Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں،منیر اکرم

    جنیوا: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں۔

    باغی ٹی وی : جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وائس آف امریکا کو انٹرویو میں منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کو تنہا کرنے کی پالیسی کا حامی نہیں، افغان حکومت کی غلطیوں کی سزا افغانستان کے عوام کو نہیں ملنی چاہیئے، طالبان حکومت کے ساتھ جہاں ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے ہم اپنی سلامتی کے لیے لے رہے، جہاں سفارت کاری کی ضرورت ہے وہاں ہم سفارتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    جنرل اسمبلی میں پاکستان کی ترجیحات پر پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح معاشی و سماجی ترقی، دوسری کشمیر، فلسطین اور افغانستان کی صورتحال ہے، اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈلائن پر شہباز شریف کی جو بائیڈن کے ساتھ باقاعدہ ملاقات طے نہیں، اُن کی یو این جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات طے ہے،وزیر اعظم شہباز کی دیگر اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی،وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے، وزیر اعظم اپنے خطاب میں ان امور کو اجاگر کریں گے۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    منیر اکرم نے مزید کہا کہ جغرافیہ نہیں بدل سکتا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیں تعلق رکھنا ہی ہے، افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، کئی مسائل ہیں لیکن ہمارا تعلق افغان عوام سے ہے، افغان، پاکستان عوام کے درمیان تعلق نہیں بدلتا، افغان حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کے لیے کام کریں گے، ہمارا مؤقف برقرار ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کیے جائیں، ہم افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں، افغانستان سے متعلق ہماری جامع پالیسی ہے جو جاری رہے گی،پاکستان کی کوشش ہے کہ بھارت کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات واپس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرے تاکہ مزاکرات کا ماحول بن سکے اور بات چیت کے نتیجے میں اس عالمی تنازعے کا حل نکالا جاسکے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے علاؤہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں بھی ان مسائل کے حل پر زور دیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

  • اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، 22 فلسطینی شہید

    غزہ:اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزینوں کے سکول پر فضائی حملہ، 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 30 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 13 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں الزیتون سکول کو بھی نشانہ بنایا، حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے، فلسطین وزارت صحت کے مطابق ہفتے کو غزہ میں الزیتون کے علاقے میں پناہ گزین سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،جنگ کے دوران یہ سکول بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک اور عینی شاہد احمد عظام نے کہا کہ میں نے اسکول میں کسی بھی مرد کو زخمی نہیں دیکھا تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والے بچے تھے یا پھر خواتین۔ احمد عظام نے کہا کہ ہم مر رہے ہیں مگر ہمارے اسلامی پڑوسی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں وہ اپنی زندگی میں مست ہیں اور اسرائیل سے پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لیے مسلم دنیا میں سے کوئی بھی آگے نہیں بڑھ رہا۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    واضح رہے اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 391 ہوگئی ہے جبکہ 95 ہزار 790 فلسطینی زخمی ہیں،جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے-

    ایم کیو ایم ،سنی تحریک کا شہر قائد کی بہتری کیلئے مل کر چلنے پر …

  • مخصوص نشتوں کا معاملہ:چیف جسٹس نے اکثریتی ججوں کی وضاحت نو سوالوں کے جواب مانگ لیے

    مخصوص نشتوں کا معاملہ:چیف جسٹس نے اکثریتی ججوں کی وضاحت نو سوالوں کے جواب مانگ لیے

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشتوں کے معاملے پر 14 ستمبر کو اکثریتی ججوں کی وضاحت کے حوالے سے نو سوالوں پر جواب مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب طلب کیے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی، تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئیں؟-

    چیف جسٹس کی جانب سے سوال کیا گیا کہ متفرق درخواستیں کاز لسٹ کے بغیر کیسے سماعت کیلئے فکس ہوئیں، کیا رجسٹرار آفس نے متعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا، کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا، درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی،آرڈر کو سنانے کیلئے کمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا، اوریجنل فائل اور آرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئے بغیر آرڈر کیسے اپ لوڈ ہوا، آرڈر کو سپریم کورٹ ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے کا آرڈر کس نے کیا؟-

    علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

  • آئی سی سی  انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

    لاہور: آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی انسپکشن ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہوگیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 5 رکنی وفد نے کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنے دورے کے آخری روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا،وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کا موں اور وینیو کا جائزہ لیا جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور آئی سی سی انسپکشن ٹیم کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تفصیلی میٹنگ ہوئی۔

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم نے بورڈ کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مارکیٹنگ ،کمرشل، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، سکیورٹی، ایچ آر ، ٹکٹنگ، لاجسٹک اور انفرا اسٹرکچر کے سربراہان شامل تھے۔

    آئی سی سی وفد نے تمام شعبوں کو مختلف ٹاسک دئیے اور پلان تیار کیا آئی سی سی انسپکشن ٹیم مقررہ وقت تک تمام ٹاسک مکمل ہونے کے لیے پرامید ہے اور انہوں نے کسی حوالے سے فکر مندی کا اظہار نہیں کیا۔

    علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب

    پی سی بی حکام کی جانب سے انسپکشن ٹیم کو پریکٹس وینیوز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہور میں پریکٹس وینیو ایل سی سی اے گراؤنڈ،کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس جب کہ راولپنڈی وینیو کے لیے پریکٹس وینیو اسلام آباد کلب ہوگا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ کوائن جاری کردئیے

    نیو یارک: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹرمپ کوائن جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں آج بہت زبردست چیز جاری کر رہا ہوں یہ ہے آفیشل ٹرمپ کوائن۔واحد آفیشل سکہ ہے جو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے، سلور میڈیلین کا پہلا ایڈیشن بدھ سے دستیاب ہوگا، یہ آزادی کے لیے ہماری جدوجہد کا یادگاری سکہ ہے، یہ سکہ 99.9 فیصد چاندی سے بنا ہے، ہر سکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ کے ساتھ ملے گا۔

    ٹرمپ کوائن کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے، یہ یادگاری سکہ ایک خوبصورت بیگ میں دیا جائے گا، سکہ امریکی ریاست انڈیانا کی ایک ٹکسال میں ڈھالا گیا ہے، ٹرمپ نے حال ہی میں کرپٹو کرنسی کی ایک فرم بھی شروع کی ہے۔

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

  • ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پرحملہ،ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : دہشت گردوں نے ژوب کے علاقے سلیازہ میں شیرانی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • علی امین گنڈاپور کے کنٹینر  سے 3 موبائل فون غائب

    علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب

    لاہور جلسے کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کنٹینر سے 3 موبائل فون غائب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ڈی جے ٹیم کے تین موبائل فون کنٹینر کے اندر سے غائب ہوئے، اس حوالے سے ڈی جے ٹیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ تینوں موبائل فونوں میں موسیقی اور پارٹی ترانے موجود تھےڈی جے ٹیم نے پریشانی کا اظہا رکیا تھا کہ لاہور تک کارکنان کو گرمانے کے لیے ان کے پاس موسیقی کا مواد نہیں ہوگا۔

    واضح رہےکہ تاخیر سے جلسہ گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لیے تیار کیا گیا کنٹینر استعمال نہ ہو سکا،جس پر جلسہ میں مکمل خطاب نہ کرنے کے باعث کل مکمل بیانیہ دینے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم فارم 47 کو نہیں مناتے اور نہ ان کی آئینی ترامیم ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور جلسے میں شرکت کے بعد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ نے گاڑی میں سوار ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے اور زنداں دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں،لاہور کے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی آج بھی عوام نے فسطائیت کا مقابلہ کیا، میں اپنی تقریر جاری کرنا چاہتا تھا لیکن سگنل کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کل اتوار کو اپنا مکمل بیانیہ جاری کریں گے،لاہور کے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی آج بھی عوام نے فسطائیت کا مقابلہ کیا، میں اپنی تقریر جاری کرنا چاہتا تھا لیکن سگنل کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کل اتوار کو اپنا مکمل بیانیہ جاری کریں گے۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

  • پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان بار نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق وکلا کا دیرینہ مطالبہ تھا بینچوں کی تشکیل کیلئےسینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جا ئے، آرڈیننس کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم وکلا کی جدوجہد کی نفی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو سپریم کورٹ نے خود آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیا تھا۔ آرڈیننس عارضی قانون سازی ہے جو اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کوئی ہنگامی ضرورت ہو، آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کو بینچ کی تشکیل کا یکطرفہ اور صوابدیدی اختیار دیا گیا۔

    بار کونسل اعلامیہ کے مطابق آرڈیننس ایک غیر منصفانہ قانون ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایک بری قانون سازی ہے صدارتی آرڈیننس ان شقوں کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں قانون سازی کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کو دیا گیا ہے، پاکستان بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اورعدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

    بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس پر رائے کے لیے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کرےوائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے رات کے اندھیرے میں مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری پر تحفظات کا اظہار بھی کیا فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آرڈیننس پر پارلیمان کے اندر کوئی بحث نہیں کروائی گئی۔

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  • پاکستان اسپورٹس بورڈ  کا    باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کا باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو مستقبل میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائےباکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری کرنل(ر)محمد ناصر اعجاز تنگ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے میں ناکام رہے۔

    بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے دونوں عہدیدار باکسر ذوہیب رشید کے اٹلی میں سلپ ہونے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں، باکسر زوہیب رشید کے بیرون ملک غائب ہونے سے پاکستان کی نیک نامی پرساکھ بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر زوہیب رشید پر مستقبل میں کسی بھی طرح کے ایونٹ میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

    کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

    سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  • ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: سندر کے علاقہ میں کریانہ اسٹور کے اندر ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کے کریانہ اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں چھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو اسٹور کے مالک نے دبوچ لیا جس پر ساتھی ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    دوسری جانب مردان رستم میں پیسے نہ دینے پر سفاک ملزم نے بلیڈ سے بچے کی زبان کاٹ دی۔

    جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

    مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر احتشام علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مردان سے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر جاوید اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے طبی ماہرین کو بچے کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی کہا کہ قانونی اداروں کی موجودگی میں ایسی درندگی کیسے برداشت ہوسکتی ہے؟۔

    لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام