Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • راستے وفا کے    بقلم :جویریہ بتول

    راستے وفا کے بقلم :جویریہ بتول

    راستے وفا کے…!!! قسط نمبر:1

    (بقلم :جویریہ بتول).

    وہ ایک خزرجی نوجوان تھا…تجارت پیشہ،خوش حال سا شخص…

    ایک صبح نیند سے بیدار ہو کر اپنے گھر کی چھت پر نصب بت کی طرف گیا…اُسے بہترین خوشبو لگائی،ریشمی لباس پہنایا آور اپنے کاروبار کی طرف نکل گیا…

    راستے میں اُسے مدینہ کی گلیوں میں پیروانِ محمدﷺ کا ہجوم نظر آیا…استفسار کیا تو پتہ چلا کہ یہ فاتحینِ غزوۂ بدر ہیں جو قریشی مکہ سے پہلے معرکہ حق و باطل کے بعد سرشار لوٹ رہے ہیں…

    اُس نے اپنے ساتھی عبداللہ بن رواحہ کے بارے سوال کیا ؟

    عبداللہ اور ابو درداء چونکہ گہرے دوست تھے…

    لیکن اب عبداللہ صفِ اسلام میں کھڑا ہو چکا تھا اور ابو درداء ابھی آبائی دین پر کاربند تھا…

    پتہ چلا کہ عبداللہ تو اس کارواں میں شریک ہے جس کا منظر اس نے آنکھوں سے دیکھا تھا…

    عبداللہ کبھی کبھی اپنے دوست کے گھر کا چکر لگاتا اور اُسے شرک سے اجتناب کرنے اور نورِ اسلام کی حقانیت کا درس دیتا رہتا تھا…ابو درداء اپنے دوست کی باتیں محبّت سے سنا کرتا مگر…

    ردعمل سے ابھی تک نالاں تھا…!

    وقت گزر رہا تھا…ابو درداء ایک دن اپنے تجارتی مرکز پہنچ کر خرید و فروخت میں مشغول ہو گیا…

    نجانے عبداللہ کے دل میں کیا خیال آیا سوچا کہ چلو دوست کے گھر کا چکر لگا لیا جائے…

    دروازہ پر پہنچ کر اجازت چاہی…تو دوست کی بیوی نے جو عبداللہ اور ابو درداء کی دوستی سے اچھی طرح واقف تھی اجازت دے دی…
    ابنِ رواحہ تیز قدموں سے اخذ بت خانے کی طرف بڑھ گیا جہاں دوست نے تراشیدہ بت سجا رکھا تھا…

    عبداللہ نے اُس بت کو پے در پے ضربیں لگا کر توڑ ڈالا اور گھر سے نکل گئے…

    جب اس منظر کا مشاہدہ ام درداء نے کیا تو اس کے اوسان خطا ہو گئے…

    چلانے کے سے انداز میں بولی ابن رواحہ نے تو ہمیں ہلاک کر دیا…ہمارے معبود کا یہ حال کر کے اُس نے حقِ دوستی ادا کیا ہے؟

    حیران و پریشان بیٹھ گئی کہ ابو درداء گھر تشریف لے آئے…

    سارا ماجرا بیان کیا اور بتایا کہ تمہارے دوست عبداللہ نے یہ سب کیا اور نکل گیا ہے…!

    ایک لمحے کے لیے ابو درداء کا ذہن گھوم کر رہ گیا…انتقامی کاروائی کے لیے پَر تولنے لگے…لیکن دوسرے ہی لمحے ذرا سوچا تو دل میں کہنے لگے اگر یہ معبود کچھ اختیار یا طاقت رکھتا ہوتا تو ضرور اپنا دفاع کرتا…

    جب اس پر ضربیں لگیں تو یہ ابنِ رواحہ پر جوابی وار کرتا لیکن ایسا کُچھ بھی نہیں ہوا…

    ابو درداء نے ذرا گہرائی سے سوچا…

    کیوں نہ سوچتا…؟

    وہ ایک بھلا چنگا سمجھدار انسان تھا…!!!
    (جاری ہے).

  • خوشی و غم کی ہم نوا، ہر موڑ پہ ہم دعائیں ہیں  بقلم: جویریہ بتول

    خوشی و غم کی ہم نوا، ہر موڑ پہ ہم دعائیں ہیں بقلم: جویریہ بتول

    ہم ہیں بیٹیاں……!!!
    ( بقلم: جویریہ بتول).
    ہم ہیں بیٹیاں …ہم بہنیں…ہم مائیں ہیں…!!!
    جس روپ میں ہوں ہم،ہر صورت ہی وفائیں ہیں…
    ہیں پیکرِ صبر و رضا،چٹان سی ہے ہر ایک اَدا…
    خوشی و غم کی ہم نوا،ہر موڑ پہ ہم دعائیں ہیں…
    ہر انسان ہی پلتا ہے ان رِشتوں کی گودوں میں…
    اِن ہاتھوں میں راحت ہے،یہ ہر درد کی دوائیں ہیں…
    ہم عزت ہیں…ہم رفعت ہیں…ہم رحمت ہیں…
    گھر بھر کی برکت ہم سے،وطن کی ہم ردائیں ہیں…
    قوم کا مستقبل ہے وابستہ ہماری فکر و عمل سے…
    روشن دیے ہیں ذہن میں یا چھائی دل پہ خزائیں ہیں؟
    ان گودوں میں پَل کر ہی شاہین پرواز بھرتے ہیں…
    اسی تربیت میں غفلت کی ملتی کڑی سزائیں ہیں…
    ہم میں سے ہر ایک کو ملا مقام بلند سے بلند تَر ہے…
    جس زاویے سے دیکھیں خود کو جنت کی ہم ہوائیں ہیں…
    ==============================

  • رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا مقابلے کی رنراپ مانیا سنگھ کی جدوجہد کی داستان

    رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا مقابلے کی رنراپ مانیا سنگھ کی جدوجہد کی داستان

    مانیا سسنگھ رکشیہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا بن گئیں بھارتی حسیناؤں کے مقابلے ’مس انڈیا‘ 2020 میں دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل مانیا سنگھ نے تاج پہن کر ممبئی میں رکشے میں سواری کی۔

    باغی ٹی وی : مانیا سنگھ 2020 کی دوسرے نمبر آنے والی ماڈل گرل ہیں جو اپنی جدوجہد اور انتھک محنت کے باعث اب بھارت کی مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

    انڈین ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مانسہ وارانسی نے انڈیا کے مقابلہ حُسن ’فیمینہ مس انڈیا 2020‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے حال ہی میں ممبئی میں اس مقابلہ حسن کے فائنل کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مس انڈیا 2020 کے تاج کو 23 سالہ مانسہ وارانسی کے سر پر سجایا گیا تھا۔

    مس انڈیا کے خطاب تک پہنچنے کا راستہ ان تینوں کے لیے بالکل آسان نہیں تھا تاہم انڈیا میں اس مقابلہ حسن کی فاتح مانسہ وارانسی سے زیادہ بات مانیا سنگھ پر ہو رہی ہے اور اس کی وجہ ان کا خاندانی پسِ منظر ہے۔

    مانیا سنگھ کا کہنا ہے کہ ’آپ اپنی لڑائی خود لڑتے ہیں آپ مایوس کیوں ہوتے ہیں آپ اپنے وجود کے لیے بھی وقت تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

    کل تک اترپردیش کے دیوریا ضلع کی مانیا سنگھ کو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن آج سب ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مانیا کے والد اوم پرکاش سنگھ ممبئی میں آٹو رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی والدہ منورما دیوی ممبئی میں درزی کی دکان چلاتی ہیں جبکہ مانیا نے اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے گھروں اور دفاتر میں کام کرتی رہیں ان کی یہ جدوجہد کی داستان سامنے آنے کے بعد اب وہ سیلیبریٹی بن چکی ہیں۔

    مانیا سنگھ کے مطابق انہوں نے نے بچپن سے ہی مالی تنگ دستی دیکھی ہے۔ انھوں نے متعدد بار کئی راتیں فاقہ کشی میں گزاری ہیں۔ وہ پیسے بچانے کے لیے کئی کلومیٹر پیدل چلی ہیں۔

    مانیا کے پاس جو بھی کپڑے تھے، وہ خود ہی سیے ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ ان کی تعلیم کی فیس ادا کرنے کے لیے ان کے والدہ اور والد کو زیورات گروی رکھوانا پڑے۔ انھوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک کال سینٹر میں بھی کام کیا ہے۔

    مانیا کا بچپن مشکلات میں گزرا۔ اپنے والدین کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے مانیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کی سوچ الگ الگ ہے۔ ملک میں کچھ ایسی ریاستیں ہیں جہاں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکیاں زیادہ کچھ نہیں کر سکتی ہیں۔

    مانیا کا کہنا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو کہوں گی کہ آپ کہیں سے بھی ہیں، چاہے آپ کے پاس کپڑے ہوں یا نہیں یا آپ کیسے نظر آتے ہیں، چاہے آپ کے پاس پیسہ ہے یا نہیں ، لیکن جب آپ اپنے تصور سے بڑے خواب دیکھتے ہیں تو آپ آسمان کو چھو سکتے ہیں۔ لہذا جب تک آپ خواب نہیں دیکھتے، آپ کو اپنی اہمیت کا پتہ نہیں چل سکے گا۔

    مانیا سنگھ تعلیم کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیتی ہیں اور آگے مینجمنٹ اسٹڈیز میں تعلیم جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مانیا سنگھ کے کے مطابق وہ سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی والدہ ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور ان کی والدہ نے ہی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے اپنی ماں سے کڑی محنت کرنے اور کبھی نہ ہار ماننے کی خوبیاں سیکھیں۔

    مانیا سنگھ اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں تاج پہنے والدین کے ساتھ رکشہ میں سواری کرتے ہوئے پہنچیں جبکہ ان کا رکشہ بھی والد ہی چلا رہے تھے۔

    بیٹی کی تقریب میں شرکت کے وقت والد بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

    مانیا کی آٹو رکشے میں تقریب میں آمد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ 10 فروری کو منعقد ہونے والی مس انڈیا مقابلے کی تقریب میں جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مناسا واراناسی نے فیمینا مس انڈیا 2020 کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اترپردیش کی مانیا سنگھ اس مقابلے میں رنرز اپ رہیں جب کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی مانیکا شیوکنڈ نے فیمینا مس گرینڈ انڈیا 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

  • پی آئی اے ملازمین سڑکوں پر رُل گئے حکومت سے انصاف کی اپیل

    پی آئی اے ملازمین سڑکوں پر رُل گئے حکومت سے انصاف کی اپیل

    پاکستان ائیر فورس (پی آئی اے) ملازمین کا احتجاج کہا پی آئی کو بچانے کےلئے وقت سے پہلے ریٹائرڈ ہوئے حکومت ہمارے حال پررحم کرے-

    باغی ٹی وی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سکیم (وی ایس ایس) متعارف کروائے جانے کے بعد پی آئی اے ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر ہم پی آئی اے سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں تو ہمیں اس کا اچھا معاوضہ ملے گا۔ اور اگر یہ اسکیم ادارے کو معاشی بحران سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو گی تو ہم ادارے کا ساتھ دیں گے-

    یاد رہے کہ وی ایس ایس سکیم زیادہ تر تب متعارف کروائی جاتی ہے جب کوئی ادارہ بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالنا چاہتا ہو۔ ’ملازمین بغیر کوئی مقدمہ کیے چھوڑ کر چلے جائیں تب تو ٹھیک ہے، ملازمین کو ایک پرکشش سا پیکج دے دیا جائے گا۔ لیکن جو رہ جاتے ہیں، انھیں آج نہیں تو کل فارغ کر دیا جاتا ہے۔

    تاہم بعد ازاں اس سکیم کے تحت نکالے جانے والے اہلکاروں کو ابھی تک کوئی واجبات ادا نہیں کئے گئے جس پر پی آئی اے کے دوسٹاف ممبرز نے حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تاہم اب پی آئی اے کے ملازموں نے احتجا ج کیا ہے اور ان واقعات کی پُرزور مذمت کی ہے- اور حکومت سے مدد اور انصاف کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ادارے نے ہمیں دھوکا دیا ہے اور ہم پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور ہمارا معاشی قتل ہونے سے بچایا جائے-

    احتجاج میں شامل پی آئی اے ملازمین نے پی آئی اے ملازمین کے معاشی قاتلوں شیخ خلیل اللہ سی ایف او چیف ایچ آر او کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا-

    احتجاج میں ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم اس فنانس منسٹر حفیظ شیخ نے واجبات کی رقم ڈی جی سول ایوی ایشن کے اکاؤنٹ میں کیوں رکھی جبکی وی ایس ایس کا ایچ بی ایل کا اکاؤنٹ کھلا ان ملازمین کے لئے کُھلا تھا تو یہ ادائیگی بروقت ہو جاتی-

    ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ہماری بات کو نا مانا تو ہم تمام دفاتر تمام پی آئی کے آفس اور ملک گیر ہڑتال کریں گے جگہ جگہ دھرنا ہو گا اور اسلام آباد کی طرف رُخ کریں گے-

    احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ ادارے کے معاشی بحران کی وجہ سے ہم نے اپنی ملازمت چھوڑنے کی قربانی دی ہمارے بچوں نے قربانی دی انہوں نے ہمیں کہا تھا کہ 31 جنوری تک آپ لوگوں کو واجبات دیئے جایئں گے لیکن ہماری قربانی کا یہ صلہ دیا کہ پندرہ دن اوپر ہوگئے ابھی تک ہمیں واجبات نہیں دیئے گئے-

    وی ایس ایس سکیم کیا ہے ؟

    وی ایس ایس سکیم ان کی جامع اصطلاحات کا حصہ ہے جو پی آئی اے کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اس سکیم کا آئیڈیا پہلی بار 2018 میں حکومت کو پیش کیا گیا تھا جس کے بعد تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد ملازمین کو پیش کیا گیا تھا۔

    اس کے بارے میں سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اس سکیم سے ملازمین کا فائدہ ہوگا اس سکیم کے ذریعے پہلے سال میں 4.5 ارب کی بچت ممکن ہوسکے گ۔ جبکہ ضروری اور غیر ضروری ملازمین کی تقسیم سے پچیس فیصد فائدہ ہوسکے گا تاہم گزشتہ برس 14 دسمبر کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کو اپنے بزنس پلان کے بارے میں ایک رپورٹ جمع کروائی۔

    یہ رپورٹ پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ادارے سے طلب کی تھی تاکہ ادارے کے معاشی پلان اور اس کے مستقبل کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ پی آئی اے نے 14 دسمبر کو جمع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خسارے کے باعث ادارہ اپنے ملازمین کی تعداد کو 13000 سے کم کر کے 7500 تک لانا چاہتا ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق ایسا دو طریقوں سے ممکن بنایا گیا: ایک طرف ملازمین کے لیے ادارے سے رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کی سکیم متعارف کروائی جائے گئی جسے ’والنٹری سیپریشن سکیم‘ (وی ایس ایس) کہا جاتا ہے۔ اس سکیم کو 58 سال سے کم عمر کے افراد اپنے لیے منتخب کرسکتے تھے اس سکیم کے ذریعے 2500 ملازمین کو پی آئی اے آپشن دے گا کہ انھیں ‘عزت و احترام کے ساتھ’ ادارے سے علیحدہ کر دیا جائے۔

    دوسری جانب، بہت ضروری اور غیر ضروری سروسز کے تحت ملازمین کو علیحدہ کرنے کی سکیم متعارف کرائی گئی اس میں ائیرپورٹ سروسز سٹاف شامل تھے جن میں بالخصوص کچن، مینٹیننس اور انجنئیرنگ کے کچھ سٹاف کو بھی علیحدہ کیا گیا-

    اس سکیم کے تحت کہا گیا تھا کہ معاوضے کی ادائیگی، جمع شدہ چھٹیاں، گریجوٹی، پراوڈنٹ فنڈ، میڈیکل اور 65 سال تک کی پینشن کی یک مشت ادائیگیوں پر مشتمل ہوگی۔

  • دنیا کی ہر عورت کو اللہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے   سارہ خان کی دُعا

    دنیا کی ہر عورت کو اللہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے سارہ خان کی دُعا

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر لڑکی کو اُن کے شوہر فلک شبیر جیسا شوہر دے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سارہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فلک شبیر سے متعلق بات کر رہی ہیں سارہ خان نے اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر عورت کو فلک شبیر جسا شوہر ملے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان سے اُن کے شوہر سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے فلک شبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔

    سارہ خان نے فلک شبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد میں ہوتی ہوں اور میرے شوہر ہوتے ہیں ، وہ مجھے بہت آزادی دیتے ہیں تاکہ میں اپنے شوق پورے کر سکیں، فلک شبیر بہت حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں اور مجھے سپورٹ کرتے ہیں-

    سارہ خان نے کہا ہے کہ فلک شبیر چاہتے ہیں کہ میں آگے بڑھوں اور کام کروں اسی لیےمجھے کام کرنا مزید اچھا لگتا ہے اور اپنے کام سے خوشی بھی ملتی ہے، میں تو چاہتی ہوں کہ دنیا کی ہر عورت کو اللہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے، ایسا شوہر جو چاہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کو آگے بڑھنے دے جیسا کہ میرے شوہر مجھے سپورٹ کرتے ہیں-

    سارہ خان کو روزانہ گلاب کے پھول دینے پر تنقید، فلک شبیر نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں

  • ماضی میں فلم کا ایک رومانوی سین عکس بند کراوتے ہوئے رو پڑی تھی   سلمیٰ ہائیک

    ماضی میں فلم کا ایک رومانوی سین عکس بند کراوتے ہوئے رو پڑی تھی سلمیٰ ہائیک

    میکسکو:معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے انکشاف کیا ہے کہ جب آپ خود کو بھلا کر اپنے کردار سے متعلق سوچتے ہوئے کام کرتے ہیں تو ہر کردار آسان ہو جاتا ہے مگر وہ اپنے والد اور بھائی سے متعلق سوچتی رہتی ہیں۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 سالہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنے پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ 1993 میں وہ اپنی فلم ’ ڈیسپراڈو‘ میں ایک رومانوی سین عکس بند کراوتے ہوئے رو پڑی تھیں۔

    سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ وہ اس بات سے لاعلم تھیں کہ اُنہیں اپنی اس فلم کے دوران اپنے ساتھی اداکار انتونیو بنڈیرس کے ساتھ ایک انتہائی رومانوی سین بھی عکس بند کروانا پڑے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب وہ رومانوی سین عکس بند کروانے کے لیے تیار ہوئیں تو سسکیوں سے رونے لگ گئی تھیں وہ بہت ڈر گئی تھیں اور وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ وہ رو پڑیں گی-

    اداکارہ کے مطابق یہ دیکھ کر انتونیو بنڈیرس سمیت سیٹ پر موجود ہر شخص خوفزدہ ہو گیا تھا اور فلم کے ہیرو انتونیو بنڈیرس بہت شرمندگی محسوس کر رہے تھے اور سیٹ پر موجود سب ہی افراد اُنہیں ہنسانے کے لیے کوششیں کر رہے تھے اور نارمل محسوس کروانے کے لیے اُنہیں لطیفے سنائے جا رہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ اُنہوں نے دو سیکنڈ کے لیے چہرے سے تولیہ ہٹایا اور دوبارہ منہ چھپا کر رونے لگ گئی تھیں مگر اُنہوں نے وہ سین عکس بند کروایا اور جتنا اچھا کر سکتی تھیں اُنہوں نے وہ سین کیا-

    سلمٰی ہائیک کا کہنا تھا کہ اُنہیں انتونیو کی بہت فکر ہو رہی تھی وہ اُن کے بارے میں سوچ رہی تھیں کیوںکہ وہ بہت شریف اور اچھے انسان ہیں اور ہم آج بھی بہت قریبی دوست ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے رونے پر بہت شرمندہ ہو رہی تھیں اور سوچ رہی تھی کہ انہوں نے ایک شریف انسان کو اُس کی ہی نظر میں قصور وار ٹھہرا دیا ہے اور وہ اس وجہ سے پریشان ہو گیا ہے ۔

    اپنی اس پرانی یاد سے متعلق بتاتے ہوئے سلمیٰ ہائیک کا کہنا تھا کہ جب آپ خود کو بھلا کر اپنے کردار سے متعلق سوچتے ہوئے کام کرتے ہیں تو ہر کردار آسان ہو جاتا ہے مگر وہ اپنے والد اور بھائی سے متعلق سوچتی رہتی ہیں۔

    سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ وہ سوچتی رہتی ہیں کہ اُن کا کام اُن کے والد اور بھائی بھی دیکھیں گے کیا اُن کے ایسے سین دیکھ کر اُن کے والد اور بھائی کو جذباتی ٹھیس پہنچنے والی ہے۔

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مردوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے، مردوں کے والد دیکھ کر کہتے ہیں، واہ، ’یہ میرا بیٹا ہے۔‘

    ماہرہ خان ہمایوں سعید کو دل پھینک کیوں سمجھتیں تھیں؟

    جب اقراء عزیز اور یاسر حسین کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا تھا

    سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم کے لئے لکھنؤ پاکستان میں تبدیل

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    پریانکا چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر آواز اٹھا دی

  • بھارتی اداکار رندیپ ہودا بھی پاکستانی پارٹی کا حصہ بن گئے

    بھارتی اداکار رندیپ ہودا بھی پاکستانی پارٹی کا حصہ بن گئے

    چند روز قبل پاکستانی لڑکی دنانیر مبین نے چند سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ منفرد اسٹائل میں اردو بولتے ہوئے کہہ رہی تھیں ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔‘

    باغی ٹی وی :دنانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں جن میں رندیپ ہودا بھی شامل ہو گئے ہیں-

    بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا نے ’پارٹی ہورہی ہے‘ پر مزاحیہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    رندیپ ہوڈا نے یہ ویڈیو اپنی آنے والی ویب سیریز ’انسپیکٹر اویناش‘کے سیٹ پر بنائی ہے ۔ ویڈیو میں اداکار رندیپ ہوڈا کہہ رہے ہیں ’’یہ میں ہوں، یہ ہمارے لوگ ہیں شوٹ پہ اور یہاں پارٹی ہورہی ہے۔‘‘ رندیپ ہوڈا کی یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے لوگوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل معروف بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مہم لانچ کردی ہے بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز سے متعلق ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو 112 پر کال کریں ۔

    اس پوسٹ میں اتر پردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ ‘پارٹی ہو رہی ہے’ بھی استعمال کیا تھا-

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوز

    اداکارہ اقرا عزیز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    پاوری گرل دینانیر نے وائرل ویڈیو کی میمز پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی پاوری گرل کی ویڈٰیو سے متاثر بھارتی پولیس نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘ کی ویڈٰیو سے متاثر

  • پریانکا چوپڑا کا ایک بار پھر پاک بھارت معاملے پر یوٹرن

    پریانکا چوپڑا کا ایک بار پھر پاک بھارت معاملے پر یوٹرن

    خود کوامن کا سفیر کہنے اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاک بھارت معاملے پر ایک بار پھر یوٹرن لیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دوغلے رویئے کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب ’ان فنشڈ‘ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔

    بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار ہارون رشید نے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کا انٹرویو لیا اور اس انٹر ویو کے آنے والے پوڈ کاسٹ کا ایک ٹیزر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا۔

    بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار کے اس ٹیزر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے ہارون رشید سے سوال کیا، کیا آپ نے پریانکاچوپڑا سے بالا کوٹ واقعے سے متعلق سوال پوچھا؟

    اس سوال کے جواب میں ہارون رشید نے جواب دیا پریانکا نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔

    پریانکا نے اپنی کتاب میں بتایا کہ کس طرح پاکستانی برٹش ایئرویز کے ایک ایجنٹ نے ان کے والدین کو فلائیٹ پر سیٹ دی جب انہیں اس کی سخت ضرورت تھی امید ہے دونوں ممالک ہمیشہ اس طرح گرم جوشی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    ہارون رشید نے مزید لکھا کہ اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ میں نے پریانکا کی خاموشی کے بارے میں سوال پوچھا ہے یا نہیں تو آپ کو پورا انٹرویو دیکھنا پڑے گا جو اگلے ہفتے آئے گا۔

    جبکہ کچھ صارفین نے پریانکا کی کشمیر اور بھارتی کسانوں کے احتجاج پر خاموشی پر سوال اٹھایا ہارون رشید نے کہا کہ آپ دیکھیں پریانکا نے اس بارے ٹوئٹ کی ہے-

    ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا کے لئے اپنی چیریٹی کا کام زیادہ ضروری ہے ٹھیک ہے جی لیکن اس وات اس کا جنون کہاں گیا جب کشمیری اور بھارتی کسان مدد کے لئے پُکار رہے ہیں-

    اس سے قبل ہارون راشدکی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کے لیے انٹرویو کی جھلکیاں بھی شیئر کی گئیں۔

    انٹرویو میں پریانکا نے جنوبی ایشیائی باشندوں کے لیے ہالی وڈ میں مواقعوں کی کمی اور اپنی زندگی میں انسان دوست کاموں کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    واضح رہے کہ خود کوامن کا سفیر کہنے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دو سال قبل 26 فروری 2019 کو بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود بالاکوٹ میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا تھا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی تھی۔ جس پر لاس اینجلس میں ہونے والے ایک بیوٹی ایونٹ میں عائشہ ملک نامی پاکستانی خاتون نے پریانکا چوپڑا کو امن کی سفیر ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف جوہری جنگ کی حوصلہ افزائی کرنے پر ’منافق‘ قرار دیا تھا۔


    خاتون نے پریانکا چوپڑا کو سب کے سامنے آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا ایسا بہت ہی کم ہوا ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو۔ کیونکہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک ’منافق‘ ہیں۔

    خاتون نے کہا تھا کہ آپ نے ٹوئٹ کی اور اس میں اپنی آرمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    تاہم پریانکا چوپڑا نے جب تقریب میں اپنی بے عزتی ہوتے دیکھی تو اور کچھ تو کر نہیں سکیں خاتون کو خاموش کروادیاتھا اور تقریب انتظامیہ نے خاتون کے ہاتھ سے زبردستی مائیک چھین لیا تھا۔

    پریانکا چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر آواز اٹھا دی

  • دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح  صارفین ٹوئٹر پر بھی وائس میسجز بھیج سکیں گے؟

    دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح صارفین ٹوئٹر پر بھی وائس میسجز بھیج سکیں گے؟

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی ڈائیریکٹ میسجز (ڈی ایم) پر وائس پیغامات بھیجنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب ٹوئٹر پر وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے جاپان، برازیل اور بھارت میں پیش کیا گیا ہے۔

    ٹوئٹر نے اس فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس فیچر کے تحت ٹوئٹر صارفین بھی ایک دوسرے کو 140 سیکنڈ کے دورانیے کا وائس پیغام بھیج سکیں گے۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1273313100570284040?s=20
    مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے کہا تھا کہ صارفین ٹویٹ کمپوزر اسکرین پر ایک نیا "ویولینگتھ” آئیکن استعمال کرکے اپنا ٹویٹ صوتی شکل میں شئیر کر سکیں گے-

    کمپنی کا کہنا ہے کا وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو ہی میسر ہو گا جبکہ ڈیسک ٹاپ صارفین ان وائس پیغامات کو صرف سُن سکیں گے-

    خیال رہے کہ کمپنی کی جانب تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وائس پیغامات کا یہ فیچر پوری دنیا کے صارفین کے لیے کب میسر ہو گا۔

    ٹویٹر صارفین کیلئے زبردست فیچر لے آیا

  • ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں کامیابی کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے   گلوکارہ اکاسا سنگھ

    ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں کامیابی کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے گلوکارہ اکاسا سنگھ

    بالی وڈ کی معروف گلوکارہ اکاسا سنگھ کا کہنا ہےکہ اقرباپروری کامیابی کی ضمانت نہیں ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں اس کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کو متعدد سپرہٹ گانے دینے والی گلوکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مجھے ‘ناگن’ گانے کی بدولت جلد شہرت مل گئی پر حقیقت میں ایسا نہیں اس سے قبل میری بہت زیادہ محنت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ جدوجہد کے دوران وہ سیکھتی رہی ہیں جس کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔

    بالی وڈ میں اقربا پروری کے سوال پر اکاسا کا کہنا تھا کہ یہ کسی کے کیرئیر کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے،ہر بار رشتے داریاں کام نہیں آتیں البتہ اکثر لوگوں کو مواقع حاصل کرنے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور بعض کو مواقع آسانی سے مل جاتے ہیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل اقربا پروری کے باعث فلمی کیرئیر میں مشکلات کا سامنا کرنے کا اقرار کرتے ہوئےکہا کہ اس بارے میں انہوں نے اپنی کتاب میں بھی لکھا ہے۔

    اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہر ایک اپنے خاندان کا خیال کرنا چاہتا ہے ،ہم سب اپنے دوستوں اور رشتے داروں کی دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، میں بھی یہ کرنا چاہتی ہوں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو سپورٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ دوسروں کو مکمل طور پر نظرانداز کردیں-

    اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جن لوگوں کے پاس میز موجود ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ اگر ہم اس میز کو صرف اپنے لوگوں کی اجارہ داری کی جگہ بنانے کے بجائے میز ہی میں توسیع کی کوشش کریں تاکہ دوسرے بھی وہاں بیٹھ سکیں۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے گذشتہ چند سالوں سے بحث جاری ہے تاہم اس میں اس وقت اضافہ ہوا جب اداکار سوشانت سنگھ نے مبینہ طور پر بالی وڈ میں نظر انداز کیے جانے اور کام نہ ملنے پر خودکشی کرلی تھی جس پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس کا ذمہ دار بالی وڈ میں اقربا پروری کو قرار دیا تھا۔

    پریانکا چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں نیپوٹزم پر آواز اٹھا دی