Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے،الیکشن کمیشن

    پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے،الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیاگیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تا حال حل نہیں ہو سکا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا اس انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی متعدد خامیاں تھیں، لہذا الیکشن کمیشن نے اس کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس بھیجا۔

    اس کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل 2024 کو ہوئی، اپریل 2024 سے لے کر اکتوبر 2024 تک اس کیس کی چھ سماعتیں ہو چکی ہیں، لیکن ان سماعتوں میں سے پانچ بار اس جماعت نے مزید وقت مانگا اور ہر بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی،بشمول 2 اکتوبر 2024 (آج) کی سماعت میں بھی adjournment مانگی۔

    ایرانی میزائل موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر …

    الیکشن کمیشن اس معاملے میں مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے اور پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے تاہم، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی پر عائد ہوتی ہے الیکشن کمیشن اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیاگیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تا حال حل نہیں ہو سکا۔

    سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا کا احتجاج،چیف جسٹس کیخلاف شدید نعرے …

    الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 208 اور 209 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے پارٹی آئین کے مطابق پانچ سال کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں۔ پی ٹی آئی نے 13 جون 2021 کو اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے تھے، تاہم مقررہ وقت تک یہ انتخابات منعقد نہیں کیے گئے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو متعدد بار یاد دہانیاں کرائیں اور بالآخر 27 جولائی 2021 کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس کے جواب میں جماعت کی جانب سے ایک سال کی توسیع کی درخواست کی گئی، جس میں کووڈ-19 کی صورتحال کو جواز بنایا گیا۔

    انٹراپارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت

    الیکشن کمیشن نے پارٹی کو 13 جون 2022 تک کی مہلت دیتے ہوئے یہ درخواست قبول کی،اِنہوں نے جون 2022 میں فارم 65 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی دستاویزات جمع کرائیں، جوکہ نامکمل تھیں الیکشن کمیشن نے متعدد مرتبہ یاد دہانی کرائی اور مزید دستاویزات طلب کیں، مگر جماعت کی جانب سے تاخیر کا سلسلہ جاری رہا الیکشن کمیشن کی طرف سے اس معاملے پر باقاعدہ سماعتیں کی گئیں۔

  • پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

    پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

    کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیے جانے کے بعد 13اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کیلئے آپریٹ نہیں ہوگی، پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کرتا ہے، استنبول ائیرپورٹ پرپی آئی اے نے انوینٹری اور سلاٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر 28 اکتوبر سے آپریشن بند کیا ہے۔

    لبنان میں داخل ہونیوالی اسرائیلی فوج کو حزب اللہ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

    سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا کا احتجاج،چیف جسٹس کیخلاف شدید نعرے

    ایرانی میزائل موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر …

  • حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں،وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر اب دو ماہ کی امپورٹ کے برابر ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محمد اورنگزیب نے پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک اور تسلسل فراہم کرے گی، حال ہی میں ٹی بلز کے لیے تمام بولیاں مسترد کیں، بینکنگ کے شعبے کے لیے ہمارا واضح پیغام ہے، نجی شعبے کو قرض دیں کیونکہ نجی شعبہ ہی معاشی ترقی کی قیادت کرے گا، واضح پیغام دیا کہ حکومت اب قرض اپنی شرائط پرلے گی۔

    تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت میں بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں، بینکوں کی قرض ادائیگی وقت سے پہلے کررہے ہیں ،آئی ایم ایف کی قسط آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر اب دو ماہ کی امپورٹ کے برابر ہوگئے ہیں۔

  • زیک  گولڈ اسمتھ کے اسرائیل حامی بیان پر حامد میر اور خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    زیک گولڈ اسمتھ کے اسرائیل حامی بیان پر حامد میر اور خواجہ آصف کا شدید ردعمل

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے اسرائیل حامی بیان پر پاکستانی صحافی حامد میر اور لیگی رہنما خواجہ آصف نے شدید ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : جمائما کے بھائی زیک گولڈ استمھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسرائیل کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کیا جس پر انہیں غیر متوقع جواب ملا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اور اس کی یہ جنگ آمرانہ، متشدد، اور جابرانہ حکومت کے اتحاد کے خلاف ہے،اسرائیل دنیا کے انتہائی تاریکی حصے میں ایک اُمید کی کرن ہے، ہم سب کے لیے اسرائیل کا جتنا بہت ضروری ہے۔
    zak

    لبنان میں داخل ہونیوالی اسرائیلی فوج کو حزب اللہ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

    جس پر پاکستانی سینئر صحافی حامد میر نے زیک گولڈ استمھ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کی اس کرن (اسرائیل) نے فلسطین کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کی دھجیاں اڑادی ہیں، اسرائیل اقوام متحدہ سے اٹھنے والی معمولی امید کی کرن کو قبول کرنے کے لیے کیوں تیار نہیں ہوتی؟
    zak
    زیک سمتھ کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے پاکستانی نژاد برطانوی صادق خان کے مخالف امیدوار زیک گولڈ استمھ کے حق میں لندن میئرشپ کے لیے سیاسی مہم چلائی،صادق خان جیت گیا اور مسلسل جیت رہا رہے، اس صیہونی یہودی خاندان کے پاس عمران خان کی بیٹی اور دو بیٹے پرورش پا رہے ہیں،اس ٹویٹ میں کہا جا رہا اسرائیل دنیا کے تاریک ترین خطہ جو اسلامی ممالک پہ مشتمل ہے واحد روشنی ہے اولاد انسان کا عزیز ترین اثاثہ ہوتی ہے عمران خان کا یہ اثاثہ اسلام اور مسلم دشمن قوتوں کے پاس ڈیپازٹ ہےعمران خان خود ان صدیوں سے اسلام دشمنوں قوتوں کا اثاثہ ہے‘۔

    ایرانی میزائل موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر …

  • لبنان میں داخل ہونیوالی اسرائیلی فوج کو حزب اللہ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

    لبنان میں داخل ہونیوالی اسرائیلی فوج کو حزب اللہ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

    بیروت: اسرائیل کی بری فوج حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے جنوبی لبنان کے اندر داخل ہوگئیں جہاں حزب اللہ جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا،حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو پسپا ہونے سے قبل جھڑپ میں شدید نقصان اُٹھانا پڑا ہے، مالی اور جانی نقصان پر اسرائیلی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے۔

    لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہےکہ بدھ کی صبح اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 2 اسرائیلی سپاہی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم صیہونی میڈیا نے لبنان کے قصبے میں ایک سنگین سیکیورٹی واقعے کی اطلاع دی ہے جس میں شمال میں اسپتالوں کو الرٹ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

    فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنانی قصبے میں فوجی ہیلی کاپٹرز زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے اور اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل بھی ایران پر میزائل حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ چند روز میں اسرائیل حملہ کرے گا اور ایران کی تیل تنصیبات اور اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے حسن اللہ کو شہید کر دیا تھا اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے حسن اللہ کو مار کر بہت سے اسرائیلیوں کے قتل کا بدلہ لے لیا۔

    ایرانی میزائل موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر …

  • سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا  کا احتجاج،چیف جسٹس کیخلاف شدید نعرے بازی

    سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا کا احتجاج،چیف جسٹس کیخلاف شدید نعرے بازی

    اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    باغی ٹی وی : احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا گیا اور راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے جس کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،پی ٹی آئی کے وکلاء رکاوٹیں عبور کرکے احتجاج کیلئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچے تو اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے ایکشن لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے وکلا کی ریلی سپریم کورٹ کے باہر پہنچی جہاں انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف نعرے بازی کی ، وکلا قاضی فائز عیسی کا پتلا بھی ساتھ لائے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، عدلیہ کو جب بھی تقسیم کرنے کی کوشش ہوئی وکلاء باہر آئے ہیں، مجوزہ آئینی ترمیم غیر آئینی ہے، پورے ملک کو کنٹینرستان بنادیا گیا ہے۔

  • ایرانی میزائل  موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرے

    ایرانی میزائل موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرے

    واشنگٹن:یران کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانے والے میزائل حملوں میں سے کچھ میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرے۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں کچھ میزائلوں کو تل ابیب میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے،سی این این نے دعویٰ کیا کہ میزائل گرنے کی ویڈیو ایک اونچی عمارت سے بنائی گئی ہے جو موساد ہیڈکواٹر سے محض 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی تہران ٹائمز نے کل دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا پاسداران انقلاب نے نیواٹم ائیر بیس سمیت دو اہداف پر ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغے اور اپنے اہداف کو نقصان پہنچایا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کےتمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے

    ادھر تل ابیب سے رپورٹنگ کرتے ہوئے امریکی صحافی نے بھی انکشاف کیا کہ ایک میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کے باہر گرا، پی بی ایس نیوز ہار کے نامہ نگار نک شیفرن پاکستان افغانستان سمیت کئی ممالک سے رپورٹنگ کر چکے ہیں۔

    منگل کی شب ایرانی حملے کے کچھ دیر بعد انہوں نے موساد کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے رپورٹ دی اور ایک گڑھا اپنے ناظرین کو دکھایا امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ یہ گڑھا تقریبا 30 فٹ 11 اور 50 فٹ چوڑا ہے اور یہ میرے عقب میں دکھائی دینے والے موساد کے ہیڈ کوارٹر سے صرف 1500 میٹر کے فاصلے پر بنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے جو اسرائیل کے متعدد شہروں میں جاکر گرے تھے۔

    فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

  • رواں سال آخری سورج گرہن آج،کتنے بجے شروع ہو گا

    رواں سال آخری سورج گرہن آج،کتنے بجے شروع ہو گا

    اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا سورج گرہن کا آغازآج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا اور رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا،اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو۔

    ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے،عملہ خوفزدہ

    وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

    رِنگ آف فائر سے کیا مراد ہے؟
    رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہےچونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہےاگرچہ پاکستان میں سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا مگر ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سروس کی لائیو اسٹریم میں اسے دیکھنا ممکن ہوگااس سے قبل 8 اپریل میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا،اس سورج گرہن کو مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا گیا تھا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کےتمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے

  • انٹراپارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت

    انٹراپارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے-

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، امید ہے 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ میں چیئرمین نہ رہوں لیکن یہ تمام کوششیں ناکام ہوں گی، 4 اکتوبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، ہم نے احتجاج کی مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں، آج پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، الیکشن کمیشن نے جو ہدایات دی تھیں اس کے مطابق انتخابات کروائے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا ریکارڈ ڈیجیٹل فارم میں ہمارے پاس موجود ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ہمارے مرکزی دفتر سے سارا ریکارڈ لے گئی، الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دے عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے، امید ہے ہمیں یہ ریکارڈ مل جائے گا اور پھر پیش کریں گے، اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو یہ کیس یہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گا،وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ پارٹی سربراہ نہیں رہیں گے تو اراکین آزاد ہوں گے۔

    ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے،عملہ خوفزدہ

  • کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن،بھاری جرمانے عائد

    کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن،بھاری جرمانے عائد

    اسلام آباد:ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس یا کالے شیشے والی فلیش یا پولیس لائٹس لگی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں، کالے شیشوں، فلیش یا پولیس لائٹس لگی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بھاری جرمانے کیے جائیں گے جبکہ گاڑی کسی بھی علاقے کی کیوں نہ ہو، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہزار سی سی گاڑی کو 5 ہزار، ہزار سے دو ہزار سی سی گاڑی کو 10 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کو 20 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جا رہا، جرمانے کی ادائیگی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کی جا رہی ہے،چیف کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اگر دوسری بار قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ پانچ گنا زیادہ ہو گا۔

    وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

    جسٹس منصور علی شاہ کےتمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے

    شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج