Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسٹیڈیم کے سائز جتنا بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا

    اسٹیڈیم کے سائز جتنا بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا

    امریکی خلائی ادارے ( ناسا) کا کہنا ہے کہ ایک اسٹیڈیم کے سائز جتنا بڑا سیارچہ آج (منگل) کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکی خلائی ایجنسی کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق 2024 ON سیارچہ 290 میٹر (950 فٹ) چوڑا ہے اور زمین سے 10 لاکھ کلومیٹر قریب سے گزرے گا،خلا کا یہ پتھر آخری بار 2013 میں زمین کے قریب سے گزرا تھا اور 2035 میں دوبارہ اس کے قریب سے گزرے گا۔

    یہ سیارچہ پہلی بار ناسا کے نیئر ارتھ آبجیکٹ (این ای او) مشاہدات پروگرام کے ذریعے دیکھا گیا تھا، جو دنیا بھر میں موجود آبزر ویٹریز کا استعمال کرتے ہوئے غیر دریافت شدہ این ای اوز کا پتہ لگاتا ہے،اس کو ورچوئل ٹیلی سکوپ پروجیکٹ کے ذریعے ٹریک کیا جا رہا ہے، جس نے نو ستمبر کو ’ممکنہ طور پر خطرناک‘ سیارچے کی تصویر لی، جو تقریباً 40 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کرلیا

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کرلیا

    پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا،پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اورسفیان خان نے دو دو گول کیے جب کہ رومان نے ایک گول کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

  • میٹا نےروسی سرکاری میڈیا کے اداروں پر پابندی عائد کر  دی

    میٹا نےروسی سرکاری میڈیا کے اداروں پر پابندی عائد کر دی

    فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نےغیر ملکی مداخلت پر مشتمل سرگرمیوں کے الزام پر دنیا بھر میں روسی سرکاری میڈیا کے اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب امریکہ نے روسی حکومت کے زیر انتظام ادارے آر ٹی اور اس کے ملازمین پر الزام لگایا کہ انہوں نے 10 لاکھ ڈالر کو خفیہ طور پر شیل کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیا، جس کا استعمال سوشل میڈیا ایپس جیسے ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ایکس اور یوٹیوب پر اثر و رسوخ کی مہمات چلانے کے لیے کیا گیا۔

    میٹا نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ احتیاط سے غور کرنے کے بعد، ہم نے روسی ریاستی میڈیا کے اداروں کے خلاف جاری کارروائی کو وسعت دی ہے روسیا سیگودنیا، آر ٹی اور دیگر متعلقہ اداروں پر، ہماری ایپس پر غیر ملکی مداخلت کی سرگرمیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کردی گئی ہے میٹا کی ایپس میں فیس بک، انسٹاگرام، وٹس ایپ اور تھریڈز شامل ہیں۔

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

    قانونی دستاویز کے مطابق آر ٹی کو برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین اور امریکہ میں پابندیوں کے باعث باضابطہ آپریشنز ختم کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

    قانونی دستاویز کے مطابق ایک خفیہ منصوبے میں امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک آن لائن مواد تخلیق کرنے والی کمپنی کی فنڈنگ اور رہنمائی شامل تھی مریکہ میں 2023 کے آخر میں روس کی حمایت سے مواد تخلیق کرنے کے اس منصوبے کے دوران یوٹیوب پر تقریباً 2,000 ویڈیوز پوسٹ کی گئیں، جنہیں صرف یوٹیوب پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    اس بڑی سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے باقاعدگی سے جاری کیے جانے والے انتباہی رپورٹس کے مطابق 2017 کے بعد سے روس میٹا کے پلیٹ فارمز پر سب سے بڑی خفیہ اثر و رسوخ کی کارروائیوں کا ماخذ ہے اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد ایسی دھوکہ دہی پر مبنی آن لائن اثر و رسوخ کی کوششیں بڑھ گئی ہیں۔

    پنجاب کابینہ اجلاس،غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیا گیا

    امریکی وزارت خارجہ نے حالیہ بیان میں کہا کہ آر ٹی کی صلاحیتوں کو پچھلے سال کے آغاز میں بڑھایا گیا اور روسی حکومت نے اسے ’ سائبر آپریشنل صلاحیتوں اور روسی خفیہ اداروں کے ساتھ روابط‘ سے بہتر بنایا سائبر صلاحیتیں بنیادی طور پر دنیا بھر میں اثر و رسوخ اور خفیہ معلومات کے آپریشنز پر مرکوز تھیں، آر ٹی کی خفیہ کی کارروائیوں کے ذریعے جمع کردہ معلومات روس کی انٹیلی جنس سروسز، روسی میڈیا اداروں، روسی فوجی گروپوں اور روسی حکومت کے دیگر ’پراکسی اداروں‘ تک پہنچتی ہے۔

    وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ دنیا بھر کی حکومتوں کو روس کی جانب سے آر ٹی کے استعمال کے بارے میں مطلع کرنے اور انہیں اقدامات کرنے کی ترغیب دینے کی سفارتی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ ’روس کی غیر ملکی انتخابات میں مداخلت کرنے کی صلاحیت اور یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے ہتھیار حاصل کرنے‘ کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔

    تاہم اس پیشرفت کے حوالے سے روس کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

  • آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل پاکستان پہنچے گی

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل پاکستان پہنچے گی

    دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل 18 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پروگرام کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل لاہور پہنچ گی جہاں سے اسے ملتان منتقل کر دیا جائے گا جہاں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر اسے اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

    بعد ازاں 19 ستمبر کو ٹرافی کو فیصل آباد لے جایا جائے گا، ٹرافی کی چیمپئنز ون ڈے کپ کے موقع پر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نمائش کی جائے گی جبکہ ٹرافی کی فیصل آباد میں 20 ستمبر کو مختلف مقامات پر بھی نمائش کی جائے گی ٹرافی 21 ستمبر کو پاکستان کا ٹور مکمل کر کے واپس دبئی جائے گی۔

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

    پنجاب کابینہ اجلاس،غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیا گیا

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد آج رات کراچی پہنچے گا آئی سی سی کا وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم، لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا آئی سی سی کا وفد سیکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لے گا اور یہ وفد اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

  • امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ

    امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ

    ممبئی: امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ،جعلی کنسٹر کے ہزاروں ڈالر کے ٹکٹ بک گئے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے انسٹاگرام پر جاری خصوصی پیغام میں امریکا میں ان کے نام پر جاری کیے گئے فراڈ کانسرٹ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے،کہ سلمان خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے 2024 میں امریکہ میں کوئی میوزک ایونٹ یا کانسرٹ نہیں ہو رہا ہے۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نہ تو سلمان خان اور نہ ہی ان کی کوئی وابستہ کمپنی یا ٹیم امریکہ میں 2024 میں کوئی پروگرام منعقد کر رہی ہے سلمان خان کے پرفارمنس کے بارے میں کیے گئے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں، براہ کرم ایسے ایونٹس کی تشہیر کرنے والے کسی بھی ای میل، پیغام یا اشتہار پر یقین نہ کریں، فراڈ کے مقاصد کے لیے سلمان خان کے نام کا غلط استعمال کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

    قبل ازیں، سلمان خان کے منیجر جورڈی پٹیل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر 5 اکتوبر کو شام 4 بجے (ای ایس ٹی) امریکہ، کیلیفورنیا میں سلمان خان کے کانسرٹ کا ایک جعلی پوسٹر شیئر کیا، انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’ٹکٹ نہ خریدیں سلمان خان 2024 میں امریکہ میں کوئی بھی پرفارمنس نہیں دیں گے۔‘‘

    فی الحال، سلمان خان اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ’گجنی‘ کے معروف ہدایت کار اے آر موروگاداس کر رہے ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی-

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

  • مہسا امینی کی برسی،ایرانی صدر کا حجاب سے متعلق بڑا بیان

    مہسا امینی کی برسی،ایرانی صدر کا حجاب سے متعلق بڑا بیان

    تہران: نو مںتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حجاب کے معاملے پر اب خواتین کو ’پریشان‘ نہیں کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد صدر منتخب ہونےو الے مسعود پزشکیان نے22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کی دوسری برسی کے موقع پر واضح کیا کہ تہران کی اخلاقی پولیس اب خواتین کو حجاب پہننے پر ”پریشان“ نہیں کرے گی۔

    خاتون رپورٹر کے سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ملک کی اخلاقی پولیس کو خواتین کو حجاب کے معاملے پر سوال نہیں کرنا چاہیے، میں اس معاملے کی خود نگرانی کروں گا۔

    واضح رہے کہ مہسا امینی کو مبینہ طور پر حجاب نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور دوران حراست ہی اس کی موت واقع ہوئی جس سے ملک گیر احتجاج ہوا اور اس میں تقریباً 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

    پنجاب کابینہ اجلاس،غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیا گیا

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

  • زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

    گزشتہ برس جون میں 111 سال قبل ڈوب جانے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں جانے والی سب میرین ٹائٹن پھٹنے کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائٹن سب مرین گزشتہ برس جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی،جس میں 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے،کئی ماہ اس آبدوز کے حوالے سے تحقیقات چلتی رہیں اور اب ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی حالیہ تصاویر بھی جاری کی گئی ہے، اور اس میں ہلاک ہونے والے مسافروں کا آخری پیغام بھی سامنے آگیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کے اچانک پھٹنے سے قبل عملے کے 5 ارکان ہلاک ہو گئے تھے، ان کا آخری پیغام تھا کہ ’یہاں سب اچھا ہے‘، امریکی کوسٹ گارڈ نے اطلاع دی کہ ٹائٹن آبدوز کا آخری رابطہ اس کے معاون جہاز سے ہوا تھا آبدوز جون 2023 میں ٹائٹینک جہاز کے ملبے کو تلاش کرنے کے لیے جا رہی تھی جہاں سمندر کی گہرائی میں جانے کے 2 گھنٹے بعد ہی آبدوز غائب ہوگئی تھی ٹائٹن آبدوز کا آخری پیغام صبح دس بج کر 47 منٹ پر گیارہ ہزار فٹ کی گہرائی سے بھیجا گیا تھاامریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر بھی جاری کی ہے،آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا، کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا۔

    پاکستان ماحولیاتی اثرات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے

    1
    رپورٹس کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز نے اس واقعے کی تحقیقات اور ایسے حادثات سے بچنے کے لیے 2 ہفتے کی انکوائری شروع کر دی ہے کوسٹ گارڈز کا میرین بورڈ آف انویسٹی گیشن اوشین گیٹ کے 10 سابق ملازمین اور میرین سیفٹی ماہرین سے پوچھ گچھ کرے گا،تحقیقات میں ٹائٹن کے ڈیزائن، حفاظتی تاریخ اور سابقہ آلات کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔

    امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش میں گرفتار آصف مرچنٹ نیویارک کی عدالت میں پیش

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں آبدوز ’ ٹائٹن‘ 5 مسافروں کو ٹائی ٹینک کی زیرِ سمندر باقیات کی سیاحت کے لیے لے گئی تھی کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں یہ آبدوز 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار پانچوں افراد کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا تھا واقعے کے تقریباً 4 دن بعد ٹائٹن کا ملبہ ٹائی ٹینک سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر پایا گیا ٹائٹن آبدوز میں سوار 5 افراد میں 2 پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان داؤد بھی شامل تھے، جبکہ دیگر افراد میں اوشین گیٹ کے بانی اور سی ای او اسٹاکٹن رش، برطانوی ایکسپلورر ہمیش ہارڈنگ اور تجربہ کار فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری نارجیولٹ شامل تھے۔

    سونے کی قیمتوں میں عالمی ریکارڈ اضافہ، پاکستان میں بھی نئی بلندیاں

  • کے پی حکومت کا جامعات کی زمین بیچنے کا فیصلہ،شہریوں اور طلبا کی جانب سے شدید احتجاج

    کے پی حکومت کا جامعات کی زمین بیچنے کا فیصلہ،شہریوں اور طلبا کی جانب سے شدید احتجاج

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا مردان میں جامعات کی زمین بیچنے کا فیصلہ ،شہریوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے لویہ جرگہ کی کال پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کی اے این پی کے بعد دو مرتبہ پی ٹی آئی حکومت آنے پر گریٹر ایجوکیشن کمپلیکس کے کسی ایک منصوبے پر بھی کام شروع نہ ہوسکا اب تیسری مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گریٹر ایجوکیشن کمپلیکس کی اراضی بیچنے کا اعلان کردیا ہے،جو کھلی تعلیم دشمنی ہے- جامعات کی اراضی بیچنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہےجامعہ کی اراضی طلبا کی امانت ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک انچ زمین بھی بیچنے نہیں دی جائے گی-

    دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھرکی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا تھا پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھرکی یونیورسٹیوں کو باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں ،اعلامیے کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے، صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ جب تک چانسلر رہوں گا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دوں گا، جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ یونیورسٹیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع مردان میں بعض یونیورسٹیوں اور کچھ دوسرے تعلیمی اداروں کی ملکیتی ’غیر ضروری‘ زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا،جن جامعات کی غیر ضروری زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی، انجینیئرنگ یونیورسٹی، باچا خان میڈیکل کالج اور ایگریکلچرل یونیورسٹی کا کیمپس شامل ہیں۔

    اس حوالے سے 10 جولائی کو وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے زیر صدارت ایک اجلاس پشاور سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کے مینٹس کے مطابق ان جامعات کی زمینیں بیچنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی، نیلامی کے عمل کی نگرانی کرے گی زمینیں بیچنے کے دوران اس زمین کو نہیں بیچا جائے گا، جس کی یونیورسٹی کو ضرورت ہے، جب کہ زمین بیچنے کے بعد رقم صوبائی خزانے میں عدالتی احکامات کی روشنی میں جمع کروائی جائے گی۔

  • معروف امریکی ریپر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

    معروف امریکی ریپر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

    سین ‘ڈیڈی’ کومبس کو پیر کی رات نیو یارک سٹی میں گرانڈ جیوری کی طرف سے فرد جرم کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی:ڈیلی میل کے مطابق فرد جرم سے واقف ایک شخص نے 54 سالہ میوزیکل امپریساریو کے خلاف قانونی کارروائی کی تصدیق کی ہے، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس پر فرد جرم میں کیا الزام یا الزامات تھے۔

    قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ کومبس کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اہلکاروں نے پیر کو دیر گئے ایک وسط ٹاؤن میں ہٹن ہوٹل سے گرفتار کیا اور ایف بی آئی کے مین ہٹن فیلڈ آفس میں منتقل کر دیا۔ ایک اہلکار نے دعویٰ کیا کہ حکام نے منگل کو کومبس کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کچھ ایسا ہوا جس کی وجہ سے وفاقی حکام نے اسے منصوبہ بندی سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔

    امریکی اٹارنی ڈیمین ولیمز نے کہا کہ کومبس کو نیویارک کے جنوبی ضلع سے جاری سیل شدہ فرد جرم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹی ایم زیڈ کے مطابق، ‘غیر مصدقہ اطلاعات’ کا حوالہ دیتے ہوئے، وفاقی حکام اس کمرے کی تلاشی لے رہے تھے جس میں انہوں نے کومبس کو پکڑا تھا۔

  • امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے،وزیراعظم

    امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم نے عید میلاد النبیﷺ کےموقع پرقوم کو مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے-

    باغی ٹی وی: عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیغمبر اسلامﷺ کا ہرعمل اور فرمان اس بات کا مظہر ہے کہ انسانیت کو کس طرح محبت، رواداری اور انصاف کے اصولوں پر قائم رہ کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،نبی کریم ﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، یہی وہ اصول ہیں جو ہمیں معاشرتی اور اقتصادی مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے، اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نبی پاک ﷺ کے اس عمل کو اپنائیں جس میں وہ دوسروں کی مدد اور فلاح کیلئے کوشاں رہتے تھے ہمارا فرض ہے کہ ہم فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور عالمی برادری کو ان کی حمایت پر آمادہ کریں۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں آپﷺکی سیرت پرعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے،صدر مملکت

    صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپﷺکی سیرت پرعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے، اللہ نےاس مہینےمیں آپﷺکی ولادت کی عظیم نعمت عطافرمائی،آپﷺ رہتی دنیا تک ہدایت کا سر چشمہ ہیں، یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ نےآپﷺکی حیات طیبہ کو ہمارےلئےبہترین نمونہ قراردیا-

    صدر مملکت نے کہا کہ آپﷺکی سیرت ہرشعبہ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، آپﷺنےعدل وانصاف پرمبنی معاشرہ قائم کیا، حضورپاکﷺکےاسوہ حسنہ کوزندگی کاحصہ بناناہوگارسولﷺنےارشادفرمایابہترین انسان وہ ہےجودوسروں کونفع پہنچائے، محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنےکی ضرورت ہے، آپﷺ نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا۔

    رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھرمیں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں درودوسلام کی محافل کاانعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کرنےکا سلسلہ بھی جاری ہے،عمارتوں پرچراغاں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی پلان مرتب کیا گیا۔