Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینی چاہیئے،امریکا

    پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینی چاہیئے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ملک میں معاشی استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ارسال کیے گئے مراسلے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا قرضوں اور مالی امداد کے شیطانی چکر سے آزاد ہونے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے-

    ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے لیے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہوں گی،میں آئی ایم ایف کے حوالے سے صرف اتنا کہوں گا کہ ہم قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزاد ہونے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی حکومت کی طویل مدتی معاشی منصوبہ بندی اہم ہے،پاکستان کو حالیہ برسوں میں مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور اپنی قومی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی مراسلے میں آئندہ قرض کی سہولت کو ملک میں 8 فروری کے عام انتخابات کے آڈٹ سے منسلک کرنے کی تجویز دی گئی تھی،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کم از کم 30 فیصد نشستوں” کے انتخابی آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا، جو پارٹی کے بقول “صرف دو ہفتوں” میں مکمل ہو سکتی ہے۔

  • انٹرا پارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب

    انٹرا پارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلامقابلہ چئیرمین جبکہ عمر ایوب بھی بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مرکزی پارٹی چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کے چئیرمین منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان تین مارچ کو کوئٹہ میں پارٹی صدارتی انتخابات ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا پی ٹی آئی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری تک جمع کرائے جاسکتے تھے، جن جانچ پڑتال 25 فروری کو ہونی تھی، جبکہ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہونے تھے۔

    شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی، لیکن انتخابات سے قبل ہی جاری اعلامیے کے مطابق عمر ایوب بھی بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں،خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور پینل، سندھ میں حلیم عدیل شیخ پینل بلامقابلہ منتخب ہو اہے، جبکہ پنجاب میں یاسمین راشد پینل بلامقابلہ کامیاب قرار پایا ہے۔

  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اپنے بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی میدان میں سرگرم ہوتے ہوئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی مہم میں پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی، سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، یک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑنا ہو گا،ملک میں کبھی کسی کو کرپشن پر سزا نہیں ملی، ملک کے مسائل دیکھیں اور ان کا حل نکالیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نئی سیاسی جماعت سے متعلق سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کیا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں، ان کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے، 35 سال سے ن لیگ سے منسلک رہا، پارٹی پالیسی سے اختلاف ہے جس پر علیحدہ ہوا ہوں، نواز شریف میرے قائد تھے میں نے الیکشن چھوڑا ہے سیاست نہیں، یہ الیکشن بے مقصد ہو چکا ہے، الیکشن جتنے غیر متنازعہ ہوںگے اتنا ہی بہتر ہے، کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ چلے گا۔

    الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے …

    سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں ابھی بھی وقت ہے کہ اس الیکشن کو غیر متنازعہ بنائیں، پچھلے 5 سال سے نیب کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کو کہا کہ پنجاب کی کرپشن سے میرا کیا تعلق ہے، نیب اور اینٹی کرپشن سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہورہے ہیں،ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لوں گا اور نہ ن لیگ کیخلاف الیکشن لڑوں گا ، الیکشن کے ماحول میں دباؤ کا اثر ہو گا۔

    لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

  • لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

    لاہور میں میلہ چراغاں پر 2 مارچ کو چھٹی کا اعلان

    لاہور: لاہور میں سالانہ عرس شاہ حسین المعروف میلہ چراغاں پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: میلہ چراغاں یا میلہ شالامار دراصل پنجابی صوفی شاعر مادھو لال حسین یا شاہ حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب کا نام ہے یہ تقاریب شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتی ہیں،دو مارچ کو ضلع لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی، مادھو لال حسین کے عرس کے موقع پر دی گئی ہے۔

    شاہ حسین کا میلہ چراغاں یا عرس پنجاب میں ثقافت کے اعتبار سے سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا ہے، کچھ کتب کے مطابق شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین ایک صوفی اور پنجابی شاعر تھے جو فقیرِ لاہور سے معروف ہیں، شاہ حسین لاہوری 945ھ میں ٹکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے۔

    ووٹ مانگنے عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    آپ کے والد گرامی کا نام شیخ عثمان تھا جو کہ کپڑا بننے کا کام کرتے تھے آپ کے دادا کا نام کلجس رائے ہندو تھا، جو کہ فیروز شاہ تغلق کے دور میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے لیکن والد حلقہ بگوش اسلام ہوئے، لاہور میں برس ہا برس تک درو یشانہ رقص و سرود کی محفلیں آباد کرنے کے بعد یہ درویش 1599ء میں اللہ کو پیارا ہوگئے۔

    ملکی ترقی کا راستہ،ذاتی نہیں عوامی مفادات،تجزیہ:شہزاد قریشی

    ان کی قبر اور مزار لاہور کے شالیمار باغ کے قریب باغبانپورہ میں واقع ہے ہر سال میلہ چراغاں کے موقع پر ان کا عرس منایا جاتا ہے،اس حوالے سے پنجاب حکومت نے 2 مارچ بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، صوبائی دفاتر میں اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا،چھٹی کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن آفسر صفدر شبیر نے جاری کیا۔

    اے این پی کا بھی پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

  • الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے کی تردید

    الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، فافن کی شیعب شاہین کے دعوے کی تردید

    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنما سول سوسائٹی گروپس کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

    باغی ٹی وی : فافن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں اور آزاد سول سوسائٹی گروپوں کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں، فافن سمجھتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی اجازت دینی چا ہیے، آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

    اے این پی کا بھی پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شعیب شاہین نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ فافن اور فوٹن مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفا دے دینا چاہیے، فافن سمجھتا ہےموجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی اجازت دینی چاہیے، آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

    ووٹ مانگنے عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    پیپلزپارٹی و ن لیگ کی الیکشن میں لڑائی قوم کو دھوکہ دینے کیلئے تھی،سراج الحق

  • اے این پی کا  بھی  پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    اے این پی کا بھی پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    اسلام آباد: جے یو آئی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین کسی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوںگے، اے این پی سویلین بالادستی،جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہےپارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کی پیشکش کی، اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی، اے این پی کا اصولی مؤقف ہے پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے،مشاورت سے پارلیمان کے اندر کردار کے حوالہ سے مزید فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی

    یوکرینی ممبر کا پارلیمنٹ میں دوران میٹنگ دستی بموں سے حملہ،26 افراد زخمی اور …

  • ووٹ مانگنے عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    ووٹ مانگنے عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : عمر ایوب نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، کیا مولانا صاحب مان جائیں گے؟ووٹ مانگنا میرا کام ہے ،اسپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے آئے ہیں، کیا بانی چیئرمین کو پتہ ہے کہ آپ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کررہےہیں؟ سوال کے جواب میں عمرایوب نے کہا کہ کیوں نہیں پتہ، عمر ایوب کے علاوہ اسد قیصر اور جنید اکبر بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے ملکر چلنے کو خوش آئند قرار دیا۔

    فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم فارم 45 کے نتائج کے لئے ملک گیر الائنس بنانے پر کام کررہے ہیں کیونکہ اس الیکشن میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی ہے،کس نے یہ دھاندلی کروائی ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ ‎جس نے یہ سب سسٹم چلایا ہے اس کا سب کو پتا ہے۔

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوا ر برائے وزیر اعظم عمرایوب خان اور نامزد امیدوار برائے اسپیکر ملک عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگومیں کہا ہم نے اپنا مؤقف مولانا فضل الرحمان کے سامنے رکھا ہے،فارم 45کے مطابق جو بھی نتیجہ بنتا ہے وہ دیا جائے، فری الیکشن کا تقاضا پامال کیا گیا ہے یہ پاکستان کا دھاندلی زدہ الیکشن ہوا ہے آج جن ارکان نے حلف اٹھایا ہے ان کی اخلاقی حیثت کیا ہے؟ ہم نے مولانا سے صرف ووٹ کی بات نہیں کی ہم اسمبلی میں اس ایشو پر اکٹھے بات کریں گے۔

    عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم مسلم لیگ ن کے علاوہ سب جماعتوں کو فارم 45کے تحت نتائج چاہتے ہیں جس پر اسد قیصر نے وضاحت کی کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم نے بھی مینڈیٹ چرایا ہے اس لئے ان کے علاوہ باقی جماعتوں سے بات کریں گے، ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگنے آئے ہیں

    آرمی چیف کی ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت

  • پیپلزپارٹی و ن لیگ کی الیکشن میں لڑائی قوم کو دھوکہ دینے کیلئے تھی،سراج الحق

    پیپلزپارٹی و ن لیگ کی الیکشن میں لڑائی قوم کو دھوکہ دینے کیلئے تھی،سراج الحق

    لاہور: مولانا سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے عام انتخابات کو مذاق قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سراج الحق نے کہاکہ ہر کوئی کہتا ہے اس الیکشن میں دھندلی ہوئی ہے،جو ادارے اپنے آپ کو حکمراں کہتے ہیں اب ان کے بارے میں باتیں شروع ہوں گئی ہیں،الیکشن والے دن موبائل فون کیوں بند کیے گئے ،الیکشن کے نتائج ابھی تک آ رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی شکایت کا جواب نہیں دیا-

    اسراج الحق کا کہنا تھا کہ جمہوریت لوگوں کی رائے قبول کرنے کانام ہے لیکن افسوس ہے رائے قبول نہیں ہوتی، وزیراعظم و وزیر اعلیٰ کاانتخاب پہلے الیکشن بعد میں ہوتا ہے جمہوریت کو ترقی نہیں ملتی،ہر کوئی کہتا ہے شفاف الیکشن نہیں جو پچیس کروڑ عوام کے ساتھ بدترین مذاق ہے،ایک کھرب پچاس ارب روپے خرچ کرکے ملک مزید بدنام ہوا اور عوام کا اعتماد مجروح ہوا –

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    انہوں نے کہا کہ جو بااثر ادارے ہیں اصل حکمرانوں کی مداخلت کے بارے میں ہر مجلس میں گفتگو شروع ہوگئی ہے،افسوس کااظہار کرکے کہتا ہوں اتنے دن بعد بھی الیکشن کمیشن سوال کا جواب دینے میں ناکام ہے موبائل فون کیوں بند کئے گئے، الیکشن کمیشن نہ بتا سکا فارم 45اور فارم 47میں اتنافرق کیوں ہےکئی کئی دن نتائج آنے میں لگ جاتے ہیں اگر یہی کچھ کرنا تھا تو پھر اس کھیل کو الیکشن کا نام کیوں دیا-

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی بہت ظلم ہوا چھ حلقوں میں الیکشن کمیشن نے نتائج تبدیل کئے بلکہ چھٹے ایم کیو ایم کے لوگوں کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ خطوط لکھے اب تک کوئی جواب نہ آیا، فارم سینتالیس والوں نے حلف اور فارم پینتالیس والے سراپا احتجاج ہیں، کچھ لوگ حلف لے رہے ہیں شطرنج کا کھیل بند ہونا چاہئیے بلکہ آزاد تحقیقاتی کمیشن بن جائے سب جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے-

    یوکرینی ممبر کا پارلیمنٹ میں دوران میٹنگ دستی بموں سے حملہ،26 افراد زخمی اور …

    سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت نے قرضوں میں اضافہ کیا پروٹوکول لیا مراعات بھی کئے لیکن افسوس ہے قوم کو شفاف الیکشن دینے میں سو فیصد ناکام ہوئے، الیکشن کی نگرانی کے بجائے نگران حکومت نے اصل ذمہ داری ادا نہ کی، پیپلزپارٹی و ن لیگ کی الیکشن میں لڑائی آنکھ مچولی کے قوم کو دھوکہ دینے کےلئے گالی گلوچ کیا ،بندر بانٹ وزارتوں و عہدوں کے کیا جا رہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، الیکشن کمشنر سے پھر کہیں گے اگر قوم کے الیکشن کمشنر ہیں تو عوام نے جوووٹ دیا انہیں حق لوٹا دیں، جماعت اسلامی ملک کی حقیقی جماعت ہے الیکشن ہارا ہے حوصلہ نہیں ہارا ہے، گوادر میں سیلاب آیا جس کے نتیجے میں دوکان و بستیاں ڈوب گئی ہیں مرکزی حکومت کہیں ہےتو ایمرجنسی طورپر انہیں بچا کر نقصان کا ازالہ کیا جائے-

    فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی

    رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ 132ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہورہے ہیں لیکن پاکستان نشانے پر ہے، ایک سو اٹھارہ دنوں میں غزہ پر بارود و لوہے کی بارش ہو رہی ہے بچے جل رہے ہیں قحط سے ہر پانچواں غزہ میں رہنے والا مر رہا ہے، امریکہ میں غیر ملکی نے احتجاج اسرائیلی ظلم پر خود کو آگ لگا دی، افسوس ہے دنیا کے 58اسلامی ممالک امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پونے دو ارب اسلامی دنیا ہے مسلم افواج جرنیلوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں –

  • یوکرینی ممبر  کا پارلیمنٹ میں دوران میٹنگ دستی بموں سے حملہ،26 افراد زخمی اور 7 ہلاک

    یوکرینی ممبر کا پارلیمنٹ میں دوران میٹنگ دستی بموں سے حملہ،26 افراد زخمی اور 7 ہلاک

    کیف: یوکرینی ممبر پارلیمنٹ نے دیگر اراکین پارلیمنٹ پر دوران میٹنگ 3 دستی بموں سے حملہ کردیا جس میں 26 افراد زخمی اور 7 ہلاک ہوگئے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی ممبر پارلیمنٹ نے دیگر اراکین پارلیمنٹ پر دوران میٹنگ 3 دستی بموں سے حملہ کردیا ، حملہ آور ممبر پارلیمنٹ نیٹو کے حکم پر روسی افواج سے جنگ لڑنا نہیں چاہتا تھا اور وہ احتجاج ریکارڈ کرانے کا منفرد انداز اپنانا چاہتا تھا ۔

    قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے پیوٹن نے پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ روس کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، روسیوں کی اکثریت یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہےمسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں میں کئی گنا اضا فہ ہوا ہے، روسی فوجیں اعتماد کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں اور نئے علاقوں کو آزاد کروا رہی ہیں۔

    دوران خطاب روسی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے نیٹو فوج کی یوکرین میں تعیناتی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک یوکرین میں فوج بھیجتے ہیں تو اس سے خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روسی فوجیں یوکرین میں داخل ہوگئی تھیں روس نے یہ جنگ یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی دراخوست کے جواب میں مسلط کی ہے، روس یوکرین سمیت فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو اپنی سالمیت کا خطرہ قرار دیتا ہے،روس کا مؤقف ہے کہ ان ممالک کی نیٹو ممالک میں شمولیت سے نیٹو افواج کے لیے روس میں داخلے کی راہیں کھل جائیں گی اور مغربی اتحاد روس پر حملہ آور ہونے کے لیے ہی ان ممالک کو رکنیت دے رہا ہے۔

  • کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے باعث کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں اوقات کار نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    مراد علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے،شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ کل غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں دوپہر 2 بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونےکا امکان ہےانہوں نے اس دوران ٹریفک انتظامات میں بہتری کےلیے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں۔

    میئرکراچی مرتضی وہاب نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ بارش کے دوراں نکاسی کے مسائل ہوئے، جنہیں حل کیا جارہا ہے، واٹر بورڈ کی تریپن سکسیشن مشینیں ضرورت میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

    دبئی دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا گھر ہوگا

    مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ہمیں کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ کا سامنا ہےبلدیاتی اداروں نے تمام حفاظتی اقدامات کئے ہیں، تمام عملہ گراؤنڈ پر موجود ہوگاکوشش ہوگی کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کیلئے وہاں موجود زائرین کی بڑی تعداد کی حفاظت کیلئے اور ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا،سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم