Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں،111 افراد گرفتار

    لائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں،111 افراد گرفتار

    کراچی: پولیس نے الائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کاٹنے والے 111 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

    باغی ٹی وی :میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی جانب سے آئی جی سندھ سے رابطے کے بعد پولیس نے عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے 111 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں-

    کراچی کے ضلع جنوبی کے علاقوں عید گاہ، گارڈن، سنگولین، لیاری میں سڑک پر قربانی کے جانور کی الائشیں پھینکنے اور چیر پھاڑ کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی سے 16 اور ضلع ملیر کے علاقوں قائد آباد فلائی اوور اور شاہ لطیف سے 10 افراد گرفتار کیا گیا-

    پولیس کے مطابق ضلع وسطی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد سے 10، نیو کراچی سے 6، لیاقت آباد سے 3، پاپوش نگر سے 8 اور شاہراہ نورجہاں سے 4 گرفتار کیا گیا،ضلعی غربی کے علاقے مومن آباد سے 5 اور کیماڑی کے علاقے سائٹ سے 2 افراد، کراچی شرقی کے علاقے فیروز آباد سے 5، جمشید کوارٹرز سولجر بازار سے 9 اور گلزار ہجری سے 5 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے سڑک پر قربانی کے جانور کی اوجھڑی پھینکنے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ ایک روز قبل عوامی شکایات پر میئر کراچی نے الائشوں کی چھیر پھاڑ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے کارروائی کی سفارش کی تھی۔

  • خراسان میں زلزلہ،4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی

    خراسان میں زلزلہ،4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی

    تہران: ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی ہوگئے ہیں، کاشمرشہر میں زلزلے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ایران کے شہر رشت کے ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 9 مریض جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئےایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق گائم نامی نجی ہسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی ،طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

    رشت میں واقع گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمد تاگی اشوبی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آگ لگنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مرنے والے زیادہ تر مریض ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا ، اسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے، آگ لگنے کے وقت 142 مریض موجود تھے۔

  • اسرائیلی فوج کی بمباری، ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ،3500 بچوں کی زندگی خطرے  میں

    اسرائیلی فوج کی بمباری، ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ،3500 بچوں کی زندگی خطرے میں

    غزہ: عید الاضحیٰ کے تیسرے روز اسرائیلی فوج نے نصیرات میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے-

    باغی ٹی وی : لجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز نصیرات کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کی وجہ سے ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ہوچکا ہے جبکہ متعدد ڈاکٹرز کو بمباری میں شہید کردیا گیا ہے۔

    غزہ میں اب صرف چند فیلڈ اسپتالوں میں صرف بنیادی سروسز فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اب شہر میں کسی اسپتال کا نام و نشان نہیں بچا۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 جون تک اسرائیلی فوج نے 476 اسپتالوں پر حملے کیے جن میں 727 شہری جاں بحق جبکہ 933 زخمی ہوئے ہیں۔

    غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے جاری تہلکہ خیز بیان میں بتایا گیا ہے کہ طبی سہولیات، خوراک اور ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث 3500 بچوں کی زندگی خطرے میں ہے اور وہ موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، فلسطینی طبی عملے کی گرفتاری اور انہیں پھانسی دینے کے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں۔

    وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جیل میں موجود ڈاکٹر ایاد الرنتیسی کو پھانسی دینا ایک بھیانک جرم ہےاسرائیل نے 310 ڈاکٹرز، پیرا میڈیکٹس کو گرفتار کیا اور انہیں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم طبی عملے کی جانوں اور حفاظت کے لیے قبضے اور امریکی انتظامیہ کو ذمہ دار سمجھتے ہیں-

  • 18 جون  تاریخ کے آئینے میں

    18 جون تاریخ کے آئینے میں

    18 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1429ء۔۔کوزون آف آرک کی قیادت میں فرانسیسی فوج نے انگریزوں کو شکست دی۔

    1541ء آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ہینری ہشتم کو آئرلینڈ کا بادشاہ منتخب کیا۔

    1576ء رانا پرتاپ اور شہنشاہ اکبر کے درمیان ہلدی گھاٹی میں جنگ شروع ہوئی۔

    1583ء انگلینڈ کے رچرڈ مارٹن نے پہلی بیمہ پالیسی شروع کی۔

    1758ء فرانسیسی جنرل بوسی نے نظام سلبٹ جنگ چھوڑی، ہندوستان میں فرانسیسی حکومت کی تنزلی کی شروعات۔

    1812ء امریکہ نے برطانیہ اور آئرلینڈ کیخلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1815ء واٹر لو کی جنگ میں نپولین کی فوج نے برطانیہ کو شکست دی۔

    1836ء روس کے مشہور قلم کار مکسم گوکی کا انتقال ہوا۔

    1837ء اسپین نے نیا آئین نافذ کیا۔

    1941ء ترکی نے جرمنی کے نازی حکمرانوں کے ساتھ امن معاہدہ کیا۔

    1946ء ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی زیرقیادت پرتگالیوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے ستیہ گرہ آندولن شروع ہوئی۔

    1948ء انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کمیشن نے بین الاقوامی اعلانیہ جاری کیا۔

    1953ء انقلاب مصر میں جمہوریت کا اعلان، محمد علی کی بادشاہت کاخاتمہ ہوا۔ اور جنرل نجیب صدر بنے۔

    1953ءامریکی فضائیہ کا جہاز جاپان میں ٹوکیو کے قریب حادثے کا شکار، 129 ہلاک ہو گئے۔

    1956ء ہندو وارث قانون نافذ ہوا۔

    1959ء انگلینڈ اور امریکہ کے درمیان دنیا کی پہلی نشریاتی خدمات شروع ہوئی۔

    1960ء ہندوستان کی ماہر ریاضیات شکنتلا دیوی نے 13 ہندسوں کا ضرب ذہنی طور پر 28 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ بنایا۔

    1968ء امریکی سپریم کورٹ نے مکانوں کے فروخت کرنے یا کرائے پر دیئے جانے میں رنگ نسل کی بنیاد پر تفریق برتے جانے پر پابندی لگا دی۔

    1978ء۔۔۔شاہراہ ریشم یا شاہراہ قراقرم زمانہ قدیم ہی سے ایک اہم شاہراہ کی اہمیت رکھتی تھی جس کی وجہ سے چین کی بہت سی اجناس دنیا کے دوسرے خطوں تک پہنچتی تھیں چونکہ ان اجناس میں خاص جنس ریشم ہی تھی اس لئے اس شاہراہ کا نام ہی شاہراہ ریشم پڑگیا تھا۔ جب چین کی اجناس تجارت بحری راستے سے خلیج فارس تک پہنچنے لگیں تو یہ شاہراہ رفتہ رفتہ بند ہوگئی۔ قیام پاکستان کے بعد جب عوامی جمہوریہ چین اور پاکستان میں دوستی کے اٹوٹ رشتے استوار ہوئے تو اس شاہراہ کی ازسرنو تعمیر کا سوال بھی سامنے آئے۔ 3 مئی 1962ء کو دونوں دوست ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کی رو سے 1969ء میں شاہراہ ریشم کا وہ حصہ بحال ہوگیا جو پاکستان کی شمالی سرحد تک آتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس قدیم شاہراہ کی دوبارہ تعمیر کا آغاز بھی ہوا اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 62 میل کے فاصلے پر حویلیاں کا مقام اس شاہراہ کا نقطہ آغاز ٹہرا۔ کوئی 500 میل طویل یہ عظیم شاہراہ، جسے دنیا کا آٹھواں عجوبہ کہا جاتا ہے، 1978ء میں مکمل ہوئی۔ اس شاہراہ کی تعمیر میں پاکستانی فوج کے انجینئرز اور چینی ماہرین نے ایک دوسرے کے دوش بدوش کام کیا۔ یہ شاہراہ گلگت اور ہنزہ کے علاقوں کو درہ خنجراب کے راستے میں چین کے صوبہ سنکیانگ سے ملاتی ہے۔ یہ سطح سمندر سے 15,100 فٹ بلند ہے۔ اس عظیم شاہراہ قراقرم کی تعمیر نو کا آغاز 16فروری 1971ء کو ہوا تھا اورتعمیر مکمل ہونے کے بعد 18جون 1978ء کو افتتاح ہوا۔

    1981ء امریکہ کے سان فرانسسکو میں ایڈز کی بیماری کی شناخت کی گئی۔

    1986ء امریکہ کے دریائے کولیریڈو پر جہاز اور ہیلی کاپٹرکی ٹکر میں 52 افراد ہلاک۔

    1997ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ’’پاکستان کے پھل‘‘ کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کے دوسرے چار ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ 18 جون 2002ء کو جاری ہوا جن پر آم کی چار اقسام کی تصاویر بنی تھیں۔ چار چار روپے مالیت کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ڈیزائنر نرگس جاوید نے تیا رکیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میں آموں کی چاروں اقسام اور MANGO اورFRUITS OF PAKISTAN کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔

    2008ء اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساٹھ سالہ پرانا تنازعہ حل کرنے کے لئے امن بات چیت کی تجویز دی۔

    2013ء عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔

    2013ء پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کےضلع بنوں کے علاقے شیرگڑھ میں جنازے کے دوران خود کش حملے میں ممبر صوبائی اسمبلی سمیت 30 افراد شہید ہو گئے۔جب کہ 75 زخمی ہوگئے ۔

    2017ء۔پاکستان نے بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی میں 180 رنز سے شکست دی ۔

    تعطیلات و تہوار

    1953ء مصر جمہوریہ بنا

    فادر ڈے۔۔1967 سے منایا جانیوالا فادر ڈے اس عہد کی یقین دہانی ہے کہ ہماری زندگی کی ساری رعنائیاں انہیں کے دم سے ہیں ۔ دن رات مشقت کر کے ہماری زندگی کو خوشحال اور آسودہ کرنے کے لیے باپ کی عمر گزر جاتی ہے مگر حوصلہ کم نہیں ہو پاتا ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • وزیراعظم  کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، صدر نیشنل پارٹی عبد المالک بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرایمل ولی خان سے ٹیلی فون پربات چیت کی اورعید کی مبارکباد پیش کی ہے، سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کوعید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد اورنیک خواہشات کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے،اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

  • پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

  • لاپتہ جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن کلوز کر دیا گیا

    لاپتہ جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن کلوز کر دیا گیا

    سکردو: 12 جون کو لاپتہ جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن کلوز کردیا گیا سرچنگ ٹیم واپس سکردو پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی دو جاپانی کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑی ”اسپینٹک“ کو عبور کرنے کی مہم کا آغاز کیا، لیکن دونوں لاپتہ ہوگئے تھے، بدھ تک امدادی کارکن ابتدائی سرچ آپریشن کے دوران دونوں لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    7 ہزار میٹر بلند پہاڑی ”اسپینٹک“ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی لاش ریسکیو آپریشن کے دوران مل گئی تھی ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کے مطابق مزید ایک کوہ پیما کی تلاش کے لئے کلوز کیا جانے والا سرچنگ آپریشن اگست میں دوبارہ آپریشن کیا جائے گا ایک کوہ پیما کی ڈیڈ باڈی محفوظ مقام پر منتقل کردی گئی ہے دوسرے کوہ پیما کے برفانی کھائی میں گرنے کے امکانات ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج نے بھی سرچنگ مشن میں حصہ لیا تھا اور 5000 میٹر کی بلندی پر کوہ پیماؤں کا سراغ لگایا تھا لیکن موسم اور زمینی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر کو وہاں نہیں اتارا جا سکا تھا۔

  • امریکی صدر  کا  تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

    امریکی صدر کا تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے لاکھوں تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ 17 جون تک کم از کم 10 سال سے امریکا میں مقیم 5 لاکھ تارکین وطن میاں بیوی کو ملک بدری سے بچانے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ساتھ ہی 21 سال سے کم عمر کے تقریباً 50 ہزار بچے بھی امریکی شہری والدین کے ساتھ اہل ہوں سکیں گے ممکنہ طور پر اس پالیسی کا فائدہ اٹھانے والوں میں میکسیکن افراد کی اکثریت زیادہ ہے۔

    مذکورہ امیگریشن پروگرام کے تحت ایسے لوگ جو قانونی دستاویز کے بغیر امریکہ میں کم از کم 10 سال سے مقیم ہیں انہیں ورک پرمٹ جاری کیا جا سکے گا اس پالیسی سے مستفید ہونے والے تارکین وطن مستقل رہائش اور بالآخر امریکی شہریت کے لیےبھی درخواست دینے کے اہل ہو سکیں گے۔

    واضح رہے جو بائیڈن نے 4 جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران عندیہ دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں وہ امیگریشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے، جس میں امریکا میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر لاکھوں تارکین وطن جنہوں نے امریکی شہریوں سے شادی کی اور جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں، انہیں شہریت دینے کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔

  • رکن صوبائی اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی، پیسکو کا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ تحریر

    رکن صوبائی اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی، پیسکو کا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ تحریر

    پشاور: رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔

    باغی ٹی وی :رکن اسمبلی اور ان کے ساتھی گرڈ اسٹیشن میں چارپائیوں پر لیٹ گئے کہتے ہیں کہ گرڈ سٹیشن پر ہی رہوں گا، بجلی بند نہیں کرنے دوں گا،ایم پی اے فضل الہٰی نے کہا کہ میں گرڈ اسٹیشن پرہی رہوں گا اور بجلی بند نہیں کرنےدوں گا، پیسکو اور ضلعی انتظامیہ نےلوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا تھا، شیڈول کی خلاف ورزی پرگرڈاسٹیشن آکربجلی خود بحال کرنی پڑی۔

    دوسری جانب پیسکو کے ایس ڈی او رشیدگڑھی سب ڈویژن نے اس معاملے پر رحمان بابا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ تحریر کیا ہے۔

    مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

    مراسلے کے مطابق فضل الہٰی اور جمیل نے 45 افرادکے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پردھاوا بولا، ایم پی اے نے پولیس کی موجودگی میں زبردستی اخون آباد اور شلوزان فیڈر کی بجلی کھلوائی زبردستی فیڈر چلانے سے پیسکو کو 26 لاکھ 40 ہزار روپےکا نقصان ہوا،مراسلے میں ایم پی اے فضل الہٰی اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ پشاور، نوشہرہ، مردان اور کرک میں عید کے دوسرے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے اور نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ بند کردیا،دھر کرک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا، شگئی روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔

    12 کی بجائے 19 ماہ بعد سالگرہ منانے والا امریکی کروڑ پتی

    خواتین مظاہرین کا کہنا ہےکہ علاقے میں 20 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے پشاور میں کسٹم چوک باڑہ روڈ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، ٹائر جلاکر روڈ بند کردیا ترجمان پیسکو کے مطابق آج سے شیڈول لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہے۔

    مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکرد گی پر بدنما …

  • یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام

    یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام

    یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز گزشتہ 3 سال میں بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 9 تارکین وطن ایسے بھی تھے جنہیں جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا تھا، یہ 9 افراد ان 40 سے زائد افراد میں شامل تھے جو مبینہ طور پر یونان کی سمندری حدود سے بے دخل کیے جانے یا یونانی جزیروں پر پہنچنے کے بعد سمندر کی جانب واپس دھکیل دئیے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔

    یونانی کوسٹ گارڈز نے برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔