Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت

    اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت

    دی ہیگ: اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر 1967 سے 57 سالہ اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت جاری ہے-

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہدایت پر عالمی عدالتِ انصاف نے مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی یروشلم پر اسرائیل کے قبضے سے متعلق قانونی نتائج جاننے کے لیے سماعت کا آغاز ہو گیا ہے،ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں پیر کے روز شروع ہونے والی ایک ہفتے تک جاری رہنے والی کارروائی ایسے وقت میں شروع ہوئی جب اسرائیل غزہ پر اپنی تباہ کن جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    روئٹرز کے مطابق آج ہونے والی سماعت کا آغاز فلسطین اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کی تقریر سے ہوا، انہوں نے اس تاریخی کارروائی میں مظلوم اور محکوم فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے کو اپنے لیے اعزاز اور بھاری ذمہ داری قرار دیا، ریاض المالکی نے کہا کہ میں آپ کے سامنے غزہ کے محصور اور اندھا دھند بمباری میں ہلاک، معذور، بھوکے اور بے گھر 23 لاکھ فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کھڑا ہوں،اسی طرح مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے میں 35 لاکھ سے زائد فلسطینی بھی استعماری اور نسل پرست اسرائیل کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔

    ریاض المالکی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اسرائیل میں 70 لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ ان کی آبائی سرزمین میں دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کر رہا ہے اور انھیں ان کے گھروں کو واپس جانے سے روک رہا ہےفلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عدالت کے سامنے 5 مختلف نقشے رکھے اور فلسطین کی آزاد و خود مختار ریاست کے قیام، اسرائیل کے ناجائز قبضے اور جارحیت کے خلاف ٹھوس شواہد بھی پیش کیے جس کے بعد ماہرین مختلف ماہرین قانون اور آرکیولوجسٹ بھی اپنے دلائل کورٹ کے سامنے رکھا جس کے بعد کل سماعت دوبارہ ہوگی۔

    امریکا کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ میں ووٹنگ کو …

    واضح رہے کہ ایک ہفتے تک جاری رہنی والی اقوام متحدہ کی اس سماعت کے دوران 52 ممالک اور تین تنظیمیں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے فلسطین پر قبضے سے متعلق شواہد، دلائل، مؤقف پیش کریں گے اور جرح کی جائے گی،اس بار اقوام متحدہ کی ہدایت پر عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کے فلسطین کے قبضے کے خلاف سماعت کر رہی ہے جب کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کی درخواست پر غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر سماعت ہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف سے “مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی پالیسیوں اور طرزِ عمل سے پیدا ہونے والے قانونی نتائج” پر ایک غیر پابند “مشاورتی رائے” طلب کی تھی۔

    رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے …

    اقوام متحدہ نے ہدایت کی تھی کہ اولاً عدالت کو اسرائیل کی فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مسلسل خلاف ورزی کے قانونی نتائج کا جائزہ لینا چاہیے جس کا تعلق 1967 سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر طویل قبضے سے ہے دوم اقوام متحدہ نے عالمی عدالتِ انصاف سے اسرائیل کی فلسطینیوں سے متعلق امتیازی قانون سازی اور اقدامات کا قانونی جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی تھی اقوام متحدہ کی ہدایت پر عالمی عدالتِ انصاف اس معاملے پر فوری طور پر اور زیادہ سے زیادہ رواں برس کے آخر تک فیصلہ دےدے گی۔

    روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

  • امریکا کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے    اقوام متحدہ میں ووٹنگ کو ویٹو کرنے کی دھمکی

    امریکا کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ میں ووٹنگ کو ویٹو کرنے کی دھمکی

    جنیوا:امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ہونے والی ووٹنگ کو ویٹو کرنے کی دھمکی د ی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے الجزائر نے ایک ہفتے قبل قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھاالجزائر نے اپنی درخواست میں اپیل کی تھی کہ ووٹنگ منگل کو کرائی جائے تاہم اب امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس قرارداد پر ووٹنگ کے عمل کو ویٹو کردے گا۔

    اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا متن حساس مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا تھا اس لیے حمایت نہیں کرسکتے۔

    روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو منظور کرنے کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہو گی اور یہ بھی کہ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین یا روس میں سے کوئی بھی قرارداد کو ویٹو نہیں کرے، اس سے قبل بھی امریکا غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی مذمتی قرارداد کو ویٹو کرچکا ہے اور ایسا وہ اسرائیل سے دوستی نبھانے کے لیے کرتا ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

    رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے …

  • پی ٹی آئی اور  جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا،مولانا فضل الرحمان

    پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا،مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد:جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد پہلے بھی کئی بار آیا ہے، ہمیشہ عزت دی ہے، جے یو آئی کو ملک بھر کے الیکشن پر تحفظات ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے نتائج سے متعلق تحفظات ہیں، ہم نے ان کے سامنے بھی اچھے انداز میں اپنے تحفظات رکھے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان 12سال کا اختلاف رہا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں، ہم اپنی پوزیشن پر ہیں اور پی ٹی آئی والے اپنی پوزیشن پر ہیں، پی ٹی آئی اور ہم نے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کی ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا،بلوچستان میں کسی جماعت کو سپورٹ کرنے کا ابھی نہیں سوچا، ہم نے ڈٹ کر مطالبہ کیا ہےکہ چیف الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہیے، شفاف الیکشن کے بیان کو ہم نے مسترد کردیا ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کے پاس اگر ایسی چیزیں ہیں تو سامنے لائیں۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری

    بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے،مریم نواز

  • آزاد اراکین کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت ،الیکشن کمیشن میں سہولت سینٹر قائم

    آزاد اراکین کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت ،الیکشن کمیشن میں سہولت سینٹر قائم

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے سینٹر کمرہ نمبر 107 میں قائم کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ خط کے ساتھ آزاد امیدوار بیان حلفی جمع کرا سکتے ہیں، آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے تین دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں،،قومی اسمبلی کے ارکان کا گزٹ نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا ہے اور نومنتخب ایم این ایز کو پیر کے روز تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیا ر کرنی ہوگی۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

    ارکان صوبائی اسمبلی کا اعلامیہ اتوار کو جاری کیا گیا ہے اس لیے ارکان صوبائی اسمبلی کو منگل تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے دو روز میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف 9 گھنٹوں کا وقت ہے-

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری

  • 18 فروری ، تاریخ کے آئینے میں

    18 فروری ، تاریخ کے آئینے میں

    18 فروری ، تاریخ کے آئینے میں

    1927ء امریکہ اور کینیڈا میں سفارتی روابط کا قیام ہوا، 1929ء امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں پہلے آسکر ایوارڈز کا اعلان ہوا، 2006ء وینزویلا نے امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دی، وینز ویلا کے صدر ہوگو شاویز نے امریکی وزیر خارجہ کانڈولیزا رایس کے اس بیان پر دھمکی دی جس میں رائس نے وینز ویلا کو خطے کی پریشانی قرار دیا تھا۔

    2008ء پاکستان میں 9 ویں عام انتخابات کا انعقاد ہوا۔ اِن انتخابات میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے چودھریوں کو عام شکست ہوئی۔ مشرف نے مسلم لیگ (ق) کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے نئی پارلیمان کے ساتھ کام کرنے کا وعدہ کیا۔ انتخابات کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ 35,170,435 (یعنی 44 فیصد) لوگوں کا تھا۔ 28 نشستوں (23 صوبائی اور 5 قومی نشستوں) کے لیے ضمنی انتخابات متعدد بار تاخیر کا شکار ہوتے رہے مگر بالآخر 26 جون 2008ء کو منعقد ہوئے۔۔قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 87، مسلم لیگ (ن) نے 66، مسلم لیگ (ق) نے 38، متحدہ قومی موومنٹ نے 19، اے این پی نے 10، مسلم لیگ (ف) نے 4، متحدہ مجلس عمل نے 3 اور بی این پی (اے) اور پی پی شیرپائو گروپ نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی، پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سرحد اسمبلی میں اے این پی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ ان انتخابات میں صدر پرویز مشرف کے حامیوں کو عبرتناک شکست ہوئی اور چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید احمد، رائو سکندر اقبال، ہمایوں اختر، شیر افگن، خورشید احمد قصوری، حامد ناصر چٹھہ، وصی ظفر، چوہدری امیر حسین، عابدہ حسین، اعجاز الحق، میاں محمد اظہر، لیاقت علی جتوئی اور سردار نصراللہ خان دریشک اپنی روایتی نشستوں پر بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔ انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی کے اسفندیار ولی سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ مرکز میں اتفاق رائے کے ساتھ حکومت بنانے میں ان کی مدد کریں۔

    1949ء۔۔۔ایر مارشل سر رچرڈ ایچرلے18 فروری 1949 سے 06 مئی 1951 تک پاک فضائیہ کے دوسرے سربراہ ایر مارشل سر رچرڈ ایچرلے 12 جنوری 1904 ء کو پیدا ہوئے اور انھوں نے 1924 میں رائل یرفورس میں کمیشن حاصل کیا ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران انھوں نے ناروے، اسکاٹ لینڈ اور لیبیا میں خدمات انجام دیں ۔جنگ عظیم کے بعد وہ رائل ایر فورس کالج کرانویل سے منسلک ہوئے اور قیام پا کستان کے بعد رائل پاکستان ایئرفورس سے وابستہ ہوگئے۔ 18 فروری 1949ء سے 6 مئی 1951ء تک انھوں نے پاک فغائیہ کی سربراہی کی ۔ 18 اپریل 1970ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔

    18سے 21فروری 1989ء کے دوران لاہورمیں سولہویں ایڈ ایشیا کانگرس ( ایڈ ایشیا 89) منعقد ہوئی جس کا مقصدایشیا میں اشتہاریات کی صنعت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر18فروری 1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین یادگاری ڈا ک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر ایڈ ایشیا 89کا لوگو چھپا تھا اور ان پر AD ASIA 89 PAKISTAN Togeather towards tomorrow February 18-21 1989 Lahore 16th Asian Advertising Congress کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت ایک روپیہ تھی اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    18فروری 1986ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایگری کلچر ڈیولپمنٹ بنک آف پاکستان کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر 60پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرایگری کلچر ڈیولپمنٹ بنک آف پاکستان،اسلام آباد کی عمارت کی تصویر اور بنک کا لوگو شائع کیا گیا تھا اور انگریزی میں 25 YEARS OF AGRICULTURE DEVELOPMENT BANK OF PAKISTAN 1961 1986 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    18 فروری 1979 کو صحارا صحرا میں برفباری ہوئی، 18 فروری 1979 کو ترکی اور عراق نے دفاعی معاہدے بغداد پیکٹ پر دستخط کئے
    ، 18 فروری 1927 کو امریاک اور کینیڈا میں سفارتی روابط کا قیام، 18 فروری 1911 کو ڈاک کی ہوائی ترسیل پہلی دفعہ الہ آباد سے ہوائی جہاز 6500 خطوط لے کر روانہ ہوا-

    18 فروری 1398کو تیمورلنگ نے سلطان ناصرالدين تغلق کو شکست دینے کے بعد دہلی کوتاراج کر دیا، 18 فروری 2016 کو مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کا حملہ۔ 7 خاصہ دار اہلکار شہید ، 16 فروری 2015.اسلام آباد میں اسلام آباد ایکسپریس وے پہ واقع امام بارگاہ قصر سکینہ پہ فائرنگ اور خود کش حملہ ۔4 جان بحق 9 زخمی، 16 فروری 2014 کو پشاور کے قریب نیم قبائلی علاقے متنی میں فوجی گاڑی پہ حملہ۔میجر جہانزیب شہید اور دو فوجی زخمی ،18 فروری 2013.پشاور پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پرخود کش حملہ۔4 اہلکاروں سمیت 6 شہید ۔16 افراد زخمی ۔

  • رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے گا

    رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے گا

    ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج ادا کرنے والے مقامی عازمین متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں معاوضے کے حقدار ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : سعودی مملکت کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حاجی کو مقدس شہر مکہ یا دیگر مقدس مقامات پر رہائش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو اسے دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی صورت میں مختص رہائش پیکیج کی قیمت کا 10 فیصد معاوضہ دیا جائے گا، اگر رہائشی خلاف ورزیاں دہرائی جاتی ہیں تو اس میں ملوث کمپنی کے خلاف جرمانہ پیکج کی مالیت کے 15 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

    ہاؤسنگ فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں، یہ سروس وزارت کی سروس کے تحت فراہم کی جائے گی جس کی لاگت کنٹریکٹ شدہ کمپنی برداشت کرے گی، اگر رہائش کی خدمت رہائش گاہ پر پہنچنے کے دو گھنٹے کے اندر پیش کی جاتی ہیں، لیکن اس طرح نہیں جیسی معاہدے میں لکھی ہوں تو حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 5 فیصد ملے گا،معاوضے کی اسکیم میں مناسک حج کے دوران مکہ کے آس پاس کے مقدس مقامات پر عازمین کے لیے خیمے فراہم کرنے میں تاخیر بھی شامل ہے۔

    خیمے میں قیام کرنے سے پہلے دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بارے میں متعلقہ شکایت درج کرانے والے حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 2 فیصد دیا جائے گا جس کا معاوضہ 300 رالج سے کم نہیں ہوگا تاہم، وہاں رہائش فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں، اس سروس کو وزارت کی نگرانی میں پیش کیا جائے گا جس کی لاگت کمپنی برداشت کرے گی، اگر سروس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فراہم کی جاتی ہے، تو تصدیق شدہ شکایت درج کرانے والے حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 10 فیصد ملے گا جس کا معاوضہ 1500 رال سے کم نہیں ہوگا۔

  • انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

    اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس 25 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی،کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام جماعتوں کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا کانفرنس کا مقصد جمہوریت کا بچاؤ ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے آگے بڑھیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات ملکی تاریخ کے آلودہ،بدنام اور متنازع ترین الیکشن تھے، پی ٹی آئی سمیت تمام متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے مؤقف کی تائید ہیں، کمشنر کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھر جائیں گے۔

    چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

    جاپان کا H3 فلیگ شپ راکٹ خلا میں روانہ

    فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

  • سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری

    لاہور: 8 فروری کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر نگران پنجاب کابینہ نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع پنجاب حکوت کے مطابق الیکشن ایکٹ اور ضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا،لیاقت چھٹہ پر مقدمہ درج کرنےکے لیے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    واضح رہے کہ رہےکہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا ،کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا،مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

    تحقیقات ہونی چاہیئں،آٹھ دن بعد اچانک سے کمشنر کا ضمیر جاگ گیا

    لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب  ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے،مریم نواز

    بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے،مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکہا ہےکہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، انتشار پیدا کرنےکی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق فرائض انجام دیں افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

    ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دئیے

    سابق کمشنر کے الزامات کی تحقیقات،راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر او طلب

    پی ٹی آئی آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے …

  • روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    روس کو بڑی کامیابی،یوکرین کے اہم قصبےپر قبضہ کر لیا

    ماسکو: روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں 9 ماہ بعد بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم قصبہ ایوڈیوکا پر قبضہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: روئٹرزکے مطابق ایوڈیو یوکرین کا بدترین جنگی میدان میں سے ایک تھا جہاں سے یوکرین کی فوج دستبردار ہوگئی ہے اور یہ مئی 2023 میں بخمت شہر پر قبضے کے بعد بڑی فتح ہے روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فوج نے ایک ہزار کلومیٹر پر پھیلے ہوئے اہم علاقے میں 8.6 کلومیٹر تک پیشرفت کی ہے اور روسی فوج نے خون ریز لڑائی کے بعد فتح حاصل کی جہاں قصبے پر قبضہ کرلیا جو مکمل طور پر آبادی سے خالی ہوچکا تھا۔

    دوسری جانب یوکرین نے بیان میں کہا کہ اپنے فوجیوں کو واپس بلایا ہے تاکہ مہینوں سے جاری جنگ کے گھیرے سے بچایا جائے جبکہ پیوٹن نے ایوڈیوکا پر قضے کو اہم فتح سے تعبیر کیا اور اپنی فوج کو مبارک باد دی، کریملن کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاست کے سربراہ نے روسی فوجیوں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور یہ اہم فتح ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ خطہ روس کو صنعتی خطہ ڈونباس پر مکمل تسلط حاصل کرنے کے لیے یہ فتح اہمیت کی حامل ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کا کہنا تھا کہ قصبے کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کرنے اور وہاں موجود یوکرینی فوج کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو ایوڈیوکا کوک اور کیمیکل پلانٹ سے جڑا ہوا ہے۔

    یوکرین کی جانب سے روسی دعووں پر سرکاری سطح پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا جبکہ روسی ٹیلی ویژن میں ایوڈیوکا اور کوک پلانٹ میں یوکرین کا جھنڈا اتار کرکے روسی جھنڈا لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔

    ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دئیے