Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنٍڈی: بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا اور دونوں جانب سے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا گیا ملاقات میں دونوں برادرممالک کےدرمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعےعلاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھیں ، لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز (جے ایس ایچ کیو) میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی،ملاقات میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک محفوظ اور خوش حال مستقبل کے لیے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں جو مضبوط دفاعی تعلقات پر مبنی ہے۔

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کی تعریف کی، انہوں نے مسلح افواج کے عزم اور استقلال کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

  • معید پیرزادہ اور شہباز گل  کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم میں معید پیرزادہ اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : درج مقدمے میں کہا گیا کہ معید پیرزادہ کی جانب سے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک اپنے اکاؤنٹ سے جھوٹ پر مبنی غلط مواد شئیر کیا جا رہا ہے جس سے غلط فہمیاں اور انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے،مقدے میں کہا گیا ہے کہ معید پیرزادہ کی جانب سے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر حکومتی اداروں کے خلاف مواد شئیر کیا جا رہا ہے جس سے حکومتی اداروں کی ساکھ متاثر ،اور عوام میں غم وغصے کا باعث‌بن سکتا ہے-

    ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاک پر تمام حکومتی اداروں پولیس اور سیکیورٹی اداروں،سیکیورٹی فورسز بشمول پاک فوج،ائیر فورس ،نیوی کے خلاف بغاوت پر اکسانے والا مواد شئیر کیا جا رہا ہے جن کا مقصد انتشار عوام میں خوف یا کسی قسم کے خطرے کی گھنٹی پیدا کرنے کی کوشش اور ریاست یا ریاستی ادارے یا عوامی سکون کے خلاف جرم کرنے پر اکسانا ہے-

    یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، احسن اقبال

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ معید نے ایک مخصوص سیاسی قیادت کے حق میں پہلے سے طے شدہ جعلی تاثر پیدا کرنے کے لیے پاکستانی فوج پر رشوت دینے کے بدعنوان طریقوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ریاست مخالف بیانیہ شیئر کیا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے افواج پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے الزام تراشی اور دھمکی آمیز مواد ذاتیات میں دراڑ پیدا کرنے کے لیے تخریب کاری کا گھناؤنا عمل ہے،معید پیرزادہ کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن یو ایس 9 ،10 اور 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    fia

  • یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، احسن اقبال

    یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، احسن اقبال

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان کسی نے نہیں چھینا، ان کو الیکشن کمیشن نے بارہا یاددہانی کرائی کہ آپ اپنے پارٹی انتخابات کرائیں ورنہ آپ کا نشان چھن سکتا ہے پی ٹی آئی نے تین سال سے پارٹی الیکشن نہیں کرائے، اور اپنے انتخابی نشان کو چھینے جانے کے لیے اپنی سازش خود تیار کی۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ الیکشن میں التوا ہوا، 18-2017 میں فیصلہ ہوا تھا کہ نئی مردم شماری کی جائے گی، انہوں نے 2019 میں نہیں کی، 2020 اور 2022 تک نہیں کی، اس لیے جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں ڈیجیٹل رائے شماری کرنی پڑی، اس مردم شماری کی وجہ سے انتخابی عمل متاثر ہوا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ انہوں (پی ٹی آئی) نے کہا کہ معیشت درست نہیں ہوئی، میں قائد حزب اختلاف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے خیال میں معیشت کی درستگی یہ ہے کہ آپ معیشت کو دیوالیہ کرکے اور آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کر جائیں جو ملک کی مالی خودمختاری داؤ پر لگا دے تو پھر یہ معیشت کی درستگی آپ ہی کو مبارک ہے اگر معیشت کی درستگی یہ ہے کہ آپ سی پیک کا منصوبہ تباہ کر چلے جائیں تو یہ معیشت کی درستگی آپ ہی کو مبارک ہو۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تنقید کی کہ انہوں (پی ٹی آئی) نے کہا کہ پی آئی کا ایک گاہک آیا، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کس منہ سے پی آئی کا نام لیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے پاکستان کی شہری ہوا بازی کی صنعت کو پی آئی کو کئی سو ارب کا نقصان پہنچایا۔

    احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ یہ پاکستان کے وہ مجرم ہیں، کہ جن کی وجہ سے پی آئی اے کی یورپ، امریکا اور لندن کی پروازوں پر پابندی لگی، یہ وہ نالائق اور نااہل ہیں، جنہوں نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کا بیڑہ غرق کیا ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی اور پی آئی اے اور شہری ہوائی بازی کو تباہ کرنے کے الزام میں ان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ملک میں ایف ڈی آئی نہیں آرہی، تو شبلی فراز سن لیں، چین سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آچکی ہے، اور سی 5 کی صورت میں پاکستان کا 1200 میگا واٹ کا سب سے بڑے نیوکلیئر پاور اسٹیشن پر کام شروع ہو چکا ہے۔

    رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس ہم پر جھوٹا بنایا گیا، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں، دنیا کا وہ کونسا ملک ہے، جو وزیراعظم کو سستا تحفہ دیتا ہے اور وزیر اعظم کے سیکیورٹی گارڈ، ایم ایس کو مہنگا تحفہ دیتا ہے ان کا لیڈر (عمران خان) ساری دنیا سے کہتا تھا کہ رسیدیں دکھاؤ، جب اپنی تحفوں کی رسیدیں دکھانے کی باری آئی، تو ساری رسیدیں بوگس نکلیں، ان بوگس رسیدوں کا جواب دے دیں تو آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، آپ کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس پر بات کرتے ہیں، مسئلہ القادر ٹرسٹ کا نہیں، مسئلہ 190 ملین پاؤنڈ (64 ارب روپے) کا ہے، جو پاکستان کے خزانے میں آنا چاہیے تھا، وہ عمران خان کے دوست کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں چلا گیا، یہ بتایا جائے کہ وہ 64 ارب روپے پاکستان کے خزانے سے کس نے لوٹا؟

    انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ڈاکا ڈالے، چوری کرے اور کہے کہ میں نے چوری میں سے 50 روپے سے مسجد بنا دی ہے، اور اب میرے خلاف چوری کا مقدمہ ختم کیا جائے کیونکہ میں نے مسجد بنا دی ہے، چوری کے پیسے سے مسجد بنانے والا بھی چور ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ یہ سیرت النبی ﷺ کے پیچھے اپنی چوری چھپا کر مسلمانوں کی توہین کررہے ہیں، ہمارے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی یونیورسٹی کسی چوری کے پیسوں کی محتاج نہیں ہے، پاکستان کے لوگ آقا سے محبت کرنے والے ہیں، اور وہ حلال کے پیسوں سے ایسی 10 یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں۔

  • شیل پاکستان  کا نام تبدیل کردیا گیا

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    اسلام آباد: شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام تبدیل کرکے مجوزہ ”وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ“ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : شیل کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی) کی جانب سے شیل کے مزید 22,165,837 عام حصص کے حصول کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 10.36 فیصد ہے۔

    جولائی میں سعودی گروپ آصف ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 165,700,304 یا 77.42 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کیا-

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    تازہ ترین حصول کے بعد وافی کے پاس اب شیل کے 187,866,141 عام حصص ہیں جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 87.78 فیصد ہے۔

    دریں اثنا سابقہ پیرنٹ کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے شیل میں اپنے تمام حصص فروخت کر دیئے ہیں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وافی کے حصول کی تکمیل کے نتیجے میں شیل کے ڈائریکٹرز زین کے حق، رفیع ایچ بشیر اور ڈاکٹر محمد محمود البلوشی نے فوری طور پر یعنی 31 اکتوبر 2024 سے کمپنی کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    منڈی بہاؤالدین: داخلی راستوں پر ناکہ بندی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    مذکورہ بالا استعفوں کے نتیجے میں غسان الامودی، جاوید اختر اور کائی یوو ویٹرسٹائن کو فوری طور پر ڈائریکٹرز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرز کے عہدے کی بقیہ مدت کے لئے بورڈ میں عارضی خالی آسامیوں کو پر کیا جاسکےنوٹس میں بتایا گیا ہے کہ غسان العمودی کو فوری طور پر کمپنی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

    کمپنی کا نام ’شیل پاکستان لمیٹڈ‘ سے تبدیل کر کے مجوزہ نام ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے ٹیکر / ٹریڈنگ سمبل کو ’شیل‘ سے ’ڈبلیو ای پی‘ میں تبدیل کردیا گیا یا ایسا دوسرا نام جو ایکسچینج سے منظور کیا جا سکتا ہے، قابل اطلاق کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور قابل اطلاق قوانین کے تحت ضروری قانونی کارروائیوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔

    پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق

    گزشتہ سال جون میں شیل پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کی پیرنٹ کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایس پی سی او) نے پاکستانی ادارے میں اپنے حصص فروخت کرنے کے ارادے سے آگاہ کر دیا ہےاس وقت شیل پاکستان نے کہا تھا کہ اس پیش رفت کا اس کے موجودہ کاروباری آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جاری رہے گا۔

  • واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    اسلام آباد: واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کر لی گئی-

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ناقص تفتیش پر مجرم حمید اللہ کی رہائی کا فیصلہ دیا گیا کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا-

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تفتیش درست نہیں ہوتی پھر الزام عدالت پر لگا دیا جاتا ہے،مجرم کے وکیل نے کہا کہ واہ کینٹ واقعہ میں حمید اللہ پر غلط الزام لگایا گیا،حمید اللہ کو فاٹا سے گرفتار کرنے کا بتایا گیا جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر 20 منٹ بعد دائر ہوئی، کیسے ممکن ہے کہ واہ کینٹ واقعہ ہو اور ملزم کو 20 منٹ میں فاٹا سے گرفتار کر لیا جائے-

    پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کا فیصلہ دیا تھا، 2008 میں واہ کینٹ خودکش حملے میں ملوث مجرم حمید اللہ کو گرفتار کیا گیا-

    میہڑ: باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، ایک بچہ جاں بحق، 3 زخمی

  • پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق

    پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق

    اٹک: پنجاب میں اربوں روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پر سونے کی ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی-

    باغی ٹی وی: سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعوی کیا تھا، وزیرمعدنیات شیر علی گورشانی نے ذخائر کی تصدیق کردی، کل وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود پنجاب حکومت کو ایک سال لگا جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی، ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلی سطحی کمیٹی کل وزیراعلی کو ملے گی-

    دوسری جانب اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔

    پاکستان کی اصل یوتھ پنجاب کی ترقی چاہتی ہے،عظمیٰ بخاری

    پنجاب:جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

    چیف جسٹس کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

  • پاکستان کی اصل یوتھ  پنجاب کی ترقی چاہتی ہے،عظمیٰ بخاری

    پاکستان کی اصل یوتھ پنجاب کی ترقی چاہتی ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں-

    باغی ٹی وی: کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے اقلیت کےلیے بڑی خوشخبری ہے پہلے سکھ میرے ایکٹ بنایا آج ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دیدی ہے، آسان کاروبار کارڈ تین کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی، حکومت کی سرکاری زمین پر بغیر لیز کے اراضی اور تین کروڑ روپے نوجوانوں کو دیں گے۔

    چیف جسٹس کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتشار کےلئے جن نوجوانوں کو استعمال کیا اب انہیں آسان کاروبار کےلیے پوری فزیبیلٹی بناکر دیں گے، ایک لاکھ چھوٹے اسٹارٹ اپ کو شروع کرنا ہے درمیانے درجے سے اسٹارٹ اپ بھی کریں گے، دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی جو لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی بسوں کےلیے چارج اسٹیشن بنائیں گے ڈبل ڈیکر بسوں کےلیے نئے ڈپو بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل یوتھ جو پنجاب کی ترقی چاہتی ہے وہ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کررہی ہے، جو مریم نواز کام کررہی ہے تو دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی خواہش کررہے ہیں کاش ان کے وزیر اعلیٰ بھی مریم نواز کی طرح ہوتے۔

    پنجاب:جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس میں صحافیوں کے علاج معاملہ یا شادی کےلئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کو ڈبل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ڈائیلسز پروگرام کی منظوری دی گئی جو پہلے فنڈ سات لاکھ تھا اب اسے بڑھا کر دس لاکھ روپے کردیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کےلیے اسپیشل عدالت قائم کریں گے، اوورسیز پاکسانیوں کی زکوۃ خیرات کو فساد برپا کرنے کےلئے استعمال کیا گیا لیکن مریم نواز نے ان کے مسائل پر ریلیف دینے کی کوشش کی۔

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صبح آنکھ نہیں کھلے گی تو عدالتوں کا کیا قصور ہے، ایک سو نوے ملین پائونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مذہبی کارڈ استعمال کرکے سزا دینے کی بات کی گئی، اگر اتنی مذہب کی تعلیم دی جا رہی تھی تو متنازع چیز بند لفافہ میں منظوری دی گئی، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

  • چیف جسٹس کی  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران  سے ملاقات

    چیف جسٹس کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

    اسلام آباد: چیف جسٹس یحیی آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: اعلامیے کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک بھی ملاقات میں شریک تھیں،فوری اور حکم امتناع کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا-

    اعلامیے کے مطابق فوری نوعیت کے معاملات فوری بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا، فوری نوعیت کے معاملات فوری بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا، فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہو گا، سرکاری ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دھمکی آمیز یا غیر موافق کارروائی کو فوری مقرر کیا جائے گا،کسی بھی دھمکی آمیز کارروائی کے ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کروانا ضروری ہو گا-

    بسکونی کی پریمیئم بسکٹ رینج کو ‘ہوم برانڈ آف دی ایئر’ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز 2024 میں اعزاز

    پنجاب:جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیے جانے پر احمد شہزاد بورڈ پر برس پڑے

  • پنجاب:جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب:جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کے لیے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چیئرمین قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم منظور کی گئی ہیں اور جنگلی جانوروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ترامیم کے ذریعے جنگلی حیات سے متعلق علاقوں کو قانونی تحفظ مل گیا ہے جب کہ پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ کا بورڈ ہی کام کرے گا، اور بورڈ چیئرپرسن، وزیر وائلڈ لائف، سیکرٹری، وائس چیئرمین اور اور ڈی جی سیکرٹری ہوں گے۔

    کترینہ کیف نے عمران خان کومارے 20 تھپڑ

    انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کی فورس قائم ہو گی جبکہ جنگلی جانوروں کی افزائش، علاج اور تحفظ کے لیے خصوصی مراکز قائم ہوں گے۔ جنگلی جانوروں کی نگرانی، تحفظ کے لیے ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی پنجاب میں جنگلی جانوروں اور اُن کے رہائشی علاقوں کا مکمل سروے ہو گا جبکہ جنگلی جانوروں سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1107 بھی قائم کی گئی۔

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ اور عالمی سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبہ شروع کیا گیا، جبکہ سیاحت کے لیے اچھالی، بانسرہ گلی چھانگا مانگا کو استعمال میں لانے کا منصوبہ تیار ہو گیا جنگلی جانوروں کے علاج کے لیے بڑا اسپتال بنایا جائے گا اور 60 ملین روپے سے جنگلی حیات کے شعبے میں انٹرشپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہےلاہور کے مرکز میں جنگلی حیات کے تحفظ کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

    وفاقی وزیر خزانہ کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ سے ملاقات

  • پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیے جانے پر احمد شہزاد  بورڈ پر برس پڑے

    پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیے جانے پر احمد شہزاد بورڈ پر برس پڑے

    لاہور:قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کے پلئیر ڈرافٹ میں اپنا نام شامل کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر غصہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی: اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں احمد شہزاد نے پی سی بی پر ان کا نام ’تشہیر‘ کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا اور پی سی بی کے اس اقدام کو پری ٹورنمنٹ ہائپ پیدا کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

    احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کا نام پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے شامل کیوں کیا گیا؟ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی نہ ہی ان کا یا ان کے ایجنٹ کا اس ڈرافٹ سے کوئی تعلق ہے، میرا پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ میرٹ کی کمی اور تعلقات کو ٹیلنٹ پر ترجیح دینے کی بنیاد پر تھا جس پر میں پر اب بھی قائم ہوں۔

    وفاقی وزیر خزانہ کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ سے ملاقات

    واضح رہے کہ رہے کہ سال 2023 میں احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کی بنیاد پر انکا نام ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے پر احتجاجاً نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا کہا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا، پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کروں گا۔

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان