Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بجلی کے فی یونٹ میں  15 روپے 28 پیسے کےمختلف ٹیکسز شامل

    بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے 28 پیسے کےمختلف ٹیکسز شامل

    اسلام آباد: ہ بجلی اتنی مہنگی کیوں ہوتی ہے اور بجلی کا یونٹ 45 روپے 6 پیسے کیسے بنتا ہے؟ نیشل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: نیپرا کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7.62 روپے فی یونٹ میں بننے والی بجلی 7 قسم کے مختلف ٹیکسز ملا کر عوام کو 45 روپے میں فراہم کی جاتی ہے بجلی کی قیمت میں 15 روپے 28 پیسے کے فی یونٹ مختلف ٹیکسز شامل ہیں، بجلی کے بل میں 67 پیسے فی یونٹ نئے سال کے بھی شامل کیے جاتے ہیں، صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3 روپے 10 پیسے ڈسکوز مارجن بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایک پیسہ فی یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ بھی شامل کی جاتی ہے، صارفین ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز بھی ادا کرتے ہیں، 17 روپے ایک پیسہ فی یونٹ کپیسٹی پیمنٹ کے ادا کیے جاتے ہیں، بجلی کی خالص قیمت صرف 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہےلیکن7 قسم کےچارجز، ٹیکسز، مارجن اور ایڈجسٹمنٹ ادا کرکے 45 روپے فی یونٹ میں ایک بلب جلتا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    سال 2024 نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ کواربوں کا نقصان

    سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

  • الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی ہے-

    باغی ٹی وی: منگل کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس ڈاکٹر ہمایوں مہمند کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو آن لائن ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ دی گئی۔

    الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق آسٹریا کے سوا کسی ملک میں نہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق آسٹریا کے سوا کسی ملک میں نہیں، الیکشن کمیشن نے حکومت کو ہیکنگ کے خطرات سے آگاہ کردیا تھا، نجی و بعض ممالک کے ہیکرز بھی مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں، عام انتخابات میں تو بالکل انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔

    سال 2024 نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ کواربوں کا نقصان

    حکام نے بتایا کہ بھارت کے اوورسیز بھی اپنے ملک میں آکر ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں، اگر کوئی بھارتی بیرون ملک ہے مگر اس کے پاس صرف بھارت کی شہریت ہے تو اسے پوسٹل بیلٹ کی اجازت ہے، انٹرنیٹ ووٹنگ کی صرف دنیا میں سفارت کاروں کو اجازت دی جاتی ہے بھارت میں اوورسیز اپنے کسی قریبی عزیز کو ووٹ دینے کیلئے نامزد کرسکتے ہیں اور اگر کوئی بھارتی بیرون ملک ہے اور تو اُسے پوسٹل بیلٹ کی اجازت ہے۔

    اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے سوال اٹھائے کہ اگر دوہری شہریت والے ارکان پارلیمنٹ نہیں بن سکتے تو وہ ووٹ کیسے دے سکتے ہیں؟ دوسری صورت میں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیئے، اگر ارکان پارلیمنٹ کو دوہری شہریت کا حق نہیں دیا جاسکتا تو بیوروکریسی و ججوں کو دوہری شہریت کا حق کیوں ہے؟

    سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے قائل کرنے کے لیے کمیٹی کا وفد لے کر چلتے ہیں، جس پر کامران مرتضی نے کہا کہ سعودی عرب سیاسی وفد نہ لےکر جائیں وہاں سیاسی سرگرمیاں منع ہیں، دیکھنا کہیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا وفد ہی سعودی عرب میں سیاسی سرگرمیوں پر گرفتار نہ کرلیا جائے۔

    شبلی فراز نے تجویز دی کہ سعودی عرب سمیت تمام ممالک کو سفارتخانوں کو خطوط لکھے جائیں، جو سفارتخانوں کا جواب آئے اس کے مطابق حل نکالا جائےہمیں تسلیم کرناچاہیئے کہ ہم الیکشن میں دھاندلی روکنے کی باتیں تو کرتے ہیں مگر روکنے کے لیے اقدامات نہیں کرتے، ای ووٹنگ یا جو بھی طریقہ ہو حل پر بات کی جائے، بھارت کے انتخابات متنازعہ نہ ہونے سے ملک کہاں سے کہاں پہنچ گیا، ہم اپنے انتخابات ہی غیر متنازعہ نہیں کراسکے تو ترقی کہاں سے کریں گے، بطور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ای ووٹنگ مشین مقامی سطح پر تیار کروائی تھی اور چیلنج کیا کہ اسے ہیک کرکے کوئی دکھائے، الیکشن کمیشن کی نیت ہی نہیں تھی کہ ای ووٹنگ ہو۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا آئین میں ترمیم ای ووٹنگ کے لیے ہونی چاہیئے، جس پر کامران مرتضی نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے انتحابات کے نتائج سے ڈرا ہوا ہوں۔

  • سال 2024 نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ  کواربوں کا نقصان

    سال 2024 نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ کواربوں کا نقصان

    اسلام آباد : کھرب پتیوں کے انڈیکس میں سال 2024 کے دوران 5کھرب پتیوں کی مجموعی دولت 1508کھرب روپے ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: کیلنڈر سال 2024 کا اختتام دنیا کی کئی بلند و بالا شخصیات کی دولت میں اضافے یا نقصان کے ساتھ ہوا، اس سال نے کسی کی دولت کو دگنا کیا تو کچھ لگژری بزنس ٹائیکونز کو ان کے خالص اثاثوں میں اربوں کا نقصان ہواکچھ ارب پتی جن کی رقم لگژری ریٹیل سے آتی ہے انہوں نے اس سال جدوجہد کی اور انہیں دوہرے ہندسے کے اربوں کا نقصان ہوا۔

    27 دسمبر تک کے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 2024 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے 5 ارب پتیوں کی مجموعی دولت 542 ارب ڈالر (1508کھرب پاکستانی روپے) بڑھ گئی۔

    انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی دولت دگنی ہوئی اور ان کے اثاثے 468 ارب ڈالرز (1302کھرب پاکستانی روپے) کے ہوگئے، ایلون مسک الیکشن کے دن سے 200 ارب ڈالرز (556کھرب پاکستانی روپے) سے زیادہ امیر ہوگئے ، ان کی دولت بنیادی طور پر اسپیس ایکس میں ٹیسلا اسٹاک اور ایکویٹی پر مشتمل ہے، اگرچہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی تاہم ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت اس سال 70 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اسپیس ایکس کی قدر پچھلے سال میں دوگنی ہوگئی ہے اور اب اس کی مالیت 350 ارب ڈالرز (975کھرب پاکستانی روپے ) بتائی گئی ہے۔

    میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت میں 85 ارب ڈالرز (236کھرب پاکستانی روپے) کا اضافہ ہوا، 213 ارب ڈالرز (593 کھرب پاکستانی روپے) کی دولت کے ساتھ کمپنی کے تقریباً 13 فیصد اسٹاک کے مالک ہیں، جو انہیں اس کا سب سے بڑا انفرادی شیئر ہولڈر بناتا ہے، میٹا کے حصص کی قیمت اس سال 70 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

    جینسن ہوانگ کی دولت 122 ارب ڈالرز (339کھرب پاکستانی روپے) ہے، رواں برس جینسن ہوانگ کی دولت میں 78 ارب ڈالرز (217 کھرب پاکستانی روپے) کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اے آئی میں تیزی سے رجحان نے اس سال جینسن ہوانگ کو ایک نیا سینٹی بلینیئر بنایا ، Nvidia کے سی ای او اور شریک بانی کمپنی کے تقریباً ساڑھے 3 فیصد کے مالک ہیں، جن کے حصص کی قیمت سال بہ تاریخ 175 فیصد سے زیادہ ہے۔

    2024 کے دوران لیری ایلیسن 70 ارب ڈالرز (195کھرب پاکستانی روپے) امیر ہوگئے لیری ایلیسن کی دولت 193 ارب ڈالرز (537کھرب پاکستانی روپے)ہے، اوریکل کے بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔ ڈیٹا بیس سافٹ ویئر کمپنی کا اسٹاک، جو ان کی مجموعی مالیت کا سب سے بڑا حصہ بناتا ہے ایلیسن ٹیسلا کے 1 فیصد سے زیادہ اسٹاک کے مالک بھی ہیں، جس کی مالیت 20 ارب ڈالرز ہے۔

    رواں برس جیف بیزوس69 ارب ڈالرز (192کھرب پاکستانی روپے) دولت سے زیادہ امیر ہوگئےیمیزون کے شریک بانی اور کمپنی کے سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر ہیں، جو 2.4 کھرب ڈالرزکمپنی کے تقریباً 9 فیصد کے مالک ہیں ریٹیل اور ٹیک میں ا ن کا حصہ ان کی 246 ارب ڈالر ز (684کھرب پاکستانی روپے)کی دولت کا 80 فیصد سے زیادہ ہے۔

    کچھ ارب پتیوں کو اپنی دولت میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

    رواں برس برنارڈ ارنالٹ کی دولت میں 31 ارب ڈالرز (86کھرب پاکستانی روپے) کی کمی دیکھنے میں آئی LVMH کے سی ای او ، جن کی دولت 176 ارب ڈالرز (489کھرب پاکستانی روپے) ہےکمپنی میں 48 فیصد کے حصص رکھتے ہیں جو Louis Vuitton اور Christian Dior جیسے برانڈز کی مالک ہے لگژری لیبلز نے اس سال جدوجہد کی ہے، خاص طور پر چین میں، جس نے جائیداد غیر منقولہ بحران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں بے روزگاری کا سامنا کیا ہے۔

    فرانسوائس بیٹنکورٹ میئرز کی دولت میں رواں برس 25 ارب ڈالرز (69کھرب پاکستانی روپے) کی کمی دیکھنے میں آئی LʼOréal fortune کی وارث فرانسوائس بیٹنکورٹ میئرز 75 ارب ڈالرز (208کھرب پاکستانی روپے) کے ساتھ دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون ہیں کاسمیٹکس کمپنی کو اس سال مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ چین میں فروخت متاثر ہوئی اس کے حصص کی قیمت سال بہ تاریخ 26 فیصد سے زیادہ نیچے ہیں۔

    رواں برس کارلوس سلم کے اثاثے 23 ارب ڈالرز (64کھرب پاکستانی روپے) گھٹ گئے، میکسیکو کے ارب پتی کارلوس سلم، جن کی دولت 82 ارب ڈالرز (228کھرب پاکستانی روپے) ہے، نے اس سال ٹیلی کمیونیکیشن کی بڑی کمپنی América Móvil کے اسٹاک کے ساتھ اپنی دولت میں کمی دیکھی۔

    2024 میں کولن ہوانگ کی دولت میں 17 ارب ڈالرز (47کھرب پاکستانی روپے) کی کمی دیکھنے میں آئی کولن ہوانگ کی تقریباً تمام 35 ارب ڈالرز دولت پنڈوڈو میں لگی ہوئی ہے جو فاسٹ فیشن خوردہ فروش ’ٹیمو ‘کی بنیادی کمپنی ہے ، جس کا اسٹاک اس سال 30 فیصد سے زیادہ گر گیا ہے۔

    رواں برس فرانکوئس پنالٹ کے اثاثوں میں 14 ارب ڈالرز (39کھرب پاکستانی روپے) کی کمی دیکھنے میں آئی فرانکوئس پنالٹ کی دولت اس سال لگژری مندی کا ایک اور نقصان ہے، انہوں نے لگژری گروپ کیرنگ کی بنیاد رکھی، جس میں بیلنسیگا، گوچی اور سینٹ لارینٹ جیسے برانڈز شامل ہیں ان کی 22 ارب ڈالرز (61 کھرب پاکستانی روپے) خالص مالیت کا زیادہ تر حصہ کمپنی میں لگا ہوا ہے، جس کا اسٹاک سال بہ تاریخ 40 فیصد سے زیادہ نیچے ہے۔

  • سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

    سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ

    کراچی: مجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا-

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھامجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا انٹربینک میں سال 2024 میں ڈالر مجموعی طور پر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا سال 2023 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے تھی۔

    سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 281 روپے 89 پیسے جبکہ ڈالر کی کم ترین سطح 277 روپے 51 پیسے تھی، سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 37 پیسے کے بینڈ میں رہا۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی

    مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی

    اسلام آباد: مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سستی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری 2025 سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے ہوگی۔
    دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی
    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 47 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جنوری کےلیے 2953روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    سال نو کے حوالے سے آصفہ بھٹو کا عوام کیلئے پیغام

  • مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب بدلنے لگا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو اپنے لوگوں کو ترقی انصاف اور تعمیر کی طرف لے جاتے ہیں۔ تاریخ ایک پوسٹ مارٹم روم ہے، حکمرانی کے ذریعے خوشبودار اور کاسمیٹکس سے لپٹی ہوئی داستانوں کو ختم ہی نہیں کرتی بلکہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے۔ بلاشبہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف نے ایسے راستوں کا انتخاب کیا جن راستوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے ملک کا صوبہ پنجاب اب ایک تبدیلی لانے والی وزیراعلیٰ کی سرپرستی میں ہے۔ سول بیورو کریسی سے لے کر انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس کے افسران صدق دل سے تبدیلی کے سفر میں ہمسفر ہیں۔ میرٹ، چٹ سسٹم کے خاتمے، میرٹ پر تعیناتیاں، سفارش کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں ایک سال کے کم عرصے میں عوامی فلاح کے کام اس کا ثبوت ہیں۔ بطور وزیراعلیٰ میاںمحمدنوازشریف نے پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا پھر عوام نے انہیں تین بار وزارت عظمیٰ تک پہنچایا اب مریم نواز نے انہی راستوں کا انتخاب کیا ہے عوام کی ترقی اور تعمیر کا یہ راستہ مریم نواز کو ملکی سیاسی گلیاروں میں مزید راستے فراہم کرے گا۔ عام لوگوں سے جڑنے کا ایک نایاب ہنر جو ٹرننگ پوائنٹس کو تشکیل دیتا ہے اور دیرپا نقوش چھوڑتا ہے۔ مریم نواز کی پنجاب میں ترقی و تعمیر سے پنجاب تبدیل ہو رہا ہے پنجاب کے نوجوانوں جو پاکستان کا مستقبل ہیں ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر نہیں انکو یاد کرواتی ہیں ان کا مقدر ٹکرانا نہیں تعلیم ہے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیم پر توجہ دینی ہے نوجوان اپنے لئے اور ملک کے لئے اچھے دنوں کے خواب دیکھیں جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دیں۔ کے پی کے صوبہ سندھ، بلوچستان اور دیگر حکومتیں کیا ہی اچھا ہوتا اپنا رخ عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف موڑ دیں جمہوریت کا دوسرا نام جمہور کی خدمت ہے۔ ہر سیاسی جماعت نے انقلاب لانے کے دعوے کئے اسلامی انقلابی بھی دعوے کرتے رہے لیکن جتنی کالیں انقلاب کی عمران خان اس سے تو اب انقلاب بھی تنگ آگیا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو بس اتنی ہی ہے ڈوبنے کے آثار نظر آئیں تو اپنا تختہ سمندر میں پھینک کر کسی اور کشتی کی تلاش میں ادھر ادھر منڈلاتے رہے۔ اصل انقلاب یہ ہے کہ عوام یعنی مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • سال نو کے حوالے سے آصفہ بھٹو  کا عوام کیلئے پیغام

    سال نو کے حوالے سے آصفہ بھٹو کا عوام کیلئے پیغام

    اسلام آباد: پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے سالِ نو کے حوالے سے عوام کیلئے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو اور موجودہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر #SayNoToAerialFiring اور #CelebrateResponsibly کے ٹرینڈزکے تحت پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے سال ِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کی ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نئے سال کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ سے گریز کریں مہم کا مقصد ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کو خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مہم کی تعریف کی جا رہی ہےآصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے پیغام کے ساتھ ہی مہم کو تیزی ملی اور سوشل میڈیا صارفین اس ٹرینڈ کا حصہ بن کر #SayNoToAerialFiring کا پیغام شیئر کررہے ہیں۔

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی آصفہ بھٹو زرداری کے پیغام کے تحت عوام سے ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال نو خوشی کا موقع ہے ، ہوائی فائرنگ معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے، ہماری اجتماعی ذمے داری ہے کہ نیا سال محفوظ اور خوشی سے منایا جائے،حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے عوام محفوظ ماحول پیدا کرنے میں ہاتھ بٹائیں۔

    ہم پُرامن احتجاج کی مخالفت نہیں کرتے،مراد علی شاہ

  • دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم شہداء کو کسی صورت نہیں بھول سکتے اور ان کے خاندانوں کی کفالت کریں گے-

    باغی ٹی وی : سرفراز بگٹی نے اے ٹی ایف اسکول سے پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں عوام کی خدمت کرنی ہے اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، دہشت گردوں نے اسکولوں، کالجوں اور وکلاء کو نشانہ بنایا ہے، لیکن دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے غازیوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں چیلنج کریں۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم شہداء کو کسی صورت نہیں بھول سکتے اور ان کے خاندانوں کی کفالت کریں گے، کیونکہ شہداء ہمارے دلوں میں بستے ہیں اے ٹی ایف پر تنقید آج تک نہیں سنی، اور میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ میں غیرت مند غازیوں سے خطاب کر رہا ہوں۔

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    وزیراعلی بلوچستان نے دہشتگردی کے خلاف خون بہانے والوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ بزدل دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، انہوں نے اسکولوں، جامعات، پارکوں اور ہسپتالوں پر حملوں کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ دشمنوں کی لا حاصل جنگ کو ختم کرنا ہے فورس کا حصہ بننے والے ایمان داری سے شہریوں اور اثاثوں کی حفاظت کریں پولیس کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا، اور اے ٹی ایف اسکول کو تھرمل کیمروں اور عمارت کی مرمت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    کوٹ چھٹہ: سعودی عرب میں غلام سرور دلشاد کے بھتیجے کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی

  • سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں رات کے 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2025 کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2025 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا میں نئے سال نے قدم رکھا سال نو کے پہلے بھرپورجشن کا اہتمام نیوزی لینڈ کا سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کیا گیا تھا جہاں 12 بجتے ہی ہر طرف سے رنگا رنگ آتش بازی شروع ہوگئی، آسمان پر برق و نور کے نظارے پھوٹ پڑے۔

    نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے شہریوں نے نئے سال کا استقبال کیا شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور ہم آواز ہوکر کاؤنٹ ڈاؤن میں حصہ لیا نیوزی لینڈ کے بعد نئے کو خوش آمدید کہنے والا جبکہ دوسرا ملک آسٹریلیا ہے جہاں تقریباً ہر بڑے شہر میں جشن سال نو کی تقاریب کا انتظام کیا گیا۔

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    وسطی بحر الکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوا اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے Chatham آئی لینڈ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے نیوزی لینڈ کے بیشتر خطوں سمیت سمووا، ٹونگا، کیریباتی کے فینکس آئی لینڈز، انٹار کٹیکا کے کچھ خطوں اور Tokelau میں 2025 کا آغاز ہوا، سال نو منانے والا سب سے آخری علاقہ امریکا کا ساموا ہوگا۔
    ہم پُرامن احتجاج کی مخالفت نہیں کرتے،مراد علی شاہ

  • وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا-

    باغی ٹی وی: افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،گورنر کے پی بھی شامل ہوئے، وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان تقریب سے خطاب میں کہا کہ آخری نو ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرو اکنا مک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہم نے اس معاشی کامیابی کے لیے خون پسینہ بہایا، ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدےکی سرتوڑ کوشش کررہےتھے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پرقربان کردیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گےآئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرے، اس سےبڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہےلیکن مالک کو منظور تھا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوئی۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ آرہی ہے، پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،کائبور اس وقت 12فیصد کے قریب ہے کائبور ریٹ نجی شعبے کے لیے بہت اہم ہے، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ آرہی ہے، پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہا ہے، افراطِ زر 38 فی صد سے کم ہو کر 5 فیصد پر آگیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ بن گئی ہے۔

    سیالکوٹ: نئے سال پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر سخت کارروائی کا اعلان

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، نوازشریف کی قیادت میں 3 ایز کے اہداف حاصل کیا، سیاسی استحکام کے ذریعے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہون سے بچایا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اڑان پاکستان قومی ترقی کا ایک جامع پروگرام ہے، 2013 میں ن لیگ نے ملک س اندھیروں کا خاتمہ کیا، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ضروری ہے کہ ہم یکسو ہوکر آگے بڑھیں، شہبازشریف کی قیادت میں ہم معاشی استحکام کی منزل جلد حاصل کریں گے، ہم نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا۔

    دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم ترقی کے 5 سالہ پروگرام کے منصوبے کا آغاز کررہے ہیں، یہ منصوبہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے میں مددگار ثابت ہوگا پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز درپیش ہیں، حکومت نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات لیے، پاکستان کو مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے لانگ ٹرم گروتھ پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہم نے ملک کو خودمختار بنانے کی کوشش کی، ویژن 2010 اور 2025 بنایا، سیاسی عدم استحکام نے منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہونے دیا، اب پھر ہم 5 سالہ منصوبے سے ایک پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ”میڈ ان پاکستان“ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں، ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، اس ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا، پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔

    ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

    دوسری جانب وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق قومی اقتصادی پلان 2024ء سے 2029ء تک محیط ہو گا، 2029ء تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھایا جائے گا، سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں افراد کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کو 2035ء تک 1000 ارب ڈالرز کی معیشت کی بنیاد فراہم کی جائے گی، پروگرام میں آئی ٹی کی برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات اور توانائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 5 سالہ قومی اقتصادی پروگرام ’اُڑان پاکستان‘ کا اجرا کریں گے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات