Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،جہانگیر ترین

    نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،جہانگیر ترین

    ملتان: استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے، معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں، الیکشن سے ملک میں مثبت تبدیلی آتی ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے، معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

    سربراہ آئی پی پی نے مزید کہا کہ معیشت سنبھلے گی تو کاروبار چلے گا، روس اور چین کو معیشت نے ہی بنایا الیکشن پانچ سال بعد آتا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں گے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی میں اپنے ووٹرز کے ساتھ رہوں گا ان کو سنبھالوں گا، حلقہ این اے 149 کو ملک کا بہترین حلقہ بنائیں گے۔

    نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے،شہباز شریف

    کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی

    جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا

  • عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،پرویز خٹک

    عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،پرویز خٹک

    صوابی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینزپرویز خٹک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا عمران خان تو بےخبر تھے-

    باغی ٹی وی : صوابی میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ عمران خان صرف امیر لوگوں کےساتھ تعلق بناتا ہے اور ان سے پیسے کھانے کے بعد چھوڑ دیتا ہے،عمران خان ایک مغرور اور لاپرواہ انسان ہیں،خیبرپختونخوا اور مرکز میں بھی حکومت میں نے بنائی تھی عمران خان تو کچھ نہیں سمجھتا، ذہنی بیمار ہیں،انہیں کسی چیز کا پتہ نہیں ہے، خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری سکولز اور پٹواریوں کےلئے اصلاحات میں نے کئے تھے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو میں وزیراعلیٰ اور حکومت پی ٹی آئی پی کی ہوگی،ماضی میں ہمیں پختون اور اسلام کے نام پر لوٹا گیا،جو حکمران ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،میں نے اپنے دور میں مساجد کے اماموں کی تنخواہیں مقرر کی، عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،عمران خان نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا،وہ میرے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتے تھے۔

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام …

    عام انتخابات،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی حتمی فہرست، پی ٹی آئی "فارغ”

  • نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے،شہباز شریف

    نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے،شہباز شریف

    بہاولپور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

    باغی ٹی وی:بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا کہ ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنوایا، میں یہاں موجود لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کوٹ ادو جب مظفر گڑھ کا حصہ تھا میں رجب طیب اردوان اسپتال کس نے بنایا تھا؟

    ن لیگی صدر نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا، سب جانتے ہیں، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، وسیب کے لوگ عظیم اور قابل تعریف ہیں،میں نے سیلاب کے دوران گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کا حال پوچھا، یہ میرا احسان نہیں، میرا بطور وزیراعظم فرض تھا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، نوازشریف نے ہر جگہ سڑکیں بنوائیں۔
    https://x.com/pmln_org/status/1749767039114248211?s=20
    شہباز شریف نے کہا کہ میں آج جنوبی پنجاب میں آپ کا غلام بن کر آیا ہوں، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے، 2018 میں نوازشریف کی حکومت گئی، 2013 سے 2018 تک نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی خدمت کی نوازشریف نے بہاولپور کی پہلی یونیورسٹی بنوائی، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچوں کو وظیفہ وقف کیا، میں صوبے کا خادم اعلیٰ تھاآپ نواز شریف کو موقع دیں، وہ جنوبی پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش اسکول بنائیں گے،نواز شریف اس بار منتخب ہو کر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، الیکشن جیتے تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔

  • کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی

    کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا نگراں وفاقی کابینہ نے ایف بی آر ریفارمز کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، ایف بی آر ریفارمز کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے جبکہ وزیر آئی ٹی، تجارت، قانون، خارجہ اور پرائیویٹائزیشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

    اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی،کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، اس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے ، حساس حلقوں میں ریپڈ ریسپانس ٹیم کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    اس سے قبل وزارت داخلہ نے عام انتخابات 2024 میں پاک فوج تعینات کرنے کی سمری تیار کرکے وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی عام انتخابات 2024 میں فوج تعیناتی کی سمری تیار کرلی گئی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی تھی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہوگی الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردئیے ہیں۔

  • جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا

    جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی زبردست طریقے سے پروسیڈنگ کنڈکٹ کرتے ہیں ان سے اپیل کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی ابھی تک جیل میں کیوں ہیں۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل ہے جج دلاور نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا، جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں، عمران خان کی بہن نے الزام عائد کیا کہ جسٹس دلاور دوبارہ جج ہوں گے اور ناجائز فیصلے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم وکلا کو درخواست کریں گے کہ 9 مئی کے حوالے سے پٹیشن دی جائے، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں ہیں ان فوٹیجز کے بغیر تحقیقات نہیں ہوسکتی، ہم پٹیشن میں موقف اپنائیں گے کہ وہ تمام فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    علیمہ خان نے کہا کہ فوٹیجز میں نظر آنے والوں پر کیسز چلائیں، ہزاروں بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں، ہمیں بھی دہشت گرد کہا جارہا ہے، ہم پر بھی چار مقدمات ہیں جس میں کہا گیا ہم نے کور کمانڈر ہاؤس، ن لیگ کےدفاتر جلائے، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتاچلے گا کہ کس نے یہ جرم کیا ہے۔

    موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کو کاروبار کے اختتام انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 79 پیسے پر کی سطح پر بند ہوئی، آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 53 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،جبکہ گزشتہ روز 5 پیسے کی معمولی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے بند ہوا تھا۔

  • حکومت کی آئی ایم ایف  کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی

    حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی

    اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نےبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ملک سے کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں شفاف بنایا جائے گا –

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کو حکومت کی جانب سے نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہےآئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے ایم ای ایف پی اور لیٹر آف انٹنٹ کی کاپی کے مطابق حکومت نے کرپشن، رشوت ستانی اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جامع اصلاحات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں شفاف بنایا جائے گا کابینہ کی منظوری سے اینٹی کرپشن فریم ورک رپورٹ شائع کی جائے گی جب کہ عوامی نمائندوں اور کابینہ ارکان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی معلومات کو عام کیا جائے گا حکومت نے رشوت، فراڈ اور بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

    موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

    دستاویز کے مطابق عوامی نمائندوں و کابینہ ارکان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی معلومات تک عوام کو رسائی دی جائے گی کرپشن کیسز کی تحقیقات اور سزاوٴں کے لیے نیب سمیت اداروں کو شفاف و موثر بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہےچیئرمین نیب کی میرٹ پر تعیناتی اور تحقیقات کے لیے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین کیا جائے گااینٹی کرپشن ٹاسک فورس مارچ میں اپنی رپورٹ شائع کرے گی، ٹاسک فورس میں بین الاقوامی تجربے کے حامل ماہرین اور سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے گا ایسٹ ڈکلیئریشن اور بینکوں کے نظام کو بہترین مروجہ عالمی طریقے کے مطابق بنایا جائے گا، کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت رپورٹ شائع کی جائے گی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، …

  • امریکی سائفر باجوہ کیلئے آیا تھا، شاہ محمود کو بائی چانس پتہ چل گیا

    امریکی سائفر باجوہ کیلئے آیا تھا، شاہ محمود کو بائی چانس پتہ چل گیا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود کو امریکی سائفر کا بائی چانس پتہ چل گیا ورنہ وہ سائفر جنرل (ر) باجوہ کے لیے آیا تھا جسے دبانے کے لیے پوری کوشش کی گئی-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو بات کی اس پر پاکستانی سفیراسد مجید نے آفیشل میٹنگ میں ڈی مارش کرنے کی سفارش کی، سفیر کی سفارش پر ڈی مارش کیا گیا اور کہا جا رہا ہے کہ سازش نہیں ہوئی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا سائفر نہیں آیا، شاہ محمود کو بائی چانس اس سائفر کا پتہ چلا ورنہ وہ سائفر جنرل (ر) باجوہ کے لیے تھا جسے دبانے کے لیے پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ ڈو ایکسپوز ہوگیا۔

    عمران خان نے کہا کہ سائفر ٹرائل کو سیکرٹ رکھنا چاہتے ہیں،3 ہفتے میں حکومت گرا دی گئی اس سے بڑی سازش کیا ہے؟ سائفر میں اگر انہونی چیز نہیں تھی تو ڈی مارش کیوں کیا گیا؟ کیا کوئی امریکا کو ڈی مارش کرتا ہے؟ جس روز ڈی مارش کیا گیا سائفر اسی روز پبلک ہوگیا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں سائفر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیوں کہا گیا؟ سائفر کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی گئی وہ کس کی دھمکی پر ختم ہوئی؟ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا تھا کہ سائفر معاملے کی انکوائری کی جائے۔

    سائفر کیس،دوران سماعت شاہ محمودقریشی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ ہمارےساڑھے3 سالہ دور میں کسی ملک کو ڈی مارش نہیں کیا گیالیکن سائفر کےبعد ہمارےممبران ٹوٹنا شرو ع ہوئے راجہ ریاض سمیت بہت سے لوگ امریکی ایمبیسی جا رہے تھے جس پر آئی بی کی رپورٹ بھی موجود تھی، ارشد شریف کا پروگرام بھی موجود ہے کہ کون کون سے لوگ امریکی ایمبیسی جا رہے تھے، اکتوبر 2021 میں باجوہ نے حسین حقانی کو ہائر کیا ہمیں اس کا علم تک نہ تھا حسین حقانی کو 35 ہزار ڈالر دئیے گئے اور حسین حقانی سے ٹویٹ کروایا گیا کہ عمران امریکا مخالف جبکہ باجوہ امریکا کے حق میں ہے فوج آرمی چیف کی ہدایت کے بغیر کچھ نہیں کرتی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے خلاف میں نے کبھی کوئی بیان نہیں دیا ہمیں پتا ہے کہ فوج کیسے کام کرتی ہے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    عمران خان نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی میرا اور نواز شریف کا معاملہ الگ ہے نواز شریف اور مریم نااہل ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف کو باجوہ کی مکمل حمایت حاصل تھی، ان کے جلسوں میں کوئی نہیں آرہا ڈر ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ نہ جائیں کیوں کہ اکتوبر میں بھی یہ الیکشن سے بھاگے تھے،8فروری کو ہر صورت الیکشن ہونے چاہیئں، ہمارے امیدوار آئندہ اتوار سے پُرامن انتخابی مہم کے لیے باہر نکلیں، جو امیدوار انتخابی مہم کے لیے باہر نہ نکلے ان کے ٹکٹ تبدیل کردئیے جائیں گےیہ آزادی کی تحریک ہے یہ ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں آزادی کی تحریک میں جیل رہنے کو عبادت سمجھتا ہوں۔

    موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

  • موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

    موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسم سخت سرد اور خشک رہے گامری کے گردو نواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کے سا تھ بارش اور برف باری متوقع ہے،رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے -01 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گاریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری، گلیات اور قرب و جوار میں موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صور تحال کا جائزہ لیں کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے، ایمر جنسی کی صور تحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہر کیا ہے، پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے کہا ہےکہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔

    چترال، پیپلز پارٹی، ن لیگی ،جماعت اسلامی کے کارکنان کی سینیٹر طلحہ محمود کی حمایت

    3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، …

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کا فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیاسونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہیں فی تولہ چاندی 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔