Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان کی سکیورٹی سپر ویژن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  تبدیل

    عمران خان کی سکیورٹی سپر ویژن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تبدیل

    راولپنڈی: عمران خان کی سکیورٹی سپر ویژن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو تبدیل کردیا گیا-

    باغی ٹی وی :محمد اکرم کو فوری طور پر عہدہ کا چارج چھوڑ کر محکمہ جیل خانہ جات لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو محمد اکرم کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تبادلہ اور تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور بشریٰ بی بی کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شبلی فراز، رؤف حسن، انتظار پنجوتھا، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ثنااللہ مستی خیل اور سلمان آفتاب بھی شامل ہیں، بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی ہیں۔

    عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،علی امین گنڈا پور پر جیل حکام …

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سپریم کورٹ میں تقرری پر الوداعی تقریب

    آج سے ہلکی بارش کا اسپیل،درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان

  • کوئٹہ :پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہلکار سمیت پنجاب کے 10 افراد اغوا

    کوئٹہ :پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہلکار سمیت پنجاب کے 10 افراد اغوا

    کوئٹہ: پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہلکار سمیت 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اغوا کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اغوا کا یہ بڑا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل سیاحتی مقام شعبان پر پیش آیا جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیےمسلح افراد نے 14 افراد کو حراست میں لیا تاہم چار افراد کو چھوڑ دیا اور 10 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے مغویوں میں ایک کسٹم اہل کار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی-

    واضح رہے گزشتہ سال بھی زرغون سے مسلح افراد شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

    عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،علی امین گنڈا پور پر جیل حکام …

    دوسری جانب دو ٹک ٹاکر بھائیوں سمیت تین افراد کو سکھر کے علاقے سے اغوا کرلیا گیا، سکھر اور شکار پور پولیس نے تلاش شروع کردی، ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق مغویوں کی آخری لوکیشن شکارپور کے علاقے کی آئی ہے ان میں خان پورمہر کے سگے بھائی جاوید، خالد اور ایک دوست فرمان شامل ہیں، انہیں پانچ روز قبل اغوا کیا گیا، سکھر اور شکارپور پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کوشش شروع کردی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سپریم کورٹ میں تقرری پر الوداعی تقریب

    اہل خانہ نے بتایا ہے کہ دونوں بھائی سکھر میں ٹک ٹاک بنائے گئے تھے جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا، اغوا کارواں نے ہم سے فون پر پچاس لاکھ تاوان طلب کیا ہے، ہم محنت مزدوری کرنے والے ہیں اتنا تاوان نہیں دے سکتے۔

  • ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو اضافی وصول کردہ کرائے کے  14 لاکھ روپے واپس کیے،عظمی بخاری

    ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو اضافی وصول کردہ کرائے کے 14 لاکھ روپے واپس کیے،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائے کی رقم سواریوں کو واپس کروا دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم نے ٹرانسپورٹر سے پیسے واپس مسافروں کو دلوائے، مریم نواز جو ٹھان لیتی ہیں وہ کرکے ہی دم لیتی ہیں، ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو 14 لاکھ روپے واپس کیے،مخالفین آج بھی دھمکیوں کی سیاست کررہے ہیں، گرڈ اسٹیشنز بند کرنا 2014 کے دھرنے کی تربیت کا نتیجہ ہے، ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا کے عوام بھی خوشحالی دیکھیں۔

    اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر سب نے دن رات کام کیا، عید پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے، مریم نواز نے بیٹی کی طرح پنجاب کو صاف کیا، بکرا منڈیوں میں بھی انتظامات قابل تعریف تھے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سپریم کورٹ میں تقرری پر الوداعی تقریب

    واضح رہے کہ مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی، کرائے کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافروں نے خوشگوار حیرت کی، مسافروں نے حیرانی اور پریشانی میں سوال کیا کہ پیسے کیوں واپس کر رہے ہیں؟ جس پر ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 27 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    گرینڈ آپریشن کے پہلے دن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں ریٹ چیک کیے گئے، خلاف ورزی پر 1448 گاڑیوں کے چالان اور 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ مقررہ نرخ سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج کیے گئے، رقم واپس ملنے پر کئی بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔

    اٹک، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں جانچ پڑتال کی گئی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر چیکنگ کی گئی۔

    عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،علی امین گنڈا پور پر جیل حکام …

  • گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں اور زبردستی بجلی چالو کرنے کا معاملہ،چیف پیسکو کا ایم ڈی پی پی ایم سی اسلام آباد کو خط

    گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں اور زبردستی بجلی چالو کرنے کا معاملہ،چیف پیسکو کا ایم ڈی پی پی ایم سی اسلام آباد کو خط

    پشاور: گرڈ اسٹیشنوں پر حملوں اور زبردستی بجلی چالو کرنے کے معاملے پر چیف پیسکو نے ایم ڈی پی پی ایم سی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی:وزارت داخلہ نے حساس گرڈ اسٹیشنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر حملوں میں ملوث ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کردی۔

    چیف پیسکو کی طرف سے ایم ڈی پی پی ایم سی اسلام آباد کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اراکان قومی اور صوبائی اسبملی نے زبردستی متعلقہ گرڈ اسٹیشنزمیں گھس کر بجلی بحال کی، اس غیرقانونی اقدام سے پیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    بجٹ پر تحفظات:بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی

    متعقلہ گرڈسٹیشنوں پر حملے اور کارسرکار میں مداخلت کے پیش نظر ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست کی گئی لیکن پولیس کی جانب سے تاحال ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج کرانے سے انکار ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوانے بھی 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں بجلی بحال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج سے روک دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو میں پولیس کو بھی سخت دھمکی بھی دی۔

    عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،علی امین گنڈا پور پر جیل حکام …

    خط میں کہا گیا کہ ایم این اے آصف خان نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا اور دھمکیاں بھی دیں، تحصیل ناظم انعام اللہ نے 132کے وی سخی چشمہ کے دوفیڈر سے بجلی زبردستی بحال کرائی، 132 کے وی مردان 2 سے دریاب خان ناظم نے ایک فیڈرسے بجلی بحال کرائی جبکہ ایم پی اے فضل الہی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن کے 10 فیڈز سے زبردستی بجلی بحال کرائی۔

    ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    خط میں کہا گیا کہ شاہی باغ گرڈ سٹیشن کے ایک گرڈ سٹیشن سے تحصیل ناظم متھرا انعام اللہ نے بھی زبردستی بجلی بحال کرائی، جس پر وفاقی وزیر بجلی وفاقی اویس احمد لغاری نے صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گرڈ اسٹیشنوں کی حفاظت اور پیسکو کے نامزد کردہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے مدد طلب کر لی۔

    دوسری جانب پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

    پیسکو حکام کے مطابق صوبے میں پیسکو کے 1300 سے زیادہ فیڈرز ہیں جن میں سے 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 135 فیڈرزپر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ 96 فیڈرز ایسے ہیں جن پر لاسز 30 سے40 فیصد ہیں اور وہاں 7 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سپریم کورٹ میں تقرری پر الوداعی تقریب

    پیسکو انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 143 فیڈرزپر 40 سے 60 فیصد تک لاسز ہیں اور وہاں 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، 157 فیڈرزپرلاسز 60 سے 80 فیصد ہیں اور وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹےہے جب کہ 159 فیڈرز پر لاسز 80 فیصد سےزیادہ ہیں جس بناء پر 20 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے6 گھنٹے ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کےباعث لاسز زیادہ ہیں اور ایسے فیڈرز پر زیادہ لوڈ مینجمنٹ کرنا ناگزیر ہے۔

  • غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر میٹرک کے طالبعلم نے خالہ کو قتل کر دیا

    غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر میٹرک کے طالبعلم نے خالہ کو قتل کر دیا

    کرناٹک : بھارت میں غیر اخلاقی حرکت سے روکنے پر 10ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی خالہ کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کا طالب علم اپنی خالہ کے گھر موجود تھا کم عمر طالب علم نے اپنی خالہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر خالہ نے اسے ڈانٹا، نوجوان نے کسی کو بتا دینے کے خوف کے مارے اپنی خالہ کو مارنے کا منصوبہ بنایا اور سوتے ہوئے خاتون کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے مار ڈالا۔

    پولیس کے مطابق طالب علم نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی اور اپنے والد کو بتایا کہ خالہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی، واقعہ کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شک کی بنیاد پر طالب علم سے سوال جواب کیے جس دوران طالب علم نے اپنا جرم قبول کرلیا بتایا کہ وہ خالہ کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کرنا چاہتا تھا لیکن خالہ نے ڈانٹ دیا خالہ کسی کو بتا نہ دے، اس خوف سے خالہ کو مارنے کا منصوبہ بنایا اور جب وہ سو رہی تھی تو اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر مار ڈالا۔

    عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،علی امین گنڈا پور پر جیل حکام …

    آج سے ہلکی بارش کا اسپیل،درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان

    بجٹ پر تحفظات:بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی

  • قاری نے طالبعلم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    قاری نے طالبعلم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دیپالپور: قاری نے اپنے طالب علم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قلعہ سوندھا سنگھ میں قاری اکرام نے اپنے کم سن طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم مسجد میں بچوں کو قرآن حفظ کرنے کی تعلیم دیتا ہے، جس نے کم سن بچے کو اپنی رہائش گاہ مسجد کے حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی درندگی کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    مجھے پتہ ہےگاڑیوں پر ٹیکس کون لگوا رہا ہے، مجبور نہ کیا جائے …

    گزشتہ روز لودھراں میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز گیلے وال میں پیش آیا ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملزم متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے، لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

    ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

  • سیلاب سے پاکستان کا جو نقصان ہوا اس کا ازالہ آئندہ سالوں میں بھی نہ ہوسکا،وزیراعظم

    سیلاب سے پاکستان کا جو نقصان ہوا اس کا ازالہ آئندہ سالوں میں بھی نہ ہوسکا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز درپیش ہیں، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کے پراجیکٹ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے بدترین سیلاب کا سامنا کیا لیکن ہم نے صوبوں اور وفاق کی مشترکہ کاوشوں سے متاثرین کی بحالی کویقینی بنایا سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی سندھ اور خیبرپختونخوا میں آئی، سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب سے پاکستان کا جو نقصان ہوا اس کا ازالہ آئندہ سالوں میں بھی نہ ہوسکا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وفاق نےسیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 100ارب روپے خرچ کیےملک میں 2022 کے بدترین سیلاب سے نمٹنے کے لیے صوبوں اور وفاق نے مل کر بھرپور کردار ادا کیا، سیلاب میں این ڈی ایم اے کے ساتھ دیگر اداروں نے بھی کام کیا این ڈی ایم اے نے سیلاب کی صورتحال کے دوران بہت اہم کردار ادا کیا، این ڈی ایم اے کو جو وسائل درکار ہوں گے وہ فراہم کریں گے اور جو آلات درکار ہیں، اس کے لیے صوبوں سے مل کر پلان ترتیب دیں۔

    بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

    وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر جنیوا میں ڈونرز کانفرنس ہوئی، ہم نے جنیوا میں کانفرنس میں بھرپور آواز اٹھائی، این ڈی ایم اے کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نظام قابل تعریف ہے، این ڈی ایم اے کا وضع کردہ نظام دیگر شعبوں کے لیے بھی رول ماڈل ہے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وسیع پیمانے پر کام کررہے ہیں، پاکستان میں آئی ٹی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، این ڈی ایم اے نے آئی ٹی کا استعمال کیا جو قابل تعریف ہے، آئی ٹی کے شعبے کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی، آئی ٹی شعبے کو فروغ دینے کے لیے 80 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔

    ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

  • مجھے پتہ ہےگاڑیوں پر ٹیکس کون لگوا رہا ہے،  مجبور نہ کیا جائے  پبلک میں بتا دوں گا،فیصل واوڈا

    مجھے پتہ ہےگاڑیوں پر ٹیکس کون لگوا رہا ہے، مجبور نہ کیا جائے پبلک میں بتا دوں گا،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ٹیکس کے معاملے پر سینیٹر فیصل واوڈا چیئرمین ایف بی آر کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی-

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی نے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کر دی،دوران اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، چھ ماہ میں اگر کسی کی شپمنٹ پہنچتی ہے اس کو تو پتہ ہی نہیں تھا، پالیسی بناکر جب اس پر نظرثانی کی جاتی ہے تو مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا ٹیکس اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سےکوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا،جس پر چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگا ہے مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگایا، جس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا یہ میرا کاروبار ہے مجھے پتہ ہےگاڑیوں پر ٹیکس کون لگوا رہا ہے، مجھے مجبور نہ کیا جائے میں پبلک میں بتا دوں گا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملے کو مؤخر کر دیا۔

    ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا بجٹ میں ٹیکس لگانے سے پورے پاکستان میں پراپرٹی مارکیٹ بیٹھ گئی ہے، اب عام آدمی گھر نہیں خرید سکے گا، آئی ایم یف کے کہنے پر ہر چیز کا بھٹہ بٹھا دیں گے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد تک اور غیر تنخواہ دار طبقے پر45 فیصدتک ٹیکس عائد ہے، پراپرٹی سیکٹر میں فائلر کیلئے ٹیکس 15 فیصد اور نان فائلر کیلئے 45 فیصد ہے، پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکسوں کی شرح فیئر ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا پراپرٹی پر بڑھائے جانے والے ٹیکس سے عام آدمی گھر کیسے بنائے گا، جس پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا سیمنٹ پر فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں ایک روپیہ بڑھانےکی تجویز ہے کیونکہ سیمنٹ کے ریٹ بڑھنے سے ایف بی آر کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے بڑھا کر3 روپےکلو کر دی گئی ہے، ایک روپیہ اس لیے بڑھایا جا رہا ہے کہ ایف بی آر کو ریونیو آئے۔

    بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

    چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ پلاٹوں پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے، جس پر فاروق ایچ نائیک نے پوچھا پلاٹوں پر ایکسائز ڈیوٹی کس طرح عائد کی گئی؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ہم سیلز ٹیکس عائد کرنا چاہتے تھے اس لیے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا پلاٹ تو اشیاء میں نہیں آتے نہ ہی یہ خدمات میں آتے ہیں، آپ نے پلاٹ کی خریداری پر ٹیکس کس قانون کے تحت لگایا؟ آپ نے قانون کو کھینچ کر ان کو شامل کیا ہے، یہ قانون چیلنج ہو جائے گا میں اس کے حق میں نہیں ہوں۔

  • ثانیہ مرزا  اور بھارتی کرکٹر محمد شامی  جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

    ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

    معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی دوسری شادی کرنے والی ہیں-

    باغی ٹی وی : ثانیہ اور شعیب کے درمیان فروری میں ہونے والی طلاق کے 4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی بولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں،بھارتی ویب سائٹ ’مسالہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان رواں برس جنوری میں طلاق کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب کہ کرکٹر نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا ثانیہ مرزا کے والد اور بہن نے بتایا تھا کہ ٹینس اسٹار نے شعیب ملک سے خلع لی تھی۔

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹےاذہان کی پیدائش ہوئی۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ایک شو میں سینیئر اداکار نبیل ظفر کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیا گیا تھا نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے، یعنی طلاق ہوجائے تو انہیں سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے خدا کی پسندیدہ چیز نکاح کرلینا چاہیے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص کے چلے جانے سے دنیا ختم ہوجاتی ہے ویسے تو ہر انسان اپنے لیے خود ہی کافی ہے لیکن قدرت کا نظام یہی ہے کہ انسانوں کو خاندان بنانے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہوجانا چاہیے، طلاق کےبعد دوبارہ بھی نکاح کیا جانا چاہیے، کیوں کہ دنیا ایک شخص پر ختم نہ ہوتی اور قدرت کا بھی یہی قانون ہے کہ خاندان بڑھانا چاہیے۔

  • بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر  فریقین کو نوٹسز جاری

    بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ، لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام غیر قانونی تھا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائےالیکشن ایکٹ کےسیکشنز 215 ،209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سےمتصادم قرار دیا جائے۔

    ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے، پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان دوبارہ الاٹ کیا جائے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ کی پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے والی شقیں چیلنج کریں، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 17 کہتا ہے سیاسی جماعت پر دو حوالوں سے پابندی لگائی جا سکتی ہے، پاکستان کی سالمیت اور بقا کی بنا پر کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سپریم کورٹ میں تقرری پر الوداعی تقریب

    بعدازاں عدالت عالیہ نے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتےہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔