Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ  عمران خان اور  بشریٰ بی بی نے مل کر فراڈ کیا تھا،خواجہ آصف

    سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے مل کر فراڈ کیا تھا،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کے حوالے سے حکومت نے اپنا لائحہ عمل طے کرلیا ہے، اگر یہ لوگ مسلح جتھے لائیں گے تو حکومت بھی ان کا مقابلہ کرے گی، یہ لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہے ہیں، حکومت ان حربوں سے گریز کر رہی ہے،یہ چاہتے ہیں لاشیں لے کر خیبرپختونخوا جاکر مسئلہ بنائیں، وزیراعلیٰ کے پی باقاعدہ اسٹریٹیجی کے تحت لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، یہی اسٹریٹیجی بانی پی ٹی آئی کی ہے، یہ ہدایات وہاں سے آتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے خارجہ پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑا، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ سے متعلق سعودی حکومت باخوبی واقف ہے، دونوں میاں بیوی کو جو گھڑیاں اور تحائف ملے ان کو بیچا گیا، سعودی حکومت کومعلوم ہے کہ دونوں میاں بیوی نے مل کر فراڈ کیا تھا، بدقسمتی سے اس طرح کے لوگ ہمارے حکمران بن جاتےہیں، سعودی حکومت اس کو ہماری کمزوری سمجھ کر درگزر کرے گی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، بیرسٹر گوہر سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم بتانے سے متعلق رابطہ کیا گیا محسن نقوی کا بیرسٹرگوہر سے صرف ایک بار رابطہ ہوا ہےاور وہ بھی محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر پر واضح کر دیا کہ احتجاج کی کوئی اجازت نہیں اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں۔ جو آئے گا گرفتار ہو گا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے احتجاج میں شریک سرکاری افسران کو آئندہ ترقی نہیں ملے گی اور خیبر پختونخوا سے آنے والے سرکاری افسران سے بھی نمٹا جائے گا، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور آپ اسلام آباد آرہے ہیں، اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چاہیے کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں آپ کی سیاسی جماعت ہے یا آپ ملک دشمن ہیں ؟۔

  • ملک میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    ملک میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

    کراچی: طلب میں کمی کے باعث ملک میں سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے ساتھ سولر بیٹری کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی سامنے آئی ہےسولر بیٹری کی قیمت 20 فیصد تک کم ہونے کے بعد ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق جو بیٹری 3 یا 4 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھی، اس کی قیمت اب دو سے ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ کیونکہ لیتھیم بیٹریوں کی انڈسٹری میں نئی کمپنیاں آگئی ہیں اور وہ آفرز بھی اچھی دے رہی ہیں، تاجروں کے مطابق سولر پینلز سمیت سولر بیٹریوں کی خرید و فروخت شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سولر مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے

  • 18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں پر سرکارکے  اربوں روپے خرچ ہونے کا انکشاف

    18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں پر سرکارکے اربوں روپے خرچ ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: 18 ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے 2ارب 70کروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ لگ بھگ ایک ارب20 کروڑآیا،ایک ارب 50 کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا تحریک انصاف نے پنجاب، خیبرپختونخواہ اوراسلام آباد میں چھوٹے بڑے 120 احتجاج کیے،4سیکورٹی اہلکارشہید،220 سے زائد اہلکارزخمی ہوئے۔

    80 کروڑروپے کرایے پر لیے گئے 3000 کنٹینرزکے مالکان کو ادا کئے گئے،راولپنڈی، اٹک، لاہوراور اسلام آباد احتجاجوں کا مرکز رہے، 30 ہزارسے زائد سیکورٹی اہلکارتعنیات رہے،وفاقی دارالحکومت، لاہور اور راولپنڈی میں 28 کروڑکی قیمت کے سیف سٹی کے370کیمروں کونقصان پہنچا،220 چھوٹی،بڑی پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

  • اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ جاری،عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یورپی یونین

    اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ جاری،عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یورپی یونین

    یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی: جوزف بوریل نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ سیاسی نہیں ہے عدالتی فیصلے کا نفاذ یورپی یونین کے تمام ممالک پر لازم ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ جاری ہونے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں عالمی فوجداری عدالت کی فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت احتساب کا دائرہ اسرائیل کے تمام مجرم رہنماؤں تک بڑھائے۔

    نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ فرانس کا ردعمل عدالت کےاصولوں کےمطابق ہوگا،جبکہ اردن کے وزیر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے آئی سی سی کے فیصلے پر عمل اور اس کا احترام ہونا چاہیے، فلسطین کے لوگ انصاف کے حق دار ہیں۔

    دوسری جانب امریکا نے عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوو گیلنٹ کے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو امریکا نے مسترد کردیا ہے امریکا بنیادی طور پر عالمی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، جس میں اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ہمیں گہری تشویش ہے کہ پروسیکیوٹر فوری طور پر وارنٹ گرفتاری چاہتے ہیں اور اس فیصلے کا باعث بننے والے عمل کی غلطیوں کو پیچیدہ کر رہے ہیں، امریکا اپنے شراکت داروں کے ساتھ اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے آج اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

  • لاہور پولیس ویلڈن، چوری شدہ 2730 موبائل مالکان کے سپرد

    لاہور پولیس ویلڈن، چوری شدہ 2730 موبائل مالکان کے سپرد

    لاہور:ای گیجٹ ایپ کے ذریعے موبائل فونز کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی:رواں سال ریکور ہونیوالے 5کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2730 موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے گئے ہیں،اپنے موبائل فونز کی واپسی پر شہریوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا ،ای گیجٹ موبائل ایپ لاہور میں 46132 دکاندار جبکہ مجموعی طور پر پنجاب میں 1,55,694 دکاندار استعمال کر رہے ہیں،

    اب تک ای گیجٹ کے ذریعے 38لاکھ36ہزار275 موبائل فونز کی خرید وفروخت ہوئی،ایِ گیجٹ ایپلی کیشن پلے سٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے،دوکاندار ایپلی کیشن میں اپنے کوائف درج کر کے خود کو با آسانی رجسٹر کروا سکتے ہیں، چوری ہونیوالے موبائل کا IMEI نمبر تبدیل کرنا قانونا جرم ہیں-

    https://x.com/BaaghiTV/status/1859674236446703669?t=ZgIV4u7-EsuTgDM0y9I3wQ&s=19
    دکاندار موبائل کی خرید و فروخت کے دوران ایِ گیجٹ اپلیکیشن کا استعمال یقینی بنائیں، ایِ گیجٹ ایپلی کیشن کی مدد سے رواں سال 2730 موبائل فونز شہریوں کے سپرد کیے گئے،عوام الناس کی خدمت اور انہیں ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • بشری بی بی کے شریعت ختم کرنے کےالزام،جنرل باجوہ کا  ردعمل

    بشری بی بی کے شریعت ختم کرنے کےالزام،جنرل باجوہ کا ردعمل

    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا-

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے، بشریٰ بی بی کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، ملک میں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہےسعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے سعودیہ سے متعلق انتہائی گھٹیا بات کی ہے، انہیں سعودی عرب سے تحائف ملے جو فروخت کیے گئے، بشریٰ بی بی نے سیاسی بیانیہ بنانے کیلئے گھٹیا حرکت کی، یہ سیاسی بیانیے کیلئے ممالک سے تعلقات خراب کر رہے ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی ہے۔

    سابق آرمی چیف باجوہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سعودی عرب سے واپسی پر کوئی فون کالز نہیں آئیں، بشریٰ بی بی غلط کہہ رہی ہیں میرے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔

    علامہ طاہر اشرفی نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کا دوست ملک پرالزام جھوٹ ہے، میں بانی پی ٹی آئی کے اس دورے میں موجود تھا، اس دورے میں وفد کو سعودی عرب میں بہت احترام ملا، قمر باجوہ ساتھ تھے ان کو کسی کی کال نہیں آئی، پاکستان اور سعودی عرب کسی صورت فلسطین کے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں، جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے۔

  • قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،عطا تارڑ

    قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، قانون پر مکمل طور پر عمل کریں گے اور کروائیں گے۔

    باغی ٹی وی: عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، سرکاری افسران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، ملوث ہونے پر افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی،اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، قانون پر مکمل طور پر عمل کریں گے اور کروائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے چینی صدر کے دورے کے موقع پر احتجاج کیا گیا، ایس سی او کے موقع پر بھی احتجاج کی کوشش کی گئی، اب بیلاروسی صدر کے دورے کے موقع پر احتجاج کیا جارہا ہے،یہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جب کوئی آتا ہے تو یہ احتجاج شروع کردیتے ہیں، کیا احتجاج ملکی معیشت بہتر ہونے کے خلاف ہورہا ہے، کیا یہ احتجاج مہنگائی کم ہونے کے خلاف ہے؟ یہ صرف اپنے لیڈر کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں،تحریک انتشار کے احتجاج کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرتی ہے۔

  • سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

    سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

    پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا (کے پی) ندیم اسلم چوہدری نے صوبائی انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے-

    باغی ٹی وی: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے آئی جی خیبرپختونخوا، صوبائی سیکرٹریز ، کمشنرز اور پولیس افسران کو خط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہےکہ پولیس اور انتظامی افسران سیاسی قیادت کے صرف وہ احکامات مانیں، جو آئینی دائرے میں ہوں کسی سیاسی جماعت کے غیر قانونی احکامات پرتعاون کرنے کے نتائج ہوں گے، افسران کسی دباؤ یا لالچ میں سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ تمام افسران پیشہ وارانہ ضابطہ اخلاق کی پاپندی کریں، قانون کو بغیرکسی خوف، حمایت یا تعصب کے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کے لیے وژن ہماری رہنمائی کی روشنی ہے قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ غیر سیاسی، غیر جانبدار رہنا، ثابت قدمی سے قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم رہنا، عوامی اعتماد کے رکھوالوں کے طور پر ہم اس کے پابند ہیں۔

    چیف سیکرٹری نے انتباہ کیا ہےکہ سیاسی منظر نامے سے قطع نظر غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں، ہمارا حلف آئین اور ریاست کے لیے ہے ،کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کے لیے نہیں، آپ کو کسی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کے دباؤ میں نہیں آناچاہیے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا ہےکہ آپ نے بے خوف ہوکر اپنی ساکھ، اپنے وقار کو برقرار رکھنا ہے سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیار کا غلط استعمال کسی دباؤ یا لالچ میں نہ کریں سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کرآئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں کوئی بھی سرکاری املاک، سامان اور اتھارٹی کے استعمال پر دباؤ قبول نہ کرے، کسی بھی سیاسی جماعت کی ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سپورٹ نہ کی جائے، ایسے اقدامات سے بحیثیت پبلک سرونٹ ہمارا احترام بڑھےگا، احکامات نہ ماننے پر کار روائی کی جائے گی۔

  • بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک گھریلو غیرسیاسی خاتون نے قوم سے خطاب کیا، موصوفہ نے ایک دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا ہے بشریٰ بی بی دوست ملک پر شریعت ختم کرنے کا بڑا الزام لگا کر خود شریعت کی ٹھیکیداربن رہی ہیں ان فسادیوں کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، بڑا دوست اسلامی ملک جو مسلم امہ کا ستون ہے اس پر یہ الزام بہت خطرناک ہے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے۔

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    بشری بی بی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذاکرات کے نام پر احتجاج ملتوی ہونے کی باتیں کررہے ہیں، یہ سب پروپیگنڈا ہے، 24 نومبر کو احتجاج ہر صورت ہوگا، 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ صرف اسی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہائی کیا جائے اور وہ خود عوام کا آئندہ کا لائحہ عمل دیں ملک کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجا ہے کہ احتجاج کرنے والے بھی آپ کے بھائی ہیں، ان پر ظلم نہ کریں۔

  • 24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ججز اور وکلا سے 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، تو کیا ججز اور وکلا کا فرض نہیں بنتا کہ وہ احتجاج میں شریک ہوں۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے 24 نومبر کے احتجاج میں تمام شعبے ہائے زندگی کے افراد شریک ہوں، کیونکہ جب ہر شخص اس کا حصہ بنے گا تو تحریک کامیاب ہوگی عمران خان قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں جیل میں ہیں، انہوں نے فائنل کال کی کامیابی کے لیے بہت سے لائحہ عمل بھیجے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔

    بشری بی بی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذاکرات کے نام پر احتجاج ملتوی ہونے کی باتیں کررہے ہیں، یہ سب پروپیگنڈا ہے، 24 نومبر کو احتجاج ہر صورت ہوگا، 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ صرف اسی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہائی کیا جائے اور وہ خود عوام کا آئندہ کا لائحہ عمل دیں ملک کا بچہ بچہ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے التجا ہے کہ احتجاج کرنے والے بھی آپ کے بھائی ہیں، ان پر ظلم نہ کریں۔

    بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کا بھی دل کرتا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں اور گھر پر رہیں، لیکن وہ قوم کی خاطر جیل کی کال کوٹھڑی میں بند ہیں عدالتوں میں پٹیشنز دائر کی جارہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے روکا جائے، اس ظلم کو بند کرنا ہوگا، یزید مت بنیں، وہ بھی ایک مسلمان تھا لیکن انا میں آکر اس نے ظلم کیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ وہ جیل سے باہر آکر کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیں گے، وہ بالکل کلیئر ہیں کہ طاقت آکر کسی سے بدلہ لینا اللہ کی ناراضی کو مول لینے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی آکر یہ پیغام دے رہا ہے کہ عمران خان باہر آکر بدلہ لے گا، اور غصے میں وہ غلط بیانی کررہا ہے پورے پاکستان کے سیاسی نظام میں عمران خان ایسے ہیں جیسے کیچڑ میں کنول کا پھول ہو ہمارے ملک کے حکمران کرسیوں کی جنگ لڑرہے ہیں، جبکہ عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ آپ کے لوگ الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہے ہیں، تو ہم نے کسی کارکن کو یہ ہدایت نہیں دی، یہ سب لوگوں کے دلوں سے نکل رہا ہے،عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں جنرل باجوہ کو کہا گیا تھا کہ ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے،میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آپ تک پہنچا دیا ہے، اب آپ پر منحصر ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہے یا نہیں۔