Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند  لگنے سے زخمی سرفراز کی رپورٹس آ گئیں

    سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی سرفراز کی رپورٹس آ گئیں

    ملتان: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے،کرکٹر کی رپورٹس کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: آج ملتان سلطانز کے ساتھ ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کےگیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی تھی، وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لےکر بال تھرو کی تھی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی، جس کے بعد سرفراز احمدگراؤنڈ سے باہر چلےگئے-

    سرفراز احمدکی جگہ آخری دو گیندوں پر سجاد علی جونیئر نے وکٹ کیپنگ کی،جبکہ سرفراز کی جگہ بیٹنگ بھی انہوں نے کی، سجاد نے بلے کے ساتھ کریز پر مختصر قیام کیا اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے،سرفراز احمد کو فوری طبی امداد کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انکا تفصیلی معائنہ کیا گیا-

    پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 212 رنز کا …

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے بتایا ہےکہ سرفراز احمدکی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے،سرفراز احمد کو سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے، وہ ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جارہے ہیں، کراچی میں ہونے والے اگلے میچ میں سرفراز کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائےگا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

  • امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں مشترکہ حملے

    واشنگٹن،لندن: امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں آٹھ مقامات پر اٹھارہ اہداف پر مشترکہ حملے کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی اور برطانوی افواج کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان حملوں میں یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے 18 ٹھکانوں اورعسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان تازہ فضائی حملو ں میں برطانیہ کےچار ٹائیفون جنگی طیارو ں نے بھی حصہ لیایہ اہداف پورے یمن میں آٹھ مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے تھے، ان میں ہتھیاروں کی ذخیرہ گاہیں،فضائی حملوں کےلیےاستعمال ہونیوالے ڈرون،فضائی دفاعی نظام،ریڈار اور ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ برس نومبر سے لے کر اب تک بحیرہ احمر میں تجارتی اور عسکری بحری جہازوں پر کیے جانے والے حملوں کی تعداد 45 سے تجاوز کر چکی ہے، یہ حملے عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں اور اسی لیے وہ بین الاقوامی فوجی ردعمل کے متقاضی تھے۔

    غزہ: اسرائیل کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ،7 افراد شہید

    امریکہ اور برطانیہ کیطرف سےحوثی باغیوں کےخلاف کیےجانیوالے ان تازہ حملوں میں صرف یہ دو ممالک ہی شامل نہیں تھے،مشترکہ بیان پر جن دیگر ممالک کے اعلیٰ عسکری نمائندوں کی طرف سے بھی دستخط کیے گئے، وہ آسٹریلیا، بحرین، ڈنمارک، کینیڈا ، نیدر لینڈز اور نیوزی لینڈ تھے، حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی اس تازہ ترین لہر میں ان تمام چھ ممالک نے بھی مدد فراہم کی، اس مدد کی تاہم کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

    مجموعی طور پر حوثی باغیوں کی طرف سے سمندری حملے شروع کیے جانے کے بعد سے یہ مغربی طاقتوں کی طرف سے ان کے خلاف کیے جانے والے فضائی حملوں کا چوتھا سلسلہ تھا،ہفتے کی شام کیے گئے ان فضائی حملوں میں امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

    دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل میں راکٹ حملے شروع کردئیے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی علاقے کریات شمونہ میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں، جبکہ شام لبنان کے سرحدی علاقے میں اسرائیل کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے دو ارکان مارے گئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کا نام ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکال لیا …

  • ملک بھر میں آج شبِ برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں آج شبِ برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    لاہور: ملک بھر میں آج شبِ برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات آ گئی، اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

    شب قدر کی رات مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے،علماء اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں، اس رات ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے،فرزندان اسلام روزہ بھی رکھتے ہیں-

    شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رُخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

  • عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاحال نہیں بلایا

    عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاحال نہیں بلایا

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک نہیں بلایا۔

    باغی ٹی وی : صدر عارف علوی کو چار دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری پر اب تک دستخط نہیں کیے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر مملکت کا مؤقف ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں،کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے، عارف علوی نے تاحال سمری منظوریا مسترد نہیں کی صرف زبانی مؤقف سامنے آیا ہے۔

    نگران وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل91کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدراجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوجائے گا اور 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔

    صدر پاکستان عارف علوی نے کیسے اپنا الو سیدھا کیا تہلکہ خیز انکشاف

    دوسری جانب مسلم لیگ ن سینیٹر اور سینیئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے، آئین میں واضح ہےکہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، 21دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کے 21 روز کے اندر اجلاس بلایا جانا لازم ہے، 21 روز 29فروری کو مکمل ہونا ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات …

  • پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست

    پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ،جو کہ لاہور پورا نہیں کرسکاور پشاور زلمی کے 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

    اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، صائم نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی۔ بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے، رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی-

    دوسری جانب حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے ہیں، وہ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی، خواجہ نافع 36، رلی روسو 30 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد علی ڈیوڈ ولی نے 3، 3، ابرار احمد نے 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

    ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد

    ملتان سلطانز کا اسکواڈ

    محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علیباغی ٹی وی :

  • صدر پاکستان عارف علوی نے کیسے اپنا الو سیدھا کیا تہلکہ خیز انکشاف

    صدر پاکستان عارف علوی نے کیسے اپنا الو سیدھا کیا تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور: عارف علوی نے کیسے اپنا الو سیدھا کیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی انسائیڈر ن نامی ہینڈلر نے سلسلہ وار ٹویٹس میں عارف علوی کے سارے الٹے کاموں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے علوی کے گھر والوں نے اربوں کے فائدے اٹھائے-

    "عواب علوی کی Bringing Smiles
    https://x.com/PTI_Insider/status/1761688752739742144?s=20
    ٹویٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں گورنر ہاؤس سندھ کا سرکاری دفتر استعمال کرتے ہوئے عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نےBringing Smiles برنگنگ سمائلز نامی تنظیم کے ساتھ پچیس ملین ڈالر یعنی سات سو ارب روپے کا معاہدہ کیا مذکورہ ادارہ Brilio نام کی ایک فنٹیک کمپنی سے جڑا ہے جس کے تمام سرمایہ کار اور بورڈ آف گورنر بھارتی شہری ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے کمانڈر ان چیف کی اولاد جس ادارے سے فنڈنگ کے وہ ادارہ بھارتی شہریوں ہی کہ سرمایہ کاری سے وجود میں آیاہو؟

    یہی نہیں بلکہ صدر ہو کر بھی عارف علوی ابھی تک ڈینٹل سے منسلک ہے جو کہ واضح طور پر میں "conflict of interest” آتا ہے
    https://x.com/PTI_Insider/status/1761689842050801843?s=20
    علوی ڈینٹل کی تین برانچ ہیں جس میں ڈی ایچ اے ،کلنٹن اور سندھ مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی والی برانچ کا واضح مقصد ٹیکس چوری لگتا ہے ۔

    عواب علوی اسی طرح TED India کا بھی رکن ہے جبکہ عارف علوی نے کراچی میں اپنے گھر کو اپنا لیمپ ہاؤس بھی قرار دیا ہے جہاں صرف اس کے بیٹے اور بہو کے لئے ہر وقت آٹھ سے دس سرکاری گاڑیاں اور دو بی ایم ڈبلیو ہر وقت موجود ہوتی ہیں جن کا خرچہ صدر ہاؤس اٹھا رہا ہے۔

    علوی کی عیاشیاں

    ٹویٹ میں مزید بتایا گیا کہ عارف علوی اور اس کے گھرانے نے اپنے ٹیکس واجبات میں بہت بڑی بے ضابطگیاں کی ہیں۔

    ایف بی آر ڈیٹا میں اس کی دونوں بیٹیوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں جبکہ اس کا بیٹا عواب علوی بطور ڈاکٹر صرف بارہ لاکھ روپے کا مالک ہے۔صرف ایک امریکی ادارے برنگنگ سمائلز سے اس نے 700 کروڑ روپے بٹور رہے ہیں جبکہ 700 کروڑ بٹورنے والے کے ٹیکس ریٹرن میں صرف 12 لاکھ؟ کیس آپ کو سمجھ آرہا ہے؟

    عارف علوی کے اثاثوں کی تفصیلات کچھ اس طرح بتائی گئی۔

    ڈکلئیر اثاثے 4 کروڑ 36 لاکھ ، مارکیٹ ویلیو 14 کروڑ 20 لاکھ،دونوں میں فرق ساڑھے 18 کروڑ کا ہے۔

    جبکہ اثاثوں میں موہرہ نور گاؤں اسلا م آباد میں زمین کلفٹن کراچی میں فلیٹ اسلام آباد میں اپارٹمنٹ محمد علی سوسائٹی کراچی میں گھر کراچی میں پلاٹ بی 112 اور 2 کروڑ 30 لاکھ کیس 40 تولہ سونا شامل ہیں۔

    عارف علوی کی بیگم کے اثاثہ جات

    ڈکلییر شدہ اثاثے 5 کروڑ 76 لاکھ مارکیٹ ویلیو 20 کروڑ 76 لاکھ دونوں میں فرق 21 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

    جبکہ اثاثوں میں ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں پلاٹ ایسٹ جمشید ٹاؤن میں ایس ایم سی ایچ ایس پراپرٹی،ہاکس بے کراچی میں پلاٹ،بحریہ ٹاؤن کراچی میں کئی پلاٹس کی ایڈوانس رقم،امریکی بینک میں کیش 98 لاکھ پارک ویو سوسائٹی میں پلاٹ کی ایڈوانس رقم ،علوی ڈینٹل ہسپتال ،30 تولہ سونا نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ

    آئینی عہدہ رکھنے کے باوجود اس صدر کا ایک پارٹی کی طرف رجحان کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جبکہ اس کی اولاد کھل کر اس کانام استعمال کر کے بھارتی سرمایہ کاروں سے 700 کروڑ روپے بٹور چکی ہے جبکہ ریاست مخالف سوشل میڈیا کے لوگوں کو صدر ہاؤس نے میڈیا کوآرڈینیشن کے لیے رکھا ہوا ہے ۔

    کیا یہ شخص حقیقت میں صدر پاکستان بننے کے اہل تھا؟

    "ریاست مخالف سازشوں کا گڑھ صدر ہاؤس کیسے بن گیا؟”

    عارف علوی نے صدر ہاؤس کے میڈیا کوآرڈینیش کے لیے عادل انصاری نامی تحرک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کے رکن کو بھارتی کیا یہ(عارف علوی) اور عواب علوی مل کر ایک سیاسی جماعت کا ریاست مخالف بیانیہ پروان چڑھاتے ہیں۔

    ان دونوں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر بھی بھر پور گند ڈالا جب پاکستان عالمی سطح پر فلسطین کے دو ریاستی فارمولا کی حمایت کرتا ہے ،صدر پاکستان سے ایک ریاست فارمولا دیا گیا جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور فلسطین کاز کو بھی نقصان ہوا۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز  اور  رانا آفتاب  کے کاغذات نامزدگی جمع

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی جمع

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں-

    باغی ٹی وی : مریم نواز کے کاغزات نامزدگی مسلم لیگ ن کے اراکین نے جمع کرائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے اپنے کاغذات خود جمع کرائے،عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، منشا اللّٰہ بٹ، غزالی سلیم بٹ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچے، اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، کرنل (ر) ایوب اور دیگر اراکین بھی پنجاب اسمبلی پہنچے۔

    ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروائےاس موقع پر سیکریٹری اسمبلی عامر حبیب نے اپنے چیمبر میں کاغذات وصول کیے۔

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کرائے،کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکریٹری اسمبلی اسکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں مسلم ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • غزہ: اسرائیل کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ،7 افراد شہید

    غزہ: اسرائیل کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ،7 افراد شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے بڑے شہررفح میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی کارروائی کرکے 7 فسلطینیوں کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خبرایجنسی وفا نے بتایا کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی میں شاہین خاندان سے تعلق رکھنے والی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ابوحمرا اور ابو سلطان سے بے گھر ہونے والے افراد مقیم تھے فضائی کارروائی ایک مارکیٹ جانے والی مصروف سڑک پر کی گئی، جس کے نتیجے میں عمارات اور گاڑیوں کو بدترین نقصان پہنچا، الجزیرہ نے نامہ نگاروں نے بتایا کہ سڑک پر جاں بحق ہونے والوں میں شامل خواتین، بچوں اور بزرگوں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد گرفتار

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں پر 8 خون ریز کارروائیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں 92 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں،ا سرائیلی فورسز نے ایمبولینسز اور عملے کو ملبے تلے دبے ہوئے اور سڑک پر پڑے ہوئے متاثرین تک پہنچنے سے روکا۔

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد شروع کی گئی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران اب تک 29 ہزار 600 فلسطینیوں کو شہید اور 70 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا ہے اور اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کو تباہ کردیا ہے، حماس کے حملوں میں 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی تھیں لیکن اسرائیل نے اس کی آڑ میں غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا اور بے گناہ شہریوں کو بجلی، پانی اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا۔

    ایف آئی کی کارروائی،سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں

  • ایف آئی کی کارروائی،سونے کی  اینٹیں برآمد کرلیں

    ایف آئی کی کارروائی،سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے صرافہ مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےسونے کی 9 اینٹیں برآمد کرلیں۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو صرافہ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے 9 سونے کی اینٹیں،65 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، برآمد ہونے والے سونے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ملزمان سے ہنڈی حوالہ، غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد بھی ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

     

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    آئندہ 24 گھنٹو ں میں موسم کیسا رہے گا؟

    پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد …