Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وفاقی وزیر خزانہ کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ سے ملاقات

    وفاقی وزیر خزانہ کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ سے ملاقات

    بیجنگ: پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون کے سی لی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے وزیر خزانہ، عزت مآب سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو، جون کے سی لی سے ملاقات کی، جس کا مقصد پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

    اس ملاقات میں وزیر خزانہ اور چیف ایگزیکٹو لی نے اقتصادی تعاون، تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع، اور ثقافتی تبادلے سمیت مختلف موضوعات پر تعمیری بات چیت کی، اس گفتگو کا مقصد دونوں خطوں کے درمیان قریبی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے مواقع تلاش کرنا تھا۔

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں، جیسے فنانس، ٹیکنالوجی، اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا اور دونوں خطوں کے مشترکہ مفادات اور اقدار پر روشنی ڈالی۔

    جون کے سی لی نے وزیر خزانہ کی آمد کا خیر مقدم کیا اور پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے اقتصادی ترقی، جدت طرازی، اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس شراکت داریوں کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس تعاون کے متوقع فوائد پر زور دیا۔

    اک شجر سایہ دار تھا، نہ رہا

    پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور چیف ایگزیکٹو جون کے سی لی کے درمیان یہ ملاقات دونوں فریقوں کی دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں بامعنی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    بیجنگ میں پاکستان کے سفیر، عزت مآب خلیل ہاشمی، اور ہانگ کانگ میں قونصل جنرل، عزت مآب ریاض احمد شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: چیمپئنز ٹرافی کے نئے پرومو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جلوہ گر ہیں جبکہ پرومو میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ملنے والے آئیکونک سفید کوٹ کو نمایاں کیا گیا ہے،میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔

    وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپئینز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلی جائے گی جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز ٹین اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو گا اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، گروپ میں اے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔

  • پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا آذربائیجان کے سفیر نے وزیراعلی مریم نواز کو آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی مریم نواز نے دورے کی دعوت قبول کرلی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا-

    وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر آذربائیجان کے سفیر کو آگاہ کیا آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو سراہا کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا ۔

    فتنہ الخوارج کی پنجاب میں آن لائن بھرتی مہم کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا-

    مریم نواز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر کا حالیہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے- پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں،تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی وسیع بے پناہ گنجائش ہے تعلیم، صحت، زراعت، اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ،گورنر خیبر پختونخوا

    مریم نواز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو مراعات کا اسپیشل پیکج دیا جائے گا سیاحت کے شعبہ میں آذربائیجان کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ،پنجاب کو ریجنل ٹریڈ کا ہب بنانے کے لئے کوشاں ہیں –

    سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور برادر ملک سمجھتا ہے، پنجاب کی ترقی میں مریم نواز شریف کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے جس کے مطابق پیٹرول ساڑھے تین روپے اور ڈیزل 3 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے تک اور مٹی کا تیل 6 روپے سے زائد مہنگا ہوسکتا ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 15 جنوری کو کرے گا،وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گےوزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا-

    جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ،گورنر خیبر پختونخوا

    پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم

    کوئٹہ،کان میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن مکمل، 12 لاشیں نکال لی گئیں

  • مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    نئی دہلی: مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور ہوگیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں حیران کن وائٹ واش اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں،کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے-

    پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم

    بھارتی بورڈ پرانے اصول کو دوبارہ متعارف کروانا چاہتا ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم کردیا گیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے۔

    اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    رپورٹس کے مطابق45 دن سے زیادہ چلنے والے ٹورنامنٹ یا سیریز کے لیے اہلیہ کھلاڑی کے ساتھ صرف 14 دن رہ سکتی ہے تاہم مختصر دوروں کے لیے قیام کی حد کو کم کر کے صرف 7 دن کر دیا جائے گا آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور ان کی بیویوں کے ساتھ دیکھا گیا-

    حماس کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیم بس میں سفر کرنا ہوگا، پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے کھلاڑی تنہا سفر کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،ٹیم اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام کھلاڑی ٹیم بس سے ہی سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اسے الگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

  • اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی-

    باغی ٹی وی: یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا،دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا ملزمہ کو ہسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔

    مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنایا کہ ملزم کا نائجیرین وصول کنندہ کے ساتھ رابطہ قائم رہےلاہور میں موجود نائیجیرین باشندے نے ملزمہ کو منشیات کی ترسیل کے لیے کراچی سے لاہور تک ہوائی سفر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ سے تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے نائیجیرین باشندے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں انٹیلی جنس ٹیم کو تعینات کیا موثر منصوبہ بندی اور قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں واقع فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہے جو غیر ملکی شہریوں کو استعمال کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں یہ آپریشن سفارتی تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر قومی اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو واضح کرتا ہےملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

    دوسری جانب اے این ایف اپنے مشن ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان میں پر عزم ہے،اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 4 کاروائیوں میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار لئے-

    کاروائیوں میں 36 لاکھ سے زائد مالیت کی 37.166 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی،حیدر آباد میں لطیف آباد کے قریب خاتون سے 700 گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزم نےتعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا –

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 466 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سمبڑیال موڑ سیالکوٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کر کےدو ملزمان کو گرفتار کیا گیا علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے بالمقابل دو خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہو ئی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    لاس اینجلس،آتشزدگی سے چند دن قبل پرندوں کا دوسری جگہ جانے کا منظر

  • حماس کے ساتھ جھڑپ میں  5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    حماس کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جس کی اسرائیل حکام نے بھی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک قرار دی گئی ہےاسرائیلی فوج کے مطابق آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، ہلاک ہونے والے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ میں تعینات تھے۔

    ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت معلوت ترشیحہ سے 23 سالہ کیپٹن یائر یاکوو شوشان، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاہاو حدر، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ گائے کارمیل، گیڈرا سے 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاؤو فیفر اور 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ایویل وائزمین کے ناموں سے ہوئی۔

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ سے تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیر کی شام اسرائیلی فوج نے اپنی ابتدائی تحقیقات کے نتائج ان 5 فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کیےتحقیقات کے مطابق نہال بریگیڈ کے ریکنسنس یونٹ کے فوجیوں کی ٹیم پیر کی صبح بیت ہنون کے علاقے میں ایک مشن پر روانہ ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

  • شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

    شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

    کویت میں اسراء والمعراج کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :عرب میڈیاکے مطابق کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کیلئے 3 روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات، 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا،اگرچہ اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہا ئشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کیلئے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران، تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو باقاعدہ کام دوبارہ شروع ہو گا،منفرد آپریشنل ضروریات کے حامل ادارے، جیسے ضروری خدمات، اپنی تعطیلات کے شیڈول کو اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ترتیب دیں گے تاکہ بلا تعطل کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

    2020 میں امریکی انتخابات،ٹرمپ کی اقتدار کیلئے مجرمانہ کوششیں، رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے،اصطلاح شریعت میں معراج سے مراد یہ ہے کہ نبی کریم ﷺکو رات کے ایک مختصر حصے میں روح اور جسم کے ساتھ مسجد اقصیٰ (بیت المقدس )سے ساتوں آسمانوں اور جنت ودوزخ کے مشاہدات اور سیر کرائی گئی اور آپ ﷺ وہاں تک پہنچے جہاں تک اس سے قبل کوئی بشر نہیں پہنچا۔ آپ ﷺنے وہ کچھ مشاہدہ کیا جو اب تک دوسرے انبیاءؑ نے بھی نہیں کیا تھا۔ ان مشاہدات میں سب سے اہم، اعلیٰ اور ارفع مشاہدہ یہ تھا کہ آنحضرت ﷺ، اللہ تعالیٰ کے دیدار سے مشرف ہوئے ۔آپ ﷺنے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

  • ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے پر احتجاجاً نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا کہا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کروں گا۔

    غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

    150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار سے بالنگ کرکے واپس آؤں گا، میرا شمار اِن بالرز میں نہیں ہوتا جو 130، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں اور انجری کا شکار ہوجاتے ہیں،ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فرنچائز کی جانب سے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

    واضح رہے کہ احسان اللہ پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن میں گیند کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی تھے جہاں انہوں نے 12 میچ کھیلے اور 15.77 کی اوسط اور 7.59 کے اکانومی ریٹ سے 22 وکٹیں حاصل کیں تھی، 22 سالہ تیز گیند باز اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے دوران کہنی کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے، بعدازاں پی سی بی ڈاکٹر کی غلط تشخیص نے انکا کیرئیر پر سوالیہ نشان لگادیا۔
    پشاور ہائیکورٹ ، کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

  • پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

    پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

    اسلام آباد: پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار، گیس کٹ گئی، میٹر اتر گئے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو خریدنے کی خواہش رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے مالکان اس وقت مالی بحران کا شکار ہو چکے ٹی وی چینل مالکان نے حال ہی میں پی آئی اے کی نجکاری میں بولی لگائی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ پی آئی اے کو خرید کر چلائیں گے، تاہم اب صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چینل کی مالی حالت اب اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ ان کے دفتر کا بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے گیس کا میٹر کٹ چکا ہے سردیوں کے موسم میں گیس کی بندش سے چینل کے ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں، کیونکہ دفتر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور ملازمین کو ضروری سہولتیں حاصل نہیں ہیں گیس کٹنے پر ملازمین نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

    صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا،احسن اقبال

    یہ صورتحال اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ چینل کی مالی پوزیشن انتہائی نازک ہو چکی ہے، جس کے باعث اس کے کاروباری معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں چینل کی انتظامیہ نے ابھی تک اس بحران پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی مالی وسائل میں بہتری نہ آئی تو چینل کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے،خواجہ آصف