Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 28 فروری  تاریخ کے آئینے میں

    28 فروری تاریخ کے آئینے میں

    28 فروری تاریخ کے آئینے میں۔

    1922ء – مصر نے برطانیہ سے دوبارہ آزادی حاصل کی مگر برطانوی فوجیں مصر میں موجود رہیں۔

    1974ء – امریکا اور مصر کے درمیان سات سال بعد دوبارہ سفارتی رابطے بحال ہوئے۔

    1991ء – پہلی خلیجی جنگ کا اختتام ہوا۔

    1997ء – امریکا میں اٹھارہ سال سے کم عمرکے لوگوں پر سگریٹ کی فروخت ممنوع قراردی گئی۔

    2000ء – شمالی امریکا کے شمال جنوبی علاقے میں چھ اعشاریہ آٹھ کی شدت کا زلزلہ جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور ایک بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    1965ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے نابیناؤں کی امداد کے سلسلے میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 15پیسے تھی اور اس کا ڈیزائن مصور مشرق عبدالرحمٰن چغتائی نے تیار کیا تھا ۔

    1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم شاعروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا جس کا نام پوئٹس آف پاکستان سیریز رکھا گیا۔ اس سلسلے کا پہلا ڈاک ٹکٹ پشتو کے مشہور شاعر خوشحال خان خٹک کی یاد میں جاری کیا گیا جس پر خوشحال خان خٹک کا خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔سات روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ سید علی افسر نے ڈیزائن کیا تھا اوراس پر انگریزی میں 1613 – 1689 KHUSHAL KHAN KHATTAK کے الفاظ تحریر تھے۔
    ۔

    صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر

    2007ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کیڈٹ کالج،پٹارو کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں GOLDEN JUBILEE CELEBRATION OF CADET COLLEGE PETARO ( 1957 – 2007) کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت دس روپے تھی اور اسے فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔

    2016ءشمالی وزیرستان میں اسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں تصادم 34 دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 کیپٹن سمیت پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوئے-

    28 فروری کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    1896ء فلپ شوالٹر ہنچ ، نوبل انعام برائے فزیالوجی اور طب (1950ء) یافتہ امریکی معالج و استاد جامعہ (وفات: 30 مارچ 1965ء)

    1901ء لینس پالنگ ، نوبل انعام برائے کیمیا (1954ء) و نوبل امن انعام (1962ء) یافتہ امریکی ماہر حیاتی کیمیا، ماہر حیاتی طبیعیات، ماہرِ اسپرانٹو، استاد جامعہ، جنگ مخالف کارکن، ماہر قلمیات (وفات: 19 اگست 1994ء)

    1915ء پیٹر میڈاوار ، نوبل انعام برائے فزیالوجی اور طب (1960ء) یافتہ برازیلی انگریز ماہر حیاتیات، طبیب، ماہر مناعیات، ماہر حیوانیات، آپ بیتی نگار، پروفیسر ، جنھوں نے مدافعتی نظام کے حوالےسے کام کیا ۔

    1930ء لیون نیل کوپر ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1972ء) یافتہ امریکی ماہر طبیعیات و استاد جامعہ ، انھیں یہ انعام ان کے ہم وطن طبیعیات دان جان باردین اور جوہن رابرٹ سکریفر کے ہمراہ سوپر کنڈکٹیوٹی پر کام کرنے کی وجہ سے دیا گیا۔

    1939ء ڈینیل چی تسی ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1998) یافتہ چینی نژاد امریکی ماہر طبیعیات و استاد جامعہ ، یہ انعام انہیں ان کے ہم وطن طبیعیات دان رابرٹ بی لاولینگ اور جرمن طبیعیات دان ہورسٹ لوڈلگ سٹورمر کے ہمراہ لیزر کی روشنی کے ذریعے ایٹم کو پھانسنے اور انہیں ٹھنڈے کرنے کے طریقے کو بہتر کرنے پر دیا گیا۔

    برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد انتقال کر گئے

    1940ء ماریو آندریٹی ، اطالوی نژاد امریکی ریس کار ڈرائیور ، فورملا ون کے فاتح ڈرئیور جنہوں نے 1978 میں فورملا ون جیتنے کا اعزاز حاصل کیا-

    1946ء رابن کک ، سکاٹ معلم اور سیاست دان

    1948ء صتیون چھو ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1997ء) یافتہ امریکی ماہر طبیعیات، سیاست دان و استاد جامعہ ، (21 جنوری 2009ء تا 22 اپریل 2013ء) 12ویں امریکی سیکریٹری آف انرجی ، یہ انعام انہیں ان کے ہم وطن طبیعیات دان ولیم ڈینیل فلپس اور فرانسیسی طبیعیات دان کلاؤڈ کوہن-ٹناڈجی کے ہمراہ لیزر کی روشنی کے ذریعے ایٹم کو پھانسنے اور انہیں ٹھنڈے کرنے کے طریقے کو بہتر کرنے پر دیا گیا۔

    1953ء پاول کرگمین ، نوبل میموریل انعام برائے معاشیات (2008ء) یافتہ امریکی ماہر اقتصادیات، مضمون نگار، بلاگ نویس، استاد جامعہ، صحافی، مصنف ، انھوں نے 20 کے قریب کتابیں لکھی ہیں جو عام قارئین کے لئے بھی ہیں ان میں سے کچھ درسی کتب بھی شامل ہیں انھوں نے 200 سے زائد معیشت پر تحقیقی مقالے لکھے ہیں۔

    1970ء ڈینیل ہینڈلر ، امریکی صحافی، ناول نگار، ڈرامہ نگار و موسیقار

    1928ء۔گوگل کے مطابق عبدالستار ایدھی (پیدائش: 28 فروری 1928ء – وفات: 8 جولائی، 2016ء) خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت تھے، جو پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے تاحیات صدر رہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی شاخیں تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی بیوی محترمہ بلقیس ایدھی بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں۔ دونوں کو 1986ء میں عوامی خدمات کے شعبہ میں رامون ماگسےسے ایوارڈ (Ramon Magsaysay Award) سے نوازا گیا۔

    گوجرہ:میونسپل کمیٹی، افسران نے من پسندوں کونوازنے کیلئے دکانوں کی نیلامی کی سیکیورٹی فیس بڑھا …

    1904ء۔دین محمد تاثیر۔اردو شاعر ،نقاد اور ماہر تعلیم ۔ قصبہ اجنالہ ضلع امرتسرمیں پیدا ہوئے۔ 1904ء میں پہلے والد پھر والدہ نے وبائے طاعون میں انتقال کا۔ میاں نظام الدین رئیسلاہور نے جو ان کے خالو تھے پرورش کی۔ فورمین کرسچن کالج لاہور سے 1926ء میں ایم اے کی ڈگری لی۔ اسی سال اسلامیہ کالج لاہور میں انگریزی کے لیکچرار مقرر ہوئے۔ کچھ عرصے بعد مستعفی ہو کر محکمہ اطلاعات سے وابستہ ہوگئے۔ 1928ء میں دوبارہ اسلامیہ کالج میں آگئے ۔ 1934ء میں انگلستان چلے گئے اور کیمبرج سے پی۔ ایچ ۔ ڈی کیا۔1936ء میں ایم ۔ اے او کالج امرتسر میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم تک مختلف عہدوں پر کام کیا ۔ 1947ء میں سری نگر گئے اور پھر پاکستان آکر آزاد کشمیر کے محکمہ نشر و اشاعت کے انچارچ ہوگئے۔ 1948ء میں اسلامیہ کالج لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے اور زندگی کے آخری ایام تکاسی کالج سے وابستہ رہے۔
    ڈاکٹر تاثیر کی ادبی زندگی کا آغاز لڑکپن ہی میں ہوگیا تھا۔ کالج میں ان صلاحیتوں نے جلا پائی۔ اور 1924ء تک ادبی دنیا میں خاصے معروف ہوگئے۔ انھی دنوں ’’ نیرنگ خیال‘‘ لاہور کی ادارت ان کے سپرد ہوئی۔ دیگر ممتاز رسائل میں ان کی نقلیں اور مضامین شائع ہوتے تھے۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کے بانیوں میں سے تھے۔ انھوں نے روایت سے بغاوت کی اور مروجہ اسلوب سے ہٹ کر آزاد نظم کو ذریعۂ اظہار بنایا ۔

    1978ء: یاسر حمید ، ڈیبیو پر دو سنچریوں سے انہوںنے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھے۔ یہ کارنامہ انہوں نے 2003 میں کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف انجام دیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تاریخ کے دوسرے پلیئر ثابت ہوئے، آغاز میں ان کا کھیل روشن مستقبل کی پیشگوئی کررہا تھا مگر پھر وہ بھی توقعات کے بوجھ تلے دب کررہ گئے، 2007 میں ٹیم سے باہر کردیا گیا، 2010 میں ان کی انگلینڈکے فکسنگ سے آلودہ ٹور میں واپسی ہوئی جس میں انہوں نے بھی خفیہ رپورٹر کے سامنے بڑھکیں لگائیں جس پر پی سی بی نے ایک ڈومیسٹک سیزن سے ان کو باہر کردیا۔

    گوجرہ:قلب عباس سپرا سیکٹر کمانڈرموٹروے ایم فور ون تعینات

    اردو کے ممتاز شاعر اور ملی و فلمی نغمہ نگار کلیم عثمانی کی تاریخ پیدائش 28 فروری 1928 ہے فلم فرض اور مامتا میں انہوں نے ایک ملی گیت ’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘ تحریر کیا۔ روبن گھوش کی موسیقی اور نیرہ نور اور ساتھیوں کی آواز میں گایا ہوا یہ گیت آج بھی بے حد مقبول ہے۔ اس کے علاوہ ان کا تحریر کردہ ایک اور ملی نغمہ ’’یہ وطن تمہارا ہے ، تم ہو پاسباں اس کے‘‘ کا شمار بھی پاکستان کے مقبول ملی نغمات میں ہوتا ہے

    28 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    628ء خسرو پرویز ، (590ء اور دوسری بار 591ء تا 28 فروری 628ء) شاہ فارس ، نوشیروان کا پوتا جو اپنے باپ ہرمز کے قتل کے بعد ساسانی تخت پر بیٹھا۔ مشہور ایرانی جنرل بہرام چوبیں نے اطاعت سے انکار کر دیا۔ اور لڑائی میں خسرو کو شکست دی۔ خسرو نے رومنوں کے علاقے میں پناہ لی۔ قیصر روم کی فوجوں کی مدد سے بہرام چوبیں کو شکست دی اور طیسفوں کا تخت دوبارہ حاصل کر لیا۔ پھر حیرا کی چھوٹی سی عرب ریاست پر جو دریائے فرات اور یروشلم کے درمیان واقع تھی۔ حملہ کیا کیونکہ بادشاہ نعمان نے بیٹی دینے سے انکار کر دیاتھا۔ نعمان قتل ہوا مگر شیبانی قبیلے کے عرب سردار ہانی نے جنگ جاری رکھی اور ذوگر کے مقام پر عربوں نے پہلی بار ایرانیوں کو شکست دی۔ خسرو پرویز کو یونانی افواج کے مقابلے میں بھی شکست ہوئی۔ اس نے راہ فرار اختیار کی مگر ایرانی امرا نے گرفتار کر لیا اور اس کو اور اس کے بیٹوں کو قتل کر دیا۔ فارسی ادب کی مشہور شخصیت شیریں اس کی ملکہ تھی۔ اس کے گھوڑے کا نام شب دیز تھا۔ (پیدائش: 570ء)

    1866ء۔۔رینل جارج ٹیلر ایک برطانوی سپاہی اور ہند آرمی کا جنرل تھا

    1869ء۔۔الفونسے دی لامارتین (پیدائش: 21 اکتوبر 1790ء) فرانسیسی مؤرخ، محقق، شاعراور سیاست دان تھا

    1916ء ہنری جیمز ، امریکی صحافی، افسانہ نگار، ناول نگار و نقاد (پیدائش: 18 اپریل 1843ء)

    1936ء چارلس نکولے ، نوبل انعام برائے فزیالوجی اور طب (1928ء) یافتہ فرانسیسی ماہر حیاتیات، بیکٹیریائی ماہر، طبیب و پروفیسر (پیدائش: 21 ستمبر 1866ء)

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب …

    1936ء۔۔کملا کول نہرو ۔ تحریک آزادی ہند کی کارکن اورانڈین نیشنل کانگریس کے رہنما جواہر لعل نہرو کی بیوی تھی، جو بعد میں بھارت کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ ان کی بیٹی اندرا گاندھی بھی بھارت کی وزیر اعظم بنیں

    1963ء راجندرہ پرساد ، بھارتی وکیل اور سیاست دان (26 جنوری 1950ء تا 14 مئی 1962ء) آزاد بھارت کے پہلے اور طویل ترین مدت کے لئے صدر۔ تحریک آزادی ہند کے فعال کارکن تھے۔ پرساد دو مدتیں صدر رہنے والے واحد صدر تھے۔ (پیدائش: 3 دسمبر 1884ء)

    2001ء۔۔سید محمد ریاض الدین سہروردی نعت گوئی اور نعت خوانی میں ایک معتبر نام ہے

    2006ء اون چیمبر لین ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1959ء) یافتہ امریکی ماہر طبیعیات و استاد جامعہ ، انہیں یہ انعام چینی نژاد امریکی طبیعیات دان چن نینگ یانگ کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ جس کی وجہ ان کی ایٹم کے زیلی زرات کی مشترکہ دریافتیں تھی ۔ (پیدائش: 10 جولائی 1920ء)

    2013ء ڈونالڈ آرتھر گلیسر ، نوبل انعام برائے طبیعیات (1960ء) یافتہ امریکی ماہر طبیعیات ، ماہرِ اعصابیات و استاد جامعہ (پیدائش: 21 ستمبر 1926ء)

    کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں،حافظ نعیم کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

    1987ء ـ نسیم امروہوی (پاکستان کے ماہر لسانیات، شاعر) بمقام کراچی، پاکستان۔نسیم امروہری 24 اگست، 1908ء کو امروہہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید قائم رضا نقوی تھا۔ ان کا گھرانہ علمی اور مذہبی حوالے سے امروہہ میں ایک خاص مقام رکھتا تھا۔ نسیم امروہوی نے عربی اور فارسی کے علاوہ منطق، فلسفہ، فقہ، علم الکلام، تفسیر، حدیث اور ادبیات کے تحصیل کی۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پہلے خیرپور میں اور پھر کراچی میں اقامت اختیار کی۔نسیم امروہوی غزل، قصیدہ، مثنوی، رباعی، گیت اور نظم سبھی اصناف پر عبور رکھتے تھے لیکن ان کی اصل شناخت مرثیہ نگاری ہے۔ انہوں نے اپنا پہلا مرثیہ 1923ء میں کہا تھا۔ ان کے کہے ہوئے مراثی کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ آپ کی مراثی کی کتاب مراثی نسیم شائع ہو چکی ہے۔ وہ لسانیات پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک ترقی اردو بورڈ (موجودہ اردو لغت بورڈ) میں اردو لغت کے مدیر کی حیثیت سے وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نسیم اللغات اور فرہنگ اقبال بھی مرتب کیں۔نسیم امروہوی 28 فروری، 1987ء کو کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی میں مسجد آل عبا کے احاطے میں سپرد خاک ہوئے۔

  • الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی پاکستان کو مبارک باد

    کراچی: جاپانی قونصل جنرل نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مبارک باد پیش کی ہے-

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاپانی قونصل کنرل ہتوری مساہریو نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی جاپان میں آکر کاروبار کریں جس کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ایک سپاہی زخمی ہوا ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا میں ملوث تھے۔

  • صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر

    صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر کردئیے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز صدارتی الیکشن کیلئے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے۔

    پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی پریزائیڈنگ افسر ہوں گے سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر کی خدمات انجام دیں گے،جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کردئیے گئےبلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب …

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی میں خورشید شاہ، ایاز صادق، نوید قمر اور رانا تنویر حسین شامل ہیں،کمیٹی بدھ کی رات مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقات کرے گی، کمیٹی اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگے گی، کمیٹی دوسری جماعتوں سے ووٹ کے لیے جمعرات کو اراکین کے حلف برداری کے بعد رابطہ کرے گی۔

    برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد انتقال کر گئے

  • برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد  انتقال کر گئے

    برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد انتقال کر گئے

    لندن:ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد تھامس کنگسٹن محض 45سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ڈیلی سٹار کے مطابق تھامس کنگسٹن ایک برطانوی کاروباری شخص تھے جو پرنس اور پرنسس مائیکل کی بیٹی شہزادی گیبرئیل کے ساتھ 2019ء میں شادی کرکے شاہی خاندان کا حصہ بنے تھےشاہی خاندان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے شوہر، بیٹے اور بھائی تھامس کنگسٹن کی موت کا اعلان کرتے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹام ایک غیرمعمولی انسان تھے، ان کی موجودگی ان کے ہر جاننے والے کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہوتی وہ ایک خوشیاں بانٹنے والے انسان تھے،ان کی موت شاہی خاندان کے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے، دکھ کے ان لمحات میں ہماری پرائیویسی کا احترام کریں، رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کیمیلا کی طرف سے متوفی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب …

    پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

  • کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں،حافظ نعیم کا  مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

    کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں،حافظ نعیم کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

    کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں-

    باغی ٹی وی : حافظ نعیم نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیان دیا کہ ملک میں 200تازہ فیصد جعلی مینڈیٹ والے مسلط ہیں، گورنرسندھ بتادیں کس طرح رجیکٹڈ پارٹی کو عوام پر مسلط کیا گیا، کامران ٹیسوری وضاحت کریں گے تو آئندہ جمہوریت کو پامال نہیں کیا جاسکے گا، گورنرسندھ انتخابی بے ضابطگی، جعلی مینڈیٹ اور حقائق قوم کے سامنے پیش کریں، کراچی پر زبردستی مسترد شدہ پارٹیوں کو پھر سے مسلط کیا گیا، شہر میں ووٹ صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےامیدواروں کو ملا-

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہوئے، لیکن نتائج 9 اور 10 فروری کو جعلی فارم 47 کے مطابق سنائے گئے، ایم کیو ایم کو جعلی فارم 47 کی بنیاد پر کراچی کے عوام پر مسلط کیا گیا، جماعت اسلامی کا موقف تھا فارم 45 کے مطابق ایم کیو ایم کسی ایک پولنگ اسٹیشنز سے بھی نہیں جیتی، کراچی میں ساڑھے پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 19ہزار پولنگ بوتھ ہیں لیکن ایم کیو ایم کسی ایک سے بھی نہیں جیت سکی،الیکشن کمیشن فوری طور پر جعلی نتائج کو کالعدم قراردے۔

    امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

    واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسور ی کی مبینہ آڈیو لیک ہو ئی جس میں وہ مبینہ اعتراف کررہے ہیں کہ ہمیں انتخابات میں ووٹ نہیں ملا، گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے،انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا، پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا کامران ٹیسوری آڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا، ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں ہمیں کچھ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب …

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد بمقابلہ کراچی میچ کے دوران سٹیڈیم خالی

  • مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سرکاری اسپتالوں کیلئے سینٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی، اجلاس میں 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کیلئے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔

    وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے اسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی طلب کرلی، اجلاس میں مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا اور ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کیلیےتجاویزطلب کرلیں،کہا کہ مفت ادویات عوام کا حق ہے، ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے، عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے جلد فعال کر دیا جائے گا، پنجاب کے بڑے اسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج الیکشن کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 703 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 887 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 63 ہزار 929 رہی، بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 9141 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14ہزار800 روپے ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 944 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 156روپے ہے،دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2028 ڈالر فی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2048 ڈالر فی اونس ہے۔

    امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

    قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب

    سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے تیار ہے، امریکی صدر

  • اسلام آباد یونائیٹڈ  کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

    اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے-

    دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے،کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 1 میں کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے،پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

  • راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اظہر ولد اخلاق کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او سرسید امام بخش لاشاری کے مطابق گرفتارملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، ملزم گزشتہ روز والے کپڑے اور جیکٹس پہن کر کسی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازبیا حرکات کرنے کے لیے علاقے میں پہنچا تو علاقہ مکینوں نے اسے پہچان لیا اور گھیرے میں لے لیا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم نیو کراچی کا رہائشی ہے وہ کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا تھا، ملزم متعدد مرتبہ راہ گیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کر چکا تھا اور گرفتارملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی، گرفتار ملزم کے خلاف سرسید تھانے میں دو مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ بھی ملزم کے خلاف نیو کراچی سمیت دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں جن کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھ،اایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم نے زیادتی کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی، مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا۔