Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ماسکو:  اسلحہ اور جنگی آلات بنانے والی کمپنی کے دفتر والی عمارت میں آتشزدگی

    ماسکو: اسلحہ اور جنگی آلات بنانے والی کمپنی کے دفتر والی عمارت میں آتشزدگی

    ماسکو: روس کے دارالحکومت میں روسی فوج کے لیے اسلحہ اور جنگی آلات بنانے والی کمپنی کے دفتر والی عمارت آگ بھڑک اُٹھی-

    باغی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق ماسکو کے علاقائی گورنر ووروبیوف نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 8 افراد میں سے 2 نے اپنی جانیں بچانے کے لیے کثیرالمنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی اور شدید چوٹوں کے باعث ہلاک ہوگئےعمارت میں آکسیجن سلنڈرز بھی تھے جن میں دھماکا ہوا اور فرش کی سلیبیں گر گئیں، پوری عمارت میں دھواں بھر گیا عمارت میں آگ بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے لگی اور 5 ہزار مربع میٹر تک پھیل گئی،اس عمارت میں 30 کمپنیوں کے دفاتر ہیں جن میں پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے جس پر امریکا نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

    روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روسی فوج کے لیے اسلحہ اور آلات ڈیزائن کرتا تھا جن میں لڑاکے طیارے، ہیلی کاپٹر، میزائل وغیرہ شامل ہیں، پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی پیرنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا دفتر آتشزدگی میں محفوظ رہا ہے، انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ دفتر 1990 سے اب نجی ملکیت میں ہے۔

  • معاشر تی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے،مریم نواز

    معاشر تی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی قیادت اور نقطہ نظرسفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارت کاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں۔

    پاکستان کرکٹ اور سایہ کارپوریشن کی ہائی جیکنگ

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے معاشر تی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے،پاکستان کی معروف سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیاخواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیریئر اختیار کرنا چاہیے۔

    صدر مملکت کی سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری

  • ٹی ٹی پی کو پی ٹی آئی کی حکومت میں پناہ گاہیں اور عام معافی دی گئی،وزیر دفاع خواجہ آصف

    ٹی ٹی پی کو پی ٹی آئی کی حکومت میں پناہ گاہیں اور عام معافی دی گئی،وزیر دفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کو پاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں پناہ گاہیں اور عام معافی دی گئی۔

    باغی ٹی وی :وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی خبر رساں ادارے سے بات کر تے ہوئے کہا کہ فوج دہشتگردوں کی صفائی کا آپریشن کر دیتی ہے لیکن اس علاقے کی سویلین حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دہشتگردی کی سرغنہ جماعتیں ہیں، 5.6 ہزار ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پی ٹی آئی کی حکومت میں لائے گئے ، ٹی ٹی پی کو پی ٹی آئی کی حکومت میں پناہ گاہیں اور عام معافی دی گئی،جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ان کے ساتھ معاملات طے کیے اور ہمیں سرسری سا بریف کیا۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سے ایسے منظر کشی کی جیسے سب ٹھیک ہے اور سوات میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، اس بریفنگ میں سیاستدانوں نے سوال اٹھائے، سب سے زیادہ علی وزیر اور محسن داوڑ نے فیصلے کو چیلنج کیا لیکن ان کو بولنے نہیں دیا گیاافغانستان کے وزیروں و رہنماؤں سےملاقات ہوئی ، ان کی طرف سےکوئی سخت رویہ یا پاکستان کے لیے مخالفانہ جذبات محسوس نہیں کیے۔

    جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان صدارتی مباحثہ ہوگا

    انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا اور جنرل مشرف نے جو جنگ لڑی وہ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے لڑی، جنرل ضیا نے مذہب ،سوشل اسٹرکچر اور معاشرہ برباد کر دیا پیسے لے کر افغانستان جنگ کا حصہ بنے رہے، ہمیں خود بھی اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ کیوں ہم دو جنگوں کا حصہ بنے، کیا ہمارے فوجی جوان اس طرح ہماری غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔

    پاکستان کرکٹ اور سایہ کارپوریشن کی ہائی جیکنگ

  • وفاق کو دہشتگردی کیخلاف کارروائی کیلئے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کواعتماد میں لینا چاہئے،بیرسٹر سیف

    وفاق کو دہشتگردی کیخلاف کارروائی کیلئے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کواعتماد میں لینا چاہئے،بیرسٹر سیف

    پشاور :وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےعزم استحکام آپریشن پر بیان دیا، ان کے بیان سے کنفیوژن پیدا ہوئی، عوام کو نہیں بتایا گیا کہ آپریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    باغی ٹی وی : بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیراعلیٰ کے پی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی ایم این ایز سے بات چیت کی گئی وزیراعظم نےعزم استحکام آپریشن پر بیان دیا، ان کے بیان سے کنفیوژن پیدا ہوئی، عوام کو نہیں بتایا گیا کہ آپریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ آپریشن کی مدت کیا ہوگی یہ بھی نہیں بتایاگیا، عوام میں آپریشن کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے جو قومی سلامتی سے منسلک ہے، دہشتگردی کے جنگ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، وفاق کو دہشتگردی کیخلاف کارروائی کیلئے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کواعتماد میں لینا چاہئے، اس معاملے پر پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہئے جب تک آپریشن کے خدوخال واضح نہیں ہوتے، اس وقت تک آپریشن کی حمایت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرسکتے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کرتا رہا ہے، ہم مزید کسی قسم کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین سے ملاقات میں رائے لی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت جب تک آپریشن کی تفصیلات نہیں بتاتی حمایت نہیں کریں گےکوئی بھی پختون دہشتگردی کی حمایت میں بات نہیں کرسکتا، فوج کو بلانا اور کسی صوبے میں آپریشن کرنے کے لوازمات پرعمل کرنا ضروری ہے، آئینی طریقے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں عوام کی رائے شامل ہونی چاہئے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری ہوگئی۔

    ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جاری ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی،بانی پی ٹی آئی عدت کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث جیل میں ہی رہیں گے۔

  • 24  جون  تاریخ کے آئینے میں

    24 جون تاریخ کے آئینے میں

    24 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1206ء دہلی سلطنت کے پہلے بادشاہ قطب الدین ایبک کی لاہورمیں تاجپوشی ہوئی

    1314ء بینوکربن کی لڑائی کے بعد اسکاٹ لینڈ نے خود کو انگلینڈ سے آزاد کرایا۔

    1340ء فرانس اور برطانیہ کے درمیان 100 سال تک چلی لڑائی کے دوران سلوئس جنگ میں برطانوی بحریہ نے فرانسیسی بیڑے کو تباہ کیا۔

    1662ء ڈچ فوج کے مکاؤ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش۔

    1763ء مرشدآباد پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا دوسری بار قبضہ، میرجعفر کو نواب بنایا گیا۔

    1688ء فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1793ء فرانس نے پہلی بار جمہوریائی آئین کو اپنایا۔

    1881ء میکسیکو میں ٹرین کے پل سے نیچے پانی میں گر جانے سے 200 لوگوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔

    1894ء ہر چار برس کے بعد جدید اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

    1901ء پیرس میں ایک نوجوان ہسپانوی مصور پابلو پکاسو کی پہلی نمائش نے مصوروں اور نقادوں کو حیرا ن کر دیا۔

    1910ء جاپان نے کوریا پر حملہ کر دیا۔

    1911ء جان میک ڈرمٹ امریکی اوپن گولف ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے امریکی کھلاڑی بنے۔

    1915ء شکاگو میں ایکل اسٹیمر کے ڈوبنے سے اس پر سوار 800 لوگوں کی موت ہوگئی۔

    1931ء سابق سوویت یونین اور افعانستان نے ناوابستہ تحریک پر دستخط کئے۔

    1948ء سوویت یونین نے برلن کی ناکہ بندی شروع کی۔

    1963ء برطانیہ نے زنجیبار کو اندرونی خود مختاری کی اجازت دی۔

    1963ء بھارت میں ڈاک اور تار کے محکمہ نے نیشنل ٹیلیکس سروس کا آغاز کیا۔

    1966ء بمبئی سے نیویارک جانے والے ایئر انڈیا کا ایک طیارہ میں سوئزرلینڈ کے مونٹ بلانک میں حادثہ کا شکار ہوا، جس میں 117 افراد مارے گئے۔

    1975ء نیویارک JF ہوائی اڈے پر ایسٹرن 727 طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں 113 افراد مارے گئے۔

    1981ء اسرائیلی رہنما موشے دایان نے پہلی بار اعلان کیا کہ اسرائیل ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    1985ء خلائی شٹل جی اکیاون نے کامیابی سے مشن مکمل کیا، جس میں پہلے مسلمان عرب شخصیت سلطان بن عبدالعزیز السعود نے سفر کیا۔

    1986ء حکومت ہند نے کنواری ماؤں کے لئے بھی دیگر ماؤں کو ملنے والی رعایتوں کو منطوری دی.

    24جون 1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انقلاب فرانس کی دوسو ویں سالگرہ کے موقع پرسات روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انقلاب فرانس کی منظر کشی پر مشتمل ایک پینٹنگ شائع کی گئی تھی اور فرانسیسی زبان میں Bicentenaire de la Revolution Francaise کے الفاظ تحریرکیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    2002ء افریقی ملک تنزانیہ میں ہوئے ٹرین حادثہ میں 281 افراد مارے گئے۔

    2004ء نیویارک میں سزائے موت پر پابندی۔

    24 جون 2008ء کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ کے نیفرو یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں کیے گئے ایک آپریشن میں وزیر محمدجاگیرانی نامی ایک مریض کے گردے سے 620 گرام (21.87 اونس) وزنی پتھری برامد ہوئی۔ یہ آپریشن ڈاکٹر جی شبیر عمران اکبر اربانی اور ڈاکٹر ملک حسین جلبانی نے انجام دیا تھا۔ گنیز بک آف ریکارڈز(2010ء) کے مطابق یہ کسی مریض کے گردے سے نکالی جانے والی دنیا کی سب سے وزنی پتھری تھی۔

    2012ء اخوان المسلمین کے رہنما محمد مورسی مصر کے صدر منتخب ہوئے۔

    تعطیلات و تہوار :

    بہائی فرقے کا رحمۃ کا تہوار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • روس نے کریمیا میں ہونیوالے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی

    روس نے کریمیا میں ہونیوالے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی

    ماسکو: روس نےگزشتہ روز کریمیا میں ہونے والے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی ہے۔

    روس کی جانب سے امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی بھی دی گئی ہے روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کریمیا میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیچھے امریکا ہے، جبکہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے حملے میں امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق کلسٹر وار ہیڈز سے لیس امریکا کے فراہم کردہ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (ATACMS) کے 4 میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا تھا تاہم پانچویں میزائل کا گولہ بارود فضا ہی میں پھٹ گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کےزیرکنٹرول علاقے کریمیا میں یوکرین کے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

    ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    پاکستان کرکٹ اور سایہ کارپوریشن کی ہائی جیکنگ

  • ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

    ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے-

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،جس میں وزیر اعظم نے بل گیٹس کو معاشی استحکام کے حصول کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں اہم پیش رفت، صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موافقت اور پولیو کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے گیٹس فاؤنڈیشن کی گراں قدر حمایت کو سراہا انہوں نے کہا کہ پورے حکومتی ڈھانچے کے ایک ڈیجیٹلائزڈ ایکو سسٹم کے نتیجے میں محصولات میں اضافہ ہوگا جس سے گورننس کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور حکومت عوامی بہبود کی اسکیموں پر زیادہ خرچ کرنے کے قابل ہوگی۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن دونوں کے بہت سے اہداف ہیں جن میں صنفی فرق کو ختم کرنا، صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ، غذائی تحفظ کو بہتر بنانا، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موافقت اور مالیاتی شمولیت شامل ہیں۔

    وزیر اعظم نے بل گیٹس کو مختلف شعبہ جات میں پیش رفت اور درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیاپولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہونے پر گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعظم نے پولیو وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور مرکوز حکمت عملی اور پاکستان میں اس بیماری کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے درکار اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے پولیو کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جب تک ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک اس حوالے سے قومی سطح پر کی جا رہی کوششوں کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔

    بل گیٹس نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مسلسل لگن اور ذاتی دلچسپی کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ مسلسل ویکسینیشن اور حکومت کے پختہ عزم کے ساتھ، پولیو کے خاتمے کی مہم میں بہتری آئے گی۔

    بل گیٹس نے ڈیٹا سائنس ٹولز اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم وسائل قرار دیا، دونوں شخصیات نے نہ صرف پولیو کے خاتمے بلکہ تمام صوبوں میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور تمام پاکستانیوں خصوصاً خواتین کی فلاح و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ بل گیٹس وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم نے رواں سال ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بل گیٹس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

  • ایلون مسک نے اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق  کر دی

    ایلون مسک نے اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کر دی

    نیویارک: اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنے 12 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

    باغی ٹی وی: رواں ماہ 20 جون کو بچے کے بارے میں اولین رپورٹ 20 جون کو بلومبرگ کی جانب سے جاری کی گئی تھی کہ ایلون مسک اور ان کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار شیون زیلیس کے ہاں چند ماہ پہلے تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اب ایلون مسک نے ان رپورٹس کی تصدیق کی ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے 12 ویں بچے کو خفیہ رکھا ہوا ہے؟جس پر ایلون مسک نے کہا کہ ‘خفیہ طور پر باپ بننے کی رپورٹس غلط ہیں، ہمارے سب دوست اور گھر والے اس سے واقف ہیں، البتہ اس بارے میں پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی، مگر اسے خفیہ رکھنا تو نہیں کہا جا سکتا-

    ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک اور شیون زیلیس کے جڑواں بچوں کی پیدائش نومبر 2021 میں ہوئی تھی جبکہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب ایلون مسک کے 12 بچے ہوگئے ہیں ،ایلون مسک اور ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک کے 6 بچے ہوئے تھے جن میں سے ایک انتقال کرگیا جبکہ 5 زندہ ہیں اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے ان کے 3 بچے ہیں۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

  • کراچی سٹی کونسل :بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا  دس نکاتی وائٹ پیپر جاری

    کراچی سٹی کونسل :بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا دس نکاتی وائٹ پیپر جاری

    کراچی سٹی کونسل کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ،سٹی کونسل میں ہنگامہ آرائی کے دوران آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: میئر ڈائس کےسامنے حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی اور تکرار بھی ہوئی، اپوزیشن کی جانب سے جعلی بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے گئے اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں، سٹی کونسل میں اپوزیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ پر دس نکاتی وائٹ پیپر جاری کردیا۔

    وائٹ پیپر کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کابجٹ مکمل طورپراخراجاتی بنیاد پربنایا گیا ہے اور بجٹ میں ریونیو کےتمام اکاؤنٹس کا تخمینہ انتہائی کم لگایا گیاہےکراچی کی246 یونین کمیٹیز کے لیے ایک بھی نئی اسکیم کو شامل نہیں کیاگیا، منتخب چیئرمین و کونسل اراکین کے لیےکسی قسم کا ترقیاتی فنڈ نہیں رکھاگیا۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ صوبائی، ورلڈ بینک قرضوں کےعلاوہ بلدیہ کوئی خاطرخواہ ترقیاتی فنڈ رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے، بلدیہ کے بجٹ کا 82 فیصد حصہ قرضوں اور گرانٹس کےذریعے بنایا گیا ہے چارجڈ پارکنگ کی مد میں سالانہ آمدنی صرف 15.9 کروڑ روپے ظاہرکی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں 83 پارکنگ سائٹ موجود ہیں، فی سائٹ اوسط یومیہ آمدنی محض 6 ہزار روپے بن رہی ہے۔

    ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اشتہارات کی مد میں اس سال آمدنی میں محض ایک لاکھ روپےکا اضافہ ظاہرکیا گیا ہے جبکہ شہر میں 106 شاہراہیں بلدیہ کے ماتحت ہیں، ان تمام شاہراہوں پر اشتہارات لگائے جاتے ہیں، اس کی کل آمدن انتہائی کم ظاہر کی جارہی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہاکس بے پر 99 ہٹ ہیں، شہر بھر میں11 پٹرول پمپ موجود ہیں، بجٹ میں اس کی کوئی واضح تفصیل نہیں۔

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سے ایک ارب 85کروڑ روپے بلدیہ نےگزشتہ سال وصول کرنےتھے، اس سال بھی اس رقم کو برقرار رکھا گیا ہے، مرتضی وہاب جواب دیں کےالیکٹرک سے اتنی بڑی رقم کیوں وصول نہیں کی گئی، کراچی میڈیکل کالج کے لیےایک مرتبہ پھر وہی 50 کروڑ کی روایتی گرانٹ رکھی گئی ہے، رواں سال اس کالج کویونیورسٹی بننا ہے، اتنےکم بجٹ سے یہ کام ممکن نہیں۔

  • آپریشن عزم استحکام  پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی،حافظ نعیم الرحمان

    آپریشن عزم استحکام پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی-

    باغی ٹی وی : سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجی آپریشن کی نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ پارلیمنٹ کو یکسر نظر انداز کر کے کیا گیا آپریشن پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر آپریشن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ آپریشن کے بجائے متعین ایکشن کی ضرورت سے اتفاق کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوااور بلوچستان کے عوام فوجی آپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے ان کی جماعت ملک میں امن کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ اور ہر طرح کی مذہبی، سیاسی، سماجی انتہا پسندی کا سدباب چاہتی ہےامن، معاشی اور سیاسی استحکام عوامی رائے سے بننے والی حکومت ہی کے ذریعے آ سکتا ہے۔

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام، عدم استحکام آپریشن ہے جو پاکستان کو مزید کمزور کرے گا، ماضی کے جتنے آپریشن ہوئے اُس کے نتائج تو سامنے رکھیں،

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب اس ملک کے برابر کے شہری ہیں، لیکن ایک طبقہ سمجھے کہ اس نے حاکم اور باقی سب نے غلام رہنا ہے،یہ درست نہیں،شہباز شریف وزیراعظم نہیں ہے، بس کُرسی پر بیٹھ کر خوش ہے،اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کےبرابر ہے، ریاست بے رحم ہوچکی اور عوام کو اپنا دشمن سمجھتی ہے، بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتا، مگر خیبر پختونخوا میں سورج غروب ہونے کے بعد پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو