Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • انگلش فاسٹ بولر نے شادی کے چوتھے روز ٹیم کو جوائن کر لیا

    انگلش فاسٹ بولر نے شادی کے چوتھے روز ٹیم کو جوائن کر لیا

    ملتان: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون نے اپنی شادی کے چوتھے دن ہی ملتان میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی شادی کی وجہ سے انگلش فاسٹ بولر نے چھٹیاں لے کر انگلینڈ گئے تھے اولی اسٹون نے جیسیکا نامی خاتون سے شادی کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز کرکٹر اور فوٹوگرافروں نے انسٹاگرام اکاؤ نٹ پر شیئر کی تھیں، اب اولی اسٹون پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، جس کے لیے انہوں نے ملتان میں ٹیم کو دوبارہ شامل کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، اور اولی اسٹون کی واپسی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔

    عمران خان کا آکسفورڈ کا چانسلر بننے کا خواب "وڑ” گیا

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے والے شخص کو زندہ تلاش کر لیا گیا

    دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے والے شخص کو زندہ تلاش کر لیا گیا

    روسی شخص کو دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے کے بعد آخرکار تلاش کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے مشرقی علاقے میں اوختسک سمندر میں 46 سالہ میخائل پیچوگن کو ایک ماہی گیر کشتی کے عملے نے وہیل مچھلیاں دیکھنے کیلئے اپنے سفر کی شروعات کے مقام سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور گھرے سمندر میں ایک ربڑ کی کشتی میں بھٹکتا ہوا پایامیخائل پیچوگن کے بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کی لاشیں بھی اسی ربڑ کی کشتی پر پائی گئیں، وہ لوگ وہیل مچھلیاں دیکھنے کیلئے نکلے تھے اور اپنے ساتھ دو ہفتوں کا کھانے کا سامان ساتھ لے کر گئے تھے۔

    میخائل پیچوگن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے سفر پر روانہ ہوئے تھے تب ان کا وزن 100 کلوگرام کے قریب تھا تاہم 67 روز بعد جب انہیں بچایا گیا تو ان کا وزن اس سے آدھا رہ گیا ہے، شاید ان کے وزن نے انہیں بقا کی جنگ جیتنے میں مدد کی تھی ہمیں کچھ معلوم نہیں ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میخائل پیچوگن کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اس وقت وہ صحتیاب ہو رہے ہیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو "کچھ حد تک مستحکم” قرار دیا ہے۔

  • 30  دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے  ورنہ؟امریکا کی اسرائیل کو وارننگ

    30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے ورنہ؟امریکا کی اسرائیل کو وارننگ

    واشنگٹن:امریکا کی جانب سے اسرائیل کو خط لکھ آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 روز کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر اسے امریکی فوجی مدد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکا کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش ہے کیونکہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں 90 فیصد سے زائد انسانی امداد کی نقل و حرکت کو روک دیا تھا یا اسے محدود کردیا تھا۔

    اسرائیلی حکام کی جانب سے خط پر ردعمل میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امریکی حکام سے اٹھائے گئے خدشات پر بات چیت کی جائے گی۔

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کارروائی کے دوران بھی بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گر گئیں

    امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو اسرائیل کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں غزہ تک انسانی امداد کی سطح پر واشنگٹن کے خدشات کو واضح کیا گیا ہے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں وزراء نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ اسے ایڈجسٹمنٹ کرنا ہوگی تاکہ واشنگٹن ایک بار پھر غزہ میں داخل ہوتا دیکھے جوتقریبا اس وقت بند ہوچکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں وزراء نے تل ابیب سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرے اور غزہ میں انسانی صورت حال میں تبدیلیاں لائےامداد کے حوالے سے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کی خبروں کے گردش کرنےکے بعد انہوں نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ 30 دن کا انتظار نہ کریں۔

    سکھ رہنما قتل کیس:امریکا کا بھارت کو کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا …

    دونوں وزرا کے خط میں فارن اسسٹنس ایکٹ کے سیکشن 620-I کا حوالہ دیا گیا جو امریکی انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے ممالک کو فوجی امداد بھیجنے پر پابندی کی سفارش کرتا ہے۔

    اس خط میں فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے جاری کردہ قومی سلامتی کی یادداشت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جو محکمہ خارجہ کو کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کرنے کا پابند کرتا ہے کہ آیا اسے اسرائیل کے اس دعوے میں اعتبار ہے کہ امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں امریکی یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نئی کارروائی کے آغاز سے غزہ میں کوئی انسانی امداد نہیں پہنچی، وہاں موجود 4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کیلئے کی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی …

  • سوتیلے باپ نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    سوتیلے باپ نے 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور: لاہورمیں سوتیلے باپ نے 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جسے پولیس نےگرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیاملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے، ایک سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا، بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور والدہ کے پوچھنے پر بیٹی نے زیادتی کے متعلق بتایا، ڈاکٹر نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب پنجاب کے شہر پنڈ دادن خان کے نجی اسکول کی کینٹین میں 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا،کینٹین کے مالک امتیاز نے طالبہ کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کی۔ طالبہ کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کر دی۔

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    پولیس نے ملزم امتیاز کے خلاف تھانہ پنڈدادن خان میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے رات گئے اسے گرفتار کر لیا،محکمہ تعلیم کی طرف سے ایجوکیٹر اسکول پنڈدادن خان کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں گرلز اسکول کے سامنے فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا گیا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کندھ کوٹ کشمور سے تفصیلات طلب کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے،وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ کرائم سین سے اکٹھی کی گئی شہادتوں کی بنیاد پر تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو ملتان میں بھی خاتون ٹیچر کو گھر سے اسکول جاتے ہوئے راستے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گر گئیں

  • دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں،نادیہ حسین

    دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں،نادیہ حسین

    کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تو مرد باحجاب اور باپردہ خواتین کو چھیڑنے اور ان کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے سے باز نہیں آتے، جبکہ دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک پوڈکاسٹ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے پاکستان میں بچیوں، لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بڑھتی زیادتی کے افسوسناک واقعات پر بات چیت کی اور کہا کہ حال ہی میں وہ دبئی کے جمیرا بیچ گئی جہاں انہوں نے دیکھا کہ ہمارے نچلے طبقے کے مرد حضرات شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر وہاں آئے ہوتے ہیں اس کے علاوہ کاندھے پر ان کا بستہ ہوتا ہے اور درخت کے برابر میں بیٹھ کر خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا گھور رہے ہوتے ہیں یا کیا لیکن دیکھ ضرور رہے ہوتے ہیں، خواتین وہاں ٹو پیس پہنے آئی ہوتی ہیں اور مجھے پتا تھا یہ سب پاکستانی مرد ہیں جو اس طرح سے انہیں دیکھ رہے ہیں،چاہے ان کے اطراف میں کچھ بھی ہوجائے ان مرد حضرات کو کوئی فرق نہیں پڑتا، انہیں صرف خواتین کو دیکھنے سے مطلب ہے لیکن ان کی حد وہاں صرف یہ ہے کہ وہ دیکھ ہی سکتے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ اگر یہاں کوئی مرد کسی عورت کو دیکھے تو پھر ان میں مزید کوئی حرکت کرنے کی ہمت بھی آجاتی ہے،ایسے مردوں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے ، دبئی میں ان کے پاس صرف دیکھنے تک کا اوزار ہے، اس سے آگے وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

    پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،حنا پرویز بٹ

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جرم کا غریب یا امیر سے کوئی تعلق نہیں، مجرم کو مجرم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور مجرمان کو سزا ملنی چاہیے، بات امیر غریب کے بجائے صحیح اور غلط کی ہونی چاہیےاسلام آباد میں اہلیہ کو قتل کرنے والے ظاہر جعفر سے لے کر کراچی میں گاڑی سے بیٹی اور والد کو قتل کرنے والی نتاشا اقبال تک ہر مجرم کو سزا دی جانی چاہیے،کسی ملزم کو مثالی بنا کر اسے سر عام سزا دی جانی چاہیے اور یہ ضروری بن چکا ہے، ورنہ جرائم کم نہیں ہوں گے۔

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

  • لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور: لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی سے متعلق مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے ڈیفنس اے تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کی مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کی خبر وائرل ہوئی واقعہ کی تصدیق کیلئے مختلف طلبا وطالبات سے دریافت کیا گیا متعلقہ لڑکی اور اس کے والدین نے اس واقعہ کی مکمل تردید کی، بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گری جس کی وجہ سے گہری چوٹ آئی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر تک متاثرہ لڑکی کا علاج اتفاق اورجنرل اسپتال میں کیا گیا اور 15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا بیٹی چوٹ لگنے کے بعد نہ کالج گئی نہ کہیں اور اس طرح کی خبروں سے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ویڈیو محض بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں عمرعبداللہ آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں …

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واقعہ سے طلبہ اور عوام الناس کو حکومتی اداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھٹکایا گیا اشتعال دلا کر احتجاج کرنے پر مجبور کیا گیاجس سے مشتعل افراد نے جلاو گھراو اور توڑپھوڑ کی۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چند روز قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’پنجاب کالج‘ کے خواتین کے لیے مخصوص گلبرگ کیمپس میں فرسٹ ایئر کی ایک طالبہ کو اُسی کالج کے ایک سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا ساتھ ہی ساتھ احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے یہ دعوے بھی سامنے آئے کہ کالج کی انتظامیہ مبینہ طور پر اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس اس حوالے سے دستیاب تمام شواہد بھی ختم کر دیے ہیں،اُن کے کالج کے مالکان اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مقامی میڈیا پر بھی یہ خبر نشر نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

    ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی …

    پنجاب کالج کی انتظامیہ نے ایسے تمام تر الزامات کی تردید کی اور پولیس کے مطابق اُن کا موقف تھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا، کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات میں پنجاب حکومت اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

  • پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،حنا پرویز بٹ

    پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،حنا پرویز بٹ

    لاہور: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بتایا ہے کہ پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،یہ بیج بیرون ملک سے منگوانے کے بجائے ملک سے ہی خریدا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی میں رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ نے ہائبرڈ بیج کے متعلق سوال کیا کہ محکمہ زراعت نے چاول کا منظور شدہ ہائبرڈ بیج خریدا مگر اطلاعات کے مطابق یہ بیج بیرون ملک سے منگوانے کے بجائے ملک سے ہی خریدا گیا کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے تنیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، اور کسانوں کو بھاری نقصان ہوا، اگر ہم محمکے میں بہتری چاہتے ہیں تو اس طرح کے ہائبرڈ بیج کی خریداری کو ٹھیک کریں تاکہ کسانوں اور محکمے کو نقصان نہ ہو۔

    حنا بٹ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی شکایت نہیں آئی، پیداوار میں کمی کی وجہ مو سمیاتی تبدیلی ہوسکتی ہے، پھر بھی ہم بیج کے معیار کو بہتر بنائیں گے اور اسمگلنگ والا بیچ استعمال نہ ہو۔

  • دوسرا ٹیسٹ:انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز

    دوسرا ٹیسٹ:انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز

    ملتان:انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے-

    باغی ٹی وی : ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئے، جیمی اسمتھ 12 اور بریڈن کارس دو رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تومحمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،جبکہ قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان

    انگلیںڈ کا اسکواڈ:

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر

  • ثنا خوانِ رسولﷺ، پنجابی و اردو زبان کے شاعر، نعت گو اور مشہور صاحبِ دیوان ،ادیب رائے پوری

    ثنا خوانِ رسولﷺ، پنجابی و اردو زبان کے شاعر، نعت گو اور مشہور صاحبِ دیوان ،ادیب رائے پوری

    یا محمدﷺ، نور مجسم یا حبیبی یا مولاٸی
    تصویر کمال محبت تنویر جمال خداٸی

    ادیب رائے پوری

    16؍اکتوبر 2004 : یوم وفات

    ثنا خوانِ رسولﷺ، پنجابی و اردو زبان کے شاعر، نعت گو اور مشہور صاحبِ دیوان

    ادیب رائے پوری 1928ء کو بھارت کے ایک گاؤں رائے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کا نام حکیم سیّد یعقوب علی تھا۔ ادیبؔ رائے پوری پاکستان کے معروف نعت خواں، ایک اچھے شاعر بھی تھے اور ان کے نعتیہ مجموعے شائع ہوئے۔ ایم اے اُردو کیا تھا، فدا خالدی سے تلمیذ حاصل کئے۔ اور بانی پاکستان نعت کونسل و بانی نعت اکیڈمی تھے۔
    ان کی تصانیف یہ ہیں :👇
    غوثِ اعظمؒ ( نعتیہ شاعری اور تنقیدی اشارے) مشکوۃالنعت ( پاکستان نعت اکیڈمی، 1989ء، 672 ص)، (انتخاب) مدارج النعت ( کراچی،مشہور آفسٹ پریس ،فروری 1986ء، 400 ص تصویر کمال محبت،1979ء، ص)، (نعتیں) مقصودِ کائنات، ،1996ء، ص (نعتیں) مرتب شہزاد احمد، اس قدم کے نشاں،، 1977ء، ص (نعتیں)، نعتیہ ادب میں تنقید اور مشکلات۔
    ادیبؔ رائے پوری 16؍اکتوبر 2004ء کو کراچی پاکستان میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ادیبؔ رائے پوری کا مشہور زمانہ نعتیہ کلام

    یا محمدﷺ نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی​
    تصویرِ کمال محبت تنویرِ جمالِ خدائی​

    تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی​
    اس گردِ سفر میں گم ہے جبریلِ امیں کی رسائی​

    اے مظہرِ شانِ جمالی اے خواجہ وبندہ ءِ عالی​
    مجھے حشر میں کام آجائے میرا ذوقِ سخن آرائی​

    مااجملک تیری صورت مااحسنک تیری سیرت​
    مااکملک تیری عظمت تیری ذات میں گم ہے خدائی​

    یہ رنگِ بہارِ گلشن یہ گل اور گل کا جوبن​
    تیرے نورِقدم کا دھوون اس دھوون کی رعنائی​

    تیری ایک نظر کے طالب تیرے ایک سخن پر قرباں​
    یہ سب تیرے دیوانے یہ سب تیرے شیدائی​

    تو رئیسِ روز شفاعت تو امیرِ لطف و عنایت​
    ہے ادیبؔ کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی​

    ✿❀✿❀✿❀✿❀✿❀✿❀✿❀✿❀

    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    جنّ و ملائک تیرے غلام
    سب سے سوا ہے تیرا مقام
    یٰسین و طہٰ تیرے ہی نام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام​

    سب کو میسّر ہو یہ مقام
    پہنچیں مدینے بن کر غلام
    پڑھتے درود اور پڑھتے سلام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    عرشِ بریں تک چرچا تیرا
    شمس و قمر ہیں صدقہ تیرا
    اے ماہِ کامل حُسنِ تمام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    زلفوں کی خوشبو ہر سانس میں
    جنّت بداماں احساس میں
    آنکھوں میں آنسو ہونٹوں میں نام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    جود و سخا کا پرچم توہی
    زخمِ جہاں کا مرہم تو ہی
    مشکل کشائی تیرا ہی نام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    اے جانِ جاناں جانِ جہاں
    شاداں کہ تم ہو شاہِ شہاں
    نازاں کہ ہم ہیں ادنٰی غلام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    رب کی خوشی ہے منشا تیرا
    منشائے رب ہے تیری رضا
    تیرا سخن ہے رب کا کلام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    روزِ ازل جو چمکا تھا نور
    محشر میں ہوگا اس کا ظہور
    اول سے آخر ان کا ہی نام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    تیری ضیا سے شمس و قمر
    تیرا تصور نورِ بصر
    رخشاں درخشاں ہر صبح و شام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    تیری ثناء ہے میرا نصیب
    قربان تجھ پر جانِ ادیؔب
    تجھ پر تصدق عالم تمام
    خیر البشر پر لاکھوں سلام
    لاکھوں درود اور لاکھوں سلام

    منقول

  • سکھ رہنما قتل کیس:امریکا کا بھارت کو کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ

    سکھ رہنما قتل کیس:امریکا کا بھارت کو کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکا نے بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ بھارت کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ، انہوں نے متبادل راستا چنا ہے۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سکھ رہنما ہردیپ سے نجر کے قتل کے معا ملے پر امریکا نے بھارت سےکینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کردیا ہےہم نے واضح کر دیا ہے کہ الزامات انتہائی سنگین ہیں، بھارت، کینیڈا کی طرف سے قتل کی سازش کے الزامات کو سنجیدگی سے لے، بھارت کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ، انہوں نے متبادل راستا چنا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی دی ہوئی درخواست سے بھی آگاہ ہیں، شنگھائی تعاون اجلاس پر کہا کہ کثیرالجہتی فورمز میں شرکت میں عالمی قانون کی پاسداری اور احترام کو یقینی بنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی …

    واضح رہے کہ امریکی شہر نیویارک میں خالصتان تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ناکام سازش کے معاملے پر بھی گزشتہ روز بھارتی حکام امریکا پہنچے تھے جنہیں وہاں امریکی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملے کی تحقیقات پر پیشرفت سے آگاہ کرنا تھااس سے قبل کینیڈا نےسکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس کےمعاملے پر بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا تھا،ان سفارتکاروں کو کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا۔

    بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجاً نئی دہلی میں کینیڈا کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ہے، بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں عمرعبداللہ آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں …

    واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیرا‏عظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھابعد ازاں بھارت نے 41 کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔