Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ : عالیہ حمزہ  کی درخواست ضمانت پر سماعت  ملتوی

    پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ : عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عالیہ حمزہ ایڈیشنل سیشن جج کے رو برو پیش ہوئیں،دوران سماعت وکیل عالیہ حمزہ نے کہاکہ تیاری کیلئے وقت درکار، حتمی دلائل کیلئے تاریخ دے دیں،اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں، درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے،

    جج افضل مجوکہ نے سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی اور ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔

    ایرانی ہیکرز نےجو بائیڈن کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد بھیجا

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    جج افضل مجوکہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کے انتظامات مکمل ہیں،خالد یوسف چودھری نے کہاکہ جزوی دلائل ہو چکے، حاضری لگ جائے تو تفصیلی دلائل دوں گا، ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

  • پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا،منیر اکرم

    پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا،منیر اکرم

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے-

    باغی ٹی وی :افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے، پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے،افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے پر پاکستان کو تشویش ہے، افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے، افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔

    سفیر منیراکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لے پرعزم ہے۔

    امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی

  • توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسپیشل جج سینٹرل پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے، سیشن کورٹ کو 5 اور ہائیکورٹ کے لیے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے، اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے لیے دیا وقت اپلائی ہو گا، درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے، درخواست گزار وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کی ہدایت کرنے کی استدعا کی۔

    امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی

    عدالتی فیصلے کے مطابق ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا قانون کے مطابق عدالت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، ایف آئی اے کے پاس کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سنٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔

    دوسری جانب دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

    ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ، عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کے انتظامات مکمل ہیں، جس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے جزوی دلائل ہو چکے ہیں، حاضری لگ جائے تو تفصیلی دلائل کے لیے رکھ لیں۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

    اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردئیے

  • ایرانی ہیکرز نےجو بائیڈن  کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد بھیجا

    ایرانی ہیکرز نےجو بائیڈن کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد بھیجا

    واشنگٹن: امریکی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں شامل افراد کو سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد پر مشتمل ای میلز بھیجی تھیں-

    باغی ٹی وی :ایف بی آئی، سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بدخواہ سائبر عناصر نے جون سے سابق صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے متعلق چوری شدہ اور غیر عوامی مواد امریکی میڈیا اداروں کو بھیجنے کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ ایران کی جانب سے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی مبینہ وسیع تر کوشش کا حصہ ہے تاہم فی الحال امریکی حکام نے چوری شدہ مواد کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    واضح رہے کہ اگست میں امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے دونوں امریکی صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے خلاف سائبر آپریشن شروع کیے ہیں۔

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

    امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی

    اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردئیے

  • امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی

    امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی

    واشنگٹن: امریکا کی مرکزی بینک نے 4 سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی کر دی ہے،بینک نے یہ اقدام افراط زر پر قابو پانے کے لیے کیا-

    باغی ٹی وی : امریکا میں افراط زر کی وجہ سے شرح سود دو دہائیوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ،تاہم اب اس پر قابو پانے کیلئے بینک نے 4 سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی کر دی ہے،امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے،اور فیڈ فنڈ ریٹ 4.75 سے 5 فیصد کر دیا ہے شرح سود میں یہ کمی تجزیہ کاروں کی حالیہ عرصے میں کی گئی پیشگوئیوں سے بڑی ہے،اس سے قبل جولائی 2023 سے فیڈ فنڈ ریٹ 5.25 سے5.50 فیصد پر برقرار تھا۔

    امریکی مرکزی بینک کی شرحیں مقرر کرنے والی کمیٹی کے پالیسی سازوں نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا، ”کمیٹی کو اس بات پر زیادہ اعتماد حاصل ہو گیا ہے کہ افراط زر مستحکم طور پر 2 فیصد کی طرف بڑھ رہا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اس کے روزگار اور افراط زر کے اہداف کو حاصل کرنے کے خطرات تقریباً متوازن ہیں۔“

    شمالی وزیرستان: بینک منیجر فائرنگ کے نتیجے میں شہید

    اس بیان پر گورنر مشیل بومین نے اختلاف کیا، جنہوں نے صرف ایک چوتھائی فیصد کی کمی کی حمایت کی۔

    فیڈ کے پالیسی سازوں کو توقع ہے کہ اس سال شرح سود میں مزید 50 بیسس پوائنٹس کی کمی کی جائے گی شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد وال اسٹریٹ میں بھی دن کا اختتام قدرے گراوٹ کا شکار رہا اور ایس اینڈ پی 500 میں 0.29 فی صد کی کمی واقع ہوئی۔

    فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا شرح سود میں کمی کا یہ فیصلہ ہمارے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

    انٹرایکٹو بروکرز کے چیف مارکیٹ اسٹریٹجسٹ اسٹیو سوسنک نے میڈیا کو بتایا کہ 2022 کے موسم گرما میں عروج پر پہنچنے والے افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے اپنے بینچ مارک فیڈرل فنڈز کی شرح کو 4.75 فیصد سے 5 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ افراط زر کے خلاف اس کی جنگ میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ایس ڈی او بہادر پورہ قصور سے صارفین مایوس،انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے

    معاشی ماہرین نے امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کو دنیا بھر کے لیے مثبت قرار دیا ہے، امریکی مرکزی بینک کے اس فیصلے سے امریکا میں قرض داروں کو ریلیف ملےگا۔

    ماہرین کے مطابق شرح سود 5.25 سے 5.50 فیصد رکھنے کے باعث امریکا میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی تاہم سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے نئی ملازمتوں کے مواقع کم پیدا ہوئے امریکی حکام نے بھی بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

  • اک بار  اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر

    اک بار اس نے دیکھا تھا مجھے مسکرا کر
    اتنی تو ہے حقیقت باقی کہانیاں ہیں

    پنڈت میلہ رام وفا

    یوم وفات:19ستمبر 1980ء
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پنڈت بھگت رام کے بیٹے اور پنڈت جے داس کے پوتے،ناول نویس ،شاعر،صحافی اورحکومت پنجاب سے راج کوی کاخطاب پانے والے پنڈت میلہ رام،میلہ رام وفا کےنام سےجانےجاتےہیں۔ 26 جنوری1895کوگاؤں دیپو کےضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے۔ بچپن میں گاؤں میں مویشی چرانےجایا کرتے تھے۔ کئی اخباروں کےمدیرہوئے، نیشنل کالج لاہور میں اردو فارسی کےدرس و تدریس کافریضہ انجام دیا۔ ان کوباغیانہ نظم ”اے فرنگی“ لکھنے کے جرم میں دوسال کی قید بھی ہوئی۔ شعری مجموعے”سوزوطن“ اور ”سنگ میل“ کےعلاوہ ”چاندسفرکا“ (ناول)ان کی اہم کتابیں ہیں۔ بڑے بھائی سنت رام بھی شاعرتھےاورشوق تخلص کرتے تھے۔ ٹی آر رینا کی کتاب پنڈت میلہ رام وفا حیات وخدمات، انجمن ترقی اردو(ہند) سے2011 میں چھپ چکی ہے۔ فلم پگلی(1943)اورراگنی(1945)کے نغمے انہی کے لکھے ہوئے ہیں۔ بارہ سال کی عمرمیں شادی ہوئی۔ 17سال کی عمرمیں شعر کہنا شروع کیا۔ پنڈت راج نارائن ارمان دہلوی کے شاگرد ہوئے۔ ارمان داغ دہلوی کے شاگرد تھے۔اردوکےمشہورومعروف رسالہ ”مخزن“ کے مدیررہےاورلالہ لاجپت رائے کے اردو اخبار ”وندے ماترم“ کی ادارت بھی کی۔ مدن موہن مالویہ کے اخبارات میں بھی کام کیا۔ ویر بھارت میں جنگ کا رنگ کے عنوان سے کالم لکھتے تھے۔ ان کاانتقال جالندھر پنجاب میں 19 ستمبر 1980 کو ہوا۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کر
    اتنی تو ہے حقیقت باقی کہانیاں ہیں

    گو قیامت سے پیشتر نہ ہوئی
    تم نہ آئے تو کیا سحر نہ ہوئی

    کہنا ہی مرا کیا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
    یہ بھی تمہیں دھوکا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

    اتنی توہین نہ کر میری بلا نوشی کی
    ساقیا مجھ کو نہ دے ماپ کے پیمانے سے

    عالم ہے ترے پرتو رخ سے یہ ہمارا
    حیرت سے ہمیں شمس و قمر دیکھ رہے ہیں

    تم بھی کرو گے جبر شب و روز اس قدر
    ہم بھی کریں گے صبر مگر اختیار تک

    راتیں عیش و عشرت کی دن دکھ درد مصیبت کے
    آتی آتی آتی ہیں جاتے جاتے جاتے ہیں

    دن جدائی کا دیا وصل کی شب کے بدلے
    لینے تھے اے فلک پیر یہ کب کے بدلے

  • اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردئیے

    اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردئیے

    تل ابیب: مشرق وسطیٰ میں ایک اور بڑی جنگ کے خدشات بڑھ گئے،اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردیے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران لبنان میں پیجرز دھماکوں کی لہر کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں،اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کی گئی کہ خطے میں جنگ کے نئے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، حزب اللہ کے خلاف شمالی محاذ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد وہ اپنے تقریباً 10 سے 20 ہزار فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر منتقل کر رہی ہے سیکیورٹی فورسز نے لبنان میں قابل تعریف کام کیا ہے، ہمارے پاس بہت سی صلا حیتیں ہیں جو ابھی تک ہم نے فعال نہیں کی ہیں ہمارے ہر مرحلے میں حزب اللہ بڑی قیمت چکائے گی،لڑائی میں مزید حیران کن صلاحیتیوں کا استعمال کریں گے۔

    عاشقان مصطفی کو دنیاکی کوئی طاقت ڈرانہیں سکتی،شکیل قاسمی

    پولیس اہلکار کی نشے میں دھت ہوکر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل

    شمالی وزیرستان: بینک منیجر فائرنگ کے نتیجے میں شہید

  • چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ،  آئی سی سی وفد  کانیشنل اسٹیڈیم  کا دورہ

    چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ، آئی سی سی وفد کانیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

    کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی :دبئی سے کراچی پہنچنے والا وفد چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سےانتظامات کا جائزہ لے گا، وفد پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کاجائزہ لے گا اور تعمیراتی کام اور تزئن و ارائش کا بھی معائنہ کرے گا،آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    دبئی سے کراچی پہنچنے والے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم سے اپنے دورے کا آغاز کیا، چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سےانتظامات کا جائزہ لیا ، وفد نےپہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کاجائزہ لیا اور تعمیراتی کام اور تزئن و ارائش کا معائنہ کیا ، تعمیراتی کام کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں،ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور سینئر جنرل مینیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان نے وفد کو تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    بلومبرگ نے تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی

    بعدازاں وفد لاہور اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں اسٹیڈیمز میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے گا، یہ 19 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہے گی،ایونٹ کے سلسلے میں آئی سی سی کا چوتھا وفد پاکستان آیا ہے۔

    قبل ازیں سیکیورٹی، ایونٹ مینجمٹ وفود اور پچ کنسلٹ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین سے باہر

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین سے باہر

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین سے باہر

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریاکمار یادیو ہیں، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے فل سالٹ براجمان ہیں جب کہ پاکستان کے بابراعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں،آسٹریلیا کے جوش انگلس کی رینکنگ میں 13 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 10 ویں نمبر پر آگئے۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر عقیل جیروم حسین ہیں، تیسرا نمبر افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے جب کہ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم نےبہترین ایشین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

    دوسری جانب آل راؤنڈرز کی جاری کر دہ رینکنگ میں انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 7 درجے ترقی سےنمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے،آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبرپرچلے گئے۔

    بلومبرگ نے تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی

  • حماس کے حملے میں  اسرائیل کی خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

    حماس کے حملے میں اسرائیل کی خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

    تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں ایک افسر اور 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے افسر اور دو سپاہیوں کی حالت نازک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    بیان کے مطابق حماس نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ بھاری اسلحے کے ساتھ ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئی، حماس نے عمارت کو دھماکے سے اُڑا دیا ممکنہ طور پرحماس نے اس عمارت میں بارودی مواد چھپایا ہوا تھا اور جیسے ہی اسرائیلی فوجی اندر داخل ہوئے حماس نے دھماکا کردیا۔

    بلومبرگ نے تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی ہلاکتوں میں غزہ میں دو بدو لڑائی میں ماری جانے والی پہلی خاتون فوجی بھی شامل ہے جو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ٹیم میں شامل تھیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 92 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں،اسرائیلی بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ نصف آبادی بے گھر ہوگئی اور پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم نےبہترین ایشین فلم کا ایوارڈ جیت لیا