Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستانی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ دینا ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے،وزیراعظم

    پاکستانی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ دینا ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت اور مستقبل کے معمار قرار دیا-

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نوجوان انٹرپرینیورز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ٹیکسٹائل، تعمیرات، آئل اینڈ گیس، تعلیم، صحت، لاجسٹکس، زراعت، برآمدات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاروباری افراد شامل تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد ہماری معیشت اور ہمارے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں، حکومت پاکستان کاروباری برادری کو معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ دینا ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، پاکستانی برآمدات کے فروغ کے لیے نوجوان کاروباری افراد انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، حکومت اور کاروباری برادری کے تعاون سے ملک کا مالی اور تجارتی خسارہ کم کیا جا سکتا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو باصلاحیت افرادی قوت میں تبدیل کر کے ملکی معیشت کو محرک کیا جا سکتا ہے۔

    ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان معاشی مواقع کی فراہمی میں صنفی امتیاز ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے اہم ثابت ہو گا،ہم حکومت کے حجم میں کمی اور حکومتی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے پر عزم ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اور کاروبار دوست پالیسیاں تشکیل دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے ملاقات کے دوران اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی طرز پر نوجوان کاروباری افراد پر مشتمل یوتھ انٹرپرنیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین کاروباری اشتراک کا فروع ہماری اولین ترجیح ہے پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے(سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی۔

    آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، بیرسٹر …

    نوجوان کاروباری افراد کے وفد نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پاکستانی کاروباری برادری کی عالمی اور ملکی سطح پر کامیابیوں اور ان کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا،وفد نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز کامیابی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کاروباری برادری بالخصوص نوجوان کاروباری افراد کو ان کی کاوشوں پر سراہا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

    اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے،یورپی یونین

  • بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ

    بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ

    کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہواہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا جہاں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اس سے پہلے بھی رواں سال قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے،نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کےکیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے ، اس سے قبل رواں سال بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی،چمن،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے،یورپی یونین

    رواں سال مجموعی طور پر پاکستان میں پولیو کا یہ چھٹا کیس ہے۔اس سے پہلے سندھ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہواتھا،واضح رہے کہ بلوچستان سال 2022 اور 2023 میں پولیو فری صوبہ رہا تھاجبکہ اس سے قبل صوبے میں 2021 میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، بلوچستان میں 2020 میں پولیو کے ریکارڈ 26 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ سال 2015 سے اب تک بلوچستان میں مجموعی طورپر پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

  • اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے،یورپی یونین

    اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے،یورپی یونین

    برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نگراں جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ غزہ کو ملبے کا ڈھیر بننے اور اسے ایک اور صومالیہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    ’’العربیہ‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ اسرائیل منظم طریقے سے فلسطین میں ایک علاقے کا دوسرے علاقے سے الحاق پر کام کر رہا ہےمغربی کنارے میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس سے امن نہیں بلکہ جنگ اور انتشار آئے گا، غزہ میں جنگ مزید طویل ہوسکتی ہے، اور اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے۔

    جوزپ بوریل نے کہا کہ غزہ کو ملبے کا ڈھیر بننے اور اسے ایک اور صومالیہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،یورپی یونین غزہ جنگ کو روکنے اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے عرب ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

  • چین  چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    چین چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے میں کامیاب

    بیجنگ: چین کی جانب سے چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا-

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے اکٹھا کر کے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ہے چینی خلائی مشن ’چینگ ای 6 مشن کا ری انٹری کیپسول‘ اندرونی منگولیا کے خطے Siziwang Banner میں قیمتی سامان کے ساتھ لینڈ ہوا، چاند سے نمونے لانے والی چین کی اس خلائی لینڈنگ کو چینی میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا جسے چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ چینی خلائی مشن چینگ ای 6 کے ذریعے زمین پر واپس لائے گئے نمونوں سے چاند اور زمین کی ابتدائی تاریخ جاننے میں مدد ملے گی چینگ ای 6 مشن کے سے ہٹ کر بھی چین کی جانب سے رواں دہائی کے دوران کئی مشنز چاند پر بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ چینگ ای مشن 3 مئی کو چاند پر روانہ ہوا تھا اور 2 جون کو چاند کے اس مقام پر اترا تھا جو زمین سے کبھی نظر نہیں آتی-

  • ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

    ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے،شرجیل انعام میمن

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں، جو ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں وہ ہتھیار ڈالیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے-

    سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں، جو ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں وہ ہتھیار ڈالیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے، جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں ان کو بھی توبہ تائب ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے حوالے سے مفاہمتی کمیٹیاں بنائی جائیں، اور جھگڑے ختم کروائے جائیں قبائلی جھگڑوں میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں، قبائلی جھگڑوں کے سدباب کے لیے قبائلی سرداروں کو متحرک کیا جائے گا تاکہ وہ لوگوں کو درست راہ پر لا سکیں، منشیات فروش سے بھی توبہ کرلیں تو حکومت ان کے ساتھ بھی رعایت برتے گی جو منشیات فروشی کے کام کو جاری رکھے گا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، منشیات کے خلاف حکومت سندھ کی پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔

    کارگل جنگ میں تعاون پر بھارت اسرائیل کو غزہ کیخلاف اسلحہ فراہم کر رہا …

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے اجلاس کا پیغام واضح ہے کہ مجرم ہتھیار ڈال دیں اور حکومت سے بات کریں، حکومت آپ کے ساتھ کوئی زیادتی ہونے نہیں دے گی، اور ان کے ساتھ قانون کے تحت پیش آئے گی حکومت سندھ نے پہلے ہی سندھ پولیس کے جدید اسلحے کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں، وہ ہتھیار ملنا شروع ہوگئے ہیں، پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے، پولیس اہلکاروں کو مراعات دی جارہی ہیں-

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف وفاقی حکومت آپریشن پروپوز کرے گی، سندھ حکومت نے ہمیشہ ہر اچھے کام کی حمایت کی ہے، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہے گی کہ ملک میں انارکی اور افتراتفری کی صورتحال پیدا ہو امن و امان کے حوالے سے جہاں ضرورت ہوگی وہاں سرداروں کو انگیج کیا جائے گا، حکومت سندھ جرائم کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ آپشنز پر کام کرے گی۔

    ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسی بھی جماعت کا ہو، وفاق کے ساتھ چلنے میں ہی بہتری ہے، بدترین خدشات کے باوجود ہم وفاق کے ساتھ چل رہے ہیں، کے پی کے وزیر اعلیٰ کو جتنے بھی خدشات ہوں وہ وفاق کے ساتھ چلیں ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے، اگر آپ اب بھی بانی پی ٹی آئی کے فلسفے پر چلے تو ملک کو خدانخواستہ نقصان پہنچانے کی بات کریں گے۔

  • آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا   آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، بیرسٹر سیف

    آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا،تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا،کانفرس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے،پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ بھی کل بروز بدھ 3 بجے منعقد ہوگا،جرگے میں قبائلی مشیران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ جرگے میں قبائلی اضلاع میں امن امان اور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی،جرگے میں قرارداد پاس کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کریں گے، قرارداد کو پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔

  • ڈالر  او ر سونے کی  قیمت میں کمی،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

    ڈالر او ر سونے کی قیمت میں کمی،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی-

    انٹربینک تبادلے میں آج کاروبارکے اختتام پرڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے رہی، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی آئی، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا،آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 280 روپے27 پیسے پر بند ہوا۔

    دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے کے اضافے سے قیمت 352.60 روپے سے بڑھ کر 353.51 روپے ہو گئی ہےجبکہ یورو 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے , اسی طرح سوئس فرانک 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 311.80 روپے پر بند ہوا ، جبکہ چینی یوآن کی قدر 2 روپے 11 پیسے کی کمی سے 38 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی, عودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 74 روپے 23 پیسے جبکہ اماراتی درہم 3 پیسے کی معمولی اضافے کے بعد 75 روپے 86 پیسے کا ہو گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری دن میں 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوکر 77940 پر بند ہوا،حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 11.4ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 10290 ارب روپے ہے۔

    کارگل جنگ میں تعاون پر بھارت اسرائیل کو غزہ کیخلاف اسلحہ فراہم کر رہا …

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی ہے،گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا تھا۔

    ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

  • غزہ : اسرائیلی فوج  کا حملہ، اسماعیل ہنیہ کی بہن اور ان کے خاندان کے 13 افراد شہید

    غزہ : اسرائیلی فوج کا حملہ، اسماعیل ہنیہ کی بہن اور ان کے خاندان کے 13 افراد شہید

    غزہ : اسرائیلی فوج نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن کے مکان پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن اور ان کے خاندان کے 13 افراد شہید ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اپنے خاندان کے ہمراہ ساحل کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں رہائش پذیر تھیں، اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا فوجی طیاروں نے شتی پناہ گزین کیمپ کی دو عمارتوں کو نشانہ بنایا ان عمارتوں میں حماس کے کمانڈرز موجود تھے۔

    ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں جس عمارت کو نشانہ بنایا ان میں ایک مکان اسماعیل ہنیہ کی بہن کا تھا، حملے میں بہن اور 13 دیگر رشتہ دار شہید ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل بھی اسماعیل ہنیہ کے خاندان کو اسی علاقے میں ایک کار پر سفر کے دوران نشانہ بنایا تھا جس میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم، عامر اور محمد کے علاوہ پوتے بھی شہید ہوگئے تھےغزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ 86 ہزار سے زائد زخمی ہیں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    کارگل جنگ میں تعاون پر بھارت اسرائیل کو غزہ کیخلاف اسلحہ فراہم کر رہا …

  • ملک بھر میں 26 جون سے  بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں 26 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ،کراچی اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے جب کہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور ،ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے 28جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی جب کہ 26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔

    کراچی شہرمیں جاری گرمی کی غیرمعمولی لہر(ہیٹ ویو)میں جمعرات سےکمی آنا شروع ہوگی، منگل کوہیٹ ویو جیسی صورتحال کے دوران موسم گرم ومرطوب رہا، پارہ دوسرے روز بھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا شہرمیں منگل کو بھی انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب شدید حبس محسوس کی گئی،بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب غیرمعمولی حدت رہی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوسرے روزبھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہاسرکاری ویدراسٹیشن کے علاوہ دیگرپرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، گلستان جوہر40ڈگری، پی اے ایف بیس فیصل 39ڈگری، پی اے ایف بیس مسرورپر36ڈگری جبکہ سب سے کم پارہ بن قاسم ٹاون میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق آئندہ ایک سے دو روزمیں موجودہ گرمی کی لہرمیں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

  • کارگل جنگ میں تعاون پر  بھارت اسرائیل کو غزہ کیخلاف اسلحہ فراہم کر رہا ہے،اسرائیلی سابق سفیر

    کارگل جنگ میں تعاون پر بھارت اسرائیل کو غزہ کیخلاف اسلحہ فراہم کر رہا ہے،اسرائیلی سابق سفیر

    تل ابیب: اسرائیل کے سابق عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 1999 کی کارگل جنگ میں اسرائیلی تعاون پر اب غزہ جنگ کے لیے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیل کے ایک سابق سفیر Daniel Carmon نے بھارت میں بھی تعینات رہ چکے ہیں نے اسرائیلی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک تھا جس نے کارگل جنگ کے دوران بھارت کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔

    سابق اسرائیلی سفیر کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے غزہ جنگ کے لیے ڈرونز اور گولہ بارود اسرائیل کو سپلائی کیا گیا ہے۔

    2014 سے 2018 کے دوران بھارت میں اسرائیلی سفیر کے طور پر کام کرنے والے Daniel Carmon نے کہا کہ ‘بھارتیوں کی جانب سے ہمیں ہمیشہ یاد دلایا جاتا تھا کہ اسرائیل کارگل جنگ کے دوران ہمارے ساتھ تھا، بھارتی کبھی اس بات کو بھول نہیں سکتے اور اب وہ ممکنہ طور پر احسان کا بدلہ چکا رہے ہیں-

    وفاقی کابینہ اجلاس، آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی گئی

    فروری 2024 میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے اسرائیل کو 20 جدید ترین Hermes 900 ڈرونز فراہم کیے گئے تھےیہ ڈرونز حیدرآباد دکن کی فیکٹری میں تیار کیے گئے اور اس فیکٹری کو اسرائیل نے ہی قائم کیا تھا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق مئی میں اسپین نے ایک مال بردار بحری جہاز کو بھارت سے اسرائیل جاتے ہوئے روکا تھا اس بحری جہاز میں 27 ٹن فوجی سپلائی موجود تھی، بھارتی حکومت کی جانب سے ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی گئی اور اب سابق اسرائیلی سفیر کے بیان پر بھی کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

    سینیٹ کے انتخاب کا طریقہ تبدیل کردیں ہم براہ راست منتخب ہوکر آجائیں،شیری رحمان