Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بابری مسجد کے بعد  گیان واپی مسجد سے متعلق  عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں کو دھچکا

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں کو دھچکا

    نارس: بھارت کے شہر بنارس (اب وارانسی) کی ایک ضلعی عدالت نے تازہ فیصلے میں نارس کی گیان واپی مسجد سے متعلق مقدمے میں کہا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ فریقین کو فراہم کردی جائے۔

    باغی ٹی وی : انڈین میڈیا کے طابق ضلعی عدالت نے فریقین سے اس سلسلے میں بیانِ حلفی طلب کرلیا ہے بیانِ حلفی عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد ہی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جامع رپورٹ فریقین کو دی جائے گی۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بدھ کو کہا کہ آج، عدالت نے دونوں فریقوں کو سنا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اے ایس آئی کی رپورٹ کی ہارڈ کاپی دونوں فریقوں کو فراہم کی جائے گی اے ایس آئی نے ای میل کے ذریعے رپورٹ فراہم کرنے پر اعتراض کیا دونوں فریقوں نے رپورٹ کی ہارڈ کاپی حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔

    کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر گئے؟یو این افغان مشن نے اعدادوشمار جاری کر …

    ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ گیان واپی مسجد سترہویں صدی میں ہندوؤں کے مندر کی باقیات پر تعمیر کی گئی تھی جبکہ مسلمانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین باضابطہ طور پر خریدی گئی تھی اور اس کی تعمیر کے سلسلے میں اس دور کی تمام قانونی کارروائی مکمل کی گئی تھی رام مندر کے افتتاح کے فوراً بعد بنارس کی ضلعی عدالت کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جاری ہونے والے اس فیصلے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے-

    او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح …

    انڈین گلوکار کا لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

  • سائنسدانوں نے پودوں کے درمیان ‘گفتگو’ کی ویڈیو جاری کردی

    سائنسدانوں نے پودوں کے درمیان ‘گفتگو’ کی ویڈیو جاری کردی

    جاپانی سائنسدانوں نے پودوں کے درمیان ‘گفتگو’ کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی : جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق میں جاپان کی Saitama یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ پودے اپنے اردگرد مادے کے ذرات خارج کرکے ایک دوسرے سے ‘بات چیت’ کرتے ہیں، یہ پودے اپنے قریب خطرے کو محسوس کرکے اس طرح آپس میں رابطہ کرتے ہیں،انہوں نے کیمرے میں ایک بائیو سنسر کا اضافہ کیا تھا جو سبز چمک خارج کرتا تھا تاکہ پودوں کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والے calcium ions کو دیکھا جاسکے۔

    جاپانی سائنسدانوں نے ایک ویڈیو میں دکھایا کہ کس طرح پودے فضا کے ذریعے دئیے جانے والے خطرے کے سگنلز پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں مادے کی بو پر صحت مند پودوں کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے پودے اپنے قریب موجود ایسے پودوں سے خارج مادے کی بو کو محسوس کرتے ہیں جن کو کیڑوں یا دیگر وجوہات کے باعث نقصان پہنچا ہوتا ہے، جس کے بعد مختلف دفاعی نظام متحرک ہوتے ہیں –

    گزشتہ 3 دہائیون میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں …

    او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح …

    اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے 6 شرائط …

    پودوں کے باہمی رابطے کو ریکارڈ کرنے کے لیے سائنسدانوں نے پتوں اور کیڑوں سے بھرے ایک کنٹینر پر ایک پمپ لگایا اس کے ساتھ دوسرے ڈبے میں Arabidopsis thaliana نامی پودا تھا جس کے پتوں کو ان کیڑوں کو کھانے دیا گیا پھر یہ مشاہدہ کیا گیا کہ قریب موجود اسی قسم کے صحت مند پودے نے خطرے کے سگنلز پر کیا ردعمل ظاہر کیا۔

    https://youtu.be/wJ0SgwWG1q4

  • نواز شریف  کا لاہور کی ریلی میں شیر لانےکا نوٹس ،کیا ہدایت کی؟

    نواز شریف کا لاہور کی ریلی میں شیر لانےکا نوٹس ،کیا ہدایت کی؟

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور کی ریلی میں شیر لانےکا نوٹس لیا اور اسے فوری واپس بھجوانے کی ہدایت کی۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بعض افراد نواز شریف کی لاہور میں موہنی روڈ پر ریلی میں زندہ شیر لے آئے تھے، جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شیرکو فوری واپس بھجوانےکی ہدایت کی، جس پر شیر واپس بھجوا دیا گیا۔
    https://x.com/Marriyum_A/status/1749724430941528375?s=20
    مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی کہ پورے ملک میں کسی بھی ریلی میں زندہ شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے، دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔
    https://x.com/Marriyum_A/status/1749826007136358642?s=20
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف کل ننکانہ صاحب جائیں گے جہاں وہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ عوام کے ایک بڑے اور عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گےپارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی پارٹی قائد پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے ایجنڈے پر بات کریں گےپاکستان کی ترقی کا سفر پھر سے شروع کرنے کی اپنی حکمت عملی واضح کریں گے۔

  • اسرائیل نے حماس کے ساتھ  جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے 6 شرائط  رکھ دیں

    اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے 6 شرائط رکھ دیں

    تل ابیب: اسرائیل نے حماس کے ساتھ 2 ماہ تک جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے 6 شرائط پیش کردیں –

    باغی ٹی وی : اسرائیل نے مبینہ طور پر غزہ میں حماس کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کو دو ماہ تک روکنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے بدلے میں تل ابیب حماس کے زیر حراست باقی 136 یرغمالیوں کی بتدریج رہائی کا خواہاں ہےAxios کی رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے یہ تجویز قطر اور مصر کے ثالثوں کے ذریعے پیش کی گئی-

    اس سے قبل نومبر کے آخر میں، امریکہ اور قطر کی ثالثی میں دو ہفتے کی "انسانی بنیادوں پر جنگ بندی” کے دوران 105 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا، لیکن اس جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے مزید معاہدے کی باتیں معدوم ہیں۔

    ترک سرکاری خبر ایجنسی انادولو کے مطابق اسرائیلی نیوز چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 6 شرائط پیش کردئیے ہیں اور اب ثالثوں کے ذریعے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے جواب کا منتظر ہے اور اس کا جواب 48 گھنٹوں کے دوران متوقع ہے۔

    غزہ میں شدید لڑائی کے دوران 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

    چینل 12 کے مطابق حماس سے بات کرنے کے بعد ثالثوں کا جواب آج یا کل تک آنے کا امکان ہے، جس میں طے ہوگا کہ آیا اس پر پیشرفت ہوسکتی ہے یا نہیں جبکہ حماس کا مطالبہ ہے جب تک اسرائیل غزہ کو آزاد نہیں چھوڑ دیتا، تب تک جنگ جاری رہے گی اور قیدیوں کا تبادلہ بھی اسی وقت ہوگا اسرائیلی عہدیدار کا نام ظاہر کیے بغیر رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ہمیں معلوم ہوگا کہ ہم مذاکرات شروع کرنے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں یا نہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے پیر کو بتایا تھا کہ اسرائیل نے 2 ماہ کی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے پیش کش کی ہے لیکن شرائط کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔

    چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت نے 6 شرائط رکھ دی ہیں، جس میں سب سے اہم غزہ میں جنگ بندی کے جواب میں قیدیوں کا تبادلہ ہے، جو اس وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوران قید ہیں ، اسرائیل کی جانب سے حماس کے ساتھ ہونے والا معاہدہ خفیہ رکھا جائے گا اور عوامی سطح پر نہیں لایا جائے گا اور حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کو انسانی بنیادوں پر ہونے والے اقدام کے طور پر پیش کرے گا۔

    یرغمالیوں کے لواحقین نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں جاری اجلاس پر دھاوا بول دیا

    قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس بتدریج قیدیوں کو رہا کرے گی اور ابتدا میں خواتین، بزرگ اور زخمیوں کو آزاد کیا جائے گا او اس کے بعد ایسے افراد جو فوج کا حصہ نہ رہے ہوں اور آخر میں اسرائیلی فوج اور پھر ہلاک افراد کی لاشیں واپس کردی جائیں گی جنگ بندی کا عمل کئی ہفتوں یا ممکنہ طور پر دو سے تین ماہ جاری رہے گا اور قیدیوں کا مکمل تبادلہ کیا جائے گا، قیدیوں کے نام ان کی رہائی سے قبل دئیے جائیں گے اور ہر مرحلے پر اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

    پانچویں شرط کے تحت غزہ پٹی میں اسرائیل اپنے فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی کرے گا اور رہائشی علاقوں سے فوج واپس بلائے گا، فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے گی، چھٹی شرط کے مطابق اسرائیل اس دوران کسی بھی موقع پر جنگ کے خاتمے کا وعدہ نہیں کرے گا جبکہ حماس اس سے قبل کئی مرتبہ واضح کرچکی ہے کہ وہ اس وقت تک مذاکرات نہیں کریں گے جب تک غزہ میں مکمل طور پر جنگ بندی نہیں ہوتی۔

    حماس کے ارکان لڑائی کے لیے صورتحال کے مطابق ڈھل رہے ہیں، امریکی انٹیلیجنس

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے جواب میں شروع ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 25 ہزار 490 فلسطینی شہید اور 63 ہزار 354 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 1200 اسرائیلی بھی ہلاک ہوگئے ہیں-

  • مانیٹری پالیسی پر فیصلہ کرنے کے لیے ایس بی پی کا اجلاس طلب

    مانیٹری پالیسی پر فیصلہ کرنے کے لیے ایس بی پی کا اجلاس طلب

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا، اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک اجلاس کے بعد زری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی پیر 29 جنوری 2024 کو مانیٹری پالیسی پر فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرے گی، گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1749776138975781151?s=20
    گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد ایم پی سی اجلاس کے بعد پالیسی کی افادیت بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کے دوران باضابطہ اعلان کریں گے۔

    انتخابی نشان تبدیل کرنے پر ریٹرننگ افسر برطرف،انکوائری کا حکم

    او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح …

    ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

  • انتخابی نشان تبدیل کرنے  پر ریٹرننگ افسر برطرف،انکوائری کا حکم

    انتخابی نشان تبدیل کرنے پر ریٹرننگ افسر برطرف،انکوائری کا حکم

    اسلام آباد (محمداویس): الیکشن کمیشن نے علی امین کا انتخابی نشان بوتل سے تبدیل کرکے ریڈیو کرنے پر ریٹرننگ افسر کو ہٹادیا انکوائری کا حکم بھی دے دیا ۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ این اے 44 ڈیرہ اسمعیل خان کے ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا،کمیشن نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کرائیں جس میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ مذکورہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    کمیشن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ریٹرننگ افسر / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو تبدیل کرتے ہوئے سید گلفام عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) ڈیرہ اسمٰعیل خان کو این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کر دیااور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو مذکورہ ریٹرننگ افسر / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی فوری معطلی اور اُسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں، علاوہ ازیں کمیشن نے مذکورہ افسر کے خلاف باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو چھ ایام میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی۔

    او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح …

    ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

    لنڈی کوتل:پاک افغان بارڈر تورخم پر 10 دن بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

  • او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح کی مذمت

    او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح کی مذمت

    دبئی: او آئی سی نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح کی مذمت کردی۔

    باغی ٹی وی: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارتی شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر "رام مندر” کے افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جاری بیان کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد پانچ صدیوں قدیم بابری مسجد کی نمائندگی کرنے والے اسلامی نشانات کو مٹانا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز پیر کو ایودھیا میں ہندو رسومات ادا کرکے رام مندر کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر ہندو پنڈتوں، ارکان اسمبلی، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات سمیت 7 ہزار مہمان موجود تھے۔

    غزہ میں شدید لڑائی کے دوران 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے حکم پر 1528 میں یو پی کے شہر ایودھیا میں تعمیر کی گئی تھی جسے 1992 میں ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا، جس کے حوالے سے ہندو دعویٰ کرتے ہیں کہ اس مقام پر رام کا جنم ہوا تھا اور یہاں مسجد سے قبل مندر تھا۔

    برصغیر کی تقسیم تک معاملہ یوں ہی رہا، اس دوران بابری مسجد کے مسئلے پر ہندو مسلم تنازعات ہوتے رہے اور تاج برطانیہ نے مسئلے کے حل کے لیے مسجد کے اندرونی حصے کو مسلمانوں اور بیرونی حصے کو ہندوؤں کے حوالے کرتے ہوئے معاملے کو دبا دیا، بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے 1980 میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی تحریک شروع کی تھی۔

    نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،جہانگیر ترین

    1992 میں ہندو انتہا پسند پورے بھارت سے ایودھیا میں جمع ہوئے اور ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں 6 دسمبر کو سولہویں صدی کی یادگار بابری مسجد کو شہید کر دیا جب کہ اس دوران 2 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئیں، حکومت نے مسلم ہندو فسادات کے باعث مسجد کو متنازع جگہ قرار دیتے ہوئے دروازوں کو تالے لگا دئیے، جس کے بعد معاملے کے حل کے لیےکئی مذاکراتی دور ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019کو بابری مسجد کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے مسجد ہندوؤں کے حوالے کردی اور مرکزی حکومت ٹرسٹ قائم کرکے مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے مسجد کے لیے مسلمانوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

    عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،پرویز خٹک

  • ابرار الحق  کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

    ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

    نارووال: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما ابرار الحق نے بھی الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: نارووال کے حلقہ این اے 76 سے پی ٹی آئی امیدوار ابرار الحق نے عام انتخابات سے دستبردا ر ہونے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالت کے پیشِ نظر میں نے دوستوں اور فیملی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، واضح رہے کہ این اے 76 میں ابرار الحق کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے تھا۔

    قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کیا تھا ، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کیا گیا ، اور دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا۔

    جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا

    گزشتہ 3 دہائیون میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں …

    غزہ میں شدید لڑائی کے دوران 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

  • گزشتہ 3 دہائیون میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں  بہترین کارکردگی دکھائی

    گزشتہ 3 دہائیون میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کارکردگی دکھائی

    واشنگٹن: امریکی خبررساں ادارے ”بلومبرگ“ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اس ہفتے شائع ہونے والے ایک تجزیے میں بلومبرگ اکنامکس کےانکور شکلا نے کہا کہ نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نےعمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

    گزشتہ تین دہائیوں میں نواز شریف اور انکے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چار بار حکومت کی،بھٹو خاندان کی پیپلز پارٹی نے تین بار اقتدار سنبھالا ہے، جب کہ عمران خان اپریل 2022 میں ختم ہونے والی حکومت میں چار سالہ مدت کے لیے عہدے پر تھے، جنہیں پارلیمانی عدم اعتماد کے ووٹ میں اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بلومبرگ اکنامکس نے 1990 کےبعد سے ملک پر حکمرانی کرنے والی ہر ایک بڑی سیاسی پارٹی کے دور اقتدار میں انڈیکس کی اوسط قدروں کا استعمال کیا، زیادہ قدر شہریوں کے لیے زیادہ معاشی مشکلات کی نشاندہی کرتی ہے پاکستان کے لیے بلومبرگ اکنامکس مسری انڈیکس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے 14.5 فیصد، پاکستان تحریک انصاف کو 16.1 فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 17.2 فیصد اسکور کیے ہیں۔

    حالیہ گیلپ رائے شماری کے مطابق اعلیٰ مصائب کے اشاریہ کے باوجود عمران خان کی پارٹی اب بھی مقبول ترین سیاستدان ہے، جس کی درجہ بندی 57 فیصد ہے جبکہ نواز شریف کی ریٹنگ گزشتہ چھ ماہ میں 36 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد ہو گئی ہے، بلومبرگ اکنامکس کےانکور شکلا نے رپورٹ میں لکھا کہ عوام شاید نواز شریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہوں،انتخاب جیتنے والی کسی بھی پارٹی کے لیے آگے کی راہ آسان نہیں ہوگی، کیونکہ مہنگائی ریکارڈ بلندی کے قریب ہے اور بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان میں افراط زر کی شرح 30 فیصد کے قریب ہے، گزشتہ سال کرنسی ایشیا کی بدترین کارکردگی تھی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہےملک اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مالیاتی بیل آؤٹ پر انحصار کر رہا ہے، اور فنڈ کی شرائط کے تحت، نئی حکومت کو ایسی پالیسیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہوگی جو ووٹرز میں غیر مقبول ہوں، جیسے کہ سبسڈی واپس لینا اور ٹیکس بڑھانا۔

    آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ سال کے معاہدے کے بعد رواں مالی سال میں 2 فیصد بڑھے گی۔

  • غزہ میں شدید لڑائی کے دوران 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ میں شدید لڑائی کے دوران 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ: پیر کے روز جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی میں شدید لڑائی کے دوران 24 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا ہے کہ یہ حماس کے خلاف جنگ کے ایک دن میں سب سے بڑی اسرائیلی ہلاکتیں ہیں، جب کہ اسرائیل نے 2024 میں اب تک کے سب سے بڑے زمینی حملے کیے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق ہلاک ہونے والے 24 فوجیوں میں سے 21 اسرائیلی سرحد کے قریب علاقے کے اندر ایک ہی دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں اخبار نے اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ تر فوجی دو منزلہ عمارتوں کے اندر تھے جو بظاہر اسرائیلی فوج کی جانب سے عمارتوں کو برابر کرنے کے لیے رکھے گئے دھماکہ خیز مواد سے بھرے دھماکے میں منہدم ہو گئیں۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے، اسرائیل غزہ میں حماس کے باقی ماندہ مضبوط ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے اور سرحد کے قریب علاقوں کو خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔