Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہو گا؟

    کراچی: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گاسورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا اور 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

  • پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    کراچی: اہلِ غزہ کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امداد کی دسویں کھیپ روانہ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں خصوصاً اہلِ غزہ کے لیے امداد کی فراہمی جاری ہے اسی سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔

    امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر منعقد ہوئی جہاں سے امدادی سامان بذریعہ چارٹرڈ طیارہ A300 عمان، اُردن کے لیے روانہ کیا گیا جو کہ وہاں سےغزہ کے لیے بھیجا جائے گا روانہ کیے گئے امدادی سامان میں غزہ کے لوگوں کے لیے ضرورت کے مطابق 40ٹن ادویات شامل ہیں۔

    حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    پاکستان کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ جہاں بھی فلاحی اقدامات کی ضرورت ہو گی وہاں ہم مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ سامان روانگی کی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر درشن نے این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے ساتھ شرکت کی این ڈی ایم کی جانب سے اب تک کل 1151ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔

    لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی  گینگ گرفتار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سحرش نامی خاتون سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی ۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق گینگ ارکان نے دو ہفتے قبل فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی جبکہ گینگ کے سرغنہ دانش عرف دانی نے ایک ماہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے 7 سالہ بچی کو زخمی بھی کیا تھاملزمان ریکی کرنے کے بعد وارداتیں کرتے تھے جن میں دانش، حامد اور ملزمہ سحرش شامل ہیں دانش اور حامد سگے بھائی اور سحرش ملزم دانش کی اہلیہ ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ڈکیتیوں میں مطلوب گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انھیں کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

    حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

    پاکستان کا گاؤں جہاں 8 برس سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں …

  • آرٹیکل 63 اے   نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر  کا  شمولیت سے انکار

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر تشکیل کردہ لارجر بنچ میں شمولیت سے انکار کردیا-

    باغی ٹی وی : آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوئی تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم کمرہ عدالت پہنچے تاہم جسٹس منیب اختر کمرہ عدالت میں نہیں آئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بینچ میں شامل تھے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا کہ کیس کے حوالے سے لارجر بینچ آج بنا تھا، کیس کا فیصلہ ماضی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا تھا،جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط تحریر کر دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کا خط پڑھ کر سنایا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ قانون کا تقاضا ہے نظرثانی اپیل پر سماعت وہی بینچ کرے، سابق چیف جسٹس کی جگہ میں نے پوری کی، جسٹس اعجازالاحسن کی جگہ جسٹس امین الدین کو شامل کیا گیا، ہم جسٹس منیب اختر سے درخواست کریں گے کہ بینچ میں بیٹھیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس منیب نے لکھا ہے کہ میں آج اس کیس میں شامل نہیں ہوسکتا، انہوں نے لکھا ہے کہ ان کا خط اس نظر ثانی کیس میں ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم ابھی اٹھ رہے ہیں، جسٹس منیب اختر کو درخواست کررہے ہیں کہ وہ بنچ میں شامل ہوں، جسٹس منیب اختر نے آج مقدمات کی سماعت کی ہے وہ ٹی روم میں بھی موجود تھے ان کا آج کی سماعت میں شامل نہ ہونا ان کی مرضی تھی، ہم کل دوبارہ اس نظرثانی کیس کی سماعت کریں گے، امید کرتے ہیں کہ جسٹس منیب اختر کل سماعت میں شامل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جسٹس منیب کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے ورنہ بینچ کی تشکیل نو ہو گی، امید ہے جسٹس منیب اختر دوبارہ بینچ میں شامل ہو جائیں گے، جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں، دونوں صورتوں میں کل کیس کی سماعت ہوگی۔

    جسٹس منیب اختر نے اپنے خط میں لکھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے یہ بینچ تشکیل دیا ہے، کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا بینچ میں بیٹھنے سے انکار نہیں کر رہا، بینچ میں شامل نہ ہونے کا غلط مطلب نہ لیا جائے اور میرے خط کو نظر ثانی کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جسٹس منیب کا خط عدالتی فائل کا حصہ نہیں بن سکتا، ایسے خط کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی روایت نہیں ہے مناسب ہوتا جسٹس منیب اختر بینچ میں آکر اپنی رائے دیتے، میں نے اختلافی رائے کو ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے، نظر ثانی کیس 2 سال سے زائد عرصہ سے زیر التوا ہے 63 اے کا مقدمہ بڑا اہم ہے، جسٹس منیب اختر رائے کا احترام ہے لیکن ایک بار بینچ بن چکا ہو تو کیس سننے سے معذرت صرف عدالت میں ہی ہو سکتی ہے۔

    دوران سماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر روسٹرم پر آگئے اور انہوں نے کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا کہ کمیٹی تب ہی بینچ بنا سکتی ہے جب تینوں ممبران موجود ہوں، بعدازاں سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

  • لبنان :اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید

    لبنان :اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید

    بیروت: لبنان میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے لبنان میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما بھی مارے گئے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر فضائی بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والوں حملوں میں مزید 105 لبنانی جاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ جمعے کے روز حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ پر ہونے والے حملے میں ان کے ساتھ حزب اللہ کے دیگر 20 اراکین بھی شہید ہوئے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں جس بنکر کو نشانہ بنایا گیا اس میں حزب اللہ کے سربراہ کے سمیت مختلف رینکس کے دیگر 20 حزب اللہ اراکین بھی موجود تھےحملے میں ابراہیم حسین جازینی اور سمیر توفیق بھی شہید ہوئے جو حسن نصر اللہ کے قریبی ساتھی تھے یہ دونوں حزب اللہ اراکین تنظیم کے روز مرہ امور میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

    خیال رہےکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور ایک سینئر رہنما علی کرکی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے حسن نصر اللہ کا جسد خاکی بھی تلاش کرلیا گیا ہے۔

  • حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    بیروت: اسرائیلی حملوں میں شہید سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر 216 فضائی حملے ہوئے، جن میں حزب اللہ کے تین کمانڈرز سمیت 105 افراد شہید اور 359 زخمی ہو گئے لبنان میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے سرحد پر بکتربند گاڑیاں تعینات کر دی ہیں،لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اس صورتحال کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹر مارک کیلی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ لبنانی دارالحکومت میں ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والا گائیڈڈ بم امریکی ساختہ تھا، جس کا وزن 900 کلوگرام ہے اور یہ مارک ایٹی فور سیریز کا تھا۔ یہ بم واشنگٹن نے اسرائیل کو فراہم کیا تھا۔

    بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    دوسری جانب اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے متعلق ایک سعودی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کر دیااس خبر کی رپورٹ اسرائیلی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے جس میں سعودی ٹی وی چینل ’’الحدث کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے ایک مشکوک شخص نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے مصافحہ کیا جس سے ان کے ہاتھوں پر ایک خاص مادہ (پینٹ) لگا، جس کے بعد اسرائیل انہیں ٹریک کرنے میں کامیاب ہوا۔

    کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی لاش جب نکالی گئی تو ان کے جسم پر زخم کے نشانات موجود نہیں تھے جس سے تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی بمباری کی تو نصراللہ خراب ہوادار مقام پر موجود تھے، جس سے کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے وہ شہید ہوگئے،فضائی بمباری سے ایسی گیسوں کا اخراج ہوا کہ دھواں کمرے میں بھر گیا تھا۔

    راولپنڈی احتجاج: پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

  • لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

    لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

    پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعیق کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی ،دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کے باوجود جیل کے گیٹ سے ملزمان کو اٹھایا گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی صاف نظر آرہا ہے۔

    جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کسی کو کیسے ضمانت کے باوجود جیل کے گیٹ سے گرفتار کرسکتے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 بجے تک کسی بھی وقت عدالت میں پیش ہوجائیں میں عدالت میں ہی موجود ہوں،جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا امن وا مان سے متعلق اجلاس میں مصروف ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکتے جبکہ کیس ہم ہی دیکھ رہے ہیں۔

    کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

    جس پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک کیس نہیں ہے، ایسے اور بھی کیسز ہے جن میں ضمانت ہونے کے بعد لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا ہے، آپ کال کرکے پوچھ لیں، وقت ہو تو آج پیش ہو نہیں تو جمعے کو پیش ہوجائیں کیونکہ ہم قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

  • پاکستان کا گاؤں جہاں  8 برس سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوئی

    پاکستان کا گاؤں جہاں 8 برس سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوئی

    فیصل آباد: پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں واقع ماموں کانجن میں امام مسجد گاؤں کے تمام فیصلے کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ ماموں کانجن کے گاؤں 493گ ب میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے، گزشتہ 7 سے 8 برس سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوئی، وہاں شادی بیاہ پر بینڈ باجے بچانے اور آتش بازی پر بھی پابندی ہے اور علاقے کی صفائی کا ذمہ خود گاؤں والوں نے اٹھا رکھا ہے، گاؤں کے تمام لوگ امام مسجد کی بات مانتے ہیں اور انہی کے حکم پر گاؤں میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، تاہم گاؤں کے تمام بڑے بوڑھوں کو اپنے گھروں کے اندر صرف حقہ پینے کی اجازت ہے۔

    امام مسجد مولانا محمد امین کے مطابق گاؤں میں ٹی ایم اے کے خاکروب نہیں ہیں، یہاں نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر سوسائٹی بنا رکھی ہے اور صفائی ستھرائی کا کام ان کے ذمہ ہے گاؤں کی آبادی دس ہزار سے زائد ہے، اس کے علاوہ یہاں صرف ایک مرکزی مسجد ہے، اس مسجد میں تمام لوگ نماز جمعہ اور عید کی نمازیں پڑی جاتی ہیں، اذان صرف مرکزی مسجد میں دی جاتی ہے جو کہ تمام مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر سنی جاتی ہے۔

    خلائی جہازتکنیکی خرابی کے باعث امریکی خلابازوں کو لئے بغیر زمین پر واپس

    بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

  • بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم لوگوں کو ورغلایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو ریاست کے سامنے کھڑا کیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : خودکش حملہ ترک کرنے والی خاتون عدیلہ بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ عدیلہ بلوچ جیسے سینکڑوں بچے اور بچیاں دہشت گردوں کے کمیپ میں موجود ہیں، خودکش حملہ ترک کرنے والے بچی کو سی ایم ہاؤس بلانا ضروری سمجھا،کہ سب کو پتا چلنا چاہیے کہ دہشتگرد کیسے لوگوں کو جھانسہ دے کر خودکش حملہ کرواتے ہیں جب عدیلہ کے والد کو میسج آیا کہ اس کی بچی دوبارہ گھر نہیں آئے گی تو اس نے جدوجہد کی اور واپس بلایاخودکش حملہ کرکے جانیں ضائع ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عدیلہ بلوچ کے والد کو جاتا ہے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام والدین عدیلہ بلوچ کے والد کی طرح بچوں سے رابطہ منقطع ہونے پر حکومتی نمائندوں سے رابطہ کریں، حکومت خودکش حملے کرانے کے بجائے بلوچ خواتین کو پی ایچ ڈی کرا رہی ہے پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کو دہشت گردی کا ایندھن بنایا جا رہا ہے۔

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجگور میں سوفٹ ٹارگٹ کے ذریعے مزدوروں کو قتل کیا گیا، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے، عدیلہ بلوچ کا خودکش حملہ ترک کرکے دائرے میں داخل ہونا ایک اہم پیشرفت ہے، دہشت گرد جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے عورتوں کے ذہن خراب کرتے ہیں،یہ صرف ڈالرز کے لیے ہماری عورتوں کو اس جنگ میں ڈال رہے ہیں، دہشت گرد معصوم شہریوں کو قتل کر رہے ہیں، یہ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، بلوچستان ایسے آزاد نہیں ہوگا بلوچستان کے بچوں کو ورغلایا گیا ہے۔

    خلائی جہازتکنیکی خرابی کے باعث امریکی خلابازوں کو لئے بغیر زمین پر واپس

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کو اسکالر شپس دے رہے ہیں، ریاست ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان کی خدمت بلوچ کے حق کی بات ہے۔جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم نوجوانوں کو ریاست کے سامنے کھڑا کیا جاتا ہے دہشت گردوں نے پسپائی کے بعد سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے،ہم بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے تشدد کے ذریعے بلوچستان کی خدمت کیسے ہوگی؟ بلوچستان کے نوجوانوں کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی  ضمانت منظور

    کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

    کراچی: کارساز حادثہ کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : کارساز حادثہ کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ،سماعت جسٹس کے کے آغا نے کی،کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے، اس کیس کی میں ایف آئی آر میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ جب ملزمہ گاڑی چلا رہی تھی تو وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ بلڈ میں میتھا فیٹا مائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا۔

    عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ یورین میں میتھا فیٹا مائن کی کتنی مقدار موجود تھی، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا اس کی مقدار کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں مینشن نہیں کیا گیا، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میری موکل کا سائیکیٹرسٹ سے برسوں سے علاج بھی جاری ہے، ایسا بھی ممکن ہے کوئی ایسی دوا دی گئی ہو جس کا ذکر میڈیکل رپورٹ میں آیا ہوں۔

    خلائی جہازتکنیکی خرابی کے باعث امریکی خلابازوں کو لئے بغیر زمین پر واپس

    جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ اس کیس کے متاثرین کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ صلح کرلی گئی ہے، ملزمہ تین بچوں کی والدہ ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداد منشیات کے مقدمے میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزمہ کو ضمانت کے عوض 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 20 اگست کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی تھی،حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز ٹریفک حادثے میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی, سماعت کے دوران زخمی شہری کے وکیل نے کہا کہ زخمیوں کے درمیان بھی معاملات طے پاگئے جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی تھی۔

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے