Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

    اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ22 کے افسر حسن ناصر جامی کو تبدیل کرکے سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے او ایس ڈی سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود کوایڈیشنل سیکرٹری انچارج انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری قومی ورثہ وثقافت ڈویژن پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گر یڈ21کی افسر حمیرا احمد کو تبدیل کرکےسیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ٕ

    جوا ئنٹ سیکر ٹری وزارت قومی صحت سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ20 کے افسر ڈاکٹر شفیع الر حمنٰ آ فریدی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےسیکشن افسر ایم ایس ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مس عصمت عباس کوڈیپوٹیشن پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں تعینات کیا گیا ہے انکی تقرری ویڈ لاک پالیسی کے تحت 2 سال 8ماہ کیلئے کی گئی ہے۔

  • پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    لاہور: پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا نے گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈ یا پر جاری ویڈیو کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی، گورنر ہاؤس لاہور کے باہر والدین اور بچے جمع ہوئے،والدین نے واقعے کیخلاف اور پرنسپل کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے والدین نے ایچی سن کالج اور اسکول میں سیاسی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں سیاسی بنیادوں کی بجائے اصولوں پر فیصلے کرنے چاہئیں ، والدین کا کہناتھا کہ معاملے کی شفاف انکوائری ہونی چاہئے،گورنر کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لیا جائے،پولیس کی بھاری نفری بھی واٹر کینن سمیت گورنر ہاؤس کے باہر موجود تھی-
    https://x.com/BaaghiTV/status/1772551325672194409?s=20
    واضح رہے کہ احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرانے لاہور میں ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن، گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، معاملے پر گورنر پنجاب سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی، گورنر کے اسی اقدام پر پرنسپل نے کام جاری رکھنے سے انکار کیا۔

    ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی …

    پیر کے روز گورنر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس معافی کا نوٹیفکیشن سکول کے بورڈ کی منظوری سے جاری کیا گیا اور یہ کہ پرنسپل بورڈ کی بات ماننے سے انکاری تھےمعاملے پر ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وفاقی وزیر احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ کا پرنسپل پر دباؤ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی اہلیہ نے جون 2022 کو اسلام آباد منتقلی کے لیے کالج کو مطلع کیا، صائمہ احد نے اسلام آباد تبادلہ ہونے پر پرنسپل کو فیس معافی کی درخواست کی، جس میں لکھا گیا کہ ایچی سن کالج چھٹیاں دیکر فیس معاف کرے پرنسپل تھامسن نےاسلام آباد شفٹنگ کے بعد بچوں کی غیر حاضری لگانا شروع کردی تھی، صائمہ احد نے تین سال کے لیے بچوں کی چھٹیاں اور فیس معافی کی درخواست کی۔

    گورنر پنجاب کا احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے پر پرنسپل مستعفی

    پرنسپل کے انکار کے بعد صائمہ گورنر ہاؤس میں فیس معافی کے لیے پیش ہوئیں۔ درخواست دی کہ پرنسپل خطوط اور ای میلز کا جواب دینے سے انکاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج کے پرنسپل نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں آنے سے انکار کیا، بورڈ آف گورنرز نے پرنسپل کے فیصلہ کی حمایت کی، احد چیمہ کے دونوں بیٹوں کو کالج سے نکالنے کا فیصلہ کیا، جب کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل کو کسی قسم کے منفی اقدام کرنے سے روکا۔

    جس ہر ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دے دیا،مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام خط میں لکھا کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا ہے اتنی زیادہ مداخلت کامیابی سے چلنے والے اسکول کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا، یکم اپریل کو اسکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی۔یاد رہے کہ سابق ادوار میں بھی ایچی سن کالج میں سیاسی مداخلت سے پرنسلز فارغ ہوچکے ہیں۔

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس …

  • آئی جی پنجاب کو ایوارڈ  ملنے پر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھ دیا

    آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھ دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد کی جانب سے لکھےگئے خط میں آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر طنزیہ مبارک باد دی اور کہا کہ جس طرح انھوں نے ن لیگ کے گھریلو ملازم ہونے کا کردار ادا کیا اس پر ایوارڈ تو بنتا تھا۔

    یاسمین راشد نے الزام لگایا کہ آئی جی پنجاب کی سربراہی میں لوگوں کی عزتیں اچھالی گئیں، گھروں کا تقدس پامال کیا گیا، خواتین کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا خواتین سیاسی قیدیوں کو جیلوں میں رکھا گیا، جنگ، بغاوت، قتل، دہشت گردی کے جعلی پرچے کاٹےگئے ان خدمات پر آئی جی پنجاب کو تمغہ دینا تو بنتا تھا چیف الیکشن کمیشن کے ساتھ زیادتی ہوئی جس کی مذمت کرنا چاہوں گی، درخواست ہے آئی جی پنجاب کے ساتھ چیف الیکشن کمیشن کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے۔

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    واضح ہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ کی 14 تاریخ کو یاسمین راشد کا جیل سے خصوصی خط منظر عام پر آیاتھا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کی انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے خلاف جارج شیٹ پیش کی تھی ، انہوں نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ جب الیکشن میں دھاندلی کروانے کے لئے عدالتی حکم کے باوجود انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بند کیا گیا لیکن بہانہ دہشت گردی کا بنایا گیا تا کہ مرضی کے نتائج تیار کیے جا سکیں، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے انکشافات ہوئے جس پر سوشل میڈیا پر عوامی ردِ عمل کو روکنے کیلئے سروسز بند کی گئیں۔

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر …

    انہوں نے لکھا تھا کہ لکھا کہ ملک میں لا قانونیت کی انتہا ہے عدالتوں کا مذاق بنایا جا رہا ہے، باربار عدالتی حکم کے باوجود موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال نہیں کی جا رہیں اور خان سے ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی، ایک بار پھر سے دہشت گردی کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، لاقانونیت کی انہتا ہے، خان صاحب پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں، بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پابندی کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔

    ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

  • آئی ایم ایف کا جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار

    آئی ایم ایف کا جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اطلاق کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موثراقدامات نہیں کئے گئے، ایف بی آر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا ، آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف ک ے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہےایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں، پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ روز پیر کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل تھا ، جبکہ بورڈ آج منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا، 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے، پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

    جے یو آئی رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

  • بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ بنی گالہ میں ہے،وکیل سلمان صفدر

    بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ بنی گالہ میں ہے،وکیل سلمان صفدر

    اسلام آباد: بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ اڈیالہ جیل نہیں بلکہ بنی گالہ میں ہے-

    بای ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان سفدر نے کہاکہ جسٹس گل حسن کے پاس بشریٰ بی بی کی ایک درخواست زیرسماعت ہے،درخواست بغیررضا مندی کے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی سے متعلق ہے،وجوہات یہ بتائی گئیں کہ جیل میں قیدی گنجائش سےزیادہ ہیں-

    وکیل سلمان صفدر کے مطابق جواز بنایا گیا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث منتقل کیاگیا،بشریٰ بی بی کیلئے اصل سکیورٹی تھریٹ بنی گالہ میں ہے ناں کہ اڈیالہ جیل میں، پیر کو عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور کمشنر کو طلب کرلیا ہے۔

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر …

    ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

    جے یو آئی رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

  • مریم نواز  کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا جائزہ اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں سی سی او، آئی ڈی اے پی نے افعال کار اور دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی، آئی ڈی اے پی کے نئے پراجیکٹ اور زیر تکمیل منصوبوں سے آگاہ کیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار کیا-

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایچ کیو میانوالی نئی عمارت میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،محمد نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور کینسر ہسپتال لاہور کی مقررہ مدت میں تکمیل کا حکم دیا-
    https://x.com/PMLNDigital/status/1772506588802142494?s=20
    مریم نواز نے کہا کہ لیہ، بہاولنگر جنرل ہسپتال، نشتر ہسپتال ٹو کے پراجیکٹ کو جلد پوری طرح مکمل اور فنکشنل کیا جائےانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس صہیب احمد بھرتھ، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز خزانہ،سی اینڈ ڈبلیو،آئی اینڈ سی، آئی ڈی اے پی حکام اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

  • ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

    ملک میں آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

    لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا،سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، مل کر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کی ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا

    ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف کو مبارکباد دی اور صاف ستھرا پنجاب اور دیگر اختراعی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا-
    https://x.com/PMLNDigital/status/1772473010861007014?s=20
    نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی، مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، سب کو مل کر کام کرنا ہے،آپ کی سی ایم آپ کے ساتھ ہے ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں پتنگ کی ڈور سے خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا بہت دکھ ہے، ایسا اندوہ ناک واقعہ دیکھا نہ سنا۔

    مریم نواز نے کہا کہ میں آج قائد محمد نواز شریف کے ساتھ آئی ہوں ڈور پھرنے والا بہت تکلیف دہ ہے، بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے، ہمارا اجتماعی شعور شاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے-

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف توقعات سے تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں، مریم نوازشریف سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں-

    مریم نواز نے کہا کہ ورکروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے قانون لارہے ہیں، عمل بھی کرائیں گے فیصل آباد میں سو سپیڈو بسیں بھی لا رہے ہیں، فیصل آباد میں میٹرو بس بھی لا رہے ہیں، کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔

    مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو 6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا پنجاب بھر میں ٰ600روڈ کی تعمیر ومرمت، 5ایکسپریس وے اور 3موٹرویز بنائیں گے، صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اور ہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی، پنجاب کے تمام اضلاع سیف سٹی، آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔

    مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ 36 اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، پنجاب بھر میں 48لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں، طلبہ اور طالبات کو 20 ہزار موٹر بائیکس دیں گے، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیک دی جائیں گی، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز بھی دیئے جائیں گے، دیہات سمیت تمام 36 اضلاع میں پی پی موڈ پر ویسٹ مینجمنٹ کا نظام آئندہ 3 ماہ میں قائم کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری آئی جی اور دیگر حکام موجود تھے ، سینیٹ ٹکٹ ہولڈرطلال چوہدری،رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر،ممبر صوبائی اسمبلی خان بہادر،جعفر علی ہوچہ،چودھری عارف گل،راؤ کاشف رحیم،ظفر اقبال ناگرہ،خلیل طاہر سندھو،عظمیٰ جبین اور قدسیہ بتول موجود تھے۔

    مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے ٹکٹ ہولڈر رانا ثناءاللّٰہ خان، آزاد علی تبسم، نواب شیر وسیر، علی گوہر بلوچ، محمد قاسم فاروق، عرفان احمد، عابد شیر علی، حاجی محمد اکرم انصاری، دانیال احمد، شعیب ادریس، محمد اشرف چوہدری، محمد صفدر شاکر، خالد پرویز، محمد اجمل آصف، حامد رشید، فقیر حسین ڈوگر، اسرار احمد خان، علی عباس خان، محمد یوسف، محمد طاہر پرویز، احمد شیریار، محمد رضوان بٹ، محمد رزاق ملک بھی موجود تھے

  • جے یو آئی رہنما  طلحہٰ محمود  پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

    جے یو آئی رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو ئے-

    باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو میں طلحہٰ محمود نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت آئی تھی اور مجھے ایک ہفتہ قبل آصف زردای نے بلایا جہاں تفصیلی ملاقات ہوئی، انہوں نے بھی مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اس لیے میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں جب سے سیاست میں ہوں جے یوآئی کا حصہ رہا ہوں لیکن اس وقت پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،  اور آج کل جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں، ان مشکلات سے نکلنے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے ان کی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طلحہٰ محمود سینیئر سیاستدان ہیں اور وہ آج پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت میں وہ بصیرت ہے کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، پیپلزپارٹی میں ان کا کردار نمایاں ہوگا اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

    صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    ماسکو حملے میں 100 سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے والا 15 سالہ …

  • پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت شیر افضل مروت نےکہا کہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈی سی اسلام آباد نے سیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔

    بھارتی کرکٹر کیخلاف آسٹریلیا میں ریپ کیس ٹرائل شروع

    صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    ماسکو حملے میں 100 سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے والا 15 سالہ …

  • بھارتی کرکٹر  کیخلاف آسٹریلیا میں  ریپ کیس  ٹرائل شروع

    بھارتی کرکٹر کیخلاف آسٹریلیا میں ریپ کیس ٹرائل شروع

    سڈنی: آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹر نکھل چوہدری کے خلاف ریپ کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بگ بیش ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز کے بھارتی کرکٹر نکھل چوہدری کے خلاف ریپ کیس میں ٹرائل شروع ہوگیا، کر کٹر پر الزام ہے کہ مئی 2021 میں ٹاؤنزویل کے ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون سے ملاقات کے بعد اپنی گاڑی میں ان کا ریپ کردیا،گزشتہ روز ٹرائل کا آغاز ہوا تو نکھل چوہدری نے ریپ کے الزام کو رد کردیا۔

    27 سالہ نکھل چودھری کی طرف سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے دوستوں نے ٹاؤنسویل ڈسٹرکٹ کورٹ کو بتایا کہ انہوں نے اسے روتے ہوئے دیکھا اور کہا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

    صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    متاثرہ خاتون کی والدہ اور دوستوں نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر چودھری نے 20 سالہ شکایت کنندہ سے دی بینک نائٹ کلب کے ڈانس فلور پر ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے ڈانس کیا تھا ،منگل کو خاتون کے دوستوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت پریشان ہو گئے جب انہوں نے شکایت کنندہ اور مسٹر چودھری کو صبح 3 بجے کے قریب اپنی گاڑی میں جاتے دیکھا،دوست نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ متاثرہ خاتون رو رہی تھی، اس نے کہا کہ اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

    خاتون کی والدہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے 23 مئی کے اوائل میں اسے روتے ہوئے فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس پر حملہ ہوا ہے، وہ پولیس کے ساتھ ہے، اور اسے ہسپتال جانا پڑا۔

    ماسکو حملے میں 100 سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے والا 15 سالہ …

    واضح رہے کہ نکھل چوہدری بھارتی فرسٹ کلاس ایونٹ رنجی ٹرافی میں پنجاب کی جانب سے یوراج سنگھ اور شبمن گل جیسے کرکٹرز کے ساتھ کھیل چکے، ان کے کوچ ہربھجن سنگھ تھے، بعد میں وہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے اور بطور پوسٹ مین کام کرنے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے۔

    سیکورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا …