Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی سی بی کا  کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ

    پی سی بی کا کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے،کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا، کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ10 سالہ تجربے اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

    کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہش مند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفٰی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

    کراچی: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ے معاہدے کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی دیکھے جا رہے ہیں اور آج کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : کاروبار کے دوران ایک موقع 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 82247 پر بند ہوا تھا، مارکیٹ میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 18.38 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب رو پے بڑھ کر 10784 ارب روپے رہی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک ہو، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت بہتر ہوئی، پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔

  • افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف

    افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سےپاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ پروگرام کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :آئی ایم ایف کی جانب سے جاری  اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت7ارب ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، پاکستان کے لیے نیاقرض پروگرام 37ماہ پر مشتمل ہے پاکستان میں معاشی شرح نمو2.4فیصد تک پہنچ گئی ہے، افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں مشکل کاروباری ماحول، کمزورحکمرانی اور محدود ٹیکس بیس شامل ہے۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 2023-24 میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مسلسل پالیسی پر عمل درآمد کیا، اس پالیسی کے ذریعے اقتصادی استحکام کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کیے،مالی سال 2024میں شرح نمو 2.4فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس کی وجہ زرعی شعبے میں سرگرمیاں ہیں، پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو کہ سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق مناسب مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رکھنے میں مدد ملی، اس عمل سے زرمبادلہ کے ذخائر کو دوبارہ سے بہتر بنانے کا موقع ملا افراط زر میں کمی اندرونی اور بیرونی حالات میں بہتری کی عکاس ہے، اسٹیٹ بینک نے جون سے اب تک پالیسی ریٹ میں 450 بیسز پوائنٹس کی کمی کی ہے جون 2024 میں ایک مضبوط بجٹ پیش کیا گیا، پیشرفت کے باوجود پاکستان کی کمزوریاں اور مسائل بدستور سنگین ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی اورریاست کازیادہ عمل دخل سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنتے ہیں ٹیکس بیس تنگ ہونے کی وجہ سے مالیاتی پائیداری، سماجی اور ترقیاتی اخراجات پورا کرنا مشکل ہے، غربت سے مستقل نجات کے لیے صحت اور تعلیم پر خرچ ناکافی ہے بنیادی ڈھانچے میں ناکافی سرمایہ کاری نے معاشی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہے، اگر مناسب اصلاحاتی ایڈجسٹمنٹ پر زور نہ دیا گیا اور اصلاحات نہ ہوئیں تو پاکستان کے دیگرممالک کے مقابلے میں مزید پیچھے رہنے کا خطرہ ہے، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی ہےسرکاری اداروں کی اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری بھی پروگرام کامقصد ہے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات کا مقابلہ کرنےپرتوجہ مرکوز کرنا ہے، اس پروگرام کی کامیابی کے لیے ترقیاتی شرا کت داروں کی مسلسل مالی معاونت بہت اہم ہوگی۔

  • ملتان ائیرپورٹ  پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے  کوکین بھرے کیپسول برآمد

    ملتان ائیرپورٹ پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسول برآمد

    راولپنڈی: ملتان ائیرپورٹ پر ایک غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے درجنوں کوکین بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں ملتان ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسقط سے آئے غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے 48 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلیےگرفتار کیا گیا غیر ملکی انگولا کا رہائشی (افریقی باشندہ) ہے، جس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولز کا مجموعی وزن 624 گرام ہے۔

    رواں سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی باشندوں کی بڑی تعداد کا تعلق افریقی ممالک سے تھا، منشیات اسمگلنگ میں غیر ملکی باشندوں کے بڑھتے کیسز تشویش کا باعث ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم

    سینیٹ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر سینیٹرز نے بھی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار حکومت سے لے کر سینیٹ کو دینے کی تجویز پیش کردی گئی ہے،ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کے لیے وزارت خزانہ سے مشاورت کی جاتی تھی مگر اب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ سے مشاورت نہیں ہوگی قومی اسمبلی اس ضمن میں ترمیم پاس کرچکی ہے،ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ قومی اسمبلی خود کرے گی-

    آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ کے الاؤنسز میں ترمیم پر غور کیا گیا اجلاس میں شریک سیکریٹری خزانہ امداد بوسال نے ترمیم پر غور کے لیے تین دن کا وقت مانگ لیا-

    کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ترمیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کے تمام الاؤنسز میں اضافے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں ہو گا ، قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ قومی اسمبلی ہی کرے گی، تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور ہو چکا ہے، اراکین پارلیمنٹ اپنی تنخواہوں میں اضافہ اپنی مرضی سے کریں گے یہ ترمیم پیش کردی گئی ہے۔

  • افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں،حافظ نعیم

    افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں،حافظ نعیم

    پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں، پاکستانی حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے-

    باغی ٹی وی: پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قبائلی امن جرگہ ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے شرکت کی جرگے میں حافظ نعیم الرحمان کو روایتی پگڑی پہنائی گئی، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغان طالبان کو چاہیے اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں اور بدامنی کی فضا کو روکیں۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں، پاکستانی حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے، افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں، اگر حکومت راضی نہیں تو ہم مذاکرات کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں، آرمی چیف کی ذمہ داری ہے فوج میں کرپشن کرنے والوں کا نوٹس لیں، جنرل فیض حمید اور ایف سی کے صوبیداروں کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کو بھی دیکھنا چاہیے، توقع ہے کہ آرمی چیف اس معاملے کو دیکھیں گے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو  ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے،امریکی انٹیلی جنس

    ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے،امریکی انٹیلی جنس

    واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ادارے نے قتل کی ایرانی سازش سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے سابق صدر کو اطلاع دی کہ ان کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے قتل کی اس کوشش کا مقصد امریکا انتخابات پر اثر انداز ہونا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

    ایران نے امریکی سیکیورٹی ادارے کے اس الزام پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ماضی میں امریکی امور میں مداخلت کے حوالے سے امریکی دعوؤں کی تردید کرتا آیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی الیکشن ہوں گے اور اس سے قبل ہی انتخابی مہم کے دوران 2 بار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں سے ایک میں وہ زخمی بھی ہوئے جب گولی ان کے کان کو چھو کر گزری تھی۔

  • بی آرٹی نیب کیس میں نامزد ٹھیکیدار کی حفاظتی ضمانت منظور

    بی آرٹی نیب کیس میں نامزد ٹھیکیدار کی حفاظتی ضمانت منظور

    پشاور ہائی کورٹ نے بی آرٹی نیب کیس میں نامزد ٹھیکیدار سید مسعود شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب اور دیگر اداروں کو گرفتاری سے روک دیا-

    باغی ٹی وی: عدالت میں بی آرٹی نیب کیس میں نامزد ٹھیکیدار سید مسعود شاہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخوا ست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار دبئی سے پشاور آ رہے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب نے پشاور، کراچی، کوئٹہ اور لاہور سے نوٹسز جاری کیے ہوئے ہیں۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عظیم داد نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ہم درخواست گزار کو گرفتار نہیں کریں گے،عدالت نے 30 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب اور دیگر اداروں کو ٹھیکیدار سید مسعود شاہ کی گرفتاری سے روک دیا،جبکہ عدالت نے درخواست گزار کو 30 دن کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    ساف انڈر 17 فٹبال:سری لنکا کو شکست،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب

    ہزار سال پرانے بیج سے بائبل کے درخت کی پیدائش

  • کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب

    کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب

    بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی سائنسدانوں نے توانائی پیدا کرنے والا ایک ایسا جنریٹر بنایا ہے جو بجلی پیدا کرنے کے لیے پودوں کو استعمال کرتا ہے،ٹیم نے کہا کہ اس کا لیف ٹرانسپائریشن جنریٹر، جس کا انھوں نے کنول کے پتوں سے مظاہرہ کیا، چھوٹے الیکٹرانک آلات کو طاقت دینے کے قابل ہے اور اسے پلانٹ سے چلنے والے بجلی کے نیٹ ورکس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    ٹیم نے جریدے نیچر واٹر میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں لکھا کہ یہ مطالعہ نہ صرف پتوں کے بے مثال ہائیڈروولٹک اثر کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ سبز توانائی کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نیا تناظر بھی فراہم کرتا ہے۔

    ہائیڈرو والٹک توانائی کے حصول کے لیے ٹھوس سطح پر پانی کی حرکت پر انحصار کیا جاتا ہے، مگر اس کے لیے مسلسل پانی کی سپلائی کی ضرورت ہوتی ہےمگر تحقیق میں بتایاگیا کہ پودوں کے پتوں سے قدرتی طور پر خارج ہونے والے بخارات میں بہت زیادہ توانائی چھپی ہوتی ہے مگر اب تک اس پر زیادہ کام نہیں کیا گیا،اس عمل میں پودے کی جڑوں سے اوپری سرے تک پانی حرکت کرتا ہے اور پتوں یا پھولوں سے بخارات کی شکل میں خارج ہو جاتا ہے۔

    پاکستان میں زیر استعمال موبائل لبنان واقع کی طرح پھٹ سکتے؟قائمہ کمیٹی

    اسی عمل کو دیکھتے ہوئے چینی سائنسدانوں نے ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس تیار کی ہے جو اس عمل سے بجلی بنانے میں کامیاب رہی۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر پتوں کے ذریعے بجلی کا حصول ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے پیمانے پر ممکن ہوسکتا ہے، یہ ماحول دوست توانائی ہوگی جس کے لیے زیادہ خرچہ بھی نہیں کرنا پڑے گا،جنریٹر جیسی پروٹوٹائپ ڈیوائس کو کسی بھی جگہ جیسے فارم میں استعمال کیا جاسکے گا اور زیادہ بڑے اسٹرکچر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ہزار سال پرانے بیج سے بائبل کے درخت کی پیدائش

    سائنسدانوں کے مطابق پودے مسلسل اپنے اردگرد کے ماحول کے ساتھ پانی خارج کرتے ہیں تو اس جنریٹر کے ذریعے دن بھر بجلی کی تیاری ممکن ہوسکے گی، خاص طور پر ان مقامات پر جہاں دن بھر سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے ابھی ایک پتے سے حاصل ہونے والی بجلی بہت کم ہے مگر تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ متعدد پودوں اور پتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کیا جاسکتا ہے جس سے زیادہ بجلی کا حصول ممکن ہو جاتا ہےسائنسدانوں کی تیار کردہ ڈیوائس کی ابتدائی آزمائش جاری ہے اور وہ مختلف طریقوں کو جانچ کر اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

  • ساف انڈر 17 فٹبال:سری لنکا کو شکست،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    ساف انڈر 17 فٹبال:سری لنکا کو شکست،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بھوٹان : ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھوٹان میں منعقدہ 2024 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ مقابلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں 1-5 سے فتح حاصل کی، پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے 2، محمد طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا،،قومی ٹیم نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں دوسری فتح سمیٹی جبکہ میزبان بھوٹان کیساتھ میچ 3-3 سے ڈرا ہوا تھا۔