Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری

    پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گےافتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گاٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔

    پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گےپاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

    سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان 313 رنز پر آل آؤٹ، جبکہ آسٹریلیا 307 رنز سے …

    عامر جمال کی کارکردگی قابل تعریف ہے، کمنٹیٹر ہرشا بھوگل

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ روانگی

  • اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

    اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

    کراچی: پاکستانی اداکار بلال قریشی نے انڈسٹری کی اداکاراؤں کے نامناسب لباس کے خلاف آواز ٹھا دی-

    باغی ٹی وی: اداکار بلال قریشی نے حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اداکار سے ان کے ایوارڈ شو میں اداکاراؤں کے لباس پر کیے جانے والے کمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی، بلال قریشی نے ایوارڈ شو میں اداکارہ درفشاں سلیم کے لباس کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا تھا جو وائرل ہوا تھا۔

    اپنے کمنٹ پر اداکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ کسی مذہبی بحث میں نہیں جانا چاہتے لیکن ہمارا ایک کلچر ہے جس پر نہ صرف چلنا بلکہ اس کا احترام بھی کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ایسے لباس کو نامناسب سمجھا جاتا ہےایک خاتون مکمل لباس میں بہت خوبصورت لگتی ہے اور ان کی بیوی اداکارہ عروسہ اور بہن نے کبھی بھی اپنے جسم دکھانے والے لباس نہیں پہنے۔

    عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

    انہوں نے مزید کہا کہ میری ایک ساتھی اداکارہ نے نامناسب کپڑوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر کی جانے والی تنقید پر وہ کافی پریشان ہوئیں تو میں نے ان سے بھی یہی کہا کہ آپ کو یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہی نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ جہاں لوگ احمقانہ باتوں پر دوسروں پر تنقید کر سکتے ہیں تو آپ کا لباس تو واقعی ہی ہمارے ثقافتی اصولوں کے خلاف ہے تو اس پر تو لوگ لازمی تنقید کریں گے-

    امریکا میں نرس نےدوا کی جگہ پانی کے انجیکشن لگا کر 10 مریضوں کی جان …

  • عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

    عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید کا ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم سے شادی کی خبروں پر ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں پروگرام کے دوران سامعین میں بیٹھے ایک شخص نے عفان وحید سے اُن کی اور درفشاں سلیم کی شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ درفشاں کے ساتھ عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر شادی کی نہیں بلکہ اُن کے برائیڈل شوٹ کی تھیں۔

    عفان وحید نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور درفشاں سلیم کا ڈراما آیا تھا جوکہ کافی مقبول ہوا تھا جس کے بعد ایک برانڈ نے ہمیں برائیڈل فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کردی تھی وہ فوٹو شوٹ جیسے ہی وائرل ہوا تو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ میں نے درفشاں سلیم سے شادی کرلی ہے جبکہ وہ صرف فوٹو شوٹ تھا،ڈراموں میں اور یوٹیوب پر کافی بار میری شادی کی جاچکی ہے لیکن حقیقت میں میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    51 سالہ ہالی ووڈ اداکار کی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں موت

    عامر خان کی بیٹی کی شادی، تصاویر سامنے آ گئیں

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    واضح رہے کہ سال 2022، فروری میں عفان وحید اور درفشاں سلیم نے ایک برانڈ کا برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے۔

  • سینٹ میں قردار پاس کروانے سے الیکشن ملتوی نہیں ہوتے،بلاول بھٹو

    سینٹ میں قردار پاس کروانے سے الیکشن ملتوی نہیں ہوتے،بلاول بھٹو

    لاہور:بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور کوچنا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اس شہر،صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکے-

    باغی ٹی وی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہار کالونی میں پریسٹ چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، لاہور کوچنا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اس شہر،صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکےپیپلز پارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اس الیکشن میں انشا اللہ تعالیٰ سلیکشن کا مقابلہ کریں گے پرانے سیاستدانوں اور سیاست کی جگہ نئی سیاست کا حصہ ہے، میں آپ کا ہوں اور رہوں گا ، کسی کو اپنے بہنوں بھائیوں کے بارے میں غلط ارادے نہیں رکھنے دوں گا، انہیں پہلے مجھ سے ہو کر گزرنا پڑے گا ،کسی کو ظلم نہیں کرنے دوں گا-

    پی ٹی آئی رہنما ،ایم کیو ایم میں شامل

    چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرے کارکنوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، اس صوبے کے گورنر کو قتل کیا گیا، پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت بدنام کیا گیا واپس آیا ہوں اپنا حق چھیننے اور حکومت بنانے آیا ہوں، آپ میرے بہن بھائی اور سفیر بنیں، سینٹ میں الیکشن ملتوی کی قرارداد سینٹ کا مسئلہ ہے ،قاضی فائز عیسی کے الیکشن کرنے کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے ، سینٹ میں قردار پاس کرونے سے الیکشن ملتوی نہیں ہوتے-

    تقریب میں ذوالفقار علی بدر ،قاسم گیلانی،فیصل میر،اسلم گل،امجد حسین ،عمران اٹھوال ،نسیم سہوترا،ایڈون سہوترا نے شرکت کی ، اس موقع پر فیصل میر نے کہاکہ مسیحی برادری کے دکھ درد میں شریک ہوتا رہا ہوں، الیکشن میں گلی گلی قریہ قریہ جا کر شریف خاندان کو لندن واپس بھیجیں۔

    مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن کا بھارتی وزیراعظم کے سیاحتی دورے کا مذاق

    بشپ نعیم پرشاد نے کہا کہ بھر پور طور پر ہر حلقے میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے، بشپ نعیم پرشاد نے بلاول بھٹو کی حلقے سے کامیابی اور وزیر اعظم بننے کی دعا کرائی، آخر میں چیئرمین کو بائیبل پیش کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

  • امریکا میں نرس نےدوا کی جگہ پانی کے انجیکشن لگا کر 10 مریضوں کی جان لے لی

    امریکا میں نرس نےدوا کی جگہ پانی کے انجیکشن لگا کر 10 مریضوں کی جان لے لی

    اوریگن: امریکہ میں ایک نرس نے انجیکشن کی جگہ پانی دے کر 10 مریضوں کو مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی: ریاست اوریگن کے علاقے میڈفرڈ میں ایسنٹے روگ ریجنل میڈیکل سینٹر کی ایک نرس کو فینیٹائل IV نامی درد کُش دوا (پین کلر) ڈرپ کے ذریعے لگانے کی ہدایت کی گئی تھی مگر اس نے مریضوں کی ڈرپ میں نلکے کا پانی بھر دیا، اس نے مختلف اوقات میں دوائیں چرانے کے بعد مریضوں مضر پانی دے دیا۔

    نیو یارک پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ نرس نے بظاہر یہ کام دانستہ کیا۔ اسپتال کی انتظامیہ نے دواؤں کی چوری سے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی، گزشتہ ماہ کے اوائل میں درج کرائی جانے والی رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک سابق ملازمہ نے دوا ئیں چرائی ہیں اسپتال کے ذرائع نے انفیکشن کے نتیجے میں 8 تا 10 اموات کی نشاندہی کی تھی اسپتال کی دوائیں چرانے کے بعد متبادل کےطور پر گندا پانی دیاجاتا رہایہ تمام اموات کم و بیش ایک سال کےدوران ہوئیں گزشتہ موسمِ خزاں سےمتعدد مریضوں کی حالت بگڑنے لگی تھی، نرس 2022ء سے ہی مریضوں کو نقصان پہنچا رہی تھی تاہم اس کے اعدادوشمار سامنے نہیں آ سکے-

    مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن کا بھارتی وزیراعظم کے سیاحتی دورے کا مذاق

    اسپتال کی انتطامیہ نے دوا کی جگہ گندا پانی پینے سے مرنے والے 36 سالہ سیمیوئل ایلیسن اور 74 سالہ بیری سیمسٹن کے اہل خانہ کو بتایا کہ یہ اموات دوا کی جگہ گندا پانی دئیے جانے پر ہونے والے انفیکشن سے واقع ہوئیں۔

    اسرائیلی مظالم پر صدر جوبائیڈن کی خاموشی،سینئیر رہنما عہدے سے احتجاجاً مستعفیٰ

    خواتین کو نازیبا اشارے کرنے کے دوواقعات،ملزمان کو جرمانہ اورقید

  • پی ٹی آئی رہنما ،ایم کیو ایم میں شامل

    پی ٹی آئی رہنما ،ایم کیو ایم میں شامل

    کراچی: پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدراور سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی،نجیب ہارون نے خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار اور مصطفی کمال سے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،نجیب ہارون نے کراچی سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

    دوسری جانب سابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا، عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ میں 2017 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھامیں نےراولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی،پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا، عمران خان نے رجیم چینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا،پاک فوج مخالف بیانیے پر مجھے پہلے سے تشویش تھی، عمران خان فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے، 9 مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا،یہ واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی، حماد اظہر، شیریں مزاری اور مراد سعید جیسے لوگوں نے اس بیانیے کو پروان چڑھایا،میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا-

    بلے کا نشان کیس جلد فیصلہ کیا جائے، پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ سے نو مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، شاہ محمود قریشی ، پرویز الہیٰ بھی اڈیالہ جیل میں ہیں، مراد سعید، حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں-

  • مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن کا بھارتی وزیراعظم  کے سیاحتی دورے کا مذاق

    مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن کا بھارتی وزیراعظم کے سیاحتی دورے کا مذاق

    مالے: مالدیپ کی حکمراں پروگریسو پارٹی آف مالدیپ (پی پی ایم) کے کونسل ممبر زاہد رمیز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سیاحتی دورے کا مذاق اڑا دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارف سنہا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لکشدیپ کے حالیہ دورے کی ویڈیو شئیر کی،شئیر کی گئی ویٍڈیو میں بھارتی وزیر اعظم کو خوبصورت جزیرے کے قدیم ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسٹر سنہا نے لکھا کہ کتنا اچھا قدم ہے! یہ مالدیپ کے نئے چینی کٹھ پتلی گروپ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے، اس سے لکشدیپ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

    جس پر کمنٹ کرتے ہوئے مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن زاہد رمیز نے مودی کے لکشدیپ دورے کا مذاق اڑایا، اس سے پہلے انہوں نے ہندوستانی شہریت مانگی تھی۔

    سابق رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ ، سونا،غیر ملکی اسلحہ،شراب کی بوتلیں،کروڑوں روپے برآمد

    https://x.com/MrSinha_/status/1742896159625293847?s=20
    مسٹر سنہا کی پوسٹ کے جواب میں مالدیپ کی حکمراں پروگریسو پارٹی آف مالدیپ (پی پی ایم) کے کونسل ممبر زاہد رمیز نے 5 جنوری کو لکھا کہ یہ قدم بہت اچھا ہے، تاہم، ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کا خیال گمراہ کن ہے، وہ ہماری پیش کردہ خدمت کیسے فراہم کرسکتے ہیں؟ وہ اتنے صاف کیسے ہو سکتے ہیں؟ کمروں میں مستقل بدبو( ہندوستانی غیر صحت مند اور گندے ہیں) سب سے بڑی گراوٹ ہوگی۔

    صومالیہ کی سمندری حدود میں جہاز ہائی جیک،15 بھارتی عملے میں شامل

    واضح رہے کہ 4 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لکشدیپ کے اپنے حالیہ دورے کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ اس خوبصورت جزیرے کا دورہ کریں، جسے ان کے ’ووکل فار لوکل‘ نعرے اور جزیرے میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکی ڈرون حملہ، بغداد میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر کی چار ساتھیوں سمیت موت

  • رہنماؤں کے بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا،پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    رہنماؤں کے بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا،پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر جاری ہونے والی پریس ریلیز ہی صرف پارٹی بیانیے کو ظاہر کرتی ہے، کسی فرد واحد کی جانب سے دیا گیا بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتایہ پریس ریلیز تمام پارٹی ممبران کے لیے ہے کسی فرد واحد کے لیےنہیں جبکہ پریس ریلیز بانی چئیرمین تحریک انصاف کے دفتر کی ہدایت اور چئیر مین و سیکرٹری جنرل آفس کی منظوری سے جاری کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں شیرافضل مروت نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف جسٹس فائز عیسیٰ پراعتماد نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پریس کانفرنس کررہا ہوں، میری باتیں ہی بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہیں۔

    پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات …

    جبکہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی یہ بات نہیں کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتماد نہیں اور نہ ہی انہیں یہ بات کہنی چاہیے۔

    مذکورہ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کے معاملے پر بیرسٹرگوہر اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے،بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس ختم کی تو شیر افضل مروت آگئے اورکہا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے،بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا،تاہم شیر افضل مروت نے انکار کرتے ہوئے کہا میں اپنی پریس کانفرنس کروں گا، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہرکو بلانے چیئرمین آفس گئے لیکن بیرسٹرگوہر نے شیر افضل مروت کے ساتھ جانے سے انکار کر دیاشیر افضل مروت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس کے لیے بلایا ، عمیر نیازی پریس کانفرنس میں کچھ دیر بیٹھ کر اٹھ گئے۔

    لیگی رہنما پی پی میں شامل

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

  • اسرائیلی مظالم پر صدر جوبائیڈن کی خاموشی،سینئیر رہنما عہدے سے احتجاجاً مستعفیٰ

    اسرائیلی مظالم پر صدر جوبائیڈن کی خاموشی،سینئیر رہنما عہدے سے احتجاجاً مستعفیٰ

    واشنگٹن: فلسطینیوں پر غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر صدر جوبائیڈن کی خاموشی پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی محکمہ تعلیم کے سینئر افسر طارق حبش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم کے دفتر برائے منصوبہ بندی، تشخیص اور پالیسی کے معاون خصوصی طارق حبش نے سیکرٹری تعلیم میگوئل کارڈونا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیااستعفے میں لکھا کہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی زندگیوں پر ہونے والے مظالم پر امریکی صدر اور انتظامیہ کی آنکھیں بند ہونے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا اور نہ اس عمل کا ساتھ دے سکتا ہوں انسانی حقوق کے سرکردہ ماہرین بھی اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی مہم قرار دے رہے ہیں لیکن امریکی حکومت چپ سادھے ہوئے ہیں۔

    طارق حبش ایک فلسطینی نژاد امریکی ہیں جو طلباء کے لیے تعلیمی قرض اور اسکالر شپ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور انھی صلاحیتوں کی بنیاد پر امریکی صدر جوبائیڈن نے طارق حبش کو محکمہ تعلیم میں معاون مقرر کیا تھا۔

    پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات …

    غزہ پر امریکا کی پالیسی پر یہ پہلا استعفی نہیں قبل ازیں اکتوبر میں وزارت خارجہ کے ایک سابق اہلکار جوش پال نے بھی احتجاجاً استعفیٰ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صدر جوبائیڈن اسرائیل کی اندھی حمایت کر رہے ہیں،اسی طرح اسرائیل نواز پالیسی پر وزارت خارجہ میں شدید اختلافات کا انکشاف ہوا تھا اور نومبر میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک خط میں اس اختلاف کی موجودگی کو تسلیم بھی کیا تھا۔

    ادھرامریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے ہزار سے زائد اہلکاروں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔

    زرتاج گل پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    دوسری جانب جوبائیڈن کے صدارتی انتخابی مہم کے عملے کے 17 ارکان نے ایک گمنام خط میں متنبہ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن اس معاملے (غزہ پالیسی) کی وجہ سے ووٹرز کی حمایت کھو سکتے ہیں جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے نے ایسے کئی ووٹرز کو بڑی تعداد میں ساتھ چھوڑتے ہوئے دیکھا اور جو دہائیوں سے جوبائیڈن کی جماعت کو ووٹ دیتے آئے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، رفح میں نقل مکانی کے دوران نہتے فلسطینیوں پر حملے کرکے متعدد افراد کو شہید کردیا، نقل مکانی کے دوران اسرائیلی اسنائپرز نے بھی تاک تاک کر معصوم بچے اور خواتین سمیت متعدد فلسطینی قتل کیے، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، آخری سانسنیں لیتے فلسطینیوں کے درد ناک مناظر نے دل دہلادیے۔

    پشاور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    صیہونی فوج نے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر بھی حملہ کیا، شمالی غزہ سے فوج نکالنےکے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری تیز کردی اور زیادہ شدت والے بموں کا استعمال کیا، 24 گھنٹوں میں مزید 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس کے علاقے میں گھر پر بمباری سے صلاح خاندان کے14 افراد شہید ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے، خان یونس کے گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے اسرائیلی حملوں شہید فلسطینیوں کی مجوعی تعداد 22 ہزار 313 ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں اسرائیل نے عمارت پر حملہ کیا، اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر اہلکار حسین یزبیک سمیت 9 ارکان شہید ہوگئے۔

    لیگی رہنما پی پی میں شامل

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سال 2023 کے آخری کاروباری ہفتے میں36 کروڑ 49 لاکھ ڈالر بڑھےاضافے کے بعد 29 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 22 کروڑ ڈالر رہےاس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46.41 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8.22 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.99 ارب ڈالر رہے۔

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    زرتاج گل پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات …