں مسائل ہوں، تاکہ وہاں کام کر سکوں اور اس میدان کی بھی کوئن بن جاؤں۔

    رپورٹ کے مطابق اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے صارف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ راجپوتانہ کی ببر شیرنی کنگنا رناوت سے متعلق بات کریں تو پھر چھوٹی نہیں بلکہ بڑی بات کیا کریں۔