Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ  درج

    بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی آر تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چینی کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے، اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، فول پروف سکیورٹی میں کئی گاڑیوں پر مشتمل چینی کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی، دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور وہ گہری کھائی میں جا گری، واقعے میں کوسٹر میں بیٹھے 5 چینی ہلاک جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    تھانہ بشام کے ایس ایچ او کے مطابق ہم نے بس سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی سلور کلر کی ٹویوٹا وِٹز کار تھی۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گیزوبا کمپنی، جس کا عملہ اس حملے میں ہلاک ہوا، اس نے اپنا آپریشن معطل کر دیا ہے اور چینی عملے کو اگلے احکامات تک اپنی رہائش گاہ پر رہنے کو کہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • عراق،  ایران سے گیس درآمد کرے گا، معاہدہ طے

    عراق، ایران سے گیس درآمد کرے گا، معاہدہ طے

    بغداد : عراق کا ایران سے گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ایران سے گیس درآمد کرے گا،اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے پر عراق کی جانب سے وزیر بجلی زیاد علی فاضل اور ایران کی جانب سے نیشنل گیس کمپنی کے حکام نے دستخط کیے۔

    عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہو گیا، ایران عراق کو یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر گیس5 سال تک فراہم کرنے کا پابند ہوگا، ایران سے گیس درآمد کر کے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضروریات پوری کرےگا۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خبردار کیا تھا کہ ہرایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے،پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال کیا گیا اس پر انہوں نے کہا کہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے اور ہرایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے، سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پرغور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔

    بلوچستان میں بھی 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

  • صدر مملکت اور  مولانا فضل الرحمان  کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمان کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری او ر مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : صدرِ پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پرحکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا کہا دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے، یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا، پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے انسداد ِدہشت گردی میں تعاون بڑھانے ،پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

    دوسری جانب جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمن بھی چینی سفارتخانہ پہنچے اور چینی سفیر سے ملاقات کی، مولانافضل الرحمن نے ملاقات میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماؤں نے امن وامان سمیت دیگرمعاملات پرگفتگو بھی کی۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • پیپلز پارٹی نے  طلحہ محمود کو سینیٹ کا  ٹکٹ جاری کر دی

    پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دی

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے طلحہ محمود کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی:سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ، محمد علی باچا، شازی خان اور فیصل کریم کنڈی شریک تھے۔

    پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میاں خیل پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے ، فدا محمد خان جنرل نشست اور قیضار خان میاں خیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے، پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہوں گی۔

    بلوچستان میں بھی 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

  • چین  کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے  کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بیجنگ: چین نے شانگلہ میں ہونےو الے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کو ، خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر کام کرنےو الے عملے کی گاڑی کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا، چین اس دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کرکے اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور چینی شہریوں، پاکستان میں جاری منصوبوں اوریہاں قائم چینی اداروں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    چینی وزارت خارجہ نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ مقامی حالات پر نظر رکھیں، سخت احتیاطی تدابیر اپنائیں، حفاظتی اقدامات کو بہتر کریں اور دہشت گردانہ حملوں سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    چینی ترجمان لن جیان کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارتخانے میں آکرچینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اوراسے پاک چین تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا اسی روز صدر پاکستان آصف زرداری، وزیرخارجہ و داخلہ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی اور چینی شہریوں کی ہلاکت پر چینی حکومت اورعوام سے اظہارہمدردی کیا۔

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ اور اسلام آباد میں پاکستانی فریق کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور درخواست کی کہ پاکستان دہشت گردوں کی تلاش اور اس کے نتیجے میں سزا دینے کے عمل کو تیز کرے، متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے اور پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شراکت دار اور انتہائی برادرانہ ممالک ہیں اور سی پیک کا پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ہےپاک چین تعاون میں دراڑ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • بلوچستان میں بھی 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

    اسلام آباد: پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان سے گیارہ سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز میں آزاد امیدوار انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں، ن لیگ کے سید ناصر اور آغا شاہ زیب، پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی،عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

    ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندو خیل اور جمعیت العلمائے اسلام ف کے مولانا عبد الواسع منتخب ہو گئے، جبکہ خواتین کی نشستوں پرمسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بھی سینیٹر منتخب ہو گئیں۔

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    قبل ازیں پنجاب میں بھی سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہو ئے ،پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں میں مقابلہ ہونا تھا، پانچ نے کاغذات واپس لے لیےجس کے بعد سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ، تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں-

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    بلامقابلہ کامیاب ہونے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور زلفی بخاری کامیاب ہو ئے ،وفاقی وزیر داخلہ اور حکومتی اتحاد کے محسن نقوی ،مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، ناصر بٹ، احد خان چیمہ، طلال چوہدری بھی سینٹ کی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہوئے-

    کرپشن کے ملزم بھارتی سیاستدان کی نوٹوں پر سوئے ہوئے تصویر وائرل

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہو ا، سپریم کورٹ ججز کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس دو گھنٹے بعد ختم ہوا اور یہ بیٹھک آج دوبارہ ہوگی،جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا جائے گا-

    واضح ہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا گیا، فل کورٹ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاملہ فل کورٹ بنچ اور سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانے پر غور کیا گیا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خفیہ اداروں کے عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق خط پر فل کورٹ اجلاس طلب کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی، بعد ازاں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیئے۔

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

    عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت پر خط

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈر ما ئن کرنے والے کون تھے؟ ان کی معاونت کس نے کی؟ سب کو جوابدہ کیا جائے تاکہ یہ عمل دہرایا نہ جا سکے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں کوئی رہنمائی نہیں کہ ایسی صورتحال کو کیسے رپورٹ کریں۔

    خط میں ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رہ نمائی مانگی ہے، پوچھا ہے کہ ایگزیکٹو بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز ارکان کی کارروائیوں پر رپورٹ اور ردعمل سے متعلق جج کی کیا ڈیوٹی ہے؟ یہ کارروائیاں ایک جج کے سرکاری کام میں مداخلت کے برابر ہیں۔

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    خط میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اہل کاروں کی عدالتی امور میں مداخلت اور ججز کو دھمکاناعدلیہ کی آزادی کم کرتی ہے، درخواست ہے انٹیلیجنس اہلکاروں کی مداخلت اور ججز کو دھمکانے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے، ایسی ادارہ جاتی مشاورت عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے طریقہ کار اور عدلیہ کی آزادی کم کرنے والوں کا تعین کرنے کے میکزم بنانے میں معاون ہوسکتی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ جاننا اور تعین کرنا ضروری ہے ریاست کی ایک ایگزیکٹو برانچ سے جاری پالیسی ابھی وجود رکھتی ہے، جاری پالیسی پر انٹیلی جنس اہلکار عمل درآمد کرتے ہیں جو ایگزیکٹو برانچ کو رپورٹ کرتےہیں، ہائی کورٹ کے ایک جج کے بیڈ روم کی خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ کی گئی۔

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست …

  • محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پٔہلی قسط جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : ورلڈ بینک نے محکمہ موسمیات کے ری اسٹرکچرنگ منصوبے کیلئے پہلی قسط جاری کردی، ورلڈ بینک پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے 5 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشن لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات کو 3 عدد موبائل ویدر ریڈار فراہم کئے جائیں گے۔

    منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات کی ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کرسکے-

    ڈالر کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےمغربی ہواؤں کا سلسلے کے پیش نظر رواں ہفتے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، جبکہ ملک کے بیشتر بالائی اوروسطی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 سے31 مارچ تک اسلام آباد، راولپنڈی ،مری گلیات میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 27 سے 31 مارچ تک پنجاب میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روک دیا

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 27 مارچ سے 3 اپریل تک بارش، پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے سندھ میں 28 اور 29 مارچ سے آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے 27 مارچ سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

    کولکتہ ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیارے ٹکرا گئے

  • کرپشن کے ملزم بھارتی سیاستدان کی نوٹوں پر سوئے ہوئے تصویر وائرل

    کرپشن کے ملزم بھارتی سیاستدان کی نوٹوں پر سوئے ہوئے تصویر وائرل

    سام: بھارت کی ریاست آسام کے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاست دان کی 500 روپے کے نوٹ پھیلا کر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسام کے ضلع اوڈالگری کے علاقے بھیراگھوری میں ولیج کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بینجمن بسوماتاری کو تصویر میں بیڈ پر سویا ہوا دیکھایا گیا ہے جہاں 500 روپے کے نوٹ بکھرے ہوئے ہیں کئی نوٹ ان کے اوپر بھی بکھرے ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بینجمن بسوماتاری پر وزیراعظم کی متعارف کردہ ہاؤسنگ اسکیم اور دیہی علاقوں میں روزگار سے جڑے کیس میں سنگین کرپشن کا الزام ہے سیاست دان نے مبینہ طور پر اوڈالگوری ڈیولپمنٹ زون میں وی سی ڈی سی کے تحت اسکیمیں پی مے اور ایم این ریگا سے مستفید ہونے والے غریب عوام سے رشوت لی ہے۔

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روک دیا

    سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد سیاست دان کا بودولینڈ کی انسداد کرپشن کا مؤقف رکھنے والی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پیپلزپارٹی لبرل (یو پی پی ایل) سے تعلق رکھنے پر سوالات اٹھائے گئے۔

    جس پر بینجیمن بسوماتری کی جماعت (یو پی پی ایل) نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بینجیمن کا اب جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی رکنیت کو 10 جنوری 2024 کو معطل کردیا گیا تھا ، 5 جنوری 2024 کو ہریسنگھا بلاک کمیٹی یو پی پی ایل کی جانب ان کے خلاف خط موصول ہونے پر ضابطہ کی کارروائی شروع کی گئی تھی، بی ٹی سی حکومت نے بھی انہیں معطل کردیا تھا اور 10 جنوری 2024 کو وی سی ڈی سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹنگ

  • سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں  کی گرفتاری سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو آئندہ سماعت تک صحافیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا –

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کیے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،پریس ایسوسی ایشن کے وکیل صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔

    بیرسٹر صلاح الدین نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے پیکا ایکٹ کے غلط استعمال کی عادی ہو چکی،بیرسٹر صلاح الدین نے جسٹس اطہر من اللہ کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پیکا سیکشن 20 کی ایک جز کو کالعدم قرار دے چکی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ رپورٹٹڈ فیصلہ ہے؟ اس پر صلاح الدین نے کہا کہ صرف مختصر حکم نامے میں اس سیکشن کو کالعدم کیا گیا، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا اس کا تفصیلی فیصلہ بھی آیا تھا؟ تو بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا تفصیلی فیصلہ آیا۔

    نو تشکیل یافتہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی افتتاحی بورڈ میٹن

    چیف جسٹس نے پوچھا اس فیصلے میں ایک پورا آرڈیننس بھی کالعدم کیا گیا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ وہ ایک نیا آرڈیننس آرہا تھا اسے کالعدم کیا گیا تھا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میرے خیال میں یہ فیصلہ چیلنج نہیں کیا حتمی ہو چکا، پرائیویسی میں مداخلت کے نام پر صحافیوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ غلط استعمال تو بہترین قسم کے قانون کا بھی ہو جاتا ہے، آپ پرائیویسی کو کوالیفائی کیسے کریں گے؟ جسٹس اطہر من اللہ کے ہائی کورٹ والے فیصلے میں پرائیویسی پر بات نہیں کی گئی ہے، آپ چاہتےہیں ہم 184 /3 میں سنتے ہوئے اس کی تشریح کریں؟-

    سینیٹ انتخابات،محسن نقوی، احد چیمہ،حامد خان سمیت سات بلامقابلہ منتخب

    بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ یہ معاملہ سیکشن 24 ، سائبر اسٹاکنگ سے متعلق ہے، یہ اس میں شامل ہے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کسی شق کو کالعدم کر سکتی ہے یا اس کی تشریح کر سکتی ہے وکیل نے کہا کہ نوازشریف اور بانی پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں کےخلاف اس قانون کا استعمال ہوا، موجودہ دور میں پھر اسی معاملے پر آپ کے سامنے ہوں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ ایف آئی اے کو تعلیم تو دے سکتے ہیں کہ اس قانون کا مقصد کیا ہے، وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے صحافی کو ایسے گرفتار نہیں کر سکتی، ایف آئی اے خود سے مقدمہ درج نہیں کر سکتی، شکایت کا مدعی ایف آئی اے کا اپنا افسر ہے۔

    ججز کا خط،چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی؟ یہ تو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس ہیں، یہ تو ایف آئی آر کے اندراج سے پہلے کا نوٹس ہے، ایسا نوٹس تو کل کو مجھے مل سکتا ہے، آپ کیوں خود سے تصور کر رہے ہیں وہ ایف آئی آر درج کریں گے؟ کئی بار اوپر سے بہت پریشر آجاتا ہے، افسر پریشر ہٹانے کے لیے نوٹس دے دیتا ہے مگر ایف آئی آر نہیں کاٹتا، گرفتار بھی نہیں کرتا، اس نوٹس میں تو وہ بطور گواہ بھی کسی کو بلا سکتے ہیں، اگر کوئی چیز آپ غیر قانونی دکھائیں گے تو ہی اسے ہم کالعدم کریں گے، ہم ایک قانونی عمل کو کالعدم نہیں کریں گے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے اندراج کا معاملہ پہلے آتا ہے، طلبی بعد میں، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پھر آپ یہ چاہتے ہیں نوٹس 160 کی جگہ سیکشن 157 کا ہونا چاہیے؟اس پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اگر ایف آئی آر درج ہو چکی ہو تو ہی نوٹس آسکتا ہے-

    بالٹی مور،جہاز حادثہ،ڈوبنے والوں میں چھ بھارتی شہری شامل

    بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو صحافیوں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔