Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے سمیت مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 539 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : اے این ایف کے مطابق ملتان میں بوستان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی،خانیوال کے رہائشی ملزم اسامہ رحمان خان نے ملتان کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا، ملزم ملتان کی مختلف جامعات اور کالجوں کے طلبا کو کینٹین اور ہوسٹل اسٹاف کےذریعے منشیات فروخت کرتا تھا۔

    دوسری جانب اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 539 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

  • قتل کی سازش : سکھ فار جسٹس کے رہنما نےبھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کر دیا

    قتل کی سازش : سکھ فار جسٹس کے رہنما نےبھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کر دیا

    واشنگٹن: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریکا میں مقیم اٹارنی اور ایس ایف جے کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے، گرپتونت سنگھ پنوں نے مقدمہ دائر کرنے کا اعلان اپنے وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا،خالصا رہنما نے اپنی درخواست میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے اجیت ڈوول، نکھل گپتا اور دیگر کو نامزد کیا ہے، امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

    وکیل گرپتونت سنگھ نے کہا کہ قتل کی سازش میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہتے ہیں،جبکہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے امریکا میں ہی امریکی شہری کے قتل کی سازش کی لیکن بھارتی دھمکیاں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم نہیں روک سکتیں، آزادی کی قیمت موت ہے تو اس کا سامنا کرنےکو بھی تیار ہوں۔

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

    سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور “را” کے حکام نے امریکا کی سرزمین پر ہی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر معمولی سازش کی مودی کو رپورٹ کرنے والے اہلکاروں نے نکھل گپتا کو قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کا کہا قتل کی سازش اس وقت بے نقاب ہوگئی جب نکھل گپتا نے جس کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کیں وہ فیڈرل خفیہ ایجنٹ نکلا۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    گرپتونت سنگھ کی شکائت میں کہا گیا کہ بھارت، سکھوں کے حق خودارادیت، مذہبی اقلیتوں پر ظلم اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے گرپتونت سنگھ پنوں کی آواز کو خاموش کرانا چاہتا تھاگرپتونت سنگھ پنوں کو اسی وقت قتل کیا جانا تھا جب ان کے قریبی ساتھی ہردیپ سنگھ مکر کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا،بھارت قتل سے انکاری ہے جبکہ مودی کہہ چکے ہیں کہ دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر مار سکتے ہیں۔

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

  • روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

    ماسکو: روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیاکے مطابق ماسکو نے سوویت یونین کے خاتمے سے ایک سال قبل 1990 کے بعد سے جوہری ہتھیاروں کا کوئی تجربہ نہیں کیا ہے تاہم اب روس کی جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ نے کہا کہ اگر ماسکو حکم جاری کرتا ہے تو ان کی خفیہ تنصیب ‘کسی بھی وقت’ جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

    کچھ مغربی اور روسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے ارادہ کیا تو صدر ولادیمیر پیوٹن مغرب کو واضح پیغام دینے کے لیے جوہری تجربہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں روس کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربہ چین یا امریکا جیسے دیگر ممالک کو بھی اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے، جس سے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے.

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    رپورٹ کے مطابق آرکٹک سمندر میں دور دراز نووایا زیملیا جزیرے پر واقع روس کا تجربہ گاہ وہ جگہ تھی جہاں سوویت یونین نے 200 سے زائد جوہری تجربات کیے تھے جن میں 1961 میں دنیا کے سب سے طاقتور جوہری بم کا دھماکہ بھی شامل تھا۔

    محکمہ نادرا کی دیہاتیوں ساتھ زیادتی،ڈی جی نادرا سے ازخود نوٹس کی اپیل

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کاؤنٹر ٹیررازم فورس( سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئےجبکہ 2 فرار ہو گئے دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوز وائر،2 رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

    محکمہ نادرا کی دیہاتیوں ساتھ زیادتی،ڈی جی نادرا سے ازخود نوٹس کی اپیل

    یوم وفات: استاد شہر یار

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

  • امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    امریکا : مختلف ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول

    واشنگٹن: امریکا میں 6 ریاستوں میں انتخابی حکام کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوئے،یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بعض ریاستوں میں ابتدائی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق مشتبہ پیکٹس جارجیا، انڈیانا، کینٹکی، میساچیوسٹس، میسوری، نیویارک اور رہوڈز آئی لینڈ کے الیکشن حکام کو بھیجے گئے،ایف بی آئی اور پوسٹل انسپکشن سروس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مشتبہ مواد کیا تھا،خط بھیجنے والوں نے خود کو امریکی باغیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والی فوج قرار دیا ہے۔

    خطوط بھیجنے والوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا تاہم نبراسکا کے حکام کا کہنا ہےکہ خطوط میں موجود مواد نقصان دہ نہیں،بوسٹن دفتر کی ترجمان کرسٹین سیٹیرا نے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آئی ان خطوط کو جمع کر رہی ہے جن میں سے کچھ میں ‘نامعلوم مواد’ موجود تھا۔

    پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے،امریکا

    گزشتہ ایک سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب متعدد سرکاری دفاتر میں انتخابی عہدیداروں کو مشکوک پیکٹس بھیجے گئے ہیں اس سے قبل آئیووا، کنساس، نیبراسکا، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وومنگ میں حکام کو پیکٹ بھیجے گئے تھے،جبکہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی اور کانگریس کے انتخابات ہورہے ہیں۔

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،بجلی کمپنی میں کرپشن، 2 ملازمین گرفتار

  • یوم وفات: استاد شہر یار

    یوم وفات: استاد شہر یار

    18 ستمبر

    یوم فارسی شعر و ادب

    یوم وفات: استاد شہر یار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سید محمد حسین بہجت تبریزی عرف "استاد شہریار” تبریز کے ایک ایرانی شاعر تھے جنہوں نے ترکی، آذربائیجانی اور فارسی زبانوں میں شاعری کی۔ وہ تبریز میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں دفن ہوئے۔ 27 شہریور بہ مطابق 18 ستمبر کو "فارسی شاعری اور ادب کا دن” کا نام دیا گیا ہے۔ اس نام کی یہ وجہ ہے کہ یہی دن استاد شہریار کا یوم وفات بھی ہے۔

    استاد شہریار کا سب سے اہم کام، نظم حیدر بابائے سلام (حیدربابا کو سلام) ہے، جسے آذربائیجانی ترک ادب کے شاہ کاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس میں شاعر نے گاؤں کی اصلیت اور خوبصورتی کا ذکر کیا ہے۔ یہ مجموعہ جدید نظموں میں شامل ہے اور دنیا کی 80 سے زیادہ زندہ زبانوں میں اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔

  • لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ  کا بیان جاری

    لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان جاری

    بیروت: لبنان میں پیجر دھماکوں پرحزب اللہ کا بیان سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر دھماکوں میں 9 افراد کی ہلاکت اور تقریباً 3 ہزار افراد کے زخمی ہونے کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے،حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مذموم کارروائی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ہم اپنے دشمن کو اس کے جارحانہ فعل کی سزا ضرور دیں گے، اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    گزشتہ روز دوپہر میں جنوبی لبنان اور بیروت میں پیجر ڈیوائسز میں ہونے والے دھماکوں سے حزب اللہ کے متعدد ارکان زخمی ہوئے تھے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،پیجر دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ان دھماکوں میں محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا

    قبل ازیں مریکہ نے لبنان میں حزب اللہ کے ارکان کے پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، میتھیو ملر، نے کہا ہے کہ امریکہ ان دھماکوں میں براہ راست ملوث نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی رائے قائم کی ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔

    افغان عہدے دار کی قومی ترانے کی بے ادبی: دستاویزات کی کمی کا انکشاف

    ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے والے کسی بھی اقدام کو تشویش کے ساتھ دیکھتا ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ لبنان میں پیجر دھماکوں کا غزہ جنگ بندی مذاکرات پر کس حد تک اثر پڑے گا، اس بارے میں پیشگوئی کرنا ابھی قبل از وقت ہے میتھو ملر نے ایران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی واقعے کا فائدہ اٹھا کر عدم استحکام بڑھانے کی کوشش نہ کرے۔

    پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے،امریکا

  • پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے،امریکا

    پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا، پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گاپاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے،شراکت داری کے باوجود جہاں اختلافات ہوں گے وہاں کارروائی کریں گے، اختلافات ہوتے ہیں تو امریکی مفادات کے لیے کارروائی سے نہیں ہچکچاتے۔

    اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، بلاول بھٹو

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی تھیں۔

    امریکہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کر دیا

  • عالمی بینک  بنگلہ دیش کو 2 ارب ڈالر کا اضافی قرضہ دے گا

    عالمی بینک بنگلہ دیش کو 2 ارب ڈالر کا اضافی قرضہ دے گا

    ڈھاکہ: عالمی بینک اہم اصلاحات کے لیے بنگلہ دیش کو 2 ارب ڈالر کا اضافی قرضہ دے گا۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک عبوری حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں مدد کے لیے رواں مالی سال میں بنگلہ دیش کو اضافی قرضہ دے گا،ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر عبدولائی سیک نے منگل کو ڈھاکہ میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی-

    سیک نے کہا کہ عالمی بینک جاری مالی سال کے دوران اہم اصلاحات، سیلاب کے ردعمل، بہتر ہوا کے معیار اور صحت کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر کی نئی فنانسنگ کو متحرک کر سکتا ہے ہم آپ کی جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ مدد کرنا چاہیں گے،” انہوں نے مزید کہا کہ بینک ملک کی اہم مالی ضروریات کو پورا کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے وعدوں کے علاوہ، کثیر الجہتی قرض دہندہ بنگلہ دیش کے تمام ترقیاتی شراکت داروں کے چیف ایڈوائزر کی طرف سے حمایت کے مطالبے کے جواب میں حکومت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ اپنے موجودہ پروگراموں سے تقریباً ایک بلین ڈالرز کا دوبارہ استعمال کرے گا۔

    پنجاب کابینہ اجلاس،غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیا گیا

    سیک نے کہا کہ اضافی قرضے سے چھوٹے قرضوں اور گرانٹس کی رقم بڑھ جائے گی جو ورلڈ بینک اس مالی سال بنگلہ دیش کو دے گا جو موجودہ منصوبوں کے فنڈز کو دوبارہ استعمال کرنے کے بعد تقریباً 3 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

    ورلڈ بینک کے کنٹری چیف نے کہا کہ اصلاحات کی تکمیل بنگلہ دیش اور اس کے نوجوانوں کے لیے "انتہائی اہم” ہوگی، بشمول 20 لاکھ افراد جو ہر سال ملازمت میں شامل ہو رہے ہیں۔

    چیف ایڈوائزر نے ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ کو بتایا ہے کہ بینک کو بنگلہ دیش کی اصلاحات کے لیے فنڈز فراہم کرنے اور 15 سال کی "انتہائی غلط حکمرانی” کے بعد نئے سفر کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد کے لیے لچک ہونی چاہیے۔

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

    پروفیسر یونس نے ورلڈ بینک سے کہا کہ وہ شیخ حسینہ کی 15 سالہ طویل آمریت کے دوران کرپٹ افراد کے ذریعے بنگلہ دیش سے لوٹے گئے اربوں ڈالر کے چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے لیے اپنی تکنیکی مدد کرے،آپ کے پاس چوری شدہ اثاثے واپس لانے کی ٹیکنالوجی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کو "صفر بدعنوانی سے پاک بنگلہ دیش” بنانے کے لیے بینک کی مہارت کی بھی ضرورت ہوگی،ورلڈ بینک کے کنٹری چیف نے بنگلہ دیش کو چوری کی رقم واپس لانے میں مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ "ہم آپ کی مدد کرنے میں خوش ہیں، بینک ڈیٹا کی شفافیت، ڈیٹا کی سالمیت، ٹیکس جمع کرنے کی ڈیجیٹلائزیشن، اور مالیاتی شعبے کی اصلاحات میں بنگلہ دیش کی مدد کرنا چاہے گا۔

    پروفیسر یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنے اداروں کو ٹھیک کرنے اور بڑی اصلاحات کرنے کے زندگی میں ایک بار اس موقع کو کھونے کا متحمل نہیں ہو سکتا،سیک نے جولائی اگست طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے شہداء کے لیے تعزیت کی۔

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

    انہوں نے کہا کہ وہ ڈھاکہ کی دیواروں پر نوجوانوں کی طرف سے پینٹ کیے گئے گرافٹی اور دیواروں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے 30 سال کے کیریئر میں اسے کہیں نہیں دیکھا،ہمیں انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے-

  • اسٹیڈیم کے سائز جتنا بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا

    اسٹیڈیم کے سائز جتنا بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا

    امریکی خلائی ادارے ( ناسا) کا کہنا ہے کہ ایک اسٹیڈیم کے سائز جتنا بڑا سیارچہ آج (منگل) کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکی خلائی ایجنسی کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق 2024 ON سیارچہ 290 میٹر (950 فٹ) چوڑا ہے اور زمین سے 10 لاکھ کلومیٹر قریب سے گزرے گا،خلا کا یہ پتھر آخری بار 2013 میں زمین کے قریب سے گزرا تھا اور 2035 میں دوبارہ اس کے قریب سے گزرے گا۔

    یہ سیارچہ پہلی بار ناسا کے نیئر ارتھ آبجیکٹ (این ای او) مشاہدات پروگرام کے ذریعے دیکھا گیا تھا، جو دنیا بھر میں موجود آبزر ویٹریز کا استعمال کرتے ہوئے غیر دریافت شدہ این ای اوز کا پتہ لگاتا ہے،اس کو ورچوئل ٹیلی سکوپ پروجیکٹ کے ذریعے ٹریک کیا جا رہا ہے، جس نے نو ستمبر کو ’ممکنہ طور پر خطرناک‘ سیارچے کی تصویر لی، جو تقریباً 40 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا۔