Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نواز شریف  کی لندن سے سعودی عرب روانگی  میں  تاخیر

    نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی میں تاخیر

    لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف دو دن کی تاخیر سے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے-

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، 14 اکتوبر کو امارات اور 21 اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے-

    لاہورہائیکورٹ کے جج کا اپنے بیٹے کے لیے خلافِ قانون پروٹوکول کے مطالبہ

    نوجوانوں میں عالمی سطح پر ذیابیطس کی شرح میں اضافہ

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کر …

    نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد پیر کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دیں گے حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔

  • "اوزون” میں شگاف کے حجم میں ریکارڈ اضافہ

    "اوزون” میں شگاف کے حجم میں ریکارڈ اضافہ

    پیرس: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سالانہ اوزون سوراخ جو کہ انٹارکٹیکا کے اوپر بنتا ہے اس کا حجم ریکارڈ حد تک بڑھ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جس طرح انٹارکٹیکا کے ارد گرد سمندری برف ہر سال کم اور بڑھتی جاتی ہے، اسی طرح براعظم کے اوپر اوزون میں پڑا شگاف گھٹتا اور بڑھتا جاتا ہے اور رواں سال اس کا حجم کافی بڑھ گیا ہے یورپی خلائی ایجنسی (ای ائس اے) کی Copernicus Sentinel-5P سیٹلائٹ کے مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ 16 ستمبر 2023 میں اوزون کا سوراخ تقریباً 10 ملین مربع میل (26 ملین مربع کلومیٹر یعنی 3 برازیل جتنے حجم) تک پہنچ گیا ہے جو اسے اب تک کے سب سے بڑے موسمی شگاف میں سے ایک بنا دیتا ہے –

    اوزون قدرتی طور پر پیدا ہونے والی گیس ہے اور اس کی ایک تہہ اسٹراٹاسفیئر میں ہے جو ہمیں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے زمین کو بچاتی ہے۔اوزون کو اس کل اماؤنٹ کے طور پر ماپا جاتا ہے جو ڈوبسن یونٹوں میں اوورلینگ ماحول کے کالم میں موجود ہے۔ ایک ڈوبسن یونٹ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے کہ اوزون کی مقدار موجود ہو گی اگر یہ اوسط سطح سمندر کے دباؤ اور درجہ حرارت پر 0.01 ملی میٹر موٹی پرت بنائے۔ اوزون کی تہہ کے لیے ایک عام ڈوبسن ریڈنگ تقریباً 300 ڈوبسن یونٹ ہے، مطلب یہ ہے کہ اوزون کی تہہ صرف 3 ملی میٹر موٹی ہوگی اگر سطح سمندر پر لایا جائے۔

    نوجوانوں میں عالمی سطح پر ذیابیطس کی شرح میں اضافہ

    ڈوبسن یونٹ کا نام ڈوبسن سپیکٹرو فوٹومیٹر کی وجہ سے رکھا گیا ہے جو پیمائش کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ UV تابکاری کی دو مختلف طول موجوں کے تناسب کا موازنہ کرکے کام کرتا ہے – ایک دوسرے کے مقابلے میں اوزون کے ذریعہ زیادہ مضبوطی سے جذب ہوتا ہے – اور مشاہدہ شدہ تناسب کا استعمال کرکے اوزون اوور ہیڈ کی مقدار کا حساب لگاتا ہے-

    یہ طریقہ 1956 سے ہیلی ریسرچ سٹیشن پر اوزون کی تہہ کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ 1985 میں، برطانوی انٹارکٹک سروے کے سائنسدانوں نے نتائج شائع کیے جن میں 1970 کی دہائی سے ہیلی کے اوپر اوزون کی سطح میں زبردست کمی ظاہر ہوئی 1985 میں انٹارکٹیکا کے اوپر اوزون کی تہہ میں ایک شگاف دریافت ہوا تھا جو کہ انسانی استعمال میں کاربن کو ختم کرنے والے مادوں کی وجہ سے ہوا تھا جس کے بعد ای ایس اے نے ان مادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اس کے بعد دنیا بھر کے سائنسدان شگاف کے سائز کی نگرانی کر رہے ہیں1980 کی دہائی کے اوائل میں، سائنسدان جو اوزون کی پیمائش کر رہے تھے، قطب جنوبی پر اوزون کے ارتکاز میں کمی دیکھی۔ یہ سوراخ، کئی سالوں تک بڑھتا رہا۔

    کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی …

    کوپرنیکس ایٹموسفیئر مانیٹرنگ سروس کے سینئر سائنسدان اینٹجے اینیس نے ایک بیان میں کہا کہ اوزون کا شگاف اب بھی بڑھتا اور سکڑتا ہے تاہم درجہ حرارت کی تبدیلیوں اور اسٹراٹاسفیئر میں ہوا کے دباؤ کی وجہ سے یہ شگاف وسط ستمبر اور وسط اکتوبر کے درمیان زیادہ بڑھ گیا ہے،ہماری آپریشنل اوزون مانیٹرنگ اور اس سے منسلک پیش گوئی سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 کا اوزون شگاف ابتدائی طور پر شروع ہوا اور اگست کے وسط سے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ کے جج کا   اپنے بیٹے کے لیے خلافِ قانون پروٹوکول کے مطالبہ

    لاہورہائیکورٹ کے جج کا اپنے بیٹے کے لیے خلافِ قانون پروٹوکول کے مطالبہ

    لاہورہائیکورٹ کے جج کی طرف سے اپنے بیٹے کے لیے خلافِ قانون پروٹوکول کے مطالبہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے جیو کے مطابق پروٹوکول دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی جانب سے کی گئی ہے، جن کا بیٹا پاکستان سے باہر جا رہا ہے،قواعد و ضوابط کے مطابق کسی کو اس طرح ترجیحی پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا لیکن وزارت خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کرے،جج کا بیٹا سید محمد علی ایک ڈاکٹر ہے اور امریکا جا رہا ہے-

    لاہور ہائیکورٹ کے جج کی جانب سے یہ خواہش ظاہر کی گئی ہے ک پاکستان سے جانے اور واپس آنے پر محمد علی کو ابو ظبی میں امیگریشن کے دوران اور پھر نیویارک ائیر پورٹ پر پروٹوکول دیا جائے جہاں سفارت خانے کا عملہ محمد علی کو ان کی منزل تک پہنچائے،اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد ارم ایاز کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط بھیجا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ جسٹس باقر نجفی چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے سید محمد علی کو ابو ظبی ائیر پورٹ اور اس کے بعد نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ پر پروٹوکول فراہم کیا جائے۔

    گٹکا ماوا کھانے اور دیگر منشیات استعمال کرنے والےاہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ

    وزارت کے ساتھ جج کے بیٹے کا شیڈول بھی شیئر کیا گیا ہےسیکرٹری خارجہ، یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور نیویارک میں قونصل جنرل کو بھی خط کی کاپی بھیجی گئی ہےلاہور ہائی کورٹ کے اسٹاف ممبر کا فون نمبر بھی خط میں بتایا گیا ہے-

    وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈویژن کی جانب سے ہائی کورٹس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی مشن ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے معزز ججوں کو ان کے بیرون ممالک سرکاری دوروں پر تمام مناسب سہولتیں فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ قوانین کے مطابق وزارت خارجہ ججوں کو صرف اس وقت سہولت فراہم کر سکتا ہے جب وہ بیرون ملک سرکاری دورے پر ہوں جب وہ نجی دوروں پر ہوتے ہیں تو انہیں پروٹوکول کی قانوناً شق موجود نہیں، اپنے اہل خانہ کو یہ سہولت ملنا تو دور کی بات ہےاس حوالے سے قواعد 2014 میں بنائے گئے قوانین کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

    کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی …

  • نوجوانوں میں  عالمی سطح پر ذیابیطس کی شرح میں اضافہ

    نوجوانوں میں عالمی سطح پر ذیابیطس کی شرح میں اضافہ

    لندن: ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق 30 سال کی عمر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص زندگی کی توقع کو 14 سال تک کم کر سکتی ہے-

    باغی ٹی وی: برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے وکٹر فلپ ہارٹ اینڈ لنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کلینیکل ایپیڈیمولوجی کے پروفیسر اور مطالعہ کے مصنف ایمانوئل ڈی اینجلینٹونیو کا کہنا تھا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کو ایک بیماری کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو بوڑھے بالغوں کو متاثر کرتی تھی لیکن ہم تیزی سے دیکھ رہے ہیں کہ نوجوان لوگوں کی زندگی میں بھی اس کی تشخیص ہورہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کی زندگی کی توقع بہت کم ہونے کا خطرہ ہے،30 سال کی عمر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص زندگی کی توقع کو 14 سال تک کم کر سکتی ہے،یہاں تک کہ 50 سال کی عمر میں تشخیص زندگی کی متوقع عمر کو چھ سال تک کم کر سکتی ہے۔

    نئی تحقیق کے لیے کیمبرج، گلاسگو اور دوسری یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے 15 لاکھ افراد کے لیے دو بڑے بین الاقوامی مطالعات – ایمرجنگ رسک فیکٹرز کولیبریشن اور یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کی جانچ کی محققین نے پایا کہ ذیابیطس کی ابتدائی تشخیص ہر دہائی میں تقریباً چار سال کی کم متوقع عمر سے منسلک تھی۔

    چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کم کرتا ہے،تحقیق

    قبل ازیں حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو 28 فی صد تک کم کر دیتا ہے ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کے محققین نے چین سے تعلق رکھنے والےافراد کی روزانہ چائے پینے کی عادت کا مطالعہ کیاتحقیق میں دو اقسام کے افراد شامل ہوئے، ایک وہ جو چائے کے عادی نہیں تھے اور دوسرے وہ جو ایک ہی قسم کی چائے پیا کرتے تھے-

    جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقد یورپین ایسو سی ایشن فار اسٹڈی آف ڈائیبیٹیز کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹ اور انسداد سوزش اثرات ہوتے ہیں جو انسولین کی حساسیت کو بہتر کردیتے ہیں یہ اثرات بالخصوص ڈارک ٹی (قدیم چائے جس کو بنانے کے لیے اندرونی طور کیمیائی تبدیلیاں لائی جاتی ہیں) میں زیادہ پائے گئے۔

    گٹکا ماوا کھانے اور دیگر منشیات استعمال کرنے والےاہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ

  • گٹکا ماوا کھانے اور دیگر منشیات استعمال کرنے والےاہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ

    گٹکا ماوا کھانے اور دیگر منشیات استعمال کرنے والےاہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ

    کراچی پولیس میں گٹکا ماوا کھانے اور دیگر منشیات استعمال کرنے والےاہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی کیماڑی،ساؤتھ زون کراچی کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ملوث اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں بشمول ملازمت سے برطرف بھی کیا جاسکتا ہے ، دوسری طرف ضلع کیماڑی میں تھانہ سعیدآباد پولیس نے چھالیہ اور دیگر سامان کی اسمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کرلیے گٹکا ماوا کے بنانے، فروخت اور ترسیل کے خلاف حکومت سندھ نے قانون ایکٹ نافد کیا ہے جس کے تحت سخت سزائیں ( قید و جرمانہ) لاگو کی ہیں، لہذا ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ پولیس ملازمین بدستور گٹکا ماوا استعمال کررہے ہیں ، بلکہ چند ملازمین ایسے گھناؤنے جرائم میں سہولت کاری بھی فراہم کررہے ہیں، جب کہ کچھ ملازمین دیگر منشیات کا استعمال بھی بلاخوف کررہے ہیں جملہ ملازمین کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ گٹکا ماوا اور دیگر منشیات کے استعمال سے اجتناب کریں ورنہ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور محکمانہ سزائیں بشمول ملازمت سے برطرف بھی کیا جاسکتا ہے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے ملازمین کے خلاف مس کنڈکٹ رپورٹ دفتر ہذا میں برائے محکمانہ کارروائی روانہ کریں جملہ ایس ڈی پی اوز صاحبان اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

    آٹے،گھی اور مرغی کی قیمتوں میں کمی،انڈے مزیدمہنگے

  • کسی دوسرے  لیڈر  یا  جماعت  کے  پاس ملکی ترقی  کا  راستہ  نہیں،رانا ثناء اللہ

    کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی کا راستہ نہیں،رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے، قوم کو مایوس کرنے کے لیے ذہانت کاغلط استعمال نہ کریں-

    باغی ٹی وی: فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سےخطاب کرتےہوئےسابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے، معاشی بدحالی، عام آدمی مہنگائی سے تنگ ہے،پاکستان کو دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے، نوازشریف کیسےمعیشت بحال کریں گے،قوم کو مایوس کرنے کے لیے ذہانت کاغلط استعمال نہ کریں، نوازشریف کے خلاف سازشیں شروع کی گئیں، سول نافرمانی شروع کی گئی اور دھرنے دیئے گئے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ملکی ترقی کے نعرے کوحقیقت میں بدلیں گے، کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی کا راستہ نہیں، 2018 میں ملک ترقی کررہا تھا، مہنگائی نہیں تھی،مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کو سازش کرکے اقتدار سے ہٹایا گیا، ملکی سیاست تباہ کرنے والےمظلوم بنے ہوئے ہیں، کہتے ہیں انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔

    اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    دوسری جانب لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آرہے ہیں، نواز شریف نے 2017 میں دفتر سے نکالے جانے پر پوچھا تھا مجھے کیوں نکالا، لوگوں نے اس بات کا مذاق بنا دیا نوازشریف کے دور میں مہنگائی کم تھی، ان چوروں نے مہنگائی کہاں پہنچادی ہے، ملک ڈیفالٹ ہورہا تھا، شہبازشریف نے آ کر ملک کو بچایا، شہباز شریف نے سستا آٹا دیا جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو ہر چیز سستی تھی، ان کے دور میں بجلی 12 روپے فی یونٹ تھی اور آٹا سستا تھا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر مسائل حل کریں گے، وہ عوام کے لیے واپس آ رہے ہیں، انہوں نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا تھا، آج منافق جھوٹا شخص اللہ کی پکڑ میں ہے۔

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

  • بجلی چوروں  کے خلاف کارروائیاں، 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کر لئے، سیکرٹری پاور ڈویژن

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کر لئے، سیکرٹری پاور ڈویژن

    اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے،ایک ماہ میں 13 ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا آغاز7ستمبر کو کیا گیا، مہم کو چوری روکنا، بلز ادائیگی بہتر اور بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا،چوری روکنے اور بلز ادائیگی کے نتائج 15 اکتوبر کو جزوی طور پر نظر آئیں گے۔
    https://x.com/Rashidlangrial/status/1710655619374723350?s=20

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

    قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی چوروں سے ریکوری 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مہم میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہےبجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار 152 مقدمات درج ہوئے ہیں ریکوری میں لیسکو 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے دس ہزار ایف آئی آرز درج کرائی ہیں جبکہ حیسکو نے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کئے۔

    اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ پیسکو نے دو ارب 42 کروڑ کی ریکوری کی، سیپکو نے اب تک ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، میپکو نے ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کیخلاف مہم میں پنجاب سے 8900 افراد کو پکڑا گیا، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں صرف 725 افراد کو گرفتارکیا گیا دونوں صوبوں کا بجلی چوری میں شئیر 75 فیصد ہے۔

    گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

  • اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس نے ڈیٹا جاری کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دس مہینے میں چوری ڈکیتی اورراہزنی کی 4 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس ڈیٹا سامنے آگیا،جس کے مطابق شہریوں کے ساتھ صحافی، بیورو کریٹس، غیر ملکی اور اعلیٰ حکام سے بھی لوٹ مار کے واقعات ہوئے،جنوری 2023 سے اکتوبر تک راہزنی کی 2256 وارداتیں ہوئیں جبکہ گزشتہ سال راہزنی کی 1756 وارداتیں ہوئی تھیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں دس مہینے میں چالیس ڈکیتیاں، چوری کی 2060 وارداتیں رجسٹرڈ ہوئیں،دس مہینوں میں کروڑوں روپے مالیت کی 641 کاریں اور لاکھوں مالیت کے 3015 موٹر سائیکل چوری ہوئے، جبکہ گزشتہ سال 511 گاڑیاں اور 2654 موٹرسائیکل چوری ہوئے تھے۔

    نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہےترجمان پولیس کے مطابق 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ پاکستانی دستاو یزات کے حامل 19 غیر ملکیوں کی تصدیق کےلیے نادرا کی مدد لی گئی ہے تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کیے جارہے ہیں،علاوہ ازیں رضاکارانہ طور پر آئندہ 48 گھنٹے میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

  • گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار  ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

    گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

    وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا
    تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    گلوکارہ، اداکارہ، شاعرہ و موسیقار ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی

    ملکہ غزل بیگم اختر فیض آبادی 7 اکتوبر 1914 کو بھدرسا، فیض آباد، ریاست اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئیں وہ ایک ہندوستانی گلوکارہ، فلمی اداکارہ اور موسیقار تھیں بیگم اختر تعلیم میں دلچسپی نہیں تھی وہ صرف 7 سال کی تھیں جب انہوں نے موسیقی سے اپنا تعلق جوڑ دیا انہوں نے موسیقی کی تعلیم لیجنڈ استاد امداد خان سے لینا شروع کی امداد خان سے باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد عطا محمد خان سے موسیقی سیکھنا شروع کی انہوں نے خان صاحب کو اپنی بھرپور محنت سے متاثر کیا اور اس طرح انہوں نے ان کی تربیت شروع کر دی۔

    وہ ایک حساس آواز رکھنے کے علاوہ ایک پرکشش شخصیت کی مالک بھی تھیں اس لیے وہ فلموں میں اداکاری کے لیے موزوں امیدوار قرار دے دی گئی تھیں اس دوران گلوکاری اداکاروں کے لیے ایک لازمی چیز تھی 1933 میں نل دمیانتی اور کنگ فار اے ڈے جیسی فلموں میں کام کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا انھوں نے 1942 میں مشہور فلم” روٹی” میں کام کیا۔

    اداکاری کے علاوہ انھوں نے فلم میں چند غزلیں بھی گائیں انہوں نے اپنے کیریئر میں 400 سے زائد غزلیں اور ٹھمری گائے انہوں نے ایک معروف قانون دان بیریسٹر اشتیاق احمد عباسی سے شادی کی اور شادی کے بعد انہوں لیکن کچھ عرصے کے بعد انہوں نے دوبارہ گانا شروع کر دیا اور اپنی زندگی کے آخر تک گاتی رہیں انہوں نے بہت ساری غزلیں بھی لکھیں اور ان میں سے زیادہ تر راگ پر مبنی تھیں لیکن اپنی شاعری سے زیادہ انہوں نے بڑے شعراہ کے کلام گانے کو ترجیح دی ۔

    بیگم اختر ایک حقیقی لیجنڈ گلوکارہ تھیں جنہوں نے مختلف گلوکاروں کو موسیقی کا اپنا علم فراہم کیا وہ لکھنؤ میں مقیم ہو گئیں اور شاگردوں کو قبول کرنے لگیں انہوں نے تربیت کے لیے کبھی بھی داخلے کی رقم یا فیس نہیں لی انہوں نے یہ سب مفت میں کیا ان کا انتقال 30 اکتوبر 1974 کو احمد آباد، گجرات، انڈیا میں ہوا وہ 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ان کی گائی چند مشہور غزلوں کے بول
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    مومن خاں مومن
    یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
    مرزا غالب
    میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
    شکیل بدایونی
    الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    میر تقی میر
    لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
    شیخ ابراہیم ذوقؔ
    اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے
    کیفی اعظمی
    کچھ تو دنیا کی عنایات نے دل توڑ دیا
    سدرشن فاکر
    دیوانہ بنانا ہے تو دیوانہ بنا دے
    بہزاد لکھنوی
    دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی
    مرزا غالب
    طبیعت ان دنوں بیگانۂ غم ہوتی جاتی ہے
    جگر مراد آبادی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے عام علاقے زربر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے، ملک میں امن خراب کرنے والے دشمنوں کے خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

    افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

    لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

    نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو