Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملائیشیا :سیلاب متاثرین  کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    ملائیشیا :سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    اسلام آباد: ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امدادی سامان کل کوالالمپور روانہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گا اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان کے روانگی کی تقریب منعقد کی گئی، خصوصی طیارہ امداد لے کر کل صبح اسلام آباد سے کوالا لمپور روانہ ہو گا، اور ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امداد ی سامان روانہ کیا جائے گا۔

    امدادی سامان میں ادویات، راشن، خیمے اور کمبل شامل ہیں جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے روانہ کی جائے گی، وفا قی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ملائیشیا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کےضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیااور حکو مت اور پاکستانی عوام کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا میں موجود مون سون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آیا، جس سے 38 اضلاع متاثر ہوئے۔

  • حزب اللہ نے  بشارالاسد حکومت کی مدد کیلئے جنگجو بھیج دیئے

    حزب اللہ نے بشارالاسد حکومت کی مدد کیلئے جنگجو بھیج دیئے

    بیروت: لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے شام میں بشارالاسد حکومت کے مدد کیلئے دو ہزار جنگجو بھیج دیئے۔

    باغی ٹی وی :عرب نیوز نے حزب اللہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کی حمایت یافتہ یہ تنظیم، جو 2011 سے شام کی جنگ کے دوران صدر بشار الاسد کی افواج کے ساتھ لڑ رہی ہے، نے دو ہزار جنگجو قصیر کے علاقے میں بھیجے ہیں، یہ لبنانی سرحد کے قریب واقع ہے-

    خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ نے ابھی تک لڑائی میں کوئی سرگرم کردار ادا نہیں کیا ہے تنظیم کے جنگجو شام اور لبنان کی سرحد پر پہاڑوں میں اپنی پوزیشنز کا دفاع کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں اور حزب اللہ ابھی تک کسی لڑائی میں حصہ نہیں لے رہی ہے، حزب اللہ نے 2013 سے اب تک کھلے عام اسد کی افواج کی حمایت کی ہےحزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسد کو خانہ جنگی کے ابتدائی مراحل میں کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے میں مدد بھی فراہم کی ۔

  • مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور

    مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے-

    باغی ٹی وی : چوہدری سالک حسین کیجانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن ایک دیرینہ ضرورت ہےجس کے لئے مختلف ادوار میں مدارس کی انتظامیہ،جید علماء کرام اور سیاسی رہنماؤں سےمشاورت ہوتی رہی ہےحکومت نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات مانتے ہوئے پارلیمان سے بل منظور کروایا اور اپنی کمٹمنٹ پوری کی، چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے، اس کا ہر گز مقصد نہیں کہ اس کو بنیاد بنا کر مدارس رجسٹریشن کا پورا عمل ہی رول بیک کر دیا جائے۔

    وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں جو صرف وزارت تعلیم کے تحت ہی آتے ہیں، مدارس انتظامیہ کو رجسٹریشن کے لئے قانونی پیچیدگیوں اور طویل عمل کا سامنا تھا، سالہا سال کی عرق ریزی کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم، وزارت تعلیم کے تحت ون ونڈو نظام مرتب کیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم کے تحت 18 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں۔

    چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے مطالبہ کی وجہ سے تمام عمل دوبارہ شروع ہوا تو پہلے سے کی گئی تمام محنت ضائع ہو جائے گی، مدارس تعلیمی ادارے ہیں نہ کہ صنعتی ادارے، اس مطالبے کو ماننے کا مطلب یہ ہوگا کہ آئندہ کوئی بھی کسی پیشہ کو کسی بھی وجہ سے کسی دوسری وزارت کے تحت کرنے کا مطالبہ کر دے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نےکہا کہ ملک کا نظام مروجہ اصولوں اور ضوابط کے ماتحت ہوتا ہےنہ کہ خواہشات پر مبنی، وزارت تعلیم اور ڈائر یکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم رجسٹریشن کےعمل کو مدارس کیلئے آسان اورسہل بنا چکے ہیں، ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم میں مدارس کی رجسٹریشن کا انتہائی آسان ون ونڈو آپریشن موجود ہے۔

  • ٹر مپ کے رویے کیخلاف  اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےملین مارچ کا اعلان

    ٹر مپ کے رویے کیخلاف اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےملین مارچ کا اعلان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 29دسمبر کوملین مارچ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرنے والا ملک ہے اب تک 45 ہزار فلسطینیوں کو اسرائیل قتل کر چکا ہےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ قتل عام نظر نہیں آرہا، جماعت اسلامی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عوام متحد ہوکر ملک کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں، حکومت غیر قانونی اقدامات کرکے عوام کو تقسیم کررہی ہے، ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش قابل قبول نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ صدارت سنبھالنے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا جائے وگرنہ وہ قتل عام کریں گے جو قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹر مپ کے رویے کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے29دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مار چ ہوگا۔

  • پی ٹی آئی میں پھوٹ نظر آرہی ہے یہ ساری فراڈ پارٹی ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں پھوٹ نظر آرہی ہے یہ ساری فراڈ پارٹی ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ نظر آرہی ہے یہ ساری فراڈ پارٹی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ جسٹس منصور علی نے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد عوام کا اعتماد عدلیہ سےاٹھا جائےگا تو میں نےٹوئٹ میں ان سے پوچھا ہےکہ اس سےپہلے ثاقب نثار یا کھوسو صاحب کے وقت میں یا دوسرے جج صاحبان خاموشی سے گھر کیوں چلے گئے تھے اس وقت جو فیصلے ہورہے تھے اور میاں نوازشریف کا جو فیصلہ ہوا ان کو جس طرح عدالتوں نے ٹارگٹ کیا اس وقت ان جج صاحبان کو خیال نہیں آیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بھائی ہیں کسی وقت بھی مدارس بل پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے جو بھی تحفظات ہیں سنیں گے، ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے ساری دنیا میں اقدامات کیے جارہے ہیں ملک میں اس چیز کی بہت ضرورت ہے قانون سازی ہونی چاہیے بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال دے کر شوق پورا کر لیں اگر وہ کال دینا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں ان کی کال کو کوئی فالو نہیں کرے گا اس وقت ملک کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں اور مسائل اسی صورت حل ہوسکتے ہیں کہ ملک میں امن ہو اگر بار بار اسلام آباد پر حملہ ہوگابار بار خیبرپختونخوا کی طرف سے دھمکیاں دی جائیں گی اور جھوٹ کی سیاست کی جائے گی تو کبھی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی والے بارہ لاشیں بھی نہیں دیکھا سکے پہلے وہ ہزاروں پھر دو سو سے زائد قتل عام کہتے تھے لیکن یہ بارہ لاشیں بھی نہیں دیکھا سکے بلکہ بعض لاشیں زندہ ہوگئیں ہیں جن کو انھوں کہا کہ جاں بحق ہوئے ہیں وہ زندہ ہیں ، پارٹی میں بہت سے اختلافات ہیں یہ پارٹی نہیں بلکہ متجن ہے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی لڑائی ان کی بیگم کے ساتھ ہے وہ ایک الگ لیڈر شپ کی لڑائی ہے یہ پارٹی شکست کا شکار ہوجائے گی پی ٹی آئی میں پھوٹ نظر آرہی ہے یہ ساری فراڈ پارٹی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشری بی بی جس گاڑی پر فائرنگ کا بول رہی ہیں وہ گاڑی لے آئیں کہیں کوئی سوراخ ہوئے ہوں گے بانی پی ٹی آئی کا بھی بیان تھا میری شلوار سے بارہ گولیاں گزر گئیں وہ بھی خاوند کی طرح بیان دے رہی ہے ویڈیو موجود ہے بشری بی بی گاڑی میں بیٹھ کر ہاتھ ہلاتی جارہی ہے۔

  • ایران یورینیم کی 60فیصد تک افزودگی کر چکا ہے،ایٹمی توانائی ایجنسی

    ایران یورینیم کی 60فیصد تک افزودگی کر چکا ہے،ایٹمی توانائی ایجنسی

    واشنگٹن: سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : رافیل گروسی نے کہاکہ ایران یورینیم کی ساٹھ فیصد تک افزودگی کر چکا ہے جبکہ ایٹم بم بنانے کے لئے 90 فیصد یورینیم کی افزودگی کی ضرورت ہے۔

    ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے ایٹمی تنصیبات پر حملوں کا خطرہ بھی بڑھا ہے امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کی ایٹمی تنصیبات اور تیل کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرے ایران میں ایٹمی تنصیبات کتنی ہیں، ان کی نوعیت کیا ہے اور ایران کس حد تک ایٹمی قوت کا حامل ہے یہ تمام باتیں بہت اہم ہیں اور تجزیہ کاروں کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہیں۔

    ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی موجودگی اور اس کے جاری رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی نگرا ن ادارے آئی اے ای اے کے مطابق ایران نے 2003 میں اپنا ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا خفیہ پروگرام روک دیا تھا، 2015 میں ایران نے امریکا، چین، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین سے معاہدہ کیا جس کے تحت وہ ایٹمی ہتھیاروں کی طرف لے جانے والے پروگرام سے دست بردار ہوا اور اسے اقتصادی پابندیوں میں کچھ نرمی دی گئی، 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ایٹمی معاہدہ ختم کردیا جس کے بعد ایران بھی اس معاہدے کے تحت عائد کی جانے والی پابندیوں کا احترام کرنے کا پابند نہ رہا۔

    اب ماہرین کہتے ہیں کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے معاملے میں 60 فیصد تک پہنچ چکا ہے90 فیصد کی منزل تک پہنچ کر وہ 4 ایٹم بم بنانے کے قابل ہوجائے گا۔

  • ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنرپنجاب

    ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنرپنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بنوں کے علاقے خیبر میں خوراج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش فرمانے والے کیپٹن زوہیب الدین کے گھر آمد ہوئی-

    باغی‌ٹی وی : گورنر پنجاب نے اہل خانہ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پارک ویو سوسائیٹی کی مرکزی شاہراہ کو شہید کیپٹن کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا کہا کہ ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں،گورنر پنجاب نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نے شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا-

    گورنر پنجاب نے کہا کہ شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا،شہداء اور ان کے وارثین پوری قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے ایک بہادر شہید آفیسر کے اہل خانہ سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں ، شہداء کے خاندانوں سے ساتھ کھڑے ہیں،سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر کھڑے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہمارے شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں، سیاست کی آڑ میں ہماری فورسز کے خلاف نوجوان نسل کو گمراہ کرنا قبول نہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہیں، شہید کیپٹن زوہیب الدین اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاک فوج کی تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی اور زہر اگلنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہماری پاک فوج ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کریں اور ہم ان شہداء کی بے حرمتی کریں یہ ممکن نہیں۔

  • جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام

    جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام

    سئیول: جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سئیول سے خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول کی جماعت نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا،صدر کے مواخذے کے لیے 300 میں سے 200 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار تھی، صدر یون سوک کی جماعت کے 100 سے زائد ارکان نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور ووٹنگ سے قبل ہی وہ پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے۔

    ہفتہ کےروز واک آؤٹ کامطلب یہ تھا کہ قومی اسمبلی کےپاس 200 ووٹ نہیں تھےجو کہ جنگ زدہ یون کو باہر نکالنے کا عمل شروع کرنے کے لیے درکار تھےقومی اسمبلی کے سپیکر وو وون شیک نے کہا کہ کل 195 ووٹوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے والے ارکان کی تعد اد کل ارکان کی مطلوبہ دو تہائی اکثریت تک نہیں پہنچ سکی لہذامیں اعلان کرتا ہوں کہ اس معاملے پرووٹ درست نہیں ہے، ڈرامائی واک آؤٹ کا مطلب یون کی قسمت کے گرد غیر یقینی صورتحال ہے۔

    جمعہ کو اس بات کا اشارہ دینے کے بعد کہ یون کی پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) کے کچھ ارکان اپوزیشن کے قانون سازوں میں شامل ہو سکتے ہیں اور مواخذے کی حمایت کر سکتے ہیں،ارکان پارلیمنٹ اپنے پریشان صدر کے گرد ریلی نکال رہے تھے۔

    واضح رہے کہ رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے چند روز قبل ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا تاہم ان کا مارشل لا لگانے کا فیصلہ صرف چھ گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا تھاجب پالیمنٹ نے اس کی توثیق نہیں کی تھی،اس موقع پر صدر کے مخالف اپوزیشن ارکان ان کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور صدر کے حامی ارکان کو اندر جانے اور بزدل کہتے رہے، جیسا کہ توقع کی جا رہی ہے اب بدھ 11 دسمبر کو اس حوالے سے پھر ووٹنگ ہوگی۔

  • جیسے ہی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پیشرفت ہوگی آگاہ کریں گے،محسن نقوی

    جیسے ہی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پیشرفت ہوگی آگاہ کریں گے،محسن نقوی

    لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پردبئی میں ہونے والا آئی سی سی اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بات چیت چل رہی ہے، جیسے ہی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے میں پیشرفت ہوگی آگاہ کریں گے، کوشش ہے وہی ہو جو پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ کے مفاد میں ہو، شرائط پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پورے پاکستان میں جہاں گراؤنڈ ہیں ان کی حالت بہترکی جائے گی، میرا دل ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر بات کر یں، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق بہتر فیصلے ہوں گے، بات چیت چل رہی ہے، پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا، شرا ئط پر کوئی بات نہیں ہوگی، میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان معاملے پر مثبت کردار ادا کر رہا ہے، فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے وہی اعلان کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی تو اس کا اثر انٹرنیشنل کرکٹ پر پڑے گا، آئی سی سی کی آج ہونے والی میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے، جیسے ہی چیزیں کلیئر ہوں گی آگاہ کریں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے،آئی سی سی اجلاس میں چیزیں اپروو ہوجائیں پھر اس پر بات کریں گے۔

  • جسٹس منصور کے خط پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل

    جسٹس منصور کے خط پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے لکھے گئے خط پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نہایت محترم جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے اپنے خط میں خدشے کا اظہار فرمایا ہے کہ ان کے خط کے مندرجات پر اگر عمل درآمد نہ ہوا تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ محترم جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ عرصہ دراز سے وابستہ ہیں اور اس وابستگی کے دوران عدلیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس کے عینی گواہ ہیں، ثاقب نثار صاحب، کھوسہ صاحب، اعجاز احسن، مظاہر نقوی اور بہت سے صاحبان عدلیہ کے وقار کو پامال کرنے والے چند نام ہیں، نام اور بھی بہت ہیں، محترم شاہ صاحب اس وقت عوام کے اعتماد مجروح ہونے کا آپ کو خیال نہیں آیا یا یہ شکایت کسی ذاتی وجہ سے ہے،یہ سیلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔

    قبل ازیں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے رولز بنائے بغیر ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا،جسٹس منصورعلی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ججز تعیناتی سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں، ججز تعیناتی کیلئے واضح پالیسی اور کرائیٹیریا بنانا ضروری ہے۔

    انہوں نے خط میں لکھا کہ میں ججز تعیناتی پر رولز بنانے والی کمیٹی کی سربراہی کر چکا ہوں، جس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق رولز کا پیمانہ طے کیا گیا تھا،ججز کی قابلیت اور ورک لوڈ منیجمنٹ کی صلاحیت کو رولز میں شامل کیا جانا تھا، آرٹیکل 175 اے کے مطابق ابھی تک رولز بنائے ہی نہیں گئے۔