Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سندھ رینجرز  کی 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری

    سندھ رینجرز کی 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری

    کراچی: سندھ رینجرز نے 2024 میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج، بلوچستان لیبریشن آرمی، بی ایل ایف، ٹی ٹی پی اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد بھی شامل ہیں-

    جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مجموعی طور پر 87 آپریشن میں 109 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بھتہ خوری کے خلاف 14 آپریشن کیے، 32 بھتہ خوروں اور ایک اغواء کار کو پکڑا گیا اندرون سندھ میں مشترکہ 94 کارروائیوں کے دوران 197 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں میں 21 ہتھیار اور مختلف اقسام کا ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

    حسان نیازی کا پیغام نوجوانوں کے نام۔۔۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان سے مختلف قسم کے 68 ہتھیار اور 1854 ایمونیشن برآمد ہوئے، آئندہ دنوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا سندھ رینجرز نے سال 2024 میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر 617 آپریشنز کیے، مجموعی طور پر 210 آپریشن کیے اور 245 ڈکیتوں کو پکڑا، منشیات فروشی کے خلاف کارروائی مجموعی طور پر 252 آپریشن کیے گئے اور 332 منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف 500 آپریشن کیے گئے اور 542 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

    گوجرانوالہ: کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر چوک کا دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن

  • آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

    آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ناموں میں انگلینڈ کے بیٹرز جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھار ت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا،عالمی کرکٹ کونسل کی جانب سے نامزد ناموں میں سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایمرجنگ کے بعد ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی فرسٹ کنکریٹ پورنگ تقریب

    واضح رہے گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا اور ان ناموں میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کا نام بھی شامل تھابابراعظم اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاپ رینک والے بلے باز ہیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ بھارت کے ارشدیپ سنگھ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

  • نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    لندن:برطانیہ میں یکم جنوری 2025 سے نجی اسکولوں پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرکے رقم سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کے بہبود کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بزنس ریکارڈر کے مطابق برسوں کی بگڑتی ہوئی تعلیمی عدم مساوات کے بعد، یکم جنوری سے، نجی اسکولوں کو ٹیوشن فیس پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جو ہزاروں نئے اساتذہ کو فنڈ دینے اور ریاستی اسکولوں میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوگا، جس کیلئے برطانیہ کی نئی حکومت نے نجی اسکولوں کو 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا۔

    وزیر تعلیم برجیٹ فلپسن نے کہا کہ مہنگی اور اعلیٰ معیاری تعلیم صرف امراء و روساء کے لیے نہیں ہو سکتے بلکہ ہر ایک شہری کا حق ہے،جبکہ وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس ٹیکس سے حاصل فنڈز سرکاری اسکولوں میں استعمال کیے جائیں گے جہاں ملک کے 94 فیصد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    یکم رجب المرجب جمعرات کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

    اس ٹیکس سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ڈیڑھ ارب پاؤنڈ جمع پونے کی امید ہے جب کہ 2029-30 تک یہ فنڈ سالانہ ایک ارب 70 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا اس فنڈز کو سرکاری اسکولوں کے ساڑھے چھ ہزار اساتذہ کی بہبود سمیت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نجی اسکولوں کی نمائندگی کرنے والی انڈیپینڈنٹ اسکولز کونسل نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں ٹیوشن فیس پہلے ہی اوسطاً 18 ہزار پاؤنڈ سالانہ ہے اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے یہ مزید بڑھ جائے گی۔

    غزہ کے باسیوں کیلئے سرد موسم بھی آزمائش،چھ بچوں کی اموات

    ادھر حکومت کا اندازہ ہے کہ ٹیوشن فیس میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ ناگزیر ہے۔

    حکومتی اصلاحات کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعداد قابو سے باہر ہوجائے گی جو کہ بذات خود حکومتی لاگت میں اضافے کا باعث ہوگا۔

    تاہم انسٹی ٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز نے مخالفین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں متوقع کمی کی وجہ سے 2030 تک ریاستی اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ کمی آئے گی۔

    گوجرانوالہ: اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد و حق باہو کانفرنس کا انعقاد

    واضح رہے کہ لیبر پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں دہرے تعلیمی نظام پر تنقید کی تھی اور اقتدار میں آنے کے بعد سرکاری اسکولوں کا معیار بلند کرنے کا وعدہ کیا تھا اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ دورِحکومت میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے درمیان طبقاتی فرق بہت بڑھ گیا تھا۔

  • یکم رجب المرجب جمعرات  کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

    یکم رجب المرجب جمعرات کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

    لاہور: سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 29 جمادی الثانی بروز بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام موسم صاف ہونے پر ہلال کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی۔

    باغی ٹی وی: خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ یکم رجب المرجب جمعرات 2 جنوری کو ہو گی نیا چاند منگل 31 دسمبر 2024ء کو پاکستانی وقت کے مطابق قبل از صبح 3 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہو گا اور 29 جمادی الثانی یعنی بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 37 گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔

    اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم مکمل

    دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ گلگت اور مظفر آباد میں 80 منٹ ، چارسدہ ، پشاور ، راولپنڈی اور لاہور میں 81 منٹ ، کوئٹہ میں 83 منٹ جب کہ سب سے زیادہ کراچی اور جیوانی میں 85 منٹ ہو گا ، پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوگا، وہاں بدھ یکم جنوری کی شام ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی۔

    بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

  • برطانوی سائنسدان کی ایک صدی قبل کی گئی درست پیشگوئیاں

    برطانوی سائنسدان کی ایک صدی قبل کی گئی درست پیشگوئیاں

    برطانیہ: پروفیسر آرچی بالڈ منٹگمری لو نے ایک صدی قبل مستقبل کے انسانوں کی زندگی کے حوالے سے درست پیشگوئیاں کی تھیں-

    باغی ٹی وی:دی گارڈین کے مطابق 2025 کا آغاز ہونے والا ہے،1925 میں ایک برطانوی سائنسدان پروفیسر آرچی بالڈ منٹگمری لو ن نے 100 برس بعد کے لیے کیا پیشگوئیاں کی تھیں،اور اس عہد میں انہیں مسترد کرتے ہوئے تخیلاتی قرار دیا گیا تھا برطانوی اخبارات جیسے لندن ڈیلی نیوز نے ان پیشگوئیوں کو رپورٹ کرتے ہوئے انہیں خوفناک قرار دیا تھا۔

    پروفیسر آرچی بالڈ کا کہنا تھا کہ 2025 میں لوگ ریڈیو الارم کلاک سے بیدار ہوں گے، رابطوں کے لیے ان کے اپنے پرسنل ریڈیو سیٹ ہوں گے، وہ لاؤڈ اسپیکر نیوز اور واقعات کی ٹی وی جھلکیاں دیکھتے یا سنتے ہوئے ناشتہ کریں گے، متحرک زینوں اور موونگ واک وے پر شاپنگ کریں گے۔

    اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم مکمل

    پروفیسر آرچی بالڈ کی کتاب ‘دی فیوچر’کی اشاعت کے 100 سال بعد ان کی کچھ پیشگوئیاں بالکل درست ثابت ہوئی ہیں، جبکہ دیگر جزوی حد تک صحیح ہیں، فائنڈ مائی پاسٹ نامی آن لائن جینالوجی سروس کے ماہرین نے پروفیسر آرچی بالڈ کی پیشگوئیوں کو پرانے اخبارات سے نکال کر اپنی ویب سائٹ پر شئیر کیا-

    آرچی بالڈ منٹگمری لو 1888 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پہلے پاور ڈرون کو ایجاد کیا تھا، ٹیلی ویژن کی تیاری پر کام کیا جبکہ انہیں طیاروں ، تارپیڈو بوٹس اور گائیڈڈ راکٹس پر کام کی وجہ سے ریڈیو گائیڈنس سسٹمز کا بانی بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

    1925 میں انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ خبروں کے حصول اور تفریح کے لیے ہوم لاؤڈ اسپیکر اور ٹیلی ویژن مشین اخبارات کی جگہ لے لیں گے جبکہ مجرموں کو پکڑنے کے لیے خفیہ کیمروں اور سننے والی ڈیوائسز کو استعمال کیا جائے گا جہاں تک ان کے متحرک زینوں کی پیشگوئی ہے وہ اب escalator کی شکل میں درست ثابت ہوچکی ہے۔

    انہوں نے آٹومیٹک ٹیلی فونز کی پیشگوئی بھی کی تھی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ خواتین میں ٹراؤزر کا استعمال معمول بن جائے گا جبکہ پیدائش سے قبل جنس کا تعین کرنا ممکن ہو جائے گا، یہ پیشگوئیاں بھی درست ثابت ہوچکی ہیں۔

    مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

    ان کی ایک اور پیشگوئی ونڈ اور سولر پاور کے حوالے سے تھی جو اب درست ثابت ہوچکی ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی درست اندازہ لگایا تھا کہ مشینوں کا استعمال زندگی کو اس طرح آسان بنا دے گا کہ ہم بھاری اور مشکل کام ان کی مدد سے کرسکیں گے۔

    فائنڈ مائی پاسٹ کی ایک محقق جین بالڈون کے مطابق یہ حیرت انگیز ہے کہ ایک صدی قبل ایک سائنسدانوں نے ابھرتی ٹیکنالوجیز کے بارے میں درست پیشگوئیاں کیں۔

    بھتیجے کی شادی پر پہنےبھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت کتنی؟

  • اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم مکمل

    اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم مکمل

    انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روزآئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن کی گھر سے لاش ملی پولیس کا کہنا تھا کہ اشیاق میمن کی 2 بہنیں بھی گھر میں بےہوشی کی حالت میں ملی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، اشتیاق میمن کے رشتے داروں نے فون اٹینڈ نہ ہونے پر ان کے گھر کا دروازہ توڑا اور دیکھا تو اشتیاق میمن کی لاش ملی۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی،تاہم اب پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے-

    بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق اشتیاق میمن کے جسم پر کوئی نشانات نہیں پائے گئے،جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اشتیا ق میمن کے کمرے سے انگیٹھی ملی جس میں کوئلے دہک رہے تھے،کمرے میں بجلی کا ہیٹر بھی تھا، موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے اور دو بہنوں کے بیانات پر ہی سامنے آسکتی ہے، اشتیاق میمن کی ایک بہن کو ہوش تو آگیا ہے لیکن وہ بات کر نے کے قابل نہیں جبکہ دوسری بہن آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے۔

    بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

    پڑوسیوں کے مطابق اشتیاق میمن نے سکھر سوسائٹی میں 2 ماہ قبل ہی کرائے پر مکان لیا تھا اشتیاق میمن کی موت کا اس وقت علم ہوا جب اہل خانہ گاؤں سے پہنچے تینوں بھائی بہن سکھر سوسائٹی میں اکیلے رہتے تھے اور واقعے کے وقت ایک ہی کمرے میں موجود تھے،سول اسپتال سے اشتیاق میمن کی میت شکارپور میں ان کے آبائی گاؤں مدیجی پہنچا دی گئی، جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

    مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

  • بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

    بیٹے نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل

    لاہور: ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو آج تک مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا اگر مرد دوسری شادی کرلے تو ظالم اور اگر عورت اپنی زندگی کو ایک دوسرا موقع دیتے ہوئے دوسری شادی کرلے تو معیوب سمجھا جاتا ہے،تاہم اکثر واقعات میں سنا جاتا ہے کہ اولاد اپنے باپ کی شادی کرواتی ہے مگر نوجوان بیٹے نے زبردست اقدام کرتے ہوئے اپنی ماں کی شادی کروادی۔

    باغی ٹی وی:انسٹاگرام پر لاہور سے تعلق رکھنے والے عبدالاحد نے والدہ کی شادی کروانے اور والدہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

    ان کی جانب سے والدہ کی شادی کی شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ والدہ نے 18 سال تک ان کا خیال رکھا، ان کی بہتر پرورش اور تعلیم کی خاطر اپنی زندگی کو غیر اہم کیا اور اب جب وہ ذمہ دار ہوچکے ہیں تو ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ والدہ کو ان کی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیں۔

    مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

    عبدالاحد کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں والدہ کے ہمراہ نکاح کے وقت بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ والدہ کے ساتھ شادی کی دیگر رسومات بھی دکھائی دیے بعد ازاں انہوں نے دلہن کے روپ میں والدہ کی تصویر اپنے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

    عبدالاحد نے والدہ کی شادی کروانے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ اتنے سارے لوگ ان کے فیصلے پر اتنا اچھا رد عمل دیں گے۔

    بھتیجے کی شادی پر پہنےبھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت کتنی؟

    اس سےقبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہو ئے تھےجو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کردیا اور ان کی بہترین پرورش کی،ایسے میں بیٹوں نے بھی ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔

    سوشل میڈیا پر جب سے یہ تصاویر سامنے آئیں تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے لوگوں نے ان جوان بیٹوں کو خوب سراہا جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بےحد جذباتی دکھائی دے رہے تھے اور انھوں نے کسی کی پروا نہ کرتے ہوئے یہ مثبت فیصلہ کیا۔

    سابق کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے

    سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہو ا جو نہ صرف مثال بنا بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دیا کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے اور اس کی خوشی کیلئے بیٹوں کو معاشرے کے بنائے گئے عجیب و غریب رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کرنا چاہیے۔

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شراب کا دھندہ

  • مریم نواز  کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

    مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فیشن سینس کا ہر کوئی دلدادہ ہے،مریم نواز جو اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں بھی اپنے لُکس کی وجہ سے چرچوں میں آئی تھیں ہمیشہ اپنے ملبوسات کے انتخاب کا خاص خیال رکھتی ہیں تاہم ان اب اپنے بھتیجے زید حسین کی شادی پر لی گئیں ان کی تصاویر کے چرچے ہیں ان کے خوبصورت انداز نے سوشل میڈیا کو ایک بار پھر ہائی جیک کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھتیجے کی شادی کی تقریبات اختتام پزیر ہوئی ہیں،ان ایونٹس میں شریف خاندان سمیت موجودہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی بھرپور شرکت کی لیکن بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں مریم نواز توجہ کا مرکز بنی رہیں-

    زید حسین کے ولیمے میں مریم نواز کی اپنے بھتیجے کے ساتھ بنائی گئی ایک خوبصورت تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں حسین نواز کے بیٹے زید کو دولہا بنے دیکھا جا سکتا ہے،تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شادی میں بھی مریم نواز نے بہترین جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

    ہم جنس پرست ٹورز کے آرگنائزر کی جیل میں پراسرار ہلاکت

    مریم نواز اور ان کی بیٹی ماہ نور نے زید حسین کے ولیمے کے لیے ایک ہی برانڈ کے جوڑوں کا انتخاب کیا ہے جس میں یہ دونوں نہایت جاذبِ نظر دکھائی دے رہی ہیں جبکہ زید حسین کے ولیمے میں مریم نواز کی اپنے نواسے محمد کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے نواسے کے ساتھ باتیں کر رہی ہیں-

    پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا

    یاد رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے،جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمان مدعو تھے۔

    ریشم کی منفرد دعا جس کے باعث وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں

  • بھتیجے کی شادی  پر پہنےبھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت کتنی؟

    بھتیجے کی شادی پر پہنےبھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت کتنی؟

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے ولیمے میں پہنے گئے لباس کی قیمت منظرِ عام پر آگئی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک نئی تصویر زیرِ گردش ہے وائرل ہونے والی اس تصویر میں مریم نواز سرخ جوڑا پہنے نظر آئیں، مذکورہ تصویر ان کے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی کی تقریب کی ہے جس میں انہوں نے سنہرے دھاگے اور نگوں کے کام والا سرخ لباس زیب تن کیا ہوا ہے مریم نواز کے اس حسین جوڑے کو کسی پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے نہیں بلکہ بھارت کے سب سے مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔

    مریم نواز کا یہ جوڑا بھارتی سیلیبریٹی ڈیزائنر سبیاساچی کا شاہکار ہے مذکورہ ڈیزائنر بالی وڈ کے اسٹارز کی شادیوں میں دلہن کے لہنگےاور دلہا کے لباس تیار کرتے ہیں اور جوڑے ان کو پہن کر شادی میں انٹری دینا پسند کرتے ہیں، سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ مریم نواز کا جوڑا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے لیکن عوام اس جوڑے کی قیمت کے حوالے سے کافی متجسس نظر آئے کہ آخر اس مرتبہ مریم نواز کا جوڑا کتنا مہنگا ہے تو اب ان کا تجسس ختم ہو گیا ہے۔

    پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کا جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل’ کا حصہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہےاگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کل قمیت 16 لاکھ 23 ہزار 609 روپے بنتی ہے۔

    سابق کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔

    ریشم کی منفرد دعا جس کے باعث وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں

  • پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا

    پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا

    پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب مردہ شخص کے حلق سے زندہ چوزا نکل آیا –

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص کے پوسٹ مارٹم کے دوران ایک زندہ چوزا حلق میں بند پایا گیا، جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے آنند یادو کو گھر میں نہانے کے بعد اچانک چکر آنے لگے اور وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے ہسپتال لے کر جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

    پہلے تو ڈاکٹروں کو معلوم نہیں تھا کہ اس کی موت کیوں ہوئی، لیکن پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد انہیں ایک حیران کن وجہ معلوم ہوئی کہ تقریباً 8 انچ زندہ چوزا، اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سنتو بیگ نے کہا کہ چوزا پھنسنے کے باعث آنند کی سانس کی نالی اور گلا بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹنے لگا، ڈاکٹر بیگ، جنہوں نے 15 ہزار سے زائد پوسٹ مارٹم کیے ہیں، نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں اس طرح کا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

    سابق کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے

    علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ آنند یادو کو بچے پیدا کرنے کے مسائل کا سامنا تھا، اس لیے وہ مدد کے لیے ایک جعلی عامل کے پاس گیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ جعلی عامل نے اسے حلق میں چوزا رکھنے کا مشورہ دیا جس پر اس نے عمل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حکام یادیو کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ریشم کی منفرد دعا جس کے باعث وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں