Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • دریائےسندھ  پر پکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا

    دریائےسندھ پر پکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا

    دریائےسندھ باغ نیلاب کےمقام پرپکنک مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا۔

    باغی ٹی وی : دریائے سندھ باغ نیلاب کے مقام پرپکنگ مناتے ہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا ریسکیو حکام کے مطابق مقامی لوگوں نےباپ خرم شہزاد کو بچالیا ریسکیواہلکاروں کے مطابق 17 سالہ شہیر کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی جبکہ 11 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہےریسکیو حکام کا کہنا ہے اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب ضلع پیشین کے علاقے میں لمڑان زرک میں پکنک منانے کے لئے آنے والی فیملی کی دو لڑکیاں ڈیم کے کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک ڈیم میں گر کر ڈوب گئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دونوں لاشیں ڈیم سے نکال کر قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، لڑکیوں کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں اور وہ عید کی خوشیاں منانے کے لئے ڈیم میں پکنک منانے کے لئے آئے تھے۔

    ادھر رحیم یار خان کے علاقے فیض آباد پر شادب نہر میں 2 بچے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ دونوں بچے بہن بھائی تھے اور نہر کے کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئے۔

    دوسری جانب لیہ میں بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں لیہ کے جکھڑ جمن شاہ کے علاقے میں 3 بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے تھے، جبکہ دو بچوں کی لاش نکال لی گئی ہے تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسرے بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کی ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دی گئی ہے، ہاکس بے جانے والی سڑک کو بھی شہریوں کے لئے بند کر دیا گیاماڑی پولیس پولیس نے سمندر میں نہانے والے 5 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

  • پرستار کے ساتھ جھڑپ:  چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف  کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    پرستار کے ساتھ جھڑپ: چیئرمین پی سی بی اور ساتھی کھلاڑیوں کاحارث رؤف کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    لاہور:پرستار کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ساتھی کھلاڑی حارث رؤف کے حق میں بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ،ساتھی کھلاڑی شاداب خان، شان مسعود، جنید خان ،حسن علی ن اور سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے حارث رؤف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اس واقعے میں جو ملوث ہیں وہ فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ فینز کو کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہیے، کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کی حدود کا احترام لازم ہے،شاداب خان نے کہا کہ تنقید فینز کا حق ہے، ہم اس سے سیکھتے ہیں،کسی کو یہ حق نہیں کہ فیملی کی موجودگی میں حملہ کرے، اگر آپ کی فیملی کے سامنے کوئی آپ پر ذاتی حملہ کرے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟-

    حسن علی نے کہا کہ میں نے حارث رؤف کی وائرل وڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، فینز سے کہوں گا کہ تنقید حق ہے مگر تنقید جائز طریقے سے کی جائے، کھلاڑیوں کے ساتھ احترام اور ان کی فیملی کا لحاظ کیا جائے، ہم سب پاکستان کرکٹ کی بہتری کے خواہش مند ہیں۔

    جنید خان نے کہا کہ تنقید سب کا حق ہے مگر گالی دینا اور ذاتی زندگی میں مداخلت کسی کا حق نہیں، شان مسعود نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ نا مناسب زبان کے استعمال کو قابل مذمت قرار دیا۔

  • زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ،تحقیق

    زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ،تحقیق

    یوٹاہ: سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے-

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی آف یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے جیو کیمسٹ کی رہنمائی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں جنوبی افریقا کے ٹرانسوال سپر گروپ کے مرین شیلز کا مطالعہ کیا گیا،جس میں سائنسدانوں نے پایا کہ زمین پر موجود آکسیجن کو وجود میں آنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ سال کا عرصہ لگا ہے،جسے انہوں نے نے ‘گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای)’ کا نام دیا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق تقریباً 2.5 ارب برس قبل پہلی بار آکسیجن زمین کے ایٹماسفیئر میں اکٹھی ہونی شروع ہوئی جس نے ارتقائی مراحل سے گزرنے والے سیارے میں پیچیدہ زندگی کے نمو کے لیے اسٹیج سیٹ کیا، مطالعے میں مستحکم تھیلیئم (ٹی آئی) کے آئسو ٹوپس ریشو اور ریڈاکس سینسیٹو عناصر کی جائزہ لیا گیا جسمیں سائنس دانوں نے سمندر میں آکسیجن کے مقدار میں اتار چڑھاؤ کو دریا فت کیا جو ماحول میں موجود آکسیجن میں تبدیلوں سے مطابقت رکھتے تھے۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    جامعہ میں اسسٹنٹ پروفیسر چیڈلِن اوسٹرینڈر کا کہنا تھا کہ یہ وقوعہ گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ (جی او ای) کم از کم 20 کروڑ سال تک جاری رہا اور سمندروں میں آکسیجن اکٹھے ہونے کا سراغ لگانا اب تک مشکل رہا ہےزمین کے وجود کے ابتدائی نصف عرصے میں اس کا ماحول اور سمندر بڑے پیمانے پر آکسیجن سے خالی تھے، یہ گیس جی او ای سے قبل سمندر میں سیانو بیکٹیریا نے پیدا کی لیکن ان ابتدائی ایام میں یہ معدنیات اور آتش فشانی گیسز سے ملنے کے بعد ہونے والے ری ایکشنز کی وجہ سے فوراً ختم ہوجاتی تھی۔

    مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

  • میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے  آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ

    میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ

    کراچی: سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کرنے پر شازیہ مری کی تنقید پرگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور اونٹنی کی دیکھ بھال کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ نے اتنظامات پر اطمینان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت اور بلاول بھٹو سے کہوں گا کہ وہ اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے، اگر اسلامی اعتبار کے بات کی جائے تو پھر آنکھ کے بدلے آنکھ اور ٹانگ کے بدلے ٹانگ ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اگر اونٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے کو ہم اگر سزا نہیں دیتے تو پھر آئندہ کوئی بھی شخص کھڑا ہوکر یہ گھناؤنا کام کرےگا،اس اونٹنی پر ہونے والے ظلم پر میں اللہ تعالی سے معافی کا طلب گار ہوں،انہوں نے کہا کہ اس ظلم پر ہمیں سیاسی مصلحت کی وجہ سے خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے، ظلم کرنے یا ظالم کا ساتھ دینے والوں پر اللہ کا جو عذاب آیا اُس کا ذکر اور تاریخ موجود ہے ابھی تک اونٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے اصل مجرم پکڑے نہیں گئے، بلاول بھٹو زرا اس چیز کو دیکھیں کہ کہیں اُن کو غلط رپورٹس تو پیش نہیں کی جارہی اور وہ اصل مجرمان کے خلاف کارروائی کریں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی سیاست کررہا ہے، ہم سب کی خواہش ہے کہ اونٹنی ٹھیک ہوجائے، میں نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے بھی بات کی اور اسے مکمل علاج کے لیے اپنے خرچ پر وہاں بھجوانے کیلئے بھی تیار ہوں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ میرے یہاں آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں کیونکہ وہ سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور انہیں واقعے پر مجھ سے زیادہ تکلیف ہوگی، ہم نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ اونٹنی کو عیادت کی وجہ سے پریشانی نہ ہو، میں جب یہاں آرہا تھا تو مجھے منع کیا گیا، جس پر میں نے کہا کہ اگر اونٹنی کی وجہ سے گورنر شپ جاتی ہے تو ابھی چلی جائے۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

  • مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکرد گی پر بدنما داغ ہے،مولانا فضل الرحمان

    مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکرد گی پر بدنما داغ ہے،مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی رہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکرد گی پر بدنما داغ ہے،قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے، سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں،ریاستی ادارے قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ کھو چکے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں، مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

    پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

  • 12 کی بجائے 19 ماہ بعد  سالگرہ منانے والا امریکی کروڑ پتی

    12 کی بجائے 19 ماہ بعد سالگرہ منانے والا امریکی کروڑ پتی

    40 سال کی عمر کے بعد جسمانی افعال تیزی سے تنزلی کے شکار ہونے لگتے ہیں جس پر امریکی کروڑ پتی شخص خود کو ہمیشہ جوان رکھنے کے لیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق برائن جانسن نامی 46 سالہ شخص ایک بائیو ٹیک کمپنی کا چیف ایگزیکٹو ہے جو اپنے جسم کو 18 سال کی عمر جیسا بنانا چاہتا ہےبرائن جانسن کا دعویٰ ہے کہ ان کی عمر میں اضافے کا عمل کسی حد تک سست ہوگیا ہےان کی جسمانی عمر میں ہر سال محض 7.6 ماہ کا اضافہ ہوتا ہے یعنی ان کی سالگرہ اب 12 کی بجائے 19 ماہ بعد ہوتی ہے۔

    برائن جانسن نے 2021 میں اس مقصد کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ پلیو پرنٹ نامی پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا اور انہیں توقع ہے کہ عمر بڑھنے کے باوجود وہ اپنے اعضا اور صحت کو 18 سال کی عمر جیسا بناسکیں گے-

    انہوں نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ ‘میری سالگرہ اب ہر 19 ماہ بعد ہوتی ہے اور میرا مقصد عمر کی رفتار سست اور پھر ریورس کرنا ہے،وہ 2021 سے ہر سال لاکھوں ڈالرز اس مقصد کے لیے خرچ کررہے ہیں جبکہ 2023 میں 20 لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔

    پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

    ان کا دعویٰ ہے کہ وہ عمر کو ریورس کرنے کی کنجی کے قریب پہنچ چکے ہیں مئی 2023 میں ڈاکٹروں کے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ 45 سالہ برائن جانسن کے دل کی عمر 37 سال اور جِلد کی عمر 28 سال کے فرد جتنی ہوچکی ہے جبکہ پھیپھڑوں کی گنجائش 18 سالہ نوجوان جیسی ہوگئی ہے۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    برائن جانسن صبح 5 بجے دن کا آغاز 2 درجن سپلیمنٹس سے کرتے ہیں جبکہ ان کی خوراک ٹھوس اور نرم غذاؤں پر مشتمل ہوتی ہےمجموعی طور پر دن بھر میں 1977 کیلوریز کا استعمال کرتے ہیں، روزانہ ورزش کرتے ہیں جبکہ ہفتے میں 3 بار سخت ورزشیں کرتے ہیں، ہر ماہ متعدد جسمانی ٹیسٹ بھی ہوتے ہیں، انہوں نے اپنے جسم میں 17 سالہ بیٹے کا خون بھی منتقل کرایا تھا تاکہ جسمانی عمر میں اضافے کو روک سکیں-

    ہر ادارہ پر ائیو یٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں، ناصر حسین شاہ

  • مستقبل میں ہمیں  اسمارٹ فونز  کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

    مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے دعوی کیا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں فونز موجود ہی نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ہمارا دماغ ہی فون کا کام کرے گا ایلون مسک کے مطابق ان کی کمپنی نیورالنک کی دماغی چپ اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ جنوری 2024 میں نیورالنک کی جانب سے پہلی بار انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی تھی،یہ چپ ایک 29 سالہ شخص کے دماغ میں نصب کی گئی تھی جو چند سال قبل ایک حادثے میں مفلوج ہو گیا تھاچپ نصب ہونے کے 100 دن بعد نیورالنک اور ایلون مسک کی جانب سے Noland Arbaugh کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئیں۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ مستقبل میں فونز کی جگہ نہیں ہوگی،ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘مستقبل میں فون نہیں ہوں گے بلکہ صرف نیورالنک چپس ہوں گی، نیورالنک دوسرے فرد میں چپ نصب کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ایسے فرد کی تلاش ہے جو چپ نصب ہونے کے بعد اپنے خیالات کمپیوٹر اور فونز دونوں کو کنٹرول کرسکے،ایلون مسک نے اس ڈیوائس کو ٹیلی پیتھی کا نام دیا ہے اور کچھ دن پہلے ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹیلی پیتھی سے آپ اپنے فون اور کمپیوٹر کو صرف خیالات سے کنٹرول کرسکیں گے۔

    پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

  • پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

    پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

    اسلام آباد: معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک رہنےکا امکان ہے –

    باغی ٹی وی : پاکستان سے متعلق معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے رپورٹ جاری کردی،فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، پاکستان میں مالی سال 2025 میں شرح سود کم ہوکر16 فیصد ہوسکتا ہے، پاکستان کا آئندہ مالی سال کابجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو مستحکم کرے گا، بجٹ میں معاشی نظم وضبط سے مالی خسارہ کم ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہےآئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح حکومتی اہداف سےکم ہوکر3 فیصد ہو سکتی ہےفروری کےانتخابات کےبعدسےپاکستان میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملا ہےپاکستان میں کر نٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر0.3 فیصد تک پہنچا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے 20 ارب ڈالر درکارہونگے، رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ توقع ہےکہ آئندہ بجٹ میں پاکستان کے کچھ قرضے رول اوور ہوجائیں گے۔

  • بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک  میں نایاب  بیماری کی تشخیص

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    ممبئی: بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئی ہیں اور اس مرض کے لیے اُن کا علاج بھی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پرانکشاف کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں اور فالوورز کو بتانا چاہتی ہوں کہ چند ہفتے قبل، جب میں اپنی فلائٹ سے باہر آئی تو مجھے اچانک محسوس ہوا کہ مجھے کم سُنائی دے رہا ہے لیکن اس واقعے کے چند دن بعد، میں کچھ بھی سُننے کے قابل نہیں تھی،میں یہاں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ میرے مداح اور دوست فکر مند تھے کہ میں اتنے دن سے ٹی وی اسکرین سے کوئی غائب ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے جب اپنے ڈاکٹر کو تمام صورتحال کے بارے میں بتایا تو ڈاکٹر نے میرے اندر نایاب حسی سماعت کی تشخیص کی، اس مرض میں اکثر مریض ایک کان کی قوتِ سماعت سے محروم ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ مریض دونوں کانوں کی قوتِ سماعت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔

    الکا یاگنک نے کہا کہ اس مرض کی تشخیص نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے لیکن تمام لوگوں سے درخواست کروں گی کہ اونچی آواز میں موسیقی سُننے اور ہیڈ فون لگانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو میری طرح کسی مرض میں مبتلا نہ ہونا پڑے میں اس نازک گھڑی میں اپنے تمام چاہنے والوں کی محبت اور دُعاؤں کی شکرگزار ہوں، مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد صحتیاب ہوکر سب کے سامنے آؤں گی۔

  • فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

    نیویارک: فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں اپنے پرستاروں سے الجھ گئے –

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پرستار سے جھگڑا ہوگیا، اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر پرستاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

    پرستار نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آئے،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے واقعہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    حارث روف نے کہا کہ بطور پبلک فگر ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، فینز ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حق دار ہیں مگر جب بات میری فیملی پر آجائے تو میں بھرپور جواب دوں گا سب کو چاہیے کے فیملیز کا احترام کریں۔
    https://youtu.be/3SeK-GBCJiw