Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

    ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

    لاہور:مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے 220 ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض 103 ووٹ حاصل کر سکے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں 323 ارکان نے ووٹ کا حق استعمال کیا ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نےاپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اور اسپیکر ملک احمد خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیرکی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہو گا جبکہ کاغذات نامزدگی کل بروز اتوار شام 5 بجے تک جمع کروائے جائیں گے۔

    ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

  • پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد گرفتار

    پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد گرفتار

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر سے پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : مشکوک افراد نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی،پولیس کے مطابق پانچوں افراد نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھا، پانچوں افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے،زیرحراست ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

    جس وقت مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہو رہا تھا،اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی اور مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان اسپیکر منتخب ہوگئے،پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

    شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

    ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے اور انہوں نے 224 ووٹ لیے، ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے،اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی باقی کارروائی جاری رکھیں گے اور ابھی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

     لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد …

  • شیر افضل مروت نے  بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

    شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا

    اسلام آباد: شیر افضل مروت رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے اور انہیں گلے لگا لیا۔

    باغی ٹی وی :شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کے اہم رہنما ہیں، میڈیا پر ہمارے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، تحریک انصاف کی تمام قیادت ایک پیج پر ہے۔

    شیر افضل مروت نےکہا کہ میں نے ان کی نااہلی کے حوالے سے کوئی لفظ نہیں کہا لیکن اس پہ مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا، آج میں آیا ہوں میں یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ میرا بھائی مجھ سے ناراض ہے یا شوکاز نوٹس جو ہے وہ خلائی مخلوق کی طرف سے آیا ہے تو لہذا میں نے گوہر صاحب کو گلے لگایا ہے چوما ہے اور اس شخص کے ماتھے پہ جو ہے کوئی لکیر تک نہیں ہے۔

    پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد …

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرکوئی ٹینشن نہ لیں آپ کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے انشاءاللہ بیرسٹر گوہر ہمارے چیئرمین ہی رہیں گے یہ خان کے طرف سے نامزد ہیں اور خان جس کو بھی نامزد کر دیتا ہے وہ ہمارے سر کا تاج ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلا ف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دینے پر جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،لہذا شیر افضل مروت 2دن میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں، اگر شیر افضل مروت کی جانب سے جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

  • پیپلز  پارٹی نے آج  کراچی میں  12 مئی  کی یاد  تازہ کر دی،جے یو آئی رہنما

    پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کر دی،جے یو آئی رہنما

    کراچی: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کر دی۔

    باغی ٹی وی: مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ج جے یو آئی کے پرامن کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ سے پیپلز پارٹی کی اصلیت سامنے آگئی ہے، پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو یرغمال بناکر جے یو آئی کے نہتے کارکنوں کو غنڈہ گردی کے زریعے روکنا چاہتی ہےجمعیت علما اسلام اپنے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کر دی۔

    کراچی میں جے یوآئی (ف )کےمبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج پر پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت کو ہدف تنقید بنایا کہ الیکشن خیبر پختونخوا (کے پی) میں ہارے ہیں اور چیخیں سندھ میں سنائی دے رہی ہیں،مولانا فضل الرحمان بتائیں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے،آپ کو اور آپ کےخاندان کو کے پی کے عوام نے ریجیکٹ کیا، اس پر احتجاج کیوں نہیں کیا-

    الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف شارع فیصل پر جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا ختم ہو گیا، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے زیر اہتمام شارع فیصل پر آج تمام دن دھرنا جاری رہا تاہم نماز مغرب کے بعد رہنماؤں کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

    اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کیا، ان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کو کچھ یقین دہانیاں کروائی گئیں جس کے بعد دھرنا پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا۔دھرنا ختم ہونے کے بعد شارع فیصل پر سارا دن سے بند ٹریفک بحال کر دی گئی۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

  • ن لیگ کے  ملک احمد خان پنجاب اسمبلی  کے اسپیکر منتخب

    ن لیگ کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

    ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے اور انہوں نے 224 ووٹ لیے، ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے،اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی باقی کارروائی جاری رکھیں گے اور ابھی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

    الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • 60  سے  70  سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    60 سے 70 سالہ مبینہ مسلح ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

    اٹلی: اطالوی پولیس نے 60 سے 70 سال کی عمر کے درمیان موجود چھ مشتبہ ڈاکوؤں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو روم کے ڈاک خانوں میں مسلح وارداتیں کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق ، اس گینگ کے سرغنہ کی شناخت 70 سالہ ایٹالو ڈی وٹ عرف ”جرمن“ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے 1990 کی دہائی کے وسط میں ہسپانوی سٹیپس کے قریب ایک کامیاب بینک ڈکیتی کے بعد شہرت حاصل کی۔

    اس چھ رکنی گینگ میں موجود بزرگوں میں سے ایک کی عمر 68 ہے جس نے مبینہ طور پر ڈکیتیوں کو انجام دینے میں بنیادی کردار ادا کیا، جب کہ ایک 66 سالہ شخص کو نشانہ بنائے گئے ڈاکخانوں کی بیک ڈور چابیوں کی نقل حاصل کرنے کا کام سونپا گیا، 50 کی دہائی کے اوائل میں موجود دو افراد کا کام دیواروں میں سوراخ کرنا تھا جو اکثر راتوں رات یا ہفتے کےآخر میں چوروں کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے کام کرتے تھے۔

    گلف آئل کا پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار

    اس گینگ پر گزشتہ سال مئی میں سان جیوانی ضلع کے ایک پوسٹ آفس سے تقریباً200,000 یورو چوری کرنے کا الزام ہے واردا ت کے دوران بندوقوں سے لیس دو ارکان پچھلے دروازے سے داخل ہوئے اور اے ٹی ایم لوڈ کرنے والے ایک ملازم کو ڈرایا۔

    لا ریپبلیکا کے مطابق گینگ کو ایک اور ڈکیتی کا پلان بھی منسوخ کرنا پڑا کیونکہ 66 سالہ گینگ ممبر کو بے ضابطگی کے مسائل تھے اور اسے اپنے پروسٹیٹ کے آپریشن کی ضرورت تھی۔

    ڈان باسکو علاقے کے ڈاک خانے میں ناکام چوری کے بعد ڈکیتیوں کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا جو تمام کیمرے پر پکڑی گئی تھی، ختم ہو گئی ڈکیتیوں میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کو مسلح ڈکیتی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

    ان مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت اطالوی دارالحکومت کے مجرمانہ حلقوں میں ”شناسا چہرے“ کے طور پر کی گئی تھی ، مبینہ ڈاکوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اطالوی دارالحکومت کے جرائم پیشہ انڈرورلڈ میں پولیس کے "پرانے جاننے والے” تھے۔ 1995 میں، ایک خوبصورت لباس میں ملبوس ڈی وٹ نے 15 بینک کارکنوں کو یرغمال بنا لیا جب وہ کریڈٹو اٹالیانو کی ایک برانچ میں ان کے لنچ بریک کے دوران کاپی شدہ چابیوں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے اور بندوق کی نوک پر دھمکیاں دیتے رہے اس نے 210 ملین لیرا لُوٹے۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

  • آئندہ 24 گھنٹو ں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹو ں میں موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم شام،رات کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران بلوچستان کےجنوب مغربی اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    گلف آئل کا پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ تا ہم وسطی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی-

    14 ویں صدر کا انتخاب: آج شیڈول جاری کیے …

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • گلف آئل کا  پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز  کار

    گلف آئل کا پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار

    اسلام آباد: ملکی تیل کی صنعت: عالمی لبریکنٹس کمپنی گلف آئل کا پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار

    باغی ٹی وی: پاکستانی آئل مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیشرفت میں، عالمی لبریکینٹ کمپنی، گلف آئل نے پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کے سی ای او طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ عالمی پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کی دلچسپی کو پاکستانی تیل کی مارکیٹ میں محفوظ تجارت،سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی منزل کے طور پر راغب کرے گا۔

    واضح رہے کہ گلف آئل یوکے کے سی ای او مائیک جونز نے لندن میں اپنے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    14 ویں صدر کا انتخاب: آج شیڈول جاری کیے …

    طارق محمود نے وضاحت کی کہ پاکستان آئل اور ایندھن کی ایک بڑی مارکیٹ ہے؛ جس کی آبادی ساڑھے چوبیس کروڑ ہے اور کم از کم 8 ملین گاڑیاں موجود ہیں، جبکہ گلف آئل 1901 سے قائم ہے اور دنیا بھر کی 1,400 بندر گاہوں کو لبریکینٹس فراہم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ تیل کی تجارت تمام تجارتوں کی ماں ہے اور کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے از حد ضروری ہے۔

    طارق محمود نے کہا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) لانے کی شرط یہ ہے کہ پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا جائے اور اسے بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ کے طور پر پیش کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس مخصوص معاملے میں، گلف آئل ایک بہت بڑی کمپنی ہے جس کا دنیا کے 100 ممالک میں کاروبار ہے اور اس کا پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنا دیگر عالمی پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    طارق محمود نے واضح کیا کہ گلف آئل کی مصنوعات کی دستیابی نہ صرف پاکستانی لبریکنٹس کی مارکیٹ کا معیار بلند کرے گی؛ بلکہ، موجودہ اور ممکنہ مارکیٹ کے کھلاڑیوں کے درمیان صحت مند مسابقت کو بھی فروغ ملے گا۔

    انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ CPEC کے پس منظر میں، پاکستان علاقائی ترسیل و تجارت کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور چند سالوں میں لبریکینٹس کی مانگ کئی گنا بڑھ جائے گی، مزید برآں، انرجی کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے اپنے پانچ فوکس ایریاز میں سے ایک بنایا ہے اور تیل کی صنعت انرجی کے شعبے کے لیے ایندھن فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ OTO پاکستان کو ایک عالمی کھلاڑی کو پاکستانی مارکیٹ میں لانے پر فخر ہے اور اس طرح اس نے صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

  • 14 ویں صدر کا انتخاب:   آج  شیڈول  جاری  کیے  جانے کا  امکان

    14 ویں صدر کا انتخاب: آج شیڈول جاری کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو ہو گا-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخاب کے حوالے سے آج شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے ، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کےبعد سینیٹ الیکشن سے پہلے صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیاصوبائی اسمبلیوں کی حلف برداری کے فوری بعد ہی صدارتی انتخابات ہو گا ، حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے آصف علی زرداری متفقہ امیدوار ہیں ۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ مرحلہ وارتشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق پہلےمرحلے میں15 ممبران اسمبلی کو وزراتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزرا حلف اٹھائیں گے کابینہ میں شامل تمام وزرا کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کوبھی کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا، اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

    پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں، نماز مغرب کےوقفے کےبعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو نئےاسپیکر کےانتخاب کاعمل جاری ہے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں ارکان ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

    الزامات لگانے والے دھاندلی کا ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو

    ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ اور احمد خان بچھر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر کے امیدوار ہیں،ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا، سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

  • کنگز نے قلندرز کو شکست دے دی

    کنگز نے قلندرز کو شکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا، لاہور قلندرز نے کنگز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دے دیا،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 72 رنز بنائے، رسی وین ڈیر ڈوسن اور جارج لنڈے 26، 26، شائی ہوپ 21، جہانداد خان 12، احسن حفیظ 8 اور فخر زمان 6 رنز بناسکے، سکندر رضا صفر پر آؤٹ ہوئے، کراچی کنگز کی طرف سےمیر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف آخری گیند پر پورا کرلیا، کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ نے58 اور شعیب ملک نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ محمد نواز نے15، شان مسعود نے 10 اور جیمز ونس نے 8 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

    خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی اور تینوں میچز میں ہار گئی، کراچی کنگز نے دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں کامیاب اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

    گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی "ماں” پر تشدد،سی پی او کا نوٹس

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک