Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کی خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز رہا ہے ، ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا،مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے، میری قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات ہیں کیونکہ کھلاڑی عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی  کے درمیان  کل ملاقات پر اتفاق

    پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان کل ملاقات پر اتفاق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ، جماعت اسلامی کا وفد کل پیر کو پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا،ملاقات کے دوران سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سیاسی صورتحال کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیساتھ بھی کئی ملاقاتیں کر چکی ہے،دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ، ملاقات کے دوران ماضی کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث لائے گئے، جے یو آئی کی طرف سے خود تحریک چلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا،دونوں جماعتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

    سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ …

    سرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے،حافظ نعیم

  • راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایس ایچ او سٹی خالد یار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلوہ، سرکاری گاڑی پر پیٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں، ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ 45 رہنما و کارکن ایف آئی آر میں نامزد کر لیے گئے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی احتجاج میں شرکت کا اعلان کر رکھا تھا، ملزمان پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ …

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے ٹائر اور کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور ان کے لیے مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، منع کرنے پر ملزمان نے پتھروں، اینٹوں، ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں، ملزمان کے تشدد کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہوئےمظاہرین نے پستول سے پولیس پر فائرنگ کی، ملزمان نے ربڑ بلٹ گن، ٹیئر گیس گن چھین کر زمین پر مارکر توڑی اور کانسٹیبل سے وائرلیس سیٹ چھین کر لے گئے۔

    سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

  • 80 ہزار سال کے بعد ” دم دار ستارے ”  کی واپسی

    80 ہزار سال کے بعد ” دم دار ستارے ” کی واپسی

    کراچی: 80 ہزار سال کے بعد ” دم دار ستارے ” کی واپسی ہوئی ہے جو کہ اگلے دو ہفتوں کیلئے زمین سے کھلی آنکھ سے دکھائی بھی دے گا۔

    باغی ٹی وی: سپارکو کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دم دارستارہ سوچن شان اٹلس ‘جنوری 2023 میں چین کی سوچن شان آبزرویٹری نے دریافت کیا تھا، دمدارستارہ نظام شمسی کے مضافات سے چکرلگاتا ہوا 80 ہزار سال بعد دوبارہ واپس آیاہے، دم دارستارہ اگلے دوہفتوں کیلئے کرہ ارض پررہنے والوں کوکھلی آنکھ سے مشاہدے کاموقع فراہم کرےگا-

    اعلامیے میں کہا گیا کہ آج کل مشرق کی سمت افق سے معمولی اونچائی پرسورج نکلنے سے ایک گھنٹہ پہلے دکھائی دےگا،12 اکتوبرکے بعددم دارستارہ مغرب کی سمت سورج غروب ہونے کے چند منٹوں بعد دکھائی دے گا، نایاب موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اورقدرت کے اس حسین نظارے کو زندگی بھریاد رکھئے۔

  • سری لنکا کرکٹ کا سنتھ جے سوریا  کو  فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

    سری لنکا کرکٹ کا سنتھ جے سوریا کو فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

    کولمبو: سری لنکا کرکٹ نے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا اس سے پہلے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے، سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی-

    واضح رہے کہ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز جبکہ انگلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب ہے۔

  • 2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے،وفاقی وزیرخزانہ

    2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہوزیراعظم دن رات پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، نگراں حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف کا پیکج آچکا ہے، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ می آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا۔

    محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، ہم برآمدات کے اضافے کی طرف جارہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بہتر پرفارم کررہی ہے، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ 4.5 فیصد کم ہوا ہے، جون میں 2 ارب ڈالر کے منافع کی ادائیگی کرنی تھی، پاکستان نے بروقت تمام ادائیگیاں کیں، افراط زر کم ہونے سے پالیسی ریٹ کم ہوا۔

    نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے،وکلا …

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہے کہ اب یہ نئی حدیں عبور کر رہی ہے، میکرواکنامک استحکام منزل نہیں ایک راستہ ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے، سابق نگراں حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، یہ سب وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ہوا ہےاب معاشی استحکام آئے گا، پرامید ہوں کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے، نجی شعبے کو ملک کو لیڈ کرنا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے بیرون ملک سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، ٹیکس محصولات بڑھانا ناگزیر ہے، 6 وزارتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، 6 وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر اب عملدرآمد ہوگا، 2 وفاقی وزارتوں کو ضم اور ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سرکاری اداروں میں اصلاحات لائیں گے، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق عملدرآمد کرنا ہے۔

    اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے،حافظ نعیم

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں فائلرز کی تعداد میں اضاف ہوا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد دگنی ہوگئی، اس سال 7 لاکھ 23 ہزار نئے فائلرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے، ملک میں فائلرز کی تعداد 1.6 ملین سے بڑھ کر 3.2 ملین تک پہنچ گئی، گزشتہ سال 16لاکھ فائلرز تھے جو کہ بڑھ کر اب 32 لاکھ ہوگئے ہیں،اس سال 7 لاکھ 23 ہزارنئے فائلرز سسٹم میں شامل ہوئے ہیں، نان فائلرز گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے،3 لاکھ ہول سیلرز ہیں، 25 فیصد سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ڈیٹا ہمارے پاس ہمیشہ سے تھا، دیکھیں گے فائلرز نے کیا ظاہر کیا اور اصل اثاثے کیا ہیں، ایف بی آر میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نان رجسٹریشن میں ہم یوٹیلیٹیز بلاک کر دیں گے، پروڈکشن یونٹس صرف رجسٹرڈ ہول سیلرز کو مال بیچ سکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ …

  • اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے،حافظ نعیم

    اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے،حافظ نعیم

    کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر ملک بھر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل تو 7 اکتوبر 2023 کو شکست کھا چکا ،ان کا انٹیلی جنس سسٹم اور سب کچھ دریا برد ہوگیا ، اسرائیل اب صرف نہتے لوگوں کو حملے کررہا ہے –

    باغی ٹی وی: ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے، اسرائیل ساری کارروائیاں کرنے کے باوجود مکمل ناکام رہا ہے،اسرائیل فلسطینیوں اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کرسکا حسن نصراللہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے بڑا دھچکا ہے، اسرائیل کی سوچ ہے کہ وہ مزاحمتی تحریک کوختم کرسکتا ہے، اسرائیل کے سامنے حماس اور حزب اللّٰہ سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اسرائیل چاہتا تھا فلسطینی سرنڈر کردیں لیکن اپنی لاشیں اٹھانے والے کھڑے ہیں ہمارے حکمران نہیں کھڑے، قیامت کے روز یہ سب حساب دیں گے، اتنا بڑا دہشت گرد اسرائیل آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف مسلم ممالک کی فوجوں کو اعلان کرنا چاہئے،وزیراعظم شہبازشریف نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر اقوام متحدہ میں بات کی، وزیراعظم کی گفتگو میں وہ جان نہیں تھی جو ہونی چاہیے تھی، وزیراعظم کو پتا ہونا چاہیے کونسی سی بات کس پلیٹ فارم پر کس طرح ہونی چاہیے, آئرش وزیراعظم نے اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگایا شہباز شریف بھی یہ نعرہ لگا سکتے تھے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پراسرائیل پر واضح موقف اختیار نہ کر کے شرمندگی کا مظاہرہ کیا، ہمارا حکمران طبقہ ایجنٹ کا کردار ادا نہ کرے اتنی ہی بات کرے جتنی ضروری ہے۔

    جو اپنی اولاد کو قبول نہیں کر سکتے تو باپ کو کیسے قبول کریں گے،فیصل …

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا حکمران طبقہ امریکا کی طرف دیکھتا ہے، بدقسمتی سے مسلم حکمران اپنا کردار ادا نہیں کررہے، پاکستانی قوم میں کنفیوژن پیدا نہ کریں، اسرائیل تو 7 اکتوبر 2023 کو شکست کھا چکا ،ان کا انٹیلی جنس سسٹم اور سب کچھ دریا برد ہوگیا ، اسرائیل اب صرف نہتے لوگوں کو حملے کررہا ہے یہ طاقت اسرائیل کو مسلم حکمران طبقے نے دی ہے، جو امریکا کی خوشنودی کیلئے سب کچھ کررہے ہیں وہ بھی نہیں بچیں گے، جتنی تاخیر کرو گے،خود بھی مرو گے اور اپنے عوام کو بھی مرواؤ گے، یہ وقت پوری امت کو اکٹھا کرنے کا ہے۔

    حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے عبوری رہنما …

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ہم پورے پاکستان میں دھرنے کر رہے ہیں، دھرنوں میں حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہمارے دھرنے آئی پی پیز،مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف ہیں، حکومت نے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی، تنخواہ دار لوگوں کو ٹیکس لگا ہے کوئی سیاسی جماعت فرض ادا نہیں کررہی، جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

    جو اپنی اولاد کو قبول نہیں کر سکتے تو باپ کو کیسے قبول کریں گے،فیصل …

  • نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے،وکلا کا ججز کو خط

    نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے،وکلا کا ججز کو خط

    اسلام آباد: ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی : وکلا کی جانب سےلکھے گئے خط میں معزز ججز سے درخواست کی گئی کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں کیونکہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے،مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے۔

    خط میں لکھا گیا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو ان کی حمایت حاصل نہیں ہے، اس پر ملک میں مؤثر بحث نہیں کرائی گئی، صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے،آپ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، آپ کے پاس اب موقع ہے کہ اپنا انتخاب کریں، کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہو آپ ملے ہوئے نہیں تھے۔

    پنجگورمیں 7 مزدوروں کا بہیمانہ قتل،وزیراعظم و صدر سمیت دیگر کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ وکلا کے خط میں مذکور آئینی ترمیم میں 20 سے زائد شقوں کو شامل کیا گیا ہے آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 اور دیگر شامل ہیں، جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم ہوگی، اس ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز شامل ہے آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم کی جائیں گی، منحرف اراکین کےووٹ سے متعلق آرٹیکل 63میں ترمیم کی جائیگی، آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

    حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے عبوری رہنما …

    ترمیمی مسودے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دوسروں صوبوں کی ہائیکورٹس میں بھیجا جاسکے گا چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگا آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی، حکومت سپریم کورٹ کے 5 سینیئرججز میں سےچیف جسٹس لگائے گی آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کرے گی اس کے علاوہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائے گا۔

    جو اپنی اولاد کو قبول نہیں کر سکتے تو باپ کو کیسے قبول کریں گے،فیصل …

  • متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    یو اے ای:ایک ویڈیو ایڈوائزری میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں، ملازمت کے متلاشیوں، اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو امارات میں تمام قواعد و ضوابط سیکھنے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل حسین محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور امارات آنے والوں کی رہنمائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ مقامی قوانین اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں اور یہاں قانون کی طرف سے کسی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہیں۔

    قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر آپ وزٹ ویزا پر ہیں یا تارک وطن ہیں، تو مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت سزاؤں کا باعث بن سکتی ہے، جس میں عدالتی الزامات، جیل، بھاری جرمانے اور ملک بدری شامل ہے ان نتائج سے بچنے کے لیے مقامی قوانین کا احترام اور ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے دبئی کے ویزوں کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری کیے گئے ویزوں کی تصدیق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی سے کی جا سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نوکری کی غرض سے متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے سخت ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہری اپنی تفصیلات سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں تاکہ جعلی نوکری کے اشتہاروں سے بچا جا سکے۔ اگر آپ کو شک ہے تو ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے یا قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے مدد لے سکتے ہیں۔ امارات میں ملازمت کی تلاش کے محفوظ اور کامیاب تجربے کے لیے آجر کی تفصیلات کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہےاس کے علاوہ امارات میں تمام پاکستانیوں کو ملازمت سے محرومی کا بیمہ بھی حاصل کرنا ہوگا، جسے متحدہ عرب امارات کی انوولنٹری لاس آف ایمپلائمنٹ (ILOE) انشورنس کہا جاتا ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز کے ایڈرولک سسٹم میں شدید فنی خرابی، کراچی میں …

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تقریباً 1.7 ملین پاکستانی مقیم ہیں، جو خلیجی ملک کی دوسری بڑی کمیونٹی ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ملک سے ہر سال لاکھوں سیاح امارات کا رخ کرتے ہیں،متحدہ عرب امارات میں پہلے سے مقیم یا وہاں جانے کی تیار کرنے والے پاکستانی شہریوں کیلیے نیچے دی گئی گائیڈلائنز پر عمل کرنا ضروری ہوگا، ایسی پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کریں جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوں، غیر اخلاقی یا بیہودہ مواد، یا انسانی اسمگلنگ سے متعلق مواد اپ لوڈ نہ کریں، دوسرے ممالک کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی پوسٹ کرنے سے گریز کریں، احتجاج میں حصہ لینے یا دھمکی آمیز مواد کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہ کریں۔ حساس علاقوں کی تصاویر نہ لیں۔ دوسروں کی رازداری کا احترام کریں اور افواہوں یا گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں، ذاتی معلومات جیسے اے ٹی ایم پن اور او ٹی پیز کی حفاظت کریں سیاحتی/وزٹ ویزا پر ملازمت اختیار کرنے سے گریز کریں۔ خالی چیک یا کاغذات پر دستخط سے لازمی گریز کریں۔ تمام ٹریفک قوانین پر عمل کریں، کیونکہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس صرف غیر رہائشیوں کے لیے درست ہیں۔ منشیات کے ساتھ ساتھ ممنوعہ اشیاء پر مشتمل ادویات سے سختی سے پرہیز کریں، غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے لیے فنڈز جمع نہ کریں، کیونکہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ …

  • پنجگورمیں 7 مزدوروں کا بہیمانہ قتل،وزیراعظم و صدر سمیت دیگر کی شدید مذمت

    پنجگورمیں 7 مزدوروں کا بہیمانہ قتل،وزیراعظم و صدر سمیت دیگر کی شدید مذمت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، حمزہ شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب،سندھ و بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجگورمیں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی:واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور پنجگور کے مختلف علاقوں میں مزدوری کرتے تھے جو رہائشی مکانوں کی تعمیراتی کام کرتے تھے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے،جاں بحق افراد کی شناخت ساجد ولد اللہ بخش، فیاض ولد اللہ دتہ، خالد ولد فدا حسین، شفیق ولد فیض بخش، افتخار ولد اقبال سلمان ولد فیاض اور بلال ولد شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،جبکہ سیاسی شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے-

    صدرمملکت آصف علی زردار ی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور د یا کہا کہ بے گناہ مزدوروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور قابل مذمت فعل ہے آصف زرداری نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی،انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ،وزیراعظم نے مقتولین کی بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

    وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا، دہشت گرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں، دہشت گرد بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیا اور آخرت دونوں میں دیں گے، دہشت گرد کب تک بلوں میں چھپیں گے، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پنجگور میں معصوم مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نفرتوں کو بڑھانےکی سازش ہیں، قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں، دہشت گردی کے بڑے واقعات دیکھے، قومی یکجہتی پر آنچ آنے نہیں دی،وزیر اعلیٰ سندھ نے مرحومین کے بلند درجات اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجگور کے علاقے میں شرپسندوں کی مزدوروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں 7 مزدوروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،ایاز صادق نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شرپسند عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    حمزہ شہبازشریف نے بھی پنجگور میں 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ، کہا کہ بلوچستان میں 7 مزدوروں کو ہلاک کرنے والے سفاک دہشگردوں کا انسانیت سے تعلق نہیں، ملتان سے تعلق رکھنے والے مزدور پنجگور میں محنت کر کے اپنی روزی کما رہے تھے، اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں، غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہوں، بے گناہ نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانے والوں کا ملک کے آخری کونے تک پیچھا کیا جائے گا۔