Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ایس ایل 9 : کراچی کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 9 : کراچی کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا,ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با آسانی 55 رنز سے ہرا دیا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کرملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوا، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

    اوپنرز محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ڈیوڈ میلان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے 79 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 13 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی بیٹنگ کوئی خاطر خواہ کار کردگی نہیں دکھا سکی، کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 130 رنز ہی بناسکی،شعیب ملک نے 53، شان مسعود نے 30 اور کیرون پولارڈ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔جیمز وینس نے 5، محمد نواز نے 7 رنز بنائے، ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 3، ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، داؤد ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

    کراچی کنگز: جیمز ونس، شان مسعود (کپتان)، سعد بیگ، محمد نواز، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سامس، حسن علی، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد عامر خان۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی 16 رنز سے شکست دے دی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    میہڑ: بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

  • نگران وزیراعلی پنجاب  کا آرپی او راولپنڈی کی چھٹی کے حوالے سے اہم بیان

    نگران وزیراعلی پنجاب کا آرپی او راولپنڈی کی چھٹی کے حوالے سے اہم بیان

    لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آرپی او راولپنڈی سید خرم علی کی چھٹی کے حوالے جاری بیان میں کہا ہے کہ –

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آرپی او راولپنڈی کے چھٹی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی چھٹی 30 جنوری 2024 کو منظور کی گئی تھی اور 31 جنوری 2024 کو مطلع کیا گیا تھا، مثبت کو فروغ دیں اور غیر ضروری تنازعات سے پرہیز کریں، آر پی او راولپنڈی ایک پیشہ ور افسر ہیں جو ہمارے احترام کے مستحق ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں ، آر پی اور 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں، وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گےخرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    ادھرراولپنڈی پولیس نے وضاحت میں کہا کہ آر پی او سید خرم علی پہلے سے منظور شدہ چھٹی پر 18 فروری سے 02 مارچ تک ایکس پاکستان لیو پر ہیں، آر پی او راولپنڈی نے بیرون ملک برطانیہ جانے کے لئے ایک ماہ قبل چھٹی اپلائی کی تھی جو دو ہفتے قبل منظور ہوئی تھی، چھٹی کےعرصہ میں آر پی او کےعہدے کا چارج سی پی او سید خالد ہمدانی کے پاس ہے۔

    بابا وانگا کی 2024 کئلیے کی گئیں 2 پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں

  • جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

    اسلام آباد: عام انتخابات میں ناکامی کے بعد جمیعت علماء اسلام (ف) کے عہدیداران اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: جمعیت علمائے پاکستان نےعام انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے، جبکہ رہنما جے یو آئی شاہ اویس نورانی نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا، انہوں نے ٹروتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بالخصوص عدلیہ جرائم کا اعتراف کریں، 8 فروری کے انتخابات دھاندلی کی بدترین مثال ہیں ادارے بے توقیر ہوچکے ہیں اور افراد کا احترام ختم ہو چکا ہے، انتخابات میں جو ہوا اس کی وجہ سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر رسوائی ہوئی ہے، 8 فروری کے انتخابات دھاندلی کی بدترین مثال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی پولرائزیشن اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ گھروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، تجربات کرکے ملک کو اس سطح تک پہنچادیا کہ کوئی ملک کا اقتدار لینے کو تیار نہیں انتخابات میں ہمارے ساتھ بدترین ظلم ہوا ہے، ہمیں اپنے ووٹ گننے کے حق سے بھی محروم کیا گیا، اب جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیے، کسی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا نہیں ڈالا جانا چاہیے، اگر اکثریت نہیں ہے تو شہباز شریف کو حکومت میں نہیں بیٹھنا چاہیے، اگر تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے تو اقتدار ان کو دینا چاہیے۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    شاہ اویس نورانی نے کہا کہ اگر اب گرینڈ ڈائیلاگ نہ ہوا تو پاکستان میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ایم ایم اے نہ ہونے کی وجہ سے مذہبی جماعتوں کا کردار متاثر ہوا ہے، ایم ڈبلو ایم کے ساتھ بیٹھنا تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے میں نے اپنا استعفی مرکز کو بھیج دیا ہے، چاروں صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی اپنا استعفی دیں گے، ہم دوبارہ تنظیم سازی کریں گے اور جے یو آئی کو از سر نو منظم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پر غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے بھی مذہبی جماعتوں کو الیکشن میں دیوار سے لگایا گیا، ہم اس الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے پی ٹی آئی نے ابھی رابطہ نہیں کیا،اگر رابطہ ہوا تو ہم سوچیں گے، جنھیں سیٹیں ملیں اور وہ دھاندلی کا کہہ رہے ہیں انہیں پھر پارلیمان میں نہیں جانا چاہیے، جنہیں سیٹیں نہیں ملیں انہیں پارلیمان سے باہر رہ کر آواز اٹھانی چاہیے پرامن احتجاج کرنا چاہیے۔

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

  • پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سے اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرلیا ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت المسلمین کے بجائے سنی اتحادکونسل سے اتحاد ہوگا، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے۔

    پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی جب کہ سیاسی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کےساتھ اتفاق کا فیصلہ کیا گیا تھامجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد پر عمران خان نے بھی فیصلہ دیا تھا اور ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتفاق سے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تھا۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل میں پنجاب اور سندھ کی سطح پر معاملات حوالے سے دو روز پہلے معاملات طے ہوئے تھے، پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل جوائن کریں گے،تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کل سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دستاویزات جمع کروائیں گے-

    بابا وانگا کی 2024 کئلیے کی گئیں 2 پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو  16 رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، گلیڈی ایٹڑز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے،207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،پھر صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پشاور زلمی

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • بابا وانگا کی 2024 کئلیے کی گئیں 2 پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں

    بابا وانگا کی 2024 کئلیے کی گئیں 2 پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں

    بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی مشہورِ زمانہ نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے اپنی موت سے قبل گزشتہ سالوں کی طرح 2024 کے لیے بھی کچھ پیشگوئیاں کی تھیں جن میں سے کچھ 2 ماہ سے کم عرصے میں سچ ثابت ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بابا وانگا نے 2024 کیلئے پیشگوئیاں کی تھیں بابا وانگا کے مطابق2024 میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر اپنے ہی ملک کے باشندے کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جائے گا،ایک پیشگوئی یہ تھی کہ یورپ میں دہشت گرد حملوں کی تعداد بڑھ جائے گی جبکہ ایک بڑا ملک 2024 میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربے یا حملے کرے گا۔

    بابا وانگا کے مطابق 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئےگا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا جب کہ قرضوں کی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوگا،جبکہ دنیا کو خوفناک موسمیاتی تباہ کاریاں اور قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بابا وانگا کے مطابق 2024 میں دنیا میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا، اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا اور الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے،علاوہ ازیں ایک پیشگوئی یہ تھی کہ 2024 میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

    ان میں سے دو پیشگوئیاں سچ ثابت ہو گئیں ہیں،آنجہانی بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوجائیں گے،بابا وانگا کی یہ پیشگوئی اس وقت سچ ثابت ہوگئی جب روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا کہ روسی سائنسدان کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ ویکسین مریضوں کے لیے جلد دستیاب ہوگی۔

    بابا وانگا نے مبینہ طور پر یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ 2024 میں ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی شرح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ جیسے عوامل اس کی وجہ ہوں گےبابا وانگا کی یہ پیشگوئی جاپان اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں حالیہ معاشی بحران کی صورت میں سچ ثابت ہوگئی ہیں۔

    برطانیہ گزشتہ سال کے آخر میں بلند افراط زر اور زندگی کی لاگت کے بحران کی وجہ سے کساد بازاری میں ڈوب گیا، سال 2023 کے آخری 6 ماہ میں برطانیہ کی جی ڈی پی مسلسل 0.4 فیصد تک سکڑ گئی ہے جس کے باعث برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو اس سال کے انتخابات سے قبل بڑا نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب جاپان کی معیشت بھی زوال کا شکار ہے، برطانیہ کی طرح جاپان کی جی ڈی پی بھی 2022 کے مقابلے 2023 میں 0.4 فیصد تک سکڑ گئی ہے، جس کے باعث یہ معاشی اعتبار سے دنیا کے سب سے طاقت ور ممالک کی فہرست میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

  • بے وفا اور باغی مصنفہ ،تہمینہ درانی

    بے وفا اور باغی مصنفہ ،تہمینہ درانی

    بے وفا اور باغی مصنفہ ،تہمینہ درانی

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    18 فروری 1953ًً کو پیدا ہونے والی مصنفہ تہمینہ درانی پاکستان کے جاگیردارانہ سماج کی پہلی حوصلہ مند خاتون ہیں جنہوں نے اپنی سوانح حیات پر مشتمل تصنیف ” مائی فیوڈل لارڈ ” جس کا اردو ترجمہ ” میڈا سائیں ” کے عنوان سے کیا گیا ہے ، میں نہ صرف اپنے اس سنگین اخلاقی جرم کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے شوہر انیس احمد سے بیوفائی کر کے پنجاب کے سابق گورنر و سابق وزیر اعلیٰ ملک غلام مصطفیٰ کھر سے ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے انیس سے طلاق لے کر ملک غلام مصطفیٰ کھر سے ان کی ساتویں بیوی کی حیثیت سے نکاح کیا اور پھر اپنے ہونے والے محبوب شوہر غلام مصطفیٰ کھر کے ہاتھوں نہ صرف جسمانی تشدد کا نشانہ بنتی رہیں بلکہ اپنی چھوٹی بہن عدیلہ کے حوالے سے تذلیل اور تضحیک آمیز مناظر دیکھنا بھی گوارا کرتی رہیں ۔ تہمینہ درانی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر اور پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر شاکر اللہ درانی کے گھر میں 18 فروری 1953 میں پیدا ہوئیں۔ 18سال کی عمر میں ان کی شادی لاہور کے انیس احمد سے ہوئی لیکن 3 برس کے مختصر عرصے کے بعد انہوں نے پنجاب کے ایک معروف جاگیردار اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی ملک غلام مصطفیٰ کھر کو اپنا ” ہیرو” بنا لیا جن کے درمیان عمر کے لحاظ سے 20 سال کا فرق موجود تھا جس سے 1975 میں شادی کر لی لیکن تہمینہ درانی کو بہت جلد ہی معلوم ہو گیا بلکہ اپنی غلطی کا احساس ہو گیا کہ وہ اپنے پہلے خاوند کو چھوڑ کر غلام مصطفےٰ کھر سے شادی کرنے کا غلط فیصلہ کر چکی ہے۔ غلام مصطفیٰ کھر تہمینہ درانی سے شادی سے کچھ ہی عرصے بعد ان کی چھوٹی بہن عدیلہ درانی پر فریفتہ ہو گئے اور اس پر ڈورے ڈالنے لگے جس پر غلام مصطفی کھر اور تہمینہ درانی کے مابین شدید اختلافات پیدا ہو گئے اور بالاآخر دونوں کے مابین علیحدگی ہو گئی۔ تہمینہ درانی نے ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک غلام مصطفیٰ کھر کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کی غرض سے اپنی آپ بیتی پر مشتمل کتاب ” میڈا سائیں ” لکھ ڈالی جس میں انہوں نے بہت سے سنسنی خیز اور دلچسپ انکشافات کیے اور پاکستان میں جاگیرداروں اور سیاستدانوں کے ظاہری اور باطنی کردار کو عوام کے سامنے لانے کی بھرپور کوشش کی جس سے تہمینہ درانی کو جاگیردارانہ سماج کے خلاف بلند حوصلہ عورت لکھاری کی حیثیت سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ ایک ایسی عورت جس نے اپنے محبوب شوہر کی خاطر کئی برس جلاوطنی اختیار کی اور بےشمار مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن پھر بھی وہ اپنے جاگیردار خاوند کی اخلاقی اور جسمانی زیادتیوں کا نشانہ بنتی رہی ۔ ملک غلام مصطفی کھر سے علیحدگی کے کافی عرصے بعد افغان قبیلے کی عورت تہمینہ درانی نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے تیسری شادی کی اور پاکستان کی وزیر اعظم کی اہلیہ کی حیثیت سے خاتون اول کا قابل فخر اعزاز کیا تاہم شریف خاندان نے تہمینہ درانی کو دل سے قبول نہیں کیا ہے ۔ تہمینہ درانی نے اپنی تصانیف کے ذریعے ایک معتبر و باغی مصنفہ اور ناول نگار کی حیثیت سے اہم مقام حاصل کر لیا ہے اور اب تک ان کی 4 کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔

  • کراچی میں ایم کیو ایم کا کارکن بیوی کے سامنے قتل

    کراچی میں ایم کیو ایم کا کارکن بیوی کے سامنے قتل

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کو نامعلوم افراد نے بیوی کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے سسرالی رشتے داروں کے گھر آیا تھا ، مقتول ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن اور 2 بچوں کا باپ 35 سالہ ریحان تھا جسے سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا

    ابتدائی معلومات کے مطابق ریحان اپنی اہلیہ کی خالہ کے گھر آیا تھا اور جب وہ واپس اپنے گھر سرجانی کنیز فاطمہ جانے کے لیے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جنھیں دیکھ کر ریحان نے اہلیہ کو گھر کے اندر دھکا دیا اور پھر اسی دوران گولی چلنے کی آواز آئی جس کے بعد ریحان زخمی ہو کر سڑک پر گر گیا، مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن سیکٹر سے تھا جو کہ یوسی تھری کا جوائنٹ انچارج اور کیبل کا کام کرتا تھا۔

    یرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ بھی جناح اسپتال پہنچے جہاں انہیں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ریحان ایم کیو ایم پاکستان کا ذمہ دار ساتھی تھا، مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ 2 افراد آئے جنہوں ںے فائرنگ کی تھی جبکہ مقتول ریحان سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی-

    جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک ،1 سپاہی شہید

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کوئی اور وجہ اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر تحیقیقات کی جا رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سمیت ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے ۔

    ڈسکہ آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 2 جاں بحق ایک دونوں ٹانگوں سے معذور …

  • وزیر اعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی انچارج  سمیت دو افراد قتل،بڑا بھائی صدمے سے چل بسا

    وزیر اعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی انچارج سمیت دو افراد قتل،بڑا بھائی صدمے سے چل بسا

    پشاور: نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارج وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : واقعہ ضلع مالاکنڈ میں درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جسس سے انسپکٹر وکیل ساتھی سمیت جاں بحاق ہو گئے جبکہ دو بچے زخمی ہوئے-

    واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے،مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، جب کہ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا-

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    دوسری جانب نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک ،1 سپاہی شہید

  • سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں،نوتعینات کمشنر راولپنڈی

    سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں،نوتعینات کمشنر راولپنڈی

    راولپنڈی: نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے ڈی آر اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں ڈی آر او ز راولپنڈی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق سنگین الزامات کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ اور ڈی آر اوز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے آج کمشنر راولپنڈی کا چارج آج لیا ہےحالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈی نیشن کے علاوہ کوئی تعلق نہیں،سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں،حالیہ انتخابات نہایت شفاف اور درست انداز میں ہوئے۔

    ڈی آر او چکوال قرۃ العین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کوئی دباؤ نہیں تھا سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتے ہیں،ڈی آر او تلہ گنگ خاور بشیر نے کہا کہ ہم نے انتخابات ایمانداری اور الیکشن ایکٹ کے تحت کرائےالیکشن کمیشن کو الزامات کی انکوائری کرکے حقائق سامنے لانے چاہئیں،ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا ہم نے الیکشن پوری ایمانداری کے ساتھ کرائے۔

    کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان