Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ،68 کی حالت غیر

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ،68 کی حالت غیر

    کلا کوریچی : بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے، 68 افراد کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کلا کوریچی میں گزشتہ چند روز کے دوران زہریلی شراب پینے سے 68 افراد کو حالت غیر ہونےپر اسپتال منتقل کیا گیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےپولیس نے زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ محکمے کے تین اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

    تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن …

    ناسا کی متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے …

    بلاول بھٹو زرداری کی لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت

  • یہاں ایک دوسرے پرگالم گلوچ ہوتی ہے،ہم چاہتے ہیں احترام ہو،چیف جسٹس

    یہاں ایک دوسرے پرگالم گلوچ ہوتی ہے،ہم چاہتے ہیں احترام ہو،چیف جسٹس

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز تشکیل دینے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے دلائل دیئے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیس میں آئین کےآرٹیکل 219(سی) کی تشریح کا معاملہ ہے-

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کیس کی تھوڑے حقائق بتا دئیں ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 14 فروری کوالیکشن کمیشن نے ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے تمام ہائی کورٹس کوخطوط لکھے،ٹریبونلزکی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیارہے ، تمام ہائیکورٹس سے خطوط کے ذریعے ججزکے ناموں کی فہرستیں مانگیں گئیں-

    وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ خطوط میں ججزکے ناموں کے پینلزمانگے گئے،لاہورہائیکورٹ کی جانب سے 20 فروری کو 2 ججزکےنام دئیے گئے، دونوں ججزکوالیکشن ٹریبونلزکیلئے نوٹیفائی کردیا گیا، 26 اپریل کومزید 2 ججزکی بطورالیکشن ٹریبونلزتشکیل دیے گئے،دوران سماعت ہائی کورٹ کیلئے قابل احترام کہنے پر چیف جسٹس نے روک دیا –

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کوقابل احترام کہہ رہے ہیں ، ججزکیلئے کہا جاتا ہے،انگریزی زبان انگلستان کی ہے، وہاں پارلیمان کوقابل احترام کہاجاتاہے؟یہاں پارلیمینٹیرین ایک دوسرے کواحترام نہیں دیتے،یہاں ایک دوسرے پر گالم گلوچ ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں احترام ہو، الیکشن کمیشن کوقابل احترام کیوں نہیں کہتے، کیا الیکشن کمیشن قابل احترام نہیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 4ٹربیونلزکی تشکیل تک کوئی تنازعہ نہیں ہوا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ایک دوسرے سےملاقات نہیں کرسکتے،کیا پاکستان میں ہر چیز کو متنازعہ بنانا لازم ہے ؟ انتخابات کی تاریخ پر بھی صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں تنازعہ تھا، رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے خط کیوں لکھے جا رہے ہیں، چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر بیٹھ جاتے تو تنازعہ کا کوئی حل نکل آتا، بیٹھ کر بات کرتے تو کسی نتیجے پر پہنچ جاتے، کیا چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کا ملنا منع ہے ؟ کیا کوئی انا کا مسئلہ ہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے تمام ہائیکورٹس کو خطوط لکھے تنازعہ نہیں ہوا، لاہور ہائیکورٹ کے علاوہ کہیں تنازعہ نہیں ہوا، بلوچستان ہائیکورٹ میں تو ٹربیونلز کی کارروائی مکمل ہونے کو ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آئین بالکل واضح ہے الیکشن ٹربیونلز کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے، آرٹیکل 219 سیکشن C نے بالکل واضح کر دیا ہے، ہم نے عدالتی فیصلوں پر نہیں آئین وقانون کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے، سپریم کورٹ نے جب جب آئینی تشریح کی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے صدارتی آرڈیننس کے اجراء پر اہم ریمارکس دیے کہ صدارتی آرڈیننس لانا پارلیمنٹ کی توہین ہے، اگر آرڈیننس ہی لانا ہے تو ہاؤس بند کر دیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین آرڈیننس کے اجراء کی اجازت دیتا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ٹریبونلز تشکیل سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کا قانون کب بنایا گیا؟ صدارتی آرڈیننس کے زریعے تبدیلی کیسے کی جاسکتی ہے؟ ایک طرف پارلیمان نے قانون بنایا ہے، پارلیمان کے قانون کے بعد آرڈیننس کیسے لایا جاسکتا ہے، آرڈیننس لانے کی کیا وجہ تھی؟ ایمرجنسی تھی؟ الیکشن ایکٹ تو پارلیمان کی خواہش تھی، یہ آرڈیننس کس کی خواہش تھی، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرڈیننس کابینہ اور وزیراعظم کی خواہش تھی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ پارلیمان کی وقعت زیادہ ہےیا کابینہ کی؟ جس پر وکیل الیکش کمیشن نے کہا کہ پارلیمان کی وقعت زیادہ ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس آرڈیننس کے ذریعے ہائیکورٹ فیصلے کی نفی کی گئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سلمان اکرم راجہ کو ججز کے لیے ہینڈ پک کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا آپ کو ہائیکورٹ کے کچھ ججز پر تحفظات ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ کے حوالے سے ایسے ریمارکس کو ہم تسلیم نہیں کریں گے، آرڈیننس کو دیکھ کر ہینڈ پک کا لفظ ہم استعمال کر رہے ہیں، پارلیمان کے قانون کے بعد آرڈیننس کدھر سے آگیا، کوئی ایمر جنسی ہوتی تو سمجھ میں آتا ہے، یہ بھی تو الیکشن میں مداخلت ہے، کیا اس آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں اس آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ سلیمان اکرم راجہ سے کہا کہ پہلے بھی لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسر کے معاملے پر پورا انتخابی عمل ہی روک دیا تھا، کیا الیکشن کمیشن کو ہی ختم کردیں، آپ اپنا کام کریں دوسرے کو اپنا کام کر دیں، جس کا کام ہے، اسے کرنے دیاجائے، فرض کر لیں دو آئینی اداروں کی بظاہر لڑائی ہے، تو اس معاملے میں آپ کا کیا لینا دینا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سلمان اکرم راجہ کو لقمہ دینے سے روک دیا اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ آج تو ہم آپ کے دل کی باتیں کررہے ہیں۔

    وکیل سکندر بشیر کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 60 ہے جبکہ 40 کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا ٹربیونل کے ججز کی تعیناتی کس کا اختیار ہے؟ ہمارے سامنے معاملہ ہے کہ ججز تعینات کون کر سکتا ہے؟ آئین کیا کہتا ہے؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا اچھے قوانین کی تشریح کی ضرورت نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، آئین کے مطابق ٹربیونلز بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا کیا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے؟ جس پر وکیل سکندر بشیر نے بتایا کہ فیصلہ قانون کے مطابق ہے لیکن بتانا چاہ رہا ہوں کہ ہائیکورٹ نے کیا کیا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانےکیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کوبھجوا دیا۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس کردیا، سپریم کورٹ نےدیگرصوبوں میں ٹریبونلزکی تشکیل کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے طلب کرلیں.جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ دیکھنا چاہتےہیں ٹریبونلزکی تشکیل کامسئلہ دیگرصوبوں میں کیوں نہیں ہوا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ معاملہ کمیٹی کے سامنے جتنی جلدی ممکن ہورکھا جائے،کمیٹی کے ایک ممبرلاہوردوسرے کراچی میں ہیں ،آئندہ ہفتے ہی معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھا جاسکےگا،آپ مقدمے میں فریق ہیں بہترہوگا،آئندہ یونیفارم نہ پہن کرآئیں،وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نے تمام نامزد ججزکوٹریبونل کیلئے نوٹیفائی کردیا،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کومعطل کیا جائے ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی،سپریم کورٹ نے لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا،اٹارنی جنرل سمیت دیگر 9 فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں شامل دو ججز اس وقت کراچی اور لاہور رجسٹری میں ہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہی ہوگا.

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے 12 جون کو 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔

  • مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

    مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم اور منڈی بہاؤ الدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال جاری ہے، شیخوپورہ، فیصل آباد، راول پنڈی، سرگودھا اور لیہ سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنروں نے بسوں پر چھاپے بھی مارے اور مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، راو لپنڈی سے مری اور مظفرآباد روٹس پر من مانے کرائے وصول کرنے والوں پر جرمانے اور وصول کیا گیا زائد کرایا مسافروں کو واپس دلا دیا گیا-

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے بعد واپس جانے والوں سے زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

    تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

  • ناسا کی متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے کی تیاری

    ناسا کی متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے کی تیاری

    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارہ ناسا متعدد یونیورسٹی اور اداروں کے اشتراک سے ایک مصنوعی ستارہ خلا میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :ناسا کے مطابق جوتے کے ڈبے کے برابر لینڈولٹ نامی یہ اسپیس مشن 2029 میں زمین سے 35 ہزار 785 کلومیٹر فاصلے پر بھیجا جائے گا جو زمین کے گرد گھومے گا،8 لیزر کا حامل یہ مصنوعی ستارہ محدود مقدار میں شعاعیں خارج کرے گا جس کی چمک کا موازنہ سائنس دان اصلی ستاروں کی چمک سے کریں گے اور خلائی اجرام کی چمک کے متعلق مزید بہتر کیٹلاگ تشکیل دیں گے۔

    یہ کیٹلاگ زمین پر موجود ٹیلی اسکوپ کی کارکردگی کو ستاروں کی روشنی کی پیمائش، ہماری کہکشاں اور اس سے باہر موجود اجرام، ستاروں کی ارتقاء، ڈارک انرجی، کائنات کے پھیلاؤ اور زندگی کے اثرات رکھنے والے ایگزو پلینٹ کا فہم بہتر بنانے میں مدد دے سکے گا،1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر مالیت کے اس مصنوعی ستارے کا سائز ایک جوتے کے ڈبے کے برابر ہے اور اس کو ٹیلی اسکوپ سے آسانی کے ساتھ دیکھا جا سکے گا، مشن کے متعلق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر علم فلکیات پر واضح اثرات ڈالے گا،مشن کا گراؤنڈ سینیٹر امریکی ریاست ورجینیا میں قائم جورج میسن یونیورسٹی میں بنایا جائے گا۔

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

    تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

  • بلاول بھٹو زرداری کی لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت

    بلاول بھٹو زرداری کی لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت

    کراچی: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر اور ںجی ٹی وی کے صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،خلیل جبران کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کیا جائے اور خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

    پی پی پی کے چیئرمین نے شہید صحافی خلیل جبران کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    واضح رہے کہ صحافی خلیل جبران کو دو روز قبل گھر کے قریب گولیاں ماری گئی تھیں جس سے انکی موت ہو گئی تھی،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی خلیل جبران کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام کو صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات بھی کی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے-

    وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

  • پاکستان گلوبل ساؤتھ کے نئے ابھرتے آرڈر کا حصہ بننا چاہتا ہے،سینیٹر مشاہد حسین

    پاکستان گلوبل ساؤتھ کے نئے ابھرتے آرڈر کا حصہ بننا چاہتا ہے،سینیٹر مشاہد حسین

    اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ’برکس‘ میں شمولیت کا امکان ہے –

    باغی ٹی وی : سینیٹر مشاہد حسین سید پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے برکس فورم سے باضابطہ خطاب کیا، جس کی میزبانی موجودہ چیئر روس نے کی، دو روزہ برکس فورم روس کی مشرق بعید کی بندرگاہ ولادی ووستوک میں منعقد کی گئی، جو شمالی کوریا اور جاپان کے قریب ہے، اس فورم کا اہتمام حکمران ’یونائیٹڈ رشیا‘ پارٹی نے کیا تھا۔

    فورم کو بتایا گیا کہ پاکستان سمیت 29 ممالک برکس رکنیت کیلئے درخواست دہندگان ہیں جس میں دنیا کی نصف آبادی شامل ہے مشاہد حسین جو تنظیم انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کےشریک چئیر مین ہیں،انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان 2025-2026ء کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے امن کیلئے مضبوط آواز ثابت ہوگا۔

    روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری معاہدہ

    برکس عالمی تعلقات کے تین رجحانات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ان میں برابری اور قانون کی حکمرانی پر مبنی مکالمے، ریاستی تعلقات کے ذریعے عالمی تعلقات کو جمہوری بنانا، دوسراعالمی تعلقات کو غیر فوجی بنانا ہے، اسرائیل کو فلسطینی مارنے کیلئے مسلح یا ‘ایشین نیٹو’ کو فروغ دے رہا ہے، تیسرا عالمی مالیاتی نظام کی ڈی ڈالرائزیشن۔

    سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

    انہوں نے غزہ کی نسل کشی پر اصولی موقف پر روس اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سیاسی، اخلاقی، قانونی و سفارتی طور پر جنگ ہار چکا جبکہ زوال پذیر مغرب میں اسرائیلی حامی دوہرے معیار کیلئے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

  • روس اور  شمالی کوریا  کے درمیان عسکری معاہدہ

    روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری معاہدہ

    پیانگ یانگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : دونوں رہنماؤں نے ایک توجہ طلب معاہدے پر دستخط کیے،پیوٹن نے نشاندہی کی کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بہتر بنایا جا سکتا ہےروسی رہنما نے کہا کہ اگر فریقین میں سے کسی ایک پر حملہ ہوتا ہے تو معاہدے کے دائرہ کار میں ممالک ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں –

    شمالی کوریا کے رہنما کم نے معاہدے کو ایک "تاریخی واقعہ” قرار دیا،کم نے کہا کہ شمالی کوریا اور روس کے تعلقات "اتحاد” کی سطح تک پہنچ گئے ہیں،صدرپیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کا مغربی ممالک قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کل سے حجاج کا وطن واپسی کا عمل شروع

    اسرائیلی حمایت میں ہونیوالے مظاہرے میں شاہد آفریدی کی شرکت،تصویر وائرل

  • سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

    سی پیک کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے،دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے بھارت عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزارت خارجہ کے 13 جون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو 8 جون کو جاری ہونے والے پاک-چین مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے حوالہ جات پر اعتراض کا کوئی حق نہیں، جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جموں و کشمیر کا تنازع 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا، جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانب دارانہ رائے شماری کرائی جائے گی، بھارت کو جلد از جلد جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنا چاہیےاس پس منظر میں جموں و کشمیر پر بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، بھارت سی پیک کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے سی پیک اہم ترقیاتی کوشش ہے، جس پر دو خودمختار ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

  • کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس گئے ہیں۔

    بای ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 42 کلومیٹر تھی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی سے 32 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    واضح رہے کہ بدھ کی صبح ہی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • 19 جون  تاریخ کے آئینے میں

    19 جون تاریخ کے آئینے میں

    19 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1567ء یہودیوں کو برازیل سے نکالا گیا۔

    1621ء ترک فوجوں نے یونان کو شکست دی۔

    1791ء فرانسیسی انقلاب کے بعد حکمراں لوئی 14 ویں فرار۔

    1837ء وکٹوریہ، برطانیہ کی نئی ملکہ بنیں۔

    1858ء ہندوستان میں پہلی جنگ آزادی کے خاتمہ کا سرکاری اعلان کیا گیا۔

    1862ء امریکی پارلیمنٹ نے تمام ریاستوں میں غلامی کی روایت پر پابندی لگا دی۔

    1865ء امریکہ کے ٹیکساس صوبہ میں تمام غلاموں کو آزاد کر دیا گیا۔

    1910ء امریکہ کے واشنگٹن میں پہلی بار فادر ڈے منائے جانے کے بعد دنیا بھر میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو فادر ڈے منائے جانے کا آغاز ہوا۔

    1921ء ترکی اور فلسطین کے عیسائیوں نے یہودیوں کے خلاف دوستی کے معاہدے پر دستخط کئے۔

    1933ء آسٹریا کی حکومت نے نازی تنظیموں پر پابندی لگائی۔

    1936ء امریکہ کے جے سی اوونس نے سو میٹر کی دوڑ 2ء10 سیکنڈ میں مکمل کی۔

    1948ء پانامہ اور کوسٹا ریکا نے اسرائیل کو تسلیم کیا۔

    1949ء فرانس کی کالونی چندر نگر ریاست کا استصواب رائے کے بعد بھارتی یونین میں انضمام کیا گیا۔

    1961ء کویت نے خود کو برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کر کے خود کو آزاد ملک قرار دیا۔

    1980ء جنوبی افریقہ کے كیپ ٹاون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پر تشدد ٹکراؤ میں 36 افراد ہلاک ہوئے۔

    1990ء ایران میں سات اعشاریہ چھ شدت کے زلزلہ سے 40 ہزار افراد ہلاک۔

    1992ء۔کراچی میں پہلے ملٹری آپریشن کا آغاز ہوا۔

    1994ء ارنسٹو سیمپر کولمبیا کے صدر بنے۔

    2012ء سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہن عدالت ثابت ہونے پر یوسف رضا گیلانی کو 30 سیکنڈ کی سزا ہوئی، جس کی بناء پر وہ وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے نا اہل ہو گئے۔

    2013ء نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 48 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    2021ء۔۔عمران خان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے کے سوال پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا

    تعطیلات و تہوار

    1910ء پہلی بار فادرز ڈے منایا گیا۔ (ویسے یہ دن جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے)

    1961ء کویت نے انگلینڈ سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی