Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کیا ماہرہ خان  بھی ’پاوری‘ ٹرینڈ سے تنگ آ گئیں؟

    کیا ماہرہ خان بھی ’پاوری‘ ٹرینڈ سے تنگ آ گئیں؟

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اورصفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹرینڈ سے تنگ آگئیں۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، انسٹا گرام اور فیس بُک پر آ ج کل پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہی انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے پاوری ہو رہی ہے کے چرچے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین اور دنیا بھر سے معروف شخصیات اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کر رہے ہیں جس سے اب کچھ افراد تنگ اور اُکتائے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کر رہے ہیں جن میں ماہرہ خان بھی شامل ہو گئیں ہیں-

    اس ضمن میں ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ میم شیئر کی جو پاوری ٹرینڈ سے تنگ آنے پر بنائی گئی ہے۔

    مذکورہ میم میں ہالی ووڈ فلم ’بیٹمین‘ کا کردار ’روبین ‘پاوری ہورہی ہے کے ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے ’یہ میں ہوں‘ جس کے فوراََ بعد بیٹمین اُس کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے ’چُپ۔‘

    ماہرہ خان کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ بھی پاوری ٹرینڈ سے تنگ آگئیں ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان خود سب سے پہلے اس ٹرینڈ میں شامل ہوئی تھیں اور اب وہ اس سے تنگ بھی آگئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر دنانیر کی طرح مختلف انداز میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کی وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مومل شیخ بھی شامل تھیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دینانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

    دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے بعد دینانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

    ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    اے سی سی اے کی ٹاپرزارہ نعیم کا دینا نیر سے اپنے موازنے پر مایوسی کا اظہار

    شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    ’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے یش راج مُکھاٹے

    پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

    چند ہی دنوں میں دینا نیر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    کیا دینا نیر رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں کومل عزیز خان

  • پریانکا چوپڑا نے منفی سوچ  اور نفرت پھیلانے پر بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا

    پریانکا چوپڑا نے منفی سوچ اور نفرت پھیلانے پر بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بھارتیوں کی تیزی سے بڑھتی منفی سوچ اور نفرت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے ہی ملک کے عوام میں بڑھتی نفرت اور منفی سوچ سے متعلق بات کی ہے انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا نے بھارتی مداحوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے تحفظ کا احساس ہوتا ہے –

    پریانکا نے کہا کہ جبکہ بہت سارے لوگوں کے سرد لہجے بھی وہ محسوس کرتی ہیں بہت سارے لوگ ان کے لیے منفی سوچ رکھتے ہیں جو کہ وہ محسوس کر سکتی ہیں اُنہیں بہت لمبے عرصے سے جاننے والے لوگ بھی اُن پر بلا وجہ تنقید کرتے ہیں۔

    پریانکا چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں ہم نے یہ مقام اپنی محنت اور کوشش سے حاصل کیا ہے اور دوسروں کے لیے بھی مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو پھر بھی ہمارے لیے اتنی منفی سوچ کیوں رکھی جاتی ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہالی ووڈ میں پہلے ہی بہت کم بھارتی لوگ کام کر رہے ہیں جنہیں آسانی سے انگلوں پر گنا جا سکتا ہے اور جو کام کر رہے ہیں انہوں نے بڑی محنت اور کوشش کی ہے-

    انہوں نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق مزید کہا کہ جب آپ کچھ بولتے ہیں تو آپ کے بیان پر خوب تبصرہ کیا جاتا ہے اور یہ ایک ہاٹ ٹاپک بن جاتا ہے۔

    پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ’ثانیہ‘ کا پوسٹر تنقید کی زد میں

    ٹائیگر شروف کی نئی فلم ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘ کی کاپی؟

  • بھارتی سابق رکن پارلیمنٹ کی پاکستانی کامیڈین  اکبر چوہدری سے درخواست

    بھارتی سابق رکن پارلیمنٹ کی پاکستانی کامیڈین اکبر چوہدری سے درخواست

    بھارتی سابق رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان کے معروف کامیڈین انجینئر اکبر چوہدری سے ایک درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ائیرو اسپیس انجینئیر اکبر چوہدری نے بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی انگریزی سے متعلق ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکبر چوہدری 3 اسٹیپس بتاتے ہیں جس میں سے ایک میں وہ آکسفورڈ ڈکشنری کو بلینڈر میں ڈال دیتے ہیں اور وہ ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ ان اسٹیپس کو فالو کرنے کے بعد کوئی بھی ششی تھرور کی طرح انگریزی بول سکتا ہے۔


    بعد ازاں پاکستانی کامیڈین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اسے متعدد بھارتی چینلز پر بھی دکھایا گیا۔

    اکبر چوہدری کی اس ویڈیو کو بھارتی سیاستدان نے خود بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کامیڈین سے ایک درخواست بھی کی۔


    ششی تھرور نے اکبر چوہدری سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اب اپنی اگلی ویڈیو وزیر اعظم عمران خان کے اوپر بنائیں۔

    اس حوالےسے کامیڈین اکبر چوہدری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی یہ کوشش ششی تھرور تک پہنچی اور انہیں یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔

  • کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا، ندا اور یاسر نواز کی غیر معمولی ڈریسنگ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا، ندا اور یاسر نواز کی غیر معمولی ڈریسنگ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

    مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ و پروڈیوسر ندا یاسر اور ان کے شوہر پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز ان دنوں اپنی حالیہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید اور مزاح کی زد میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ نجی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نہ صرف تنقید شروع کردی بلکہ ان کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا-

    تقریب میں ندایاسر کو سلیولیس ڈریس کے ہمراہ ساکس بوٹس جب کہ یاسر نواز کو ڈریس شرٹ پر شارٹس کے ہمراہ دیکھا گیا ، یاسر اور ندا کو ان کی غیر معمولی ڈریسنگ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    مقبول جوڑی پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ندا اور یاسر کو انکل آنٹی 2021 ماڈل قرار دیا کچھ صارفین نے ان کی ڈریسنگ سینس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیا ہو گیا پاگل لگ رہے ہیں-


    ایک صارف نے ندا اور یاسر کو بدترین ڈریسنگ کپل قرار دیا تو ایک صارف نے تو جوڑی کوکارٹون ہی کہہ دیا اور کچھ نے لکھا کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا کچھ نے کہا کہ یہ بڑھاپے کا اثر ہے بڑھاپے میں انسان بچہ بن جاتا ہے-

    دوسری جانب تقریب میں ندا اور یاسر کے ہمراہ اداکار و میزبان احسن خان،عائشہ عمر اور منشا پاشا بھی شریک ہوئے۔

  • میرا کی بگ باس کے سیزن 4 کی کھلاڑی ڈولی بندرا سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    میرا کی بگ باس کے سیزن 4 کی کھلاڑی ڈولی بندرا سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ ڈولی بندرا کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ میرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بگ باس کے سیزن 4 کی کنٹسٹنٹ ڈولی بندرا کے ہمراہ اپنی متعدد تصویریں شیئر کیں-

    میرا کی جانب سے شئیر کردہ مذکورہ تصویروں میں اداکارہ میرا اور ڈولی بندرا دبئی کے کسی ریستوران میں موجود ہیں۔

    میرا نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں ڈولی بندرا سے ملاقات کرکے بہت مزہ آیا۔

    واضح رہے کہ ڈولی بندرا سال 2010 میں بگ باس کے سیزن 4 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں بگ باس میں آنے کے بعد سے بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا جب کہ یہ متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • جِلد پر تنقید: سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

    جِلد پر تنقید: سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

    معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف نے اُن کی جِلد پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار انداز اپناتے ہوئےکرارا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سائرہ یوسف نے حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم سائرہ یوسف کے مذکورہ پروجیکٹ کی ایک تصویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کی جِلد کافی خراب نظر آرہی تھی۔

    تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارف نے سائرہ یوسف کو خراب جِلد کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    صارفین نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی جِلد بہت خراب ہوگئی ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی عُمر ڈھل رہی ہے صارفین کا کہنا تھا کہ زوم ہو گیا کیمرہ زیادہ کیا حال کیا ہوا ہے جلد کا بی بی نے جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ میک اپ کی زیاد تی کیوجہ سے ہوا ہے-

    سوشل میڈیا پر ناقدین کی تنقید پر سائرہ یوسف بھی خاموش نہ رہیں اور اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ناقدین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

    اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ میک اپ کے بغیر ہیں اور اس کے باوجود بھی اُن کا چہرہ خوبصورت اور نِکھرا ہوا لگ رہا ہے۔

    سائرہ یوسف نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں ناقدین کو خوشگوار طریوے سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی جِلد بہت پسند ہے۔

    اداکارہ نے ناقدین کو یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر فلٹر اور میک اپ کے بغیر لی گئی ہے۔

    اداکارہ سعیدہ امتیاز کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    عثمان خالد بٹ کی اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید

  • پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ’سائنا‘ کا پوسٹر تنقید کی زد میں

    پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ’سائنا‘ کا پوسٹر تنقید کی زد میں

    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ’سائنا‘ کے پہلے پوسٹر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرینیتی چوپڑا کی فلم سائنا کا پہلا پوسٹر شیئر کیا گیا تو اسے سوشل میڈیا صارفین اور بیڈ منٹن کے شائقین کی جانب سے بھر پور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


    دراصل فلم کے پوسٹر میں ایک بنیادی غلطی ہے کہ شٹل کاک کو ہاتھ اوپر کر کے اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم بیڈمنٹن میں ایسا نہیں ہوتا۔
    https://twitter.com/sagarcasm/status/1366630872191918087?s=20
    بیڈمنٹن کھلاڑی ہاتھ نیچے کر کے قدرے الگ طریقے سے شٹل کاک کو ہٹ کرتے ہیں جبکہ اس طرح ٹینس کے کھلاڑی گیند کو ہٹ کرنے کے لیے یہ انداز اپناتے ہیں۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اس پوسٹر پر ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ سائنا نہیوال کی بائیوپک ہے یا ثانیہ مرزا کی؟ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوسٹر بنانے والا شخص ٹینس کا شوقین ہے۔


    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی کی نئی آنے والی فلم ’سائنا‘ بھارت کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال کی زندگی پر مبنی ہے۔ جس کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور 26 مارچ کو اسے ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹائیگرشروف نے اپنی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ہیرو پنتی ٹو‘‘ کا پوسٹر جاری کیا جو اصل میں ہالی وڈ فلم سیریز ’’ہٹ مین‘‘اور اس کے ویڈیو گیم سیریز کا چربہ ہے پوسٹر میں ٹائیگر شروف ’’ہٹ مین‘‘ کے ایجنٹ 47 کی طرح کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور گاڑی کی چھت پر بیٹھے دونوں ہاتھوں میں پسٹل لیے نظر آرہے ہیں-جس پر ناقدین نے پوسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین ایجنٹ 47‘‘ کی کاپی قرار دیا ہے-

    ٹائیگر شروف کی نئی فلم ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘ کی کاپی؟

  • زمانے اور وقت کے ساتھ چلنا ہی بہتر رہتا ہے   صبا حمید

    زمانے اور وقت کے ساتھ چلنا ہی بہتر رہتا ہے صبا حمید

    اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ زمانے اور وقت کے ساتھ چلنا ہی بہتر رہتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں صبا حمید کا کہنا تھا کہ ہم فنکارہیں ہمیں گھر نہیں بیٹھنا بلکہ کام کرنا ہے، اس لئے بعض اوقات ہمارے پاس انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی-

    انہوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ جو پروجیکٹ سائن کیا ہے وہ کچھ خاص نہیں ہے لیکن کرنا پڑتا ہے، میں نے بھی کرداروں پرسمھجھوتہ کیا ہے لیکن میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ جو ڈرامہ سائن کیا ہے اس میں اپنے کردار کو ایمانداری سے نبھاﺅں۔

    صبا حمید کا کہنا تھا کہ میں کوئی بھی ڈرامہ سائن کرنے سے پہلے مصنف، ہدایت کار اور پروڈکشن ہاﺅس سمیت یہ بھی دیکھتی ہوں کہ ڈرامے کا عوام پر اثر کیسا پڑے گا کیونکہ بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ کہانی بہت اچھی ہوتی ہے لیکن اسے بیان کرنے کا طریقہ اچھا نہیں ہوتا جوناظرین کو چینل بدلنے پر مجبور کر دیتی ہے اور یوں وہ ڈرامہ ہی فلاپ ہوجاتا ہے۔

    ڈراموں پرکی جانے والی تنقید کے حوالے سے صبا حمید نے کہا کہ کچھ لکھاری اچھا لکھ رہے ہیں، کچھ تھوڑا کم اچھا لکھ رہے ہیں۔ کچھ کی سٹوری ٹیلنگ اچھی ہوتی ہے کچھ کی نہیں، بعض اوقات سکرپٹ میں کچھ خرابی ہوتی ہے تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر آج ڈرامہ اچھا نہیں بن رہا تو اس کا ذمہ دار رائٹر ہے اور رائٹر نے ڈرامہ تباہ کر دیا ہے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ تباہ نہیں ہوا بس اس میں تبدیلی آئی ہے، اتنی بڑی تعداد جب ڈراموں کو دیکھ رہی ہے تو پھر تباہی کیسی؟۔ عوام کے مزاج کے مطابق ڈرامے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا اسے تباہی نہ کہا جائے۔

    صبا حمید نے کہا کہ پی ٹی وی کے دور میں ہفتے میں دو دن شوٹنگ ہوتی تھی اور شوٹنگ سے قبل باقاعدہ ریہرسلز ہوا کرتی تھیں، پورا سین ایک ہی وقت میں ریکارڈ کیا جاتا تھا لیکن اب سارا ڈرامہ ایک ساتھ شوٹ ہوتا ہے۔

    صبا حمید کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے سین ایک سنگل کیمرہ سے شوٹ ہوتے ہیں اور کیمرے کی حرکت کے دوران ہی ہم ریہرسل کر لیتے ہیں اب 5،5 دن بیٹھ کر ریہرسل تو نہیں ہو سکتی، پہلے کی اور اب کی ٹیکنیک بدل چکی ہیں لہذا زمانے اور وقت کے ساتھ چلنا ہی بہتر رہتا ہے۔

  • ٹائیگر شروف کی نئی فلم  ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘  کی کاپی؟

    ٹائیگر شروف کی نئی فلم ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘ کی کاپی؟

    بالی وڈ میں ہالی وڈ فلموں کی چربہ سازی کوئی نئی بات نہیں اور اب حال ہی میں ٹائیگر شروف کی فلم ہیروپنتی 2 کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘ کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سال 2014ء میں فلم ’’ ہیرو پنتی ‘‘ سے ڈیبیو کرنے والے ٹائیگر شروف اب تک کئی ایکشن فلمیں کرچکے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر اپنی ہی ڈیبیو فلم کے سیکوئل میں دھماکے دار انٹری دے رہے ہیں جس کا پوسٹر انہوں نے شیئر بھی کر دیا ہے۔

    ٹائیگرشروف نے اپنی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ہیرو پنتی ٹو‘‘ کا پوسٹر جاری کیا یہ پوسٹر اصل میں ہالی وڈ فلم سیریز ’’ہٹ مین‘‘اور اس کے ویڈیو گیم سیریز کا چربہ ہے۔


    پوسٹر میں ٹائیگر شروف ’’ہٹ مین‘‘ کے ایجنٹ 47 کی طرح کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور گاڑی کی چھت پر بیٹھے دونوں ہاتھوں میں پسٹل لیے نظر آرہے ہیں-

    تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ’’میرا پہلا پیار واپس آگیا ہے ایکشن اور تھرل سے بھرپور ایسی فلم اس سے قبل نہیں دیکھی ہوگی۔

    انہوں نے پوسٹر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی یہ فلم رواں 3 دسمبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی-

    ٹائیگر شروف کی جانب سے شئیر کئے گئے پوسٹرکو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین ایجنٹ 47‘‘ کی کاپی قرار دیا ہے-

  • طاہر عباس کا پاکستان سپر لیگ کے لئے تیار کیا گیا ترانہ "کھیلو رے”  ریلیز

    طاہر عباس کا پاکستان سپر لیگ کے لئے تیار کیا گیا ترانہ "کھیلو رے” ریلیز

    پاکستانی گلوکار طاہر عباس نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے لئے گانے "کھیلو رے” ریلیز کر دیا جس میں "حب الوطنی” کے جذبے کوابھارا گیا ہے اور پاکستان کی ثقافت کو فروغ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : طاہر عبس نے حب الوطنی سے لبریز پی ایس ایل کے نئے ترانے میں صوبائی بولی اور ہر صوبے کی زبانوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی تمام زبانوں کو خراج تحسین پیش کیا-

    طاہر عباس کا اپنے نئے ترانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گانا PSL6 کے لئے کمپوز کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ بین الاقوامی برانڈز زبردستی انگریزی کلچر مسلط کررہے ہیں اور پاکستان کے مقامی کلچر کو تباہ کررہے ہیں۔ وہ شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ کسی بھی خاص پروگرام کے لئے بنائے گئے ترانے پاکستان کی قومی اور صوبائی زبانوں ، ثقافت اور بولیوں کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برانڈز ہماری ثقافت اور ہماری زبان کو آسانی سے ختم کرنا چاہتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ، اشتہارات اور ترانے صرف ایک خاص طبقے کے لئے بنائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے ایک معقول نکتہ اٹھایا کہ ہم اب بھی اپنی زبان اور ثقافت کے مالک کیوں نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے ترانے میں ہم انگریزی زبان کو ایسے شامل کرتے ہیں جیسے ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔ ہمیں قومی زبان کی تقریبوں میں اپنی زبان کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے اور آئیے پوری دنیا میں اپنی ثقافت کو فروغ دیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=Hknm9w73H9g