Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جب جیکی شروف کو فلم کی ناکامی کا نقصان پورا کرنے کیلئے اپنا ذاتی سازوسامان فروخت کرنا پڑا

    جب جیکی شروف کو فلم کی ناکامی کا نقصان پورا کرنے کیلئے اپنا ذاتی سازوسامان فروخت کرنا پڑا

    بالی وڈ کو درجنوں کامیاب فلمیں دینے والے سینئیر اداکار جیکی شروف کی ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے ناکام ہونے کے بعد نقصان کو پورا کرنے کے لیے جیکی شروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شروف کو اپنا سازو سامان فروخت کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے بتایا کہ بالی وڈ فلم’ بوم‘ کی ریلیز کے وقت ان کی فیملی ایک خاص مشکل میں پھنس گئی تھی، وہ فلم ان کی والدہ عائشہ شروف نے پروڈیوس کی تھی۔

    ٹائیگر شروف نے بتایا کہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اور میرے والدین کو نقصان پورا کرنے کے لیے اپنا ذاتی سازوسامان بھی فروخت کرنا پڑا۔

    بعد ازاں ایک اور انٹرویو میں ٹائیگر شروف سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سا خاص کام ہے جو انہوں نے آف اسکرین سرانجام دیا ہے ؟ اس پر اداکار نے بتایا کہ میرے خیال میں والدین کے لیے گھر خریدنا انہوں نے مجھے بہترین بچپن دیا اور انہیں گھر دینا میری جانب سے ایک چھوٹا سا عمل ہے۔

    ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی اپنے لیے ایک گھر خریدنا چاہتی تھیں لہٰذا میں نے ان کے لیے اور والد جیکی شروف کے لیے گھر خریدا، میرے خواب ان کے خواب ہیں اور میں ان پر توجہ رکھے ہوئے ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ والدہ میری موٹیویشن اور انسپریشن ہیں، میں انہیں خوش رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ فلم بوم کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم سے ہی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

    ٹائیگر شروف کی نئی فلم ہالی ووڈ فلم ’’ہٹ مین‘‘ کی کاپی؟

    ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی شادی سے متعلق خبروں پر جیکی شروف کا ردعمل

  • راکھی ساونت  نے اپنے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دیا

    راکھی ساونت نے اپنے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دیا

    بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کھلاڑی راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں شائلیش سری واستاوا نامی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    شائلیش سری واستاوا نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ اُنہوں نے 2017 میں مشترکہ طور پر راکھی اور اُن کے بھائی کے ساتھ ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے راکھی کے بھائی کو 6 لاکھ روپے دیئے تھے۔

    اُنہوں نے کہا کہ راکیش نے اُن سے 6 لاکھ روپے کی رقم لی اور اُس کے بدلے اُنہیں 7 لاکھ روپے کا ایک چیک دے دیا جو کہ جعلی دستخط کی وجہ سے باؤنس ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے راکیش سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹال مٹول کرتے رہے اور آخر کار اُن کے پیسے کھاگئے۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا ہے-

    راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے اس معاملے کا کوئی علم ہے اور نہ ہی میں کسی شائلیش سری واستاوا نامی شخص کو جانتی ہوں یہ میرے خلاف ایک سازش ہے کیونکہ اگر میں نے کسی کے ساتھ 2017 میں فراڈ کیا ہوتا تو وہ اُسی وقت مقدمہ درج کرواتا، اتنے سالوں بعد ایکشن لینے کا خیال کیسے آیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’یہ مقدمہ اُس وقت درج کیا گیا کہ جب میں بگ باس کے سیزن 14 کی مقبول ترین کنٹسٹنٹ بنی اور یہ تمام حالات دیکھ کر تو یہ واضح ہوگیا کہ کوئی میرے خلاف سازش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

  • بچوں کے حوالے سے ابھی کچھ بھی نہیں سوچا کیونکہ حنا اور میں ابھی خود بچے ہیں    آغا علی

    بچوں کے حوالے سے ابھی کچھ بھی نہیں سوچا کیونکہ حنا اور میں ابھی خود بچے ہیں آغا علی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار آغا علی اوراداکارہ حنا الطاف گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوارن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا شمار شوبز کی کامیاب اور پسندیدہ جوڑیوں میں ہوتا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نےآغا علی سے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا جس پر پہلے تو آغا علی نے میزبان کے سوال پر سوال کیا کہ کس کے بچے؟ بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ جب بچے ابھی آئے ہی نہیں تو ان سے متعلق کیا سوچنا۔

    آغا علی نے کہا کہ انہوں نے بچوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں سوچا ہوا کیونکہ حنا اور میں ابھی خود بچے ہیں پلاننگ کے برعکس جو اللہ کی مرضی ہو، بچوں کے حوالے سے کسی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتا، بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی کچھ نہیں سوچتا، چاہتا ہوں وہ جو بھی بنیں لیکن اچھا انسان ضرور بنیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ یہ بات سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو چاہیے ہم سب سے پہلے بچوں کو اچھا انسان بنائیں۔

    اداکار آغا علی نے انٹر ویو کے دوران اداکارہ حنا الطاف سے شادی کے بعد زندگی میں رونما ہونے و الی تبدیلیوں پر بات کی انہوں نے بتایا کہ حنا الطاف سے شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی شادی سے پہلے تھوڑے جذباتی اور غصے والے تھے لیکن اب وہ سوچتے ہیں کہ کسی دوسرے کی زندگی بھی ان سے منسلک ہے تو اب وہ خود کو پر سکون رکھتے ہیں میں اب یہ سوچتا ہوں کہ کسی اور کی بیٹی کا نام میرے ساتھ جُڑ ا ہے، مجھے اور بھی زیادہ پُرسکون اور نرم مزاج ہونا چاہیے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے میرے نظریات الگ تھے، میں ہمیشہ سے ایک پُر تعیش طرز زندگی گزارنے پر یقین رکھتا تھا لیکن اب حنا نے اسے بدل دیا ہے، حنا ہمیشہ کہتی ہے کہ ایک چھوٹی جگہ پر رہنے کی کوشش کریں جو آسانی سے مینیج ہو جائے۔

    زمانے اور وقت کے ساتھ چلنا ہی بہتر رہتا ہے صبا حمید

  • منشا پاشا اور سید جبران کی وائرل تصویر پر مداح تشویش میں مبتلا

    منشا پاشا اور سید جبران کی وائرل تصویر پر مداح تشویش میں مبتلا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا کے مداح اداکارہ کے منگیترو معروف سماجی کارکن جبران ناصر سے دور بیٹھنے کی وجہ تشویش میں مبتلا تھے-

    باغی ٹی وی : جہاں عوام پاکستان سپر لیگ کے سھر مین مبتلا ہیں وہیں فنکار اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی پی ایس ایل کو خوب سپورٹ کر رہی ہے ہر میچ میں مختلف فنکار گراؤنڈ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آ تے ہیں۔

    اسی سلسلے میں اداکارہ منشا پاشا کی جانب سے بھی اپنے منگیتر جبران ناصر کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

    منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور خوشگوار موڈ میں تصویر بنواتے نظر آ رہے ہیں۔

    منشا پاشا نے اپنی تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈ ایٹر کا میچ دیکھ رہی ہیں۔

    منشا پاشا کی اس تصویر پر جہاں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں جن میں ایک انسٹا گرام صارف نے کمنٹس باکس میں پوچھا کہ ’اتنی دوری کیوں؟‘

    منشا پاشا نے اس صارف کے سوال کا مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ دوریاں کوویڈ19 ایس او پیز کے تحت ہیں۔

    منشا پاشا کی اس ہی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مزید پوچھا جا رہا ہے کہ وہ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں جس پر منشا پاشا کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ جبران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ وہ(نیوٹرل) جیتنے والی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

  • دُنیا کے سب سے بڑے گال والی 32 سالہ ماڈل کے چرچے

    دُنیا کے سب سے بڑے گال والی 32 سالہ ماڈل کے چرچے

    دُنیا کے سب سے بڑے گال والی 32 سالہ ماڈل انستاسیہ کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ماڈل انستاسیہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دُنیا کی سب سے بڑے گال والی ماڈل ہیں 32 سالہ ماڈل انستاسیہ نے گزشتہ 6 برسوں میں متعدد سرجریاں کروا کر اپنی قُدرتی شکل کو اس قدر تبدیل کرلیا ہے کہ اُن کی پُرانی اور حالیہ تصویروں میں اُن کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

    انستاسیہ نے خود کو منفرد دکھانے کے لیے اپنے گالوں اور ہونٹوں کی کئی سرجیاں کروائی ہیں جس کے ذریعے اُن کے گال اور ہونٹ بڑے ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے جب غیر ملکی میڈیا نے انستاسیہ سے گفگتو کی تو اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں تو یاد بھی نہیں کہ وہ اب تک کتنے کاسمیٹک پروسیجرز کروا چُکی ہیں۔

    دوسری جانب انستاسیہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں پہلی تصویر انستاسیہ کی سرجریوں سے پہلے کی ہے جس میں اُن کی عُمر 26 سال ہے جبکہ دوسری تصویر گال اور ہونٹوں کی سرجریوں کے بعد کی ہے اور اس تصویر میں اُن کی عُمر 32 سال ہے۔

    انستاسیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو کونسی انستاسیہ پسند ہے، 26 یا 32 سال والی؟‘

    ماڈل کی پوسٹ پر زیادہ تر مداحوں نے 26 سال والی انستاسیہ کا انتخاب کیا کیونکہ وہ 26 سال کی عُمر میں ایک خوبصورت لڑکی تھیں۔

    سوشل میڈیا پر متعدد صارفین انستاسیہ اُن کی سرجریوں کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر پاوری کے بعد دینا نیر مبین کی گلوکاری کے چرچے

    سوشل میڈیا پر پاوری کے بعد دینا نیر مبین کی گلوکاری کے چرچے

    پاوری گرل دینانیر مبین کی پاوری کے بعد اب اُن کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دینانیر مبین نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں

    مذکورہ ویڈیو میں دینانیر اپنی سُریلی آواز میں اور بڑے ہی شاندار انداز میں ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنارہی ہیں۔

    دینانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنالیا۔

    پاوری گرل کی آواز میں بھارتی گانے کو نہ صرف پاکستانی مداحوں بلکہ سرحد پار مداحوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے –

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دینانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے-

    دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دینانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے بعد دینانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

  • سائرہ یوسف کے بعد منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سائرہ یوسف کے بعد منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ادکارہ و ماڈل اداکارہ سائرہ یوسف کے بعد اب اداکارہ و ماڈل منال خان نے بھی ’نوفلٹر‘ تصویر شیئرکی جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روزاداکارہ سائرہ فیروزپرمداحوں کی جانب سے ان کی جلد پر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ایک بغیر میک اپ کے تصویرشیئر کی اور انہوں نے نو فلٹر کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اپنی اسکن پسند ہے۔

    تاہم اب اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ’نوفلٹر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پمپلز، گرمی کا موسم، کام کا بوجھ اورڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت کچھ ۔ ۔ ۔

    اداکارہ کی اس تصویرپر جہاں ساتھی اداکاراؤں نے تعریف کی وہیں مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    ایک مداح نے کہا کہ وہ سادہ بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ دوسرے مداح نے کہا کہ سارا کمال میک اپ کا ہی ہوتا ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آپ کو بھی پمپلز نکلتے ہیں جبکہ متعدد صارفین نے منال خان کی اسکن اور خوبصورتی کی تعریف کی-

    جِلد پر تنقید: سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں ویسٹ انڈیز کرکٹر کرس گیل کے متعارف کردہ گگلی چیلنج نے اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے کرکٹ میچز کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، شائقین کرکٹ کے ساتھ شوبز اداکار اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں –


    تاہم گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے میچ سے قبل پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلال اشرف کے گگلی چیلنج قبول کر کے اسے پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

    بلال اشرف نے انتہائی خوبصورتی سے گگلی چیلنج کے اسٹیپس پورے کیے-


    واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرہ بھی اس چیلنج کا حصہ بن چکی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی-

    پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کرکٹ کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

    ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں

  • ترکی: غیرملکی سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پرایمن خان اور منیب بٹ کو تنقید کا سامنا

    ترکی: غیرملکی سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پرایمن خان اور منیب بٹ کو تنقید کا سامنا

    شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ ایک مرتبہ پھر ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مقبول سیاحتی مقامات کی سیر کررہے ہیں اور وہاں غیر ملکی سیاحوں کو اپنی مقبولیت سے متعلق بتانے اور ویڈیوز دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان کے بعد پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہیں، ان کے انسٹا گرام پر 80 لاکھ فالوورز ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ایمن کو مداحوں کی بڑی تعداد فالو کررہی ہے۔ ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال بھی رہتی ہیں-

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایمن خان ایک غیر ملکی کو یہ بتارہی ہیں کہ ان کی جوڑی پاکستان میں کیوں مقبول ہے۔

    ویڈیو میں ایمن خان ترکی ایئر پورٹ پر دیگر مسافروں کو منیب بٹ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ دکھا رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہ رہی ہیں کہ میں آپ کو مشہور کر رہی ہوں۔

    دوسری جانب ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ ویڈیو ریکارڈ کررہے ہیں اور اپنی اہلیہ کی تعریف میں کہتے ہیں کہ ایمن خان پاکستان میں کافی مشہور ہیں اور انہیں بہت سی خواتین فالو کرتی ہیں۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اکثر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شوبز جوڑی کو سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

    صارفین نے کہا کہ ایمن خان نے صرف انسٹاگرام پر فالوورز ہی حاصل کیے ہیں اور وہ بھی پیسوں کے عوض برض صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اچھا اچھا ایمن ایسے فالوورز بناتی ہے-

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ایمن خان پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد آرگینک ہیں۔

  • نیٹ فلکس کا بھارت میں فلموں اور ویب سیریز سمیت 41 نئے شوز ریلیز کرنے کا اعلان

    نیٹ فلکس کا بھارت میں فلموں اور ویب سیریز سمیت 41 نئے شوز ریلیز کرنے کا اعلان

    اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے رواں برس بھارت میں فلموں اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز سمیت 41 نئے شوز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنے اس اقدام کو بھارت میں اگلی بڑی پیش رفت قرار دیا ہے جہاں ویڈیو اسٹریمنگ سروسز بہت زیادہ مقبول ہیں۔

    بھارت جہاں کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے وہ امریکی اسٹریمنگ سروس اور اس کے حریف ایمیزون پرائم ویڈیو اور والٹ ڈزنی کارپوریشن کی ڈزنی+ ہاٹ اسٹار کے لیے ایک وسیع مارکیٹ ہے۔

    یہ پلیٹ فارمز، جو مقامی زبان کے مواد کو ایک وسیع پیمانے پر پیش کررہے ہیں صارفین کو بلنگ کے سستے منصوبوں اور پیش کشو ں سے اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

    کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نیٹ فلکس کے 41 نئے شوز اور فلموں میں بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والے 41شوز اور فلموں میں سے کچھ بھارت کے ریلائنس انٹرٹینمنٹ، ویاکوم 18 اور بالی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کے دھرماٹک انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کریں گے۔

    بھارت، جس کی با لی وڈ فلم انڈسٹری ہر سال ہولی وڈ سے زیادہ پروڈکشنز بناتی ہے اسٹریمنگ سروسز کے لیے بھی ایک بہت بڑی چیلنجنگ مارکیٹ ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ایمیزوں پرائم کو ویب سیریز ‘ تانڈو’ پر ہندوؤں کے جذبات مجروح پر پولیس میں شکایات اور مقدمات کا سامنا ہے جبکہ ایمیزون پرائم نے کچھ سینز پر ناظرین سے معذرت بھی کی ہے۔

    علاوہ ازیں نیٹ فلکس کو بھی اپنے کچھ مواد پر عدالتی مقدمات اور شکایات کا سامنا رہا ہے کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے مواد نے مذہبی جذبات مجروح کیے یا فحاشی کو فروغ دیا۔

    ’ایمیزون پرائم‘ نے ’تانڈو‘ میں متنازع مواد دکھانے پر معافی مانگ لی

    تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپا، ریاست مہاراشٹرا کے وزیر کی مذمت